الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابٌ في أَيِّ الأَيَّامِ يَحْتَجِمُ
باب: کن دنوں میں پچھنا لگوایا جائے؟
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3487 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 4573
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3169
حدیث نمبر: 3487
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ , حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ , عَنْ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ , عَنْ نَافِعٍ , عَنْ ابْنِ عُمَرَ , قَالَ: يَا نَافِعُ , قَدْ تَبَيَّغَ بِيَ الدَّمُ , فَالْتَمِسْ لِي حَجَّامًا وَاجْعَلْهُ رَفِيقًا إِنِ اسْتَطَعْتَ , وَلَا تَجْعَلْهُ شَيْخًا كَبِيرًا وَلَا صَبِيًّا صَغِيرًا , فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ:" الْحِجَامَةُ عَلَى الرِّيقِ أَمْثَلُ , وَفِيهِ شِفَاءٌ وَبَرَكَةٌ , وَتَزِيدُ فِي الْعَقْلِ وَفِي الْحِفْظِ , فَاحْتَجِمُوا عَلَى بَرَكَةِ اللَّهِ يَوْمَ الْخَمِيسِ , وَاجْتَنِبُوا الْحِجَامَةَ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ , وَالْجُمُعَةِ وَالسَّبْتِ , وَيَوْمَ الْأَحَدِ تَحَرِّيًا , وَاحْتَجِمُوا يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالثُّلَاثَاءِ , فَإِنَّهُ الْيَوْمُ الَّذِي عَافَى اللَّهُ فِيهِ أَيُّوبَ مِنَ الْبَلَاءِ , وَضَرَبَهُ بِالْبَلَاءِ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ , فَإِنَّهُ لَا يَبْدُو جُذَامٌ وَلَا بَرَصٌ , إِلَّا يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ أَوْ لَيْلَةَ الْأَرْبِعَاءِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ انہوں نے (اپنے غلام) نافع سے کہا: نافع! میرے خون میں جوش ہے، لہٰذا کسی پچھنا لگانے والے کو میرے لیے تلاش کرو، اور اگر ہو سکے تو کسی نرم مزاج کو لاؤ، زیادہ بوڑھا اور کم سن بچہ نہ ہو، اس لیے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”پچھنا نہار منہ لگانا بہتر ہے، اس میں شفاء اور برکت ہے، اس سے عقل بڑھتی ہے اور قوت حافظہ تیز ہوتی ہے، تو جمعرات کو پچھنا لگواؤ، اللہ برکت دے گا، البتہ بدھ، جمعہ، سنیچر اور اتوار کو پچھنا لگوانے سے بچو، اور ان دنوں کا قصد نہ کرو، پھر سوموار (دوشنبہ) اور منگل کے دن پچھنا لگواؤ، اس لیے کہ منگل وہ دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ایوب علیہ السلام کو بیماری سے نجات دی، اور بدھ کے دن آپ کو اس بیماری میں مبتلا کیا تھا، چنانچہ جذام (کوڑھ) اور برص (سفید داغ) کی بیماریاں (عام طور سے) بدھ کے دن یا بدھ کی رات میں پیدا ہوتی ہیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3487]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے حضرت نافع رحمہ اللہ سے فرمایا: ”میرے خون میں جوش (اور حرارت) کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، لہٰذا میرے لیے سینگی لگانے والا تلاش کرو، ہو سکے تو نرم مزاج آدمی لانا، اور بہت بوڑھا یا بہت کم سن نہ لانا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہار منہ سینگی لگوانا زیادہ مفید ہے، اس میں شفا اور برکت ہے، اس سے عقل اور حافظے میں ترقی ہوتی ہے، اس لیے اللہ کا نام لے کر جمعرات کو سینگی لگواؤ، اور بدھ، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سینگی لگوانے سے پرہیز کرو، پیر اور منگل کے دن سینگی لگوا لیا کرو، اللہ تعالیٰ نے حضرت ایوب علیہ السلام کو بیماری سے اسی دن شفا دی تھی اور آپ کی آزمائش (اور بیماری) بدھ سے شروع کی تھی، کوڑھ اور پھلبہری کا مرض صرف بدھ کے دن یا بدھ کی رات کو ظاہر ہوتا ہے“۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3487]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 8421، ومصباح الزجاجة: 1215) (حسن) (تراجع الألبانی: رقم: 474)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
ضعيف
الحسن بن أبي جعفر: ضعيف
وعثمان بن مطر: ضعيف
وللحديث شواهد ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 503
ضعيف
الحسن بن أبي جعفر: ضعيف
وعثمان بن مطر: ضعيف
وللحديث شواهد ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 503
حدیث نمبر: 3488
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى الْحِمْصِيُّ , حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِصْمَةَ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَيْمُونٍ , عَنْ نَافِعٍ , قَالَ: قَالَ بْنُ عُمَرَ: يَا نَافِعُ , تَبَيَّغَ بِيَ الدَّمُ فَأْتِنِي بِحَجَّامٍ وَاجْعَلْهُ شَابًّا , وَلَا تَجْعَلْهُ شَيْخًا وَلَا صَبِيًّا , قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ:" الْحِجَامَةُ عَلَى الرِّيقِ أَمْثَلُ , وَهِيَ تَزِيدُ فِي الْعَقْلِ , وَتَزِيدُ فِي الْحِفْظِ , وَتَزِيدُ الْحَافِظَ حِفْظًا , فَمَنْ كَانَ مُحْتَجِمًا فَيَوْمَ الْخَمِيسِ عَلَى اسْمِ اللَّهِ , وَاجْتَنِبُوا الْحِجَامَةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ , وَيَوْمَ السَّبْتِ , وَيَوْمَ الْأَحَدِ , وَاحْتَجِمُوا يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالثُّلَاثَاءِ , وَاجْتَنِبُوا الْحِجَامَةَ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ , فَإِنَّهُ الْيَوْمُ الَّذِي أُصِيبَ فِيهِ أَيُّوبُ بِالْبَلَاءِ , وَمَا يَبْدُو جُذَامٌ وَلَا بَرَصٌ , إِلَّا فِي يَوْمِ الْأَرْبِعَاءِ أَوْ لَيْلَةِ الْأَرْبِعَاءِ".
نافع کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: نافع! میرا خون جوش میں ہے، لہٰذا کوئی پچھنا لگانے والا لاؤ، جو جوان ہو، ناکہ بوڑھا یا بچہ، نافع کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”نہار منہ پچھنا لگانا بہتر ہے، اس سے عقل بڑھتی ہے، حافظہ تیز ہوتا ہے، اور یہ حافظ کے حافظے کو بڑھاتی ہے، لہٰذا جو شخص پچھنا لگائے تو اللہ کا نام لے کر جمعرات کے دن لگائے، جمعہ، ہفتہ (سنیچر) اور اتوار کو پچھنا لگانے سے بچو، پیر (دوشنبہ) اور منگل کو لگاؤ پھر چہار شنبہ (بدھ) سے بھی بچو، اس لیے کہ یہی وہ دن ہے جس میں ایوب علیہ السلام بیماری سے دوچار ہوئے، اور جذام و برص کی بیماریاں بھی بدھ کے دن یا بدھ کی رات ہی کو نمودار ہوتی ہیں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3488]
حضرت نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”نافع! میرے خون میں جوش پیدا ہو گیا ہے، لہٰذا میرے پاس سینگی لگانے والا لاؤ۔ جوان آدمی لانا، بوڑھا یا بچہ نہ لانا۔“ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہار منہ سینگی لگوانا زیادہ مفید ہے، اس سے عقل بڑھتی ہے، اور حافظہ تیز ہوتا ہے، اور اچھی یادداشت والے کی یادداشت بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔ تو جس نے سینگی لگوانی ہو وہ اللہ کا نام لے کر جمعرات کو لگوا لے۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سینگی لگوانے سے اجتناب کرو۔ اور سوموار اور منگل کو سینگی لگوا لیا کرو۔ اور بدھ کو بھی سینگی لگوانے سے پرہیز کرو کیونکہ حضرت ایوب علیہ السلام کو اسی دن آزمائش (اور بیماری) آئی تھی۔ جذام اور برص صرف بدھ کے دن یا بدھ کی رات کو ظاہر ہوتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3488]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7667، ومصباح الزجاجة: 1216) (حسن)» (سند میں عثمان و عبداللہ بن عصمہ اور سعید بن میمون مجہول ہیں، لیکن متابعات کی وجہ سے حسن ہے، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 766)
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
(ح 3489،ترمذي 2055،انظر ص 242،317)
عبد اللّٰه بن عصمة:مجهول وشيخه سعيد بن ميمون: مجهول (تقريب: 3478،2402)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 503
إسناده ضعيف
(ح 3489،ترمذي 2055،انظر ص 242،317)
عبد اللّٰه بن عصمة:مجهول وشيخه سعيد بن ميمون: مجهول (تقريب: 3478،2402)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 503
حدیث نمبر: 4573
4573 - وَعَنْ نَافِعٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: يَا نَافِعُ! يَنْبُعُ بِي الدَّمُ، فَأْتِنِي بِحَجَّامٍ وَاجْعَلْهُ شَابًّا، وَلَا تَجْعَلْهُ شَيْخًا وَلَا صَبِيًّا. قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"الْحِجَامَةُ عَلَى الرِّيقِ أَمْثَلُ، وَهِيَ تُزِيدُ فِي الْعَقْلِ، وَتُزِيدُ فِي الْحِفْظِ، وَتُزِيدُ الْحَافِظَ حِفْظًا، فَمَنْ كَانَ مُحْتَجِمًا فَيَوْمَ الْخَمِيسِ عَلَى اسْمِ اللَّهِ تَعَالَى، وَاجْتَنِبُوا الْحِجَامَةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَيَوْمَ السَّبْتِ وَيَوْمَ الْأَحَدِ، فَاحْتَجِمُوا يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الثُّلَاثَاءِ، وَاجْتَنِبُوا الْحِجَامَةَ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ ؟ فَإِنَّهُ الْيَوْمُ الَّذِي أُصِيبَ بِهِ أَيُّوبُ فِي الْبَلَاءِ. وَمَا يَبْدُو جُذَامٌ وَلَا بَرَصٌ إِلَّا فِي يَوْمِ الْأَرْبِعَاءِ أَوْ لَيْلَةِ الْأَرْبِعَاءِ". رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ.
نافع بیان کرتے ہیں، ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: نافع! میرا فشارِ خون بڑھ رہا ہے کسی پچھنے لگانے والے نوجوان کو میرے پاس لاؤ، دیکھنا وہ بوڑھا یا بچہ نہ ہو، راوی بیان کرتے ہیں، ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”خالی پیٹ پچھنے لگوانا زیادہ بہتر ہے، وہ عقل و فہم اور حافظہ میں اضافہ کرتا ہے، جس شخص نے پچھنے لگوانے ہوں تو وہ جمعرات کے روز اللہ تعالیٰ کا نام لے کر پچھنے لگوائے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو پچھنے لگوانے سے اجتناب کرو۔ پیر اور منگل کو پچھنے لگواؤ اور بدھ کے روز پچھنے لگوانے سے اجتناب کرو، کیونکہ یہ وہ دن ہے جس روز ایوب علیہ السلام آزمائش کا شکار ہوئے، جذام اور برص بدھ کے روز یا بدھ کی رات ہی ظاہر ہوتے ہیں“۔ اسنادہ ضعیف، رواہ ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطب والرقى/حدیث: 4573]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه ابن ماجه (3487)
٭ فيه الحسن بن أبي جعفر و عثمان بن مطر: ضعيفان و للحديث شواھد ضعيفة .»
٭ فيه الحسن بن أبي جعفر و عثمان بن مطر: ضعيفان و للحديث شواھد ضعيفة .»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 7671
حدَّثَناه أبو النَّضر الفقيه وأبو الحسن العَنَزي، قالا: حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدثنا عبد الله بن صالح المصري، حدثنا عَطَّاف بن خالد عن نافع: أنَّ عبد الله بن عمر قال له يا نافعُ تَبيَّغ بي الدَّمُ، فأتني بحجام [ولا تجعله صبيًّا] (3) ولا شيخًا كبيرًا، فإنِّي سمعتُ رسولَ الله ﷺ يقول:"الحِجامةُ على الرِّيق أمثلُ، وفيها شِفاءٌ وبَرَكة، وهي تزيد في العَقْل، وتزيد في الحِفْظ، وتزيد الحافظَ حفظًا، فمن كان مُحتجمًا على اسم الله، فليَحتجِمْ يومَ الخميس، واجتَنِبوا الحِجامة يومَ الجمعة، ويومَ السبت، ويومَ الأحد، واحتجِمُوا يومَ الاثنين، ويومَ الثلاثاء، فإنه اليومُ الذي صَرَفَ الله عن أيوبَ فيه البَلَاء، واجتَنِبوا الحِجامةَ يومَ الأربعاء، فإنَّه اليومَ الذي ابتلى الله أيوبَ فيه بالبلاء، وما يَبدُو جُذامٌ ولا بَرَصٌ إِلَّا في يوم الأربعاء -أو في ليلة الأربعاء-" (4) .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نافع سے فرمایا: میرے خون کا دباؤ بڑھ گیا ہے «تَبيَّغ بي الدَّمُ»، میرے لیے کوئی حجام لاؤ جو نہ بچہ ہو اور نہ بوڑھا، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”نہار منہ حجامہ کروانا زیادہ بہتر ہے، اس میں شفا اور برکت ہے، یہ عقل اور قوتِ حافظہ میں اضافہ کرتا ہے اور حافظے والے کے حفظ کو مزید جلا بخشتا ہے، پس جو کوئی حجامہ کروانا چاہے وہ اللہ کا نام لے کر جمعرات کو کروائے، اور جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دن حجامہ سے پرہیز کرو، اور پیر و منگل کو حجامہ کرواؤ کیونکہ یہ وہی دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے سیدنا ایوب علیہ السلام کی بلا دور فرمائی تھی، اور بدھ کے دن حجامہ سے بچو کیونکہ اسی دن اللہ نے ایوب علیہ السلام کو آزمائش میں مبتلا کیا تھا، اور کوڑھ یا برص کی بیماری بدھ کے دن یا بدھ کی رات ہی ظاہر ہوتی ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطب/حدیث: 7671]
تخریج الحدیث: «ضعيف جدًا،، عبد الله بن صالح» [ترقيم الرساله 7671] [ترقيم الشركة 7579]
الحكم على الحديث:
ضعيف جدًا
حدیث نمبر: 8460
حَدَّثَنَا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا عمر بن حفص بن عمر السَّدُوسي، حَدَّثَنَا عبد الملك بن عبدِ ربِّه الطائيُّ، حَدَّثَنَا أبو علي عثمان بن جعفر، حَدَّثَنَا محمد بن جُحَادة، عن نافع قال: قال لي ابن عمر: يا نافع، إنه قد تَبيَّغَ بيَ الدمُّ، فالتمِسْ لي حجَّامًا واجعله رفيقًا إن استطعتَ، ولا تجعله شيخًا كبيرًا، ولا صبيًّا صغيرًا، فإني سمعت رسول الله ﷺ يقول:"الحِجَامَةُ على الرِّيق أمثلُ، وفيه شفاءٌ وبركةٌ، يزيدُ في العَقْل، ويزيدُ الحافظَ حِفظًا، احتَجِموا على بركةِ الله يومَ الخميس، واجتَنِبوا يومَ الجمعة ويومَ السبت ويومَ الأحد، واحتَجِموا يومَ الاثنين والثلاثاء فإنه اليومُ الذي عافى اللهُ فيه أيوبَ من البلاء، وليس يبدأُ بَرَصٌ ولا جُذَامٌ إِلَّا يومَ الأربعاء وليلة الأربعاء، وإنما ابتُليَ أيوبُ يومَ الأربعاء" (3) . رواةُ هذا الحديث كلُّهم ثِقات غيرَ عثمان بن جعفر هذا، فإني لا أعرفُه بعدالةٍ ولا جَرْح.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8255 - هو واه
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8255 - هو واه
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نافع سے کہا: اے نافع! میرا خون جوش مار رہا ہے، میرے لیے کوئی حجام (سنگی لگانے والا) تلاش کرو اور اگر ہو سکے تو وہ نرم خو ہو، کسی بوڑھے یا چھوٹے بچے کو نہ لانا، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”نہار منہ حجامہ کروانا زیادہ بہتر ہے، اس میں شفاء اور برکت ہے، یہ عقل اور حافظہ کو بڑھاتا ہے، تم اللہ کی برکت کے ساتھ جمعرات کے دن حجامہ کروایا کرو اور جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دن اس سے پرہیز کرو، اور پیر و منگل کو حجامہ کروایا کرو کیونکہ یہ وہ دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ایوب علیہ السلام کو آزمائش سے عافیت دی تھی، اور برص و جذام کی بیماریاں بدھ کے دن یا بدھ کی رات ہی ظاہر ہوتی ہیں کیونکہ ایوب علیہ السلام بدھ کے دن ہی آزمائش میں مبتلا ہوئے تھے۔“
اس حدیث کے تمام راوی ثقہ ہیں سوائے عثمان بن جعفر کے کہ میں ان کی عدالت یا جرح کے بارے میں نہیں جانتا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطب/حدیث: 8460]
اس حدیث کے تمام راوی ثقہ ہیں سوائے عثمان بن جعفر کے کہ میں ان کی عدالت یا جرح کے بارے میں نہیں جانتا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطب/حدیث: 8460]
تخریج الحدیث: «إسناده واهٍ، عثمان بن جعفر ذكره ابن حجر في "لسان الميزان" 5/ 375 وقال: عنه عبد الملك بن عبد ربه الطائي بحديث منكر في الحجامة» [ترقيم الرساله 8460] [ترقيم الشركة 8357] [ترقيم العلميه 8255]
الحكم على الحديث:
إسناده واهٍ
حدیث نمبر: 3169
«الحجامة على الريق أمثل وفيها شفاء وبركة وتزيد في الحفظ وفي العقل فاحتجموا على بركة الله يوم الخميس واجتنبوا الحجامة يوم الجمعة ويوم السبت ويوم الأحد واحتجموا يوم الاثنين والثلاثاء فإنه اليوم الذي عافى الله فيه أيوب من البلاء واجتنبوا الحجامة يوم الأربعاء فإنه اليوم الذي ابتلي فيه أيوب وما يبدو جذام ولا برص إلا في يوم الأربعاء أو في ليلة الأربعاء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”خالی پیٹ پچھنے لگوانا زیادہ بہتر ہے، اس میں شفا اور برکت ہے، اور یہ حافظے اور عقل میں اضافہ کرتا ہے، پس اللہ کی برکت سے جمعرات کے دن پچھنے لگواؤ، اور جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دن پچھنے لگوانے سے پرہیز کرو، اور پیر اور منگل کے دن پچھنے لگواؤ، کیونکہ یہی وہ دن ہے جس میں اللہ نے ایوب علیہ السلام کو مصیبت سے شفا دی تھی، اور بدھ کے دن پچھنے لگوانے سے پرہیز کرو، کیونکہ یہی وہ دن ہے جس میں ایوب علیہ السلام مصیبت میں مبتلا ہوئے تھے، اور کوڑھ اور برص صرف بدھ کے دن یا بدھ کی رات ہی ظاہر ہوتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3169]
”خالی پیٹ پچھنے لگوانا زیادہ بہتر ہے، اس میں شفا اور برکت ہے، اور یہ حافظے اور عقل میں اضافہ کرتا ہے، پس اللہ کی برکت سے جمعرات کے دن پچھنے لگواؤ، اور جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دن پچھنے لگوانے سے پرہیز کرو، اور پیر اور منگل کے دن پچھنے لگواؤ، کیونکہ یہی وہ دن ہے جس میں اللہ نے ایوب علیہ السلام کو مصیبت سے شفا دی تھی، اور بدھ کے دن پچھنے لگوانے سے پرہیز کرو، کیونکہ یہی وہ دن ہے جس میں ایوب علیہ السلام مصیبت میں مبتلا ہوئے تھے، اور کوڑھ اور برص صرف بدھ کے دن یا بدھ کی رات ہی ظاہر ہوتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3169]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [هـ ك ابن السني أبو نعيم] عن ابن عمر. الإرواء 765.»
قال الشيخ الألباني: حسن