الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ : الصَّلاَةُ شِفَاءٌ
باب: نماز کے شفاء ہونے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3458 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3458
مسند احمد: 9066
الفتح الربانی: 1023
حدیث نمبر: 3458
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ , حَدَّثَنَا السَّرِيُّ بْنُ مِسْكِينٍ , حَدَّثَنَا ذَوَّادُ بْنُ عُلْبَةَ , عَنْ لَيْثٍ , عَنْ مُجَاهِدٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: هَجَّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهَجَّرْتُ , فَصَلَّيْتُ , ثُمَّ جَلَسْتُ فَالْتَفَتَ إِلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ:" اشكمت درد؟" , قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ , قَالَ:" قُمْ فَصَلِّ , فَإِنَّ فِي الصَّلَاةِ شِفَاءً".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بار دوپہر کو چلے، میں بھی چلا، تو میں نے نماز پڑھی پھر بیٹھ گیا، اتنے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے تو آپ نے فرمایا: ” «اشكمت درد» کیا پیٹ میں درد ہے“؟ میں نے کہا: ہاں، اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اٹھو اور نماز پڑھو، اس لیے کہ نماز میں شفاء ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3458]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوپہر کے وقت (ظہر کی نماز کے اول وقت میں، مسجد میں) تشریف لے گئے۔ میں بھی اول وقت (مسجد میں) چلا گیا۔ میں نے (نفل) نماز پڑھی، پھر بیٹھ گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: «أَشِكَمَت دَرْد؟» ”کیا تیرے پیٹ میں درد ہے؟“ میں نے کہا: ہاں، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اٹھ کر نماز پڑھ؛ کیونکہ نماز میں شفا ہے۔“ ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فارسی میں کہا: «أَشِكَمَت دَرْد؟» ”کیا تیرے پیٹ میں درد ہے؟“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3458]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 14351، ومصباح الزجاجة: 1205)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/390، 403) (ضعیف)» (سند میں ذوّاد بن علبہ اور لیث بن ابی سلیم دونوں ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ذواد: ضعيف عابد (تقريب: 1844) وتابعه الصلت بن الحجاج وعامة حديثه مناكير (ديوان الضعفاء للذهبي: 1969) وليث بن أبي سليم: ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 501
إسناده ضعيف
ذواد: ضعيف عابد (تقريب: 1844) وتابعه الصلت بن الحجاج وعامة حديثه مناكير (ديوان الضعفاء للذهبي: 1969) وليث بن أبي سليم: ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 501
حدیث نمبر: 9066
حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا ذَوَّادٌ أَبُو الْمُنْذِرِ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: مَا هَجَّرْتُ، إِلَّا وَجَدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي، قَالَ: فَصَلَّى , ثُمَّ قَالَ:" اشِكَنْبْ دَرْدْ؟". قَالَ: قُلْتُ: لَا، قَالَ:" قُمْ فَصَلِّ، فَإِنَّ فِي الصَّلَاةِ شِفَاءً" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں جب بھی دوپہر کے وقت نکلا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز ہی پڑھتے ہوئے پایا (ایک دن میں حاضر ہوا تو) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز سے فارغ ہو کر فارسی میں پوچھا کہ تمہارے پیٹ میں درد ہو رہا ہے؟ میں نے کہا کہ نہیں فرمایا کھڑے ہو کر نماز پڑھو کیونکہ نماز میں شفاء ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9066]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف ذوّاد وليث
حدیث نمبر: 1023
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: مَا هَجَّرْتُ إِلَّا وَجَدْتُّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي، قَالَ: فَصَلَّى ثُمَّ قَالَ: أَشْكَنْبَ دَرْدَ، قَالَ: قُلْتُ: لَا، قَالَ: ( (قُمْ فَصَلِّ فَإِنَّ فِي الصَّلَاةِ شِفَاءً) )
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں جب بھی نماز کے اول میں جاتا تھا کہ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے پاتا تھا، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی اور پھر فرمایا: کیا تیرے پیٹ میں درد ہے؟ میں نے کہا: جی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر کھڑا ہو جا اور نماز پڑھ، کیونکہ نماز میں شفا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1023]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، ذوّاد ابو المنذر ضعيف، وكذا ليث بن ابي سليم۔ أخرجه ابن ماجه: 3458، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9066 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9054»
وضاحت: فوائد: … أَشْکَنْبْ دَرْدْ یہ فارسی زبان کے الفاظ ہیں، جس کے معانی ہیں: کیا تیری پیٹ میں کوئی بیماری ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف