الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ : الأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ
باب: امر بالمعروف اور نہی عن المنکر (یعنی بھلی باتوں کا حکم دینے اور بری باتوں سے روکنے) کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 4012 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
سنن ابن ماجہ: 4012
مسند احمد: 22207
مسند الشهاب: 1288
الجامع الكامل: 15879
المعجم الکبیر للطبرانی: 8050
حدیث نمبر: 4012
حَدَّثَنَا رَاشِدُ بْنُ سَعِيدٍ الرَّمْلِيُّ , حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ , حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ , عَنْ أَبِي غَالِبٍ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ , قَالَ: عَرَضَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ عِنْدَ الْجَمْرَةِ الْأُولَى فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ فَسَكَتَ عَنْهُ , فَلَمَّا رَأَى الْجَمْرَةَ الثَّانِيَةَ سَأَلَهُ فَسَكَتَ عَنْهُ , فَلَمَّا رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ وَضَعَ رِجْلَهُ فِي الْغَرْزِ لِيَرْكَبَ , قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ؟" , قَالَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ , قَالَ:" كَلِمَةُ حَقٍّ عِنْدَ ذِي سُلْطَانٍ جَائِرٍ".
ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جمرہ اولیٰ کے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص نے آ کر عرض کیا: اللہ کے رسول! کون سا جہاد سب سے بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے جمرہ کی رمی کی تو اس نے پھر آپ سے یہی سوال کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، پھر جب آپ نے جمرہ عقبہ کی رمی کی، تو سوار ہونے کے لیے آپ نے اپنا پاؤں رکاب میں رکھا اور فرمایا: ”سوال کرنے والا کہاں ہے“؟، اس نے عرض کیا: میں حاضر ہوں، اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(سب سے بہتر جہاد) ظالم حکمران کے سامنے حق و انصاف کی بات کہنی ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4012]
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی پہلے جمرے کے قریب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آیا اور کہا: ”اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کون سا جہاد افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے جمرے پر پہنچے تو اس نے (پھر) سوال کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرۂ عقبہ (بڑے جمرے) پر کنکریاں ماریں اور سوار ہونے کے لیے رکاب میں پاؤں رکھا تو فرمایا: ”سوال کرنے والا کہاں ہے؟“ اس نے کہا: ”اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظالم سلطان کے سامنے کلمۂ حق کہنا (افضل جہاد ہے)۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4012]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4938، ومصباح الزجاجة: 1411)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/251، 256) (حسن صحیح)» (یہ اسناد حسن ہے، لیکن شواہد کی وجہ سے یہ صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 22207
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ , عَنْ أَبِي غَالِبٍ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ , قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عِنْدَ الْجَمْرَةِ الْأُولَى , فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: فَسَكَتَ عَنْهُ , وَلَمْ يُجِبْهُ , ثُمَّ سَأَلَهُ عِنْدَ الْجَمْرَةِ الثَّانِيَةِ , فَقَالَ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ , فَلَمَّا رَمَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ , وَوَضَعَ رِجْلَهُ فِي الْغَرْزِ , قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ؟" قَالَ: " كَلِمَةُ عَدْلٍ عِنْدَ إِمَامٍ جَائِرٍ" .
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمرہ اولیٰ کے پاس تھے کہ ایک آدمی حاضر ہوا اور یہ سوال پوچھا کہ یا رسول اللہ! سب سے افضل جہاد کون سا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے اور اسے کوئی جواب نہیں دیا پھر اس نے جمرہ ثانیہ کے پاس یہی سوال دہرایا جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمرہ عقبہ کی رمی کرچکے اور رکاب میں پاؤں رکھا تو فرمایا سائل کہاں ہے؟ پھر فرمایا ظالم بادشاہ کے سامنے انصاف کی بات کہنا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22207]
الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد حسن فى المتابعات والشواهد من أجل أبى غالب
حدیث نمبر: 1288
1288 - وَأَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمَيْمُونِ النَّصِيبِيُّ، ثنا أَبُو الْحُسَيْنِ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُظَفَّرِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْحُسَيْنِ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَيْشِيُّ، أبنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، أَنَّ رَجُلًا، قَالَ عِنْدَ الْجَمْرَةِ الْأُولَى: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ فَأَعْرَضَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ: «أَيْنَ السَّائِلُ؟» قَالَ: فَقَالَ الرَّجُلُ: هَا أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ: «أَفْضَلُ الْجِهَادِ مَنْ قَالَ كَلِمَةَ حَقٍّ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ»
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی جمرہ اولیٰ کے پاس کہنے لگا: اللہ کے رسول! کون سا جہاد افضل ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منہ پھیر لیا پھر آپ نے پوچھا: ”وہ سائل کہاں ہے؟“ راوی کہتا ہے کہ اس آدمی نے کہا: اللہ کے رسول! میں یہاں ہوں۔ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”افضل جہاد اس شخص کا ہے جس نے کسی ظالم حاکم کے سامنے کلمہ حق کہا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1288]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 4012، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8080، 8081، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1596، 6824، والطبراني فى «الصغير» برقم: 151، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22588، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20242»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں ظالم اور جابر حکمرانوں کے سامنے حق و انصاف کی بات کہنے کو افضل جہاد قرار دیا گیا ہے کیونکہ جو شخص میدان جہاد وقتال میں کسی دشمن سے جہاد کرتا ہے وہ خوف اور امید دونوں کے درمیان ہوتا ہے اگر اس کو یہ خوف ہوتا ہے کہ دشمن مجھ پر غالب آ جائے یا میں شہید ہو جاؤں گا تو اس کے ساتھ ہی اسے یہ امید بھی ہوتی ہے کہ میں دشمن کو مغلوب کر کے اپنی جان بچالوں گا اس کے بر خلاف جو شخص ظالم حاکم کے سامنے کلمہ حق کہتا ہے اس کے لیے امید کی ملکی سی کرن بھی نہیں ہوتی بلکہ خوف ہی خوف ہوتا ہے، وہ اس حکمران کے مکمل اختیار و قبضہ میں ہونے کی وجہ سے اس یقین کے ساتھ، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ ادا کرتا ہے کہ اس کا انجام دنیا میں میری تباہی و نقصان کے سوا اور کچھ نہیں۔ اور یہ ظاہر ہے کہ جس مہم میں انسان کو اپنی زندگی اور مال و متاع کے باقی رہنے کی کوئی امید نہ ہو اس کو انجام دینا اس مہم کو انجام دینے سے کہیں زیادہ صبر آزما اور بدرجہا افضل ہوگا جس کی انجام دہی میں اسے اپنی زندگی اور مال و متاع کے باقی رہنے کی بہت حد تک امید ہو، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظالم حاکم کے سامنے کلمہ حق کہنے کو افضل جہاد فرمایا ہے۔
ان احادیث میں ظالم اور جابر حکمرانوں کے سامنے حق و انصاف کی بات کہنے کو افضل جہاد قرار دیا گیا ہے کیونکہ جو شخص میدان جہاد وقتال میں کسی دشمن سے جہاد کرتا ہے وہ خوف اور امید دونوں کے درمیان ہوتا ہے اگر اس کو یہ خوف ہوتا ہے کہ دشمن مجھ پر غالب آ جائے یا میں شہید ہو جاؤں گا تو اس کے ساتھ ہی اسے یہ امید بھی ہوتی ہے کہ میں دشمن کو مغلوب کر کے اپنی جان بچالوں گا اس کے بر خلاف جو شخص ظالم حاکم کے سامنے کلمہ حق کہتا ہے اس کے لیے امید کی ملکی سی کرن بھی نہیں ہوتی بلکہ خوف ہی خوف ہوتا ہے، وہ اس حکمران کے مکمل اختیار و قبضہ میں ہونے کی وجہ سے اس یقین کے ساتھ، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ ادا کرتا ہے کہ اس کا انجام دنیا میں میری تباہی و نقصان کے سوا اور کچھ نہیں۔ اور یہ ظاہر ہے کہ جس مہم میں انسان کو اپنی زندگی اور مال و متاع کے باقی رہنے کی کوئی امید نہ ہو اس کو انجام دینا اس مہم کو انجام دینے سے کہیں زیادہ صبر آزما اور بدرجہا افضل ہوگا جس کی انجام دہی میں اسے اپنی زندگی اور مال و متاع کے باقی رہنے کی بہت حد تک امید ہو، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظالم حاکم کے سامنے کلمہ حق کہنے کو افضل جہاد فرمایا ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 15879
15879- عن أبي أمامة قال: عرض لرسول الله صلى الله عليه وسلم رجل عند الجمرة الأولى، فقال: يا رسول الله أي الجهاد أفضل؟ فسكت عنه، فلما رأى الجمرة الثانية سأله، فسكت عنه، فلما رمى جمرة العقبة، وضع رجله في الغرز ليركب، قال: أين السائل؟ قال: أنا يا رسول الله، قال: كلمة حق عند سلطان جائر.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن ماجه (4012)، وأحمد (22158، 22207) كلاهما من طرق عن حماد بن سلمة، عن أبي غالب، عن أبي أمامة فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 8050
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ عِنْدَ الْجَمْرَةِ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: أَفْضَلُ الْجِهَادِ: كَلِمَةُ حَقٍّ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے جمرہ کے پاس عرض کیا: اے اللہ کے رسول، کون سا جہاد افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے افضل جہاد ظالم حکمران کے سامنے حق بات کہنا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8050]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 282، حدیث 8081»
حدیث نمبر: 1596
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي غَالِبٍ . عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَجُلًا، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: كَلِمَةُ حَقٍّ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي غَالِبٍ إِلَّا حَمَّادٌ I ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کون سا جہاد سب سے افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوغالب رحمہ اللہ سے صرف حماد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1596]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوغالب رحمہ اللہ سے صرف حماد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1596]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 4012، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20242، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22588، 22637، (10/5208) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8080، 8081، والطبراني فى «الصغير» برقم: 151، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6824»
حدیث نمبر: 6824
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ لَبِيدٍ الْبَيْرُوتِيُّ ، نَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَكَّارٍ ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّ رَجُلًا عَرَضَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: كَلِمَةُ حَقٍّ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ I ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش ہوا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کون سا جہاد سب سے افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظالم حکمران کے سامنے حق بات کہنا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حماد بن سلمہ رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف ولید بن مسلم رحمہ اللہ نے روایت کی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6824]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حماد بن سلمہ رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف ولید بن مسلم رحمہ اللہ نے روایت کی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6824]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 4012، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20242، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22588، 22637، (10/5208) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8080، 8081، والطبراني فى «الصغير» برقم: 151، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1596»