صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
6. ذكر الزجر عن استعمال المرء العدوى في ذوات الأربع-
- ذکر منع کہ انسان چوپایوں میں عدوٰی استعمال کرے
حدیث نمبر: 6119
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شُبْرُمَةَ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، النُّقْبَةُ تَكُونُ بِمِشْفَرِ الْبَعِيرِ، أَوْ بِعَجْبِهِ، فَتَشْتَمِلُ الإِبِلَ كُلَّهَا جَرَبًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فَمَنْ أَعْدَى الأَوَّلَ؟ حَيَاتُهَا، وَمُصِيبَاتُهَا، وَرِزْقُهَا"، يُرِيدُ: بِيَدِ اللَّهِ" ، قَالَ الشَّيْخُ: الصَّوَابُ:" مَمَاتُهَا" وَلَكِنْ كَذَا:" مُصِيبَاتُهَا"، قَالَهُ الشَّيْخُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اونٹ کی موٹی جلد پر (راوی کو شک ہے یا شاید) پشت کی زیریں ہڈی پر خارش سے پہلے والی جلد کی خرابی لاحق ہوتی ہے۔ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) تو تمام اونٹ خارش زدہ ہو جاتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پہلے کو کس نے بیماری میں مبتلا کیا اس کی زندگی اس کی مصیبت اور اس کا رزق (اللہ تعالیٰ کے دست قدرت میں ہے)۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) روایت کے متن میں استعمال ہونے والا لفظ ”اس کی مصیبت“ درست نہیں ہے بلکہ اصل لفظ اس کی موت ہے، تاہم روایت میں اسی طرح منقول ہے اس کی مصیبت یہ بات شیخ نے بیان کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب العدوى والطيرة والفأل/حدیث: 6119]
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) روایت کے متن میں استعمال ہونے والا لفظ ”اس کی مصیبت“ درست نہیں ہے بلکہ اصل لفظ اس کی موت ہے، تاہم روایت میں اسی طرح منقول ہے اس کی مصیبت یہ بات شیخ نے بیان کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب العدوى والطيرة والفأل/حدیث: 6119]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 6086»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1152).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده على شرط مسلم
الرواة الحديث:
أبو زرعة بن عمرو البجلي ← أبو هريرة الدوسي