🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ : الْعَيْنِ
باب: نظر بد کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3509 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3509
السنن الكبرى للبيهقي: 19616
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3929
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3509
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ الزُّهْرِيِّ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ , قَالَ: مَرَّ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ , بِسَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ وَهُوَ يَغْتَسِلُ , فَقَالَ: لَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ وَلَا جِلْدَ مُخَبَّأَةٍ , فَمَا لَبِثَ أَنْ لُبِطَ بِهِ , فَأُتِيَ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقِيلَ لَهُ: أَدْرِكْ سَهْلًا صَرِيعًا , قَالَ:" مَنْ تَتَّهِمُونَ بِهِ؟" , قَالُوا: عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ , قَالَ:" عَلَامَ يَقْتُلُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ، إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مِنْ أَخِيهِ مَا يُعْجِبُهُ , فَلْيَدْعُ لَهُ بِالْبَرَكَةِ" , ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ , فَأَمَرَ عَامِرًا أَنْ يَتَوَضَّأَ , فَيَغْسِلْ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ , وَرُكْبَتَيْهِ وَدَاخِلَةَ إِزَارِهِ , وَأَمَرَهُ أَنْ يَصُبَّ عَلَيْهِ , قَالَ سُفْيَانُ : قَالَ مَعْمَرٌ : عَنْ الزُّهْرِيِّ : وَأَمَرَهُ أَنْ يَكْفَأَ الْإِنَاءَ مِنْ خَلْفِهِ.
ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کا گزر سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ (ابوامامہ کے باپ) کے پاس ہوا، سہل رضی اللہ عنہ اس وقت نہا رہے تھے، عامر نے کہا: میں نے آج کے جیسا پہلے نہیں دیکھا، اور نہ پردہ میں رہنے والی کنواری لڑکی کا بدن ایسا دیکھا، سہل رضی اللہ عنہ یہ سن کر تھوڑی ہی دیر میں چکرا کر گر پڑے، تو انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا، اور عرض کیا گیا کہ سہل کی خبر لیجئیے جو چکرا کر گر پڑے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم لوگوں کا گمان کس پر ہے“؟ لوگوں نے عرض کیا کہ عامر بن ربیعہ پر، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کس بنیاد پر تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو قتل کرتا ہے“، جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کی کسی ایسی چیز کو دیکھے جو اس کے دل کو بھا جائے تو اسے اس کے لیے برکت کی دعا کرنی چاہیئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوایا، اور عامر کو حکم دیا کہ وضو کریں، تو انہوں نے اپنا چہرہ اپنے دونوں ہاتھ کہنیوں تک، اور اپنے دونوں گھٹنے اور تہبند کے اندر کا حصہ دھویا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سہل رضی اللہ عنہ پر وہی پانی ڈالنے کا حکم دیا۔ سفیان کہتے ہیں کہ معمر کی روایت میں جو انہوں نے زہری سے روایت کی ہے اس طرح ہے: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ برتن کو ان کے پیچھے سے ان پر انڈیل دیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3509]
حضرت ابو امامہ (اسعد) بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ نہا رہے تھے کہ حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ گزرے، انہوں نے (سہل کو دیکھ کر) کہا: ”جیسا (خوش رنگ جسم) آج دیکھا ہے، (پہلے) کبھی نہیں دیکھا۔ کسی پردہ نشین (کنواری لڑکی) کی جلد بھی ایسی (خوش رنگ) نہیں (ہوتی)۔“ وہ فوراً ہی زمین پر گر پڑے (اچانک تیز بخار ہوا کہ کھڑے نہ رہ سکے)۔ انہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا اور کہا گیا: ”سہل رضی اللہ عنہ کی خبر لیجیے، وہ تو گر پڑے ہیں (اٹھ بھی نہیں سکتے)۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں اس کے بارے میں کس پر شک ہے؟“ لوگوں نے کہا: ”عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ (کی نظر لگی ہے)۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا وجہ ہے کہ ایک آدمی اپنے بھائی کو قتل کرنے والی حرکت کرتا ہے؟ اگر کسی کو اپنے بھائی کی کوئی چیز نظر آئے جو اسے اچھی لگے تو اسے چاہیے کہ اسے برکت کی دعا دے۔“ پھر پانی طلب فرمایا اور عامر رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وضو کریں، چنانچہ انہوں نے اپنا چہرہ، ہاتھ کہنیوں تک، دونوں گھٹنے اور تہبند کا اندرونی حصہ دھویا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ پانی سہل رضی اللہ عنہ پر ڈالنے کا حکم دیا۔ سفیان نے کہا: معمر نے امام زہری رحمہ اللہ سے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا: ”اور وہ برتن ان (سہل رضی اللہ عنہ) کے پیچھے سے (ان پر) انڈیل دیا جائے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3509]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 136، ومصباح الزجاجة: 1225)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/العین 1 (1) مسند احمد (3/486) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19616
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، قَالَ: مَرَّ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَلَى سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ وَهُوَ يَغْتَسِلُ فَقَالَ: لَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ وَلَا جِلْدَ مُخَبَّأَةٍ، فَمَا لَبِثَ أَنْ لُبِطَ بِهِ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقِيلَ لَهُ: أَدْرِكْ سَهْلًا صَرِيعًا. فَقَالَ:" مَنْ تَتَّهِمُونَ بِهِ؟" قَالُوا: عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ. فَقَالَ:" عَلَامَ يَقْتُلُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ؟ إِذَا رَأَى مَا يُعْجِبُهُ فَلْيَدْعُ بِالْبَرَكَةِ". وَأَمَرَهُ أَنْ يَتَوَضَّأَ وَيَغْسِلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ إِلَى مِرْفَقَيْهِ وَرُكْبَتَيْهِ وَدَاخِلَةَ إِزَارِهِ وَيَصُبَّ الْمَاءَ عَلَيْهِ. قَالَ مَعْمَرٌ: قَالَ الزُّهْرِيُّ: وَيَكْفَأُ الْإِنَاءَ مِنْ خَلْفِهِ. قَالَ سُفْيَانُ: حَدَّثَنِي بِهَذَا الْحَدِيثِ مَعْمَرٌ وَزَادَ فِيهِ هَذَا..
سیدنا ابو امامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ، سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کے غسل کرنے کے موقع پر ان کے پاس سے گزرے، انہوں نے کہا: میں نے آج تک پوشیدہ رہنے والی لڑکی کا جسم بھی ایسا نہیں دیکھا۔ اتنی بات سے سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ زمین پر گر پڑے۔ انہیں اٹھا کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا اور عرض کیا گیا کہ سہل اچانک گرا دیے گئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم کس کو (اس کا) ملزم ٹھہراتے ہو؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ عامر بن ربیعہ گزرے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اپنے بھائی کو قتل کرو گے؟ جب کوئی اچھی چیز دیکھے تو اس کے لیے برکت کی دعا کیوں نہ کرے؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کو وضو کا حکم دیا کہ وہ اپنا چہرہ اور دونوں ہاتھ کہنیوں تک دھوئیں اور پاؤں گھٹنوں تک اور چادر کا اندرونی حصہ دھو کر سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ پر پانی ڈالا جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19616]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3929
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا شَبَابَةُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ أَبِيهِ "أَنَّ [عَامِرًا] مَرَّ بِهِ وَهُوَ يَغْتَسِلُ، فَقَالَ: مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ وَلَا جِلْدَ مُخَبَّأَةٍ. قَالَ: فَلُبِطَ بِهِ حَتَّى مَا يَعْقِلُ لِشِدَّةِ الْوَجَعِ، فَأُخْبِرَ بِذَلِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَغَيَّظَ عَلَيْهِ، فَدَعَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: قَتَلْتَهُ، عَلَامَ يَقْتُلُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ، أَلَا بَرَّكْتَ؟! فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلِكَ، فَقَالَ: اغْسِلُوهُ. فَاغْتَسَلَ، فَخَرَجَ مَعَ الْكَرْبِ".
قَالَ الزُّهْرِيُّ: إِنَّ هَذَا مِنَ الْعِلْمِ يَغْسِلُ لَهُ الَّذِي عَانَهُ. قَالَ: يُؤْتَى بِقَدَحٍ مِنْ مَاءٍ فَيُدْخِلُ يَدَهُ فِي الْقَدَحِ فَيُمَضْمِضُ وَيَمُجُّهُ فِي الْقَدَحِ وَيَغْسِلُ وَجْهَهُ فِي الْقَدَحِ، ثُمَّ يَصُبُّ بِيَدِهِ الْيُسْرَى عَلَى كَفِّهِ الْيُمْنَى، ثُمَّ بِكَفِّهِ الْيُمْنَى عَلَى كَفِّهِ الْيُسْرَى، ثُمَّ يُدْخِلُ يَدَهُ الْيُسْرَى فَيَصُبُّ عَلَى مِرْفَقِ يَدِهِ الْيُمْنَى، ثُمَّ بِيَدِهِ الْيُمْنَى عَلَى مِرْفَقِ الْيُسْرَى، ثُمَّ يَغْسِلُ قَدَمَهُ الْيُمْنَى، ثُمَّ يُدْخِلُ يَدَهُ الْيُمْنَى فَيَغْسِلُ قَدَمَهُ الْيُسْرَى، ثُمَّ يُدْخِلُ يَدَهُ الْيُمْنَى فَيَغْسِلُ يَدَهُ الْيُسْرَى، ثُمَّ يُدْخِلُ يَدَهُ الْيُمْنَى فَيَغْسِلُ الرُّكْبَتَيْنِ، ثُمَّ يَأْخُذُ دَاخِلَةَ إِزَارِهِ فَيَصُبُّ عَلَى رَأْسِهِ صَبَّةً وَاحِدَةً وَلَا يَضَعُ الْقَدَحَ حَتَّى يَفْرُغَ".
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: أَبَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، أَبَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ يَقُولُ: "اغْتَسَلَ أَبِي سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ فَنَزَعَ جُبَّةً كَانَتْ عَلَيْهِ، وَعَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ يَنْظُرُ إِلَيْهِ - قَالَ: وَكَانَ سَهْلٌ رَجُلًا أَبْيَضَ حَسَنَ الْجِلْدِ - قَالَ: فَقَالَ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ: مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ... " فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَأَبَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ يَعْقُوبَ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْبَهْرَانِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى الْكَلْبِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شِهَابٍ الزُّهْرِيُّ، حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الطِّبِّ وَالْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ مِنْ طَرِيقِ سُفْيَانَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهِ.
وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِ بِاخْتِصَارٍ فَقَالَ: ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: "مَرَّ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ بِسَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ وَهُوَ يَغْتَسِلُ فَقَالَ: لَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ وَلَا جِلْدَ مُخَبَّأَةٍ. فَمَا لَبِثَ أَنْ [لُبِطَ] بِهِ، فَأُتِيَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقِيلَ لَهُ: أَدْرِكْ سَهْلًا صَرِيعًا. قَالَ: [مَنْ] تَتَّهِمُونَ بِهِ؟ قَالُوا: عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ، قَالَ: عَلَامَ يَقْتُلُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ، إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مِنْ أَخِيهِ مَا يُعْجِبُهُ فَلْيَدْعُ لَهُ بِالْبَرَكَةِ. ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَأَمَرَ عَامِرَ أَنْ يَتَوَضَّأَ فَيَغْسِلَ وَجْهَهُ وَيَدَهُ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ وَرُكْبَتَيْهِ وَدَاخِلَةَ إِزَارِهِ، وَأَمَرَهُ أَنْ يَصُبَّ عَلَيْهِ".
قَالَ سُفْيَانُ: قَالَ مَعْمَرٌ: عَنِ الزُّهْرِيِّ: "وَأَمَرَهُ أَنْ يَكْفِئَ الْإِنَاءَ مِنْ خَلْفِهِ" وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ أَبِيهِ بِهِ.
(وَقَالَ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ) .
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ ان کے پاس سے گزرے جب کہ وہ غسل کر رہے تھے، تو عامر نے (انہیں دیکھ کر) کہا: ”میں نے آج جیسا منظر اور ایسی چھپی ہوئی (پردہ نشین) گوری رنگت کبھی نہیں دیکھی۔“ راوی کہتے ہیں کہ (یہ کہتے ہی) وہ وہیں زمین پر گر پڑے اور درد کی شدت سے بے ہوش ہو گئے، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سخت ناراض ہوئے اور عامر کو بلا کر فرمایا: ”تم نے تو اسے قتل ہی کر ڈالا تھا! تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کیوں قتل کرتا ہے؟ تم نے (اسے دیکھ کر) برکت کی دعا کیوں نہ دی؟!“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا اور فرمایا: ”اس (سہل) کے لیے غسل کرو۔“ چنانچہ انہوں نے غسل کیا اور وہ تکلیف سے نجات پا کر نکل آئے۔ امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ (طریقہ کار) علمِ دین کا حصہ ہے کہ جس کی نظر لگی ہو وہ (مریض کے لیے) غسل کرے؛ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک برتن میں پانی لایا جائے، وہ شخص اس میں اپنا ہاتھ ڈالے، کلی کرے اور اسے برتن ہی میں تھوک دے، پھر اپنا چہرہ اسی برتن کے پانی سے دھوئے، پھر اپنے بائیں ہاتھ سے اپنے دائیں گٹے پر پانی بہائے اور دائیں ہاتھ سے بائیں گٹے پر، پھر بایاں ہاتھ ڈال کر دائیں کہنی پر پانی بہائے اور دائیں ہاتھ سے بائیں کہنی پر، پھر اپنا دایاں پاؤں دھوئے، پھر دایاں ہاتھ برتن میں ڈال کر اپنا بایاں پاؤں دھوئے، پھر دایاں ہاتھ ڈال کر اپنا بایاں ہاتھ دھوئے، پھر دایاں ہاتھ ڈال کر اپنی دونوں گھٹنیاں دھوئے، پھر اپنے تہبند کا اندرونی حصہ (پانی میں ڈبو کر) لے اور اس (مریض) کے سر پر ایک ہی بار بہا دے، اور جب تک فارغ نہ ہو جائے برتن زمین پر نہ رکھے۔ امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں محمد بن ابی امامہ بن سہل بن حنیف کے واسطے سے ان کے والد (ابوامامہ) سے روایت کیا ہے کہ میرے والد سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ غسل کر رہے تھے، انہوں نے اپنا جبہ اتارا تو سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ انہیں دیکھ رہے تھے—سہل سفید رنگت اور انتہائی خوبصورت جلد والے انسان تھے—تو عامر بن ربیعہ نے کہا: ”میں نے آج جیسا منظر کبھی نہیں دیکھا...“ (آگے وہی واقعہ ذکر کیا)۔ اسی طرح اسے امام نسائی اور ابن ماجہ نے بھی اختصار کے ساتھ روایت کیا ہے، جس میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تمہیں کس پر شبہ ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ پر۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کیوں قتل کرتا ہے؟ جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی میں ایسی چیز دیکھے جو اسے اچھی لگے تو اسے چاہیے کہ اس کے لیے برکت کی دعا کرے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوایا اور عامر کو حکم دیا کہ وہ وضو کریں، یعنی اپنا چہرہ، دونوں ہاتھ کہنیوں تک، دونوں گھٹنیاں اور اپنے تہبند کا اندرونی حصہ دھوئیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ وہ پانی ان (سہل) پر بہا دیا جائے۔ سفیان کہتے ہیں کہ معمر نے زہری سے روایت کیا ہے کہ: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ برتن کو ان کے پیچھے سے ان پر انڈیل دیں۔“ امام حاکم نے اسے عبداللہ بن عامر بن ربیعہ کے واسطے سے ان کے والد سے روایت کیا ہے اور اسے صحیح الاسناد قرار دیا ہے، نیز سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث سے اس کا شاہد بھی موجود ہے جسے امام ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الرقى والتمائم/حدیث: 3929]
تخریج الحدیث: «(3929/1) أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3509، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 5، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5795»
«(3929/2) أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3509، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15548، وأخرجه فتح الباري برقم: 5378، 5408، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19766، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5787، 5795، 7574، 7575، 8320، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5573، 5574، 5575، 5576، 5577، 5578، 5579، 5580، 5581، 5582، 5615، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6105، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7861، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2895، وأخرجه شرح السنة برقم: 3245»
«(3929/3) أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3509، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15550، وأخرجه فتح الباري برقم: 5408، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19766، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5795، 7574، 7575، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5573، 5574، 5575، 5576، 5577، 5578، 5579، 5580، 5581، 5582، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10261، 10262، 10263، 7862، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2894»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں