الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. بَابُ : مَنْ كَانَ يُعْجِبُهُ الْفَأْلُ وَيَكْرَهُ الطِّيَرَةَ
باب: نیک فال لینا اچھا ہے اور بدفالی مکروہ۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3539 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3539
سلسلہ احادیث صحیحہ: 229
حدیث نمبر: 3539
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ , عَنْ سِمَاكٍ , عَنْ عِكْرِمَةَ , عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا عَدْوَى وَلَا طِيَرَةَ , وَلَا هَامَةَ وَلَا صَفَرَ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چھوت چھات ۱؎ اور بدشگونی کوئی چیز نہیں ہے، اسی طرح الو اور ماہ صفر کی نحوست کوئی چیز نہیں ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3539]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چھوت کی کوئی حقیقت نہیں، بدشگونی کی کوئی حقیقت نہیں، کھوپڑی کے الو کی کوئی حقیقت نہیں اور صفر کی کوئی حقیقت نہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3539]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6126، ومصباح الزجاجة: 1234)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/269، 328) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: چھوت چھات یعنی بیماری خود سے متعدی نہیں ہے، بلکہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے حکم سے اور اس کی بنائی ہوئی تقدیر سے ہوتا ہے، البتہ بیماریوں سے بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے اسباب کو اپنانا مستحب ہے، الو کو دن میں دکھائی نہیں دیتا ہے، تو وہ رات کو نکلتا ہے، اور اکثر ویرانوں میں رہتا ہے، عرب لوگ اس کو منحوس جانتے تھے، اور بعض یہ سمجھتے تھے کہ مقتول کی روح الو بن کر پکارتی پھرتی ہے، جب اس کا بدلہ لے لیا جاتا ہے تو وہ اڑ جاتا ہے، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خیال کو باطل قرار دیا، اسی طرح صفر کے مہینے کو عوام اب تک منحوس جانتے ہیں، صفر کے مہینے کے پہلے تیرہ دن جس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تھے ان ایام کو تیرہ تیزی کہتے ہیں، ان میں عورتیں کوئی بڑا کام جیسے شادی بیاہ وغیرہ کرنے نہیں دیتیں،یہ بھی لغو ہے، صفر کا مہینہ اور مہینوں کی طرح ہے، کچھ فرق نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
ترقیم الباني: 783 ترقیم فقہی: -- 229
-" لا عدوى ولا طيرة ولا هامة ولا صفر وفر من المجذوم كما تفر من الأسد".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ کوئی بیماری متعدی ہے، نہ کوئی فال بد ہے، نہ الو کے بولنے کا اثر ہے اور نہ کوئی صفر ہے اور کوڑھی سے اس طرح بھاگ جس طرح شیر (سے بچنے کے لیے) بھاگتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 229]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 783
سلسله احاديث صحيحه کی حدیث نمبر 229 پر
تخريج و تحقيق از محدث العصر علامہ محمد ناصر الدين الالبانی رحمہ اللہ
تخريج و تحقيق از محدث العصر علامہ محمد ناصر الدين الالبانی رحمہ اللہ
- " لا عدوى ولا طيرة ولا هامة ولا صفر وفر من المجذوم كما تفر من الأسد ".
- "نہ چھوت ہے، نہ بدشگونی، نہ الو، نہ صفر، اور کوڑھی سے اس طرح بھاگو جیسے شیر سے بھاگتے ہو"۔
أخرجه البخاري معلقا (10 / 129) فقال: وقال عفان: حدثنا سليم بن حيان: حدثنا سعيد بن ميناء قال: سمعت أبا هريرة يقول مرفوعا به. وقد وصله أبو نعيم من طريق أبي داود الطيالسي وسلم بن قتيبة كلاهما عن سليم بن حيان شيخ عفان فيه. فالسند صحيح، ووصله ابن خزيمة أيضا كما في " الفتح ".
اسے بخاری نے معلقاً (10/129) روایت کیا ہے، چنانچہ کہا: اور عفان نے کہا: ہم سے سلیم بن حیان نے بیان کیا: ہم سے سعید بن میناء نے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے ابو ہریرہ کو مرفوعاً یہ کہتے سنا۔ اور اسے ابو نعیم نے ابو داود الطیالسی اور سلم بن قتیبہ کے طریق سے موصولاً روایت کیا ہے، دونوں نے سلیم بن حیان سے جو اس میں عفان کے شیخ ہیں۔ تو سند صحیح ہے، اور اسے ابن خزیمہ نے بھی موصولاً روایت کیا ہے جیسا کہ "الفتح" میں ہے۔
وأخرج ابن خزيمة له شاهدا من حديث عائشة ولفظه: " لا عدوى، وإذا رأيت المجذوم ففر منه كما تفر من الأسد ". وقال الحافظ في شرح قوله: وفر من المجذوم، من الحديث الذي قبله: " لم أقف عليه من حديث أبي هريرة إلا من هذا الوجه ومن وجه آخر عند أبي نعيم في " الطب " لكنه معلول ".
اور ابن خزیمہ نے اس کی ایک شاہد عائشہ کی حدیث سے روایت کی ہے اور اس کے الفاظ یہ ہیں: "چھوت نہیں، اور جب تم کوڑھی کو دیکھو تو اس سے اس طرح بھاگو جیسے شیر سے بھاگتے ہو"۔ اور حافظ نے اس سے پہلے والی حدیث میں سے آپ کے قول: اور کوڑھی سے بھاگو، کی شرح میں کہا: "میں اس سے ابو ہریرہ کی حدیث سے صرف اسی طریق سے اور ابو نعیم کے یہاں "الطب" میں ایک دوسرے طریق سے واقف ہوا ہوں لیکن وہ معلول ہے"۔
قلت: وقد رواه أحمد أيضا من وجه آخر معلول ولعله الذي أشار إليه الحافظ، فانظر الحديث المتقدم (781) ، وقد قال البغوي في " شرح السنة " (3 / 367 نسخة المكتب الإسلامي) بعد ما رواه عن البخاري: " هذا حديث صحيح ".
__________جزء : 2 /صفحہ : 414__________
__________جزء : 2 /صفحہ : 414__________
میں (البانی) کہتا ہوں: اور اسے احمد نے بھی ایک دوسرے معلول طریق سے روایت کیا ہے اور شاید یہی وہ ہے جس کی طرف حافظ نے اشارہ کیا، تو گزشتہ حدیث (781) دیکھیے، اور بغوی نے "شرح السنۃ" (3/367 المکتب الاسلامی کا نسخہ) میں اسے بخاری سے روایت کرنے کے بعد کہا: "یہ حدیث صحیح ہے"۔
__________جزء : 2 /صفحہ : 414__________
__________جزء : 2 /صفحہ : 414__________