🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابُ : الْقَدِيدِ
باب: سوکھے گوشت کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3312 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3312
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7052
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3312
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ أَسَدٍ , حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ , حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ أَبِي خَالِدٍ , عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ , عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ , قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَكَلَّمَهُ , فَجَعَلَ تُرْعَدُ فَرَائِصُهُ , فَقَالَ لَهُ:" هَوِّنْ عَلَيْكَ , فَإِنِّي لَسْتُ بِمَلِكٍ , إِنَّمَا أَنَا ابْنُ امْرَأَةٍ تَأْكُلُ الْقَدِيدَ" , قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ: إِسْمَاعِيل وَحْدَهُ , وَصَلَهُ.
ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا، اس نے آپ سے گفتگو کی تو (خوف کی وجہ سے) اس کے مونڈھے کانپنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہا: ”ڈرو نہیں، اطمینان رکھو، میں کوئی بادشاہ نہیں ہوں، میں تو ایک ایسی عورت کا بیٹا ہوں جو سوکھا گوشت کھایا کرتی تھی ۱؎۔ ابوعبداللہ ابن ماجہ کہتے ہیں: صرف اسماعیل نے اسے موصول بیان کیا ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3312]
حضرت ابو مسعود عقبہ بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کرنے لگا، (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رعب کی وجہ سے) اس کے کندھے کانپنے لگے (اس پر کپکپی طاری ہو گئی)، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھبراؤ مت، میں بادشاہ نہیں ہوں، میں تو ایک ایسی (عام سی غریب) عورت کا بیٹا ہوں جو «القَدِيْدَ» ”خشک کیا ہوا گوشت“ کھایا کرتی تھی۔“ امام ابو عبد اللہ ابن ماجہ رحمہ اللہ نے کہا: ”روایت کے راوی اسماعیل (بن ابو خالد) ہی نے اسے موصول بیان کیا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3312]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 10006، ومصباح الزجاجة: 1140) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: «قدید» : ایسے گوشت کو کہتے ہیں جسے نمک لگا کر دھوپ میں سکھایا گیا ہو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
إسماعيل بن أبي خالد عنعن في ھذا السند
و صرح بالسماع في الرواية المرسلة عند الخطيب (278/6) والمرسل أصح كما قال الدار قطني وغيره
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 495

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7052
«هون عليك فإني لست بملك إنما أنا ابن امرأة من قريش كانت تأكل القديد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اپنے آپ پر نرمی کرو، میں کوئی بادشاہ نہیں ہوں، میں تو قریش کی ایک ایسی عورت کا بیٹا ہوں جو خشک گوشت کھایا کرتی تھی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الهاء/حدیث: 7052]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ ك] عن أبي مسعود البدري [ك] عن جرير. الصحيحة 1876: طس - جرير. ابن سعد - قيس بن أبي حازم مرسلا. فصل في المحلى بـ [ال] من هذا الحرف.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں