الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
347. 12- باب بيان أن الآجال والأرزاق وغيرها لا تزيد ولا تنقص عمّا سبق به القدر
اس بیان میں کہ عمریں، رزق اور دیگر امور اس مقررہ فیصلے سے نہ تو بڑھ سکتے ہیں اور نہ ہی ان میں کوئی کمی واقع ہو سکتی ہے جو تقدیرِ الٰہی میں پہلے سے طے شدہ ہے۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 1024 (کل: 13 مقامات، 5 کتب)
مسند اسحاق بن راہویہ: 669
صحیح ابن حبان: 6119
11 تا 13
حدیث نمبر: 8343
حَدَّثَنَا هَاشِمٌ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شُبْرُمَةَ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يُعْدِي شَيْءٌ شَيْئًا، لَا يُعْدِي شَيْءٌ شَيْئًا"، ثَلَاثًا، قَالَ: فَقَامَ أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ النُّقْبَةَ تَكُونُ بِمِشْفَرِ الْبَعِيرِ أَوْ بِعَجْبِهِ، فَتَشْمَلُ الْإِبِلَ جَرَبًا! قَالَ: فَسَكَتَ سَاعَةً، ثم قَالَ: " مَا أَعْدَى الْأَوَّلَ؟! لَا عَدْوَى، وَلَا صَفَرَ، وَلَا هَامَةَ، خَلَقَ اللَّهُ كُلَّ نَفْسٍ فَكَتَبَ حَيَاتَهَا، وَمَوْتَهَا، وَمُصِيبَاتِهَا، وَرِزْقَهَا" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا کوئی بیماری متعدی نہیں ہوتی ایک دیہاتی کہنے لگا کہ پھر اونٹوں کا کیا معاملہ ہے جو صحراء میں ہر نوں کی طرح چوکڑیاں بھرتے ہیں اچانک ان میں ایک خارشی اونٹ شامل ہوجاتا ہے اور سب کو خارش زدہ کردیتا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ دیر خاموش رہ کر اس سے پوچھا کہ اس پہلے اونٹ کو خارش کہاں سے لگی؟ کوئی بیماری متعدی نہیں ہوتی صفر کا مہینہ منحوس نہیں ہوتا اور کھوپڑی سے کیڑا نکلنے کی کوئی حقیقت نہیں ہے اللہ نے ہر انسان کو پیدا کیا ہے اور اس کی زندگی موت مصیبت اور رزق سب لکھ دیا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8343]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 5717، م: 2220، محمد بن طلحة، وإن روى له الشيخان، ينحط عن رتبة الصحيح، لكنه متابع
حدیث نمبر: 6119
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شُبْرُمَةَ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، النُّقْبَةُ تَكُونُ بِمِشْفَرِ الْبَعِيرِ، أَوْ بِعَجْبِهِ، فَتَشْتَمِلُ الإِبِلَ كُلَّهَا جَرَبًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فَمَنْ أَعْدَى الأَوَّلَ؟ حَيَاتُهَا، وَمُصِيبَاتُهَا، وَرِزْقُهَا"، يُرِيدُ: بِيَدِ اللَّهِ" ، قَالَ الشَّيْخُ: الصَّوَابُ:" مَمَاتُهَا" وَلَكِنْ كَذَا:" مُصِيبَاتُهَا"، قَالَهُ الشَّيْخُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اونٹ کے ہونٹ پر (راوی کو شک ہے یا شاید) پشت کی زیریں ہڈی پر خارش سے پہلے والی جلد کی خرابی لاحق ہوتی ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) تو تمام اونٹ خارش زدہ ہو جاتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پہلے کو کس نے بیماری میں مبتلا کیا؟ اس کی زندگی، اس کی مصیبت اور اس کا رزق (اللہ تعالیٰ کے دست قدرت میں ہے)۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) روایت کے متن میں استعمال ہونے والا لفظ ”اس کی مصیبت“ درست نہیں ہے بلکہ اصل لفظ ”اس کی موت“ ہے، تاہم روایت میں اسی طرح منقول ہے ”اس کی مصیبت“، یہ بات شیخ نے بیان کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب العدوى والطيرة والفأل/حدیث: 6119]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5717، 5754، 5755، 5757، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2220، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5826، 6114، 6115، 6116، 6118، 6119، 6121، 6124، 6125، 6133، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3911، 3912، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2143، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3536، 3541، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14347، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4283» «رقم طبعة با وزير 6086»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1152). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده على شرط مسلم
حدیث نمبر: 11639
11639- عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا يعدي شيء شيئا، لا يعدي شيء شيئا، ثلاثا، قال: فقام أعرابي، فقال: يا رسول الله، إن النقبة تكون بمشفر البعير، أو بعجبه، فتشتمل الإبل جربا، قال: فسكت ساعة، ثم قال: ما أعدى الأول، لا عدوى، ولا صفر، ولا هامة، خلق الله كل نفس، فكتب حياتها وموتها ومصيباتها ورزقها
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (8343) عن هاشم، حدثنا محمد بن طلحة، عن عبد الله بن شبرمة، عن أبي زرعة بن عمرو بن جرير، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح