الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
4070. 77- باب ما جاء في فضائل عبد الله بن عباس
ان روایات کا بیان جو حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل و مناقب کے متعلق وارد ہوئی ہیں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 10249 (کل: 15 مقامات، 7 کتب)
الجامع الكامل: 10249
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15515
المعجم الاوسط: 3356
1 تا 10
حدیث نمبر: 10249
10249- عن ابن عباس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم وضع يده على كتفي –أو على منكبي شك سعيد – ثم قال: اللهم فقّهه في الدين، وعلّمه التأويل.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (2879،2397) من طرق عن زهير أبي خيثمة، عن عبدالله بن عثمان بن خثيم، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 2397
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى كَتِفِي أَوْ عَلَى مَنْكِبِي شَكَّ سَعِيدٌ، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ، وَعَلِّمْهُ التَّأْوِيلَ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ اپنا دست مبارک میرے کندھے پر رکھا اور فرمایا: ”اے اللہ! اسے دین کی سمجھ عطا فرما اور کتاب کی تاویل و تفسیر سمجھا۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2397]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي، خ: 143، م: 2477 بدون لفظ : وعلمه التأويل
حدیث نمبر: 2879
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: وَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ بَيْنَ كَتِفَيَّ، أَوْ قَالَ: عَلَى مَنْكِبَيَّ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ، وَعَلِّمْهُ التَّأْوِيلَ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ اپنا دست مبارک میرے کندھے پر رکھا اور فرمایا: ”اے اللہ! اسے دین کی سمجھ عطا فرما اور کتاب کی تاویل و تفسیر سمجھا۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2879]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي، خ: 143، م: 2477 بدون لفظ : وعلمه التأويل
حدیث نمبر: 11789
عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ، فَوَضَعْتُ لَهُ وُضُوءً مِنَ اللَّيْلِ، قَالَ: فَقَالَتْ مَيْمُونَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَضَعَ لَكَ هَذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: ”اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ وَعَلِّمْهُ التَّأْوِيلَ“
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر تھے،میں نے آپ کے لیے رات کو وضو کرنے کے لیے پانی رکھا۔ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے آپ کو بتلایا کہ اے اللہ کے رسول! آپ کے لیےیہ پانی عبداللہ بن عباس نے رکھا ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے حق میں یوں دعا فرمائی: یا اللہ! اسے دین میں گہری سمجھ اور قرآن کی تفسیر کا علم عطا فرما۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11789]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 75، 143، 3756، ومسلم: 2477، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3032 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3032»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث کے ایک طریق کے الفاظ میں درج ذیل تفصیل ہے:
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّہٗسَکَبَلِلنَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَضُوْئً عِنْدَ خَالَتِہٖمَیْمُوْنَۃَ، فَلَمَّا خَرَجَ قَالَ: ((مَنْ وَضَعَ لِیْ وَضُوْئِیْ؟)) قَالَتْ: اِبْنُ أُخْتِیْیَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، قَالَ: ((اَللّٰھُمَّ! فَقِّھْہُ فِیْ الدِّیْنِ وَعَلِّمْہُ التَّاوِیْلَ۔))
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے (ایک برتن میں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے وضو کا پانی بھر کر رکھا، جبکہ آپ میری خالہ میمونہ کے گھر تھے۔ جب آپ (بیت الخلاء سے) باہر تشریف لائے تو پوچھا: وضو کے لیے پانی کس نے رکھا ہے؟ خالہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے بھانجے نے رکھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! اس کو دین میں فقاہت عطا فرما اور تفسیرِ(قرآن) سکھا دے۔
جب سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کییہ خدمت کرنا چاہی تو ان کے سامنے تین امور تھے: (۱)وہ بیت الخلا میں پانی پہنچائیںیا (۲) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب دروازے پر رکھ دیں، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاں سے آسانی کے ساتھ لے لیںیا (۳) کچھ بھی نہ کریں۔
غور و فکر کیا جائے تو دوسرا فیصلہ زیادہ مناسب معلوم ہوتا ہے، جسے سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے عملاً اپنایا،یہ ان کی ذہانت و ذکاوت پر دلالت کرتا ہے۔ اسی مناسبت سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے لیے بیش قیمت دعا کی ہے۔
سیدنا عبد اللہ بن عباس بن عبد المطلب بن ہاشم رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچازاد تھے، ہجرت سے تین برس پہلے پیدا ہوئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے لیے فہم قرآن اور فقہ کی دعا کی اور یہ اس دعا کے مطابق علم، فقہ، فہم اور دین میں حبر الامہ کہلوائے، یہ زیادہ احادیث بیان کرنے والے صحابۂ کرام میں سے ہیں، عبادلہ اور فقہائے صحابہ میں سے ایک ہیں،یہ طائف میں (۶۸) سن ہجری میں فوت ہوئے۔

اخرجه البخاري: 75
حدیث نمبر: 11790
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى كَتِفِي أَوْ عَلَى مَنْكَبِي، شَكَّ سَعِيدٌ، ثُمَّ قَالَ: ”اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ وَعَلِّمْهُ التَّأْوِيلَ“
۔ (دوسری سند) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا کی: یا اللہ! اسے دین میں فقاہت اور تفسیر کا علم عطا فرما۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11790]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2397»
الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2397
حدیث نمبر: 15515
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَضَعَ يَدَهُ عَلَى كَتِفِي أَوْ عَلَى مِنْكَبِي - شَكَّ سَعِيدٌ - ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ وَعَلِّمْهُ التَّأْوِيلَ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ:" وَعَلِّمْهُ التَّأْوِيلَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَلَهُ عِنْدَ الْبَزَّارِ، وَالطَّبَرَانِيِّ:" اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ تَأْوِيلَ الْقُرْآنِ".
وَلِأَحْمَدَ طَرِيقَانِ رِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے کندھے پر رکھا۔ (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) - میرے کندھے پر رکھا۔ (یہ شک سعید نامی راوی کو ہے، یعنی اس میں کندھے کے لئے استعمال ہونے والا لفظ مختلف ہے)۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! تو اسے دین کی سمجھ بوجھ عطا کر دے اور اسے تفسیر کا علم عطا کر دے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اور تو اسے تفسیر کا علم عطا کر دے!“ . یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اور امام بزار اور امام طبرانی نے یہ روایت ان الفاظ میں نقل کی ہے: ”اے اللہ! تو اسے قرآن کی تفسیر کا علم عطا کر دے!“۔ امام أحمد کی روایت کے دو طریق ہیں اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15515]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2397)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10541
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، قَالَا: ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنْتُ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ، فَوَضَعْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَضُوءًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ وَضَعَ هَذَا؟ " فَقَالَتْ مَيْمُونَةُ: وَضَعَهُ عَبْدُ اللهِ ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ التَّأْوِيلَ، وَفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں سیدہ میمونہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا کے گھر میں تھا، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی رکھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کس نے رکھا؟“ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: عبداللہ نے رکھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! اسے تاویل سکھا، اور اسے دین کی سمجھ عطا فرما۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10541]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 238، حدیث 10587»
حدیث نمبر: 10568
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَجَلِيُّ الْكُوفِيُّ ، ثَنَا مُقَدَّمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا عَمِّي الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ فَوَضَعَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَهُورًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ وَضَعَهُ؟ " قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : أَنَا، فَضَرَبَ عَلَى مَنْكِبِي وَقَالَ: اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ، وَعَلِّمْهُ التَّأْوِيلَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں تھے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی رکھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کس نے رکھا؟“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے عرض کیا: میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے کندھے پر ہاتھ مارا اور فرمایا: ”اے اللہ! اسے دین کی سمجھ عطا فرما، اور اسے تاویل سکھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10568]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 263، حدیث 10614»
حدیث نمبر: 11158
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شُعَيْبٍ السِّمْسَارُ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، ثَنَا وَرْقَاءُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: صَبَبْتُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَضُوءًا، فَقَالَ: اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ وَعَلِّمْهُ التَّأْوِيلَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی ڈالا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! اسے دین کی سمجھ عطا فرما اور اسے تاویل (قرآن کی تفسیر) سکھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11158]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 110، حدیث 11204»
حدیث نمبر: 12453
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا هَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَاءِ ، ثَنَا أَبِي (ح) .
وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَكِيمٍ السَّمَرْقَنْدِيُّ ، ثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَخْلَدٍ كِلَاهُمَا عَنْ شِبْلِ بْنِ عَبَّادٍ الْمَكِّيِّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ سَكَبَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَضُوءًا عِنْدَ خَالَتِهِ مَيْمُونَةَ، فَلَمَّا خَرَجَ قَالَ: " مَنْ وَضَعَ لِي وَضُوئِي؟ " قَالَتِ: ابْنُ أُخْتِي يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ، وَعَلِّمْهُ التَّأْوِيلَ.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی رکھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو پوچھا: ”میرے لیے وضو کا پانی کس نے رکھا؟“ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے بھانجے نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! اسے دین کی سمجھ عطا فرما اور اسے تاویل (قرآن کی تفسیر) سکھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12453]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 70، حدیث 12506»