🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4072. 79- باب ما جاء في فضائل عبد الله بن عمرو بن حرام والد جابر وأخباره
حضرت جابر کے والدِ گرامی حضرت عبد اللہ بن عمرو بن حرام کے فضائل و مناقب اور ان سے متعلق منقولہ اخبار و روایات کے تذکرے میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 10256 (کل: 18 مقامات، 9 کتب)
الجامع الكامل: 10256، 597، 3579، 8838
صحیح بخاری: 1244، 1293، 2816، 4080
صحیح مسلم: 6354، 6355، 6357
سنن نسائی: 1843، 1846
مسند احمد: 14295
مسند الحمیدی: 1298
اللؤلؤ والمرجان: 1606
المعجم الکبیر للطبرانی: 21273
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2021
11 تا 18
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14295
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، سَمِعَ جَابِرًا ، يَقُولُ: جِيءَ بِأَبِي يَوْمَ أُحُدٍ، فَوُضِعَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُسَجًّى، فَجَعَلْتُ أُرِيدُ أَنْ أَكْشِفَ عَنْ وَجْهِهِ، وَيَنْهَانِي قَوْمِي، فَسَمِعَ بَاكِيَةً وَقَالَ مَرَّةً: صَوْتَ صَائِحَةٍ، فَقَالَ:" مَنْ هَذَا؟" فَقَالُوا: ابْنَةُ عَمْرٍو أَوْ أُخْتُ عَمْرٍو، قَالَ:" فَلِمَ تَبْكِينَ أَوْ قَالَ أَتَبْكِينَ؟ فَمَا زَالَتْ الْمَلَائِكَةُ تُظِلُّهُ بِأَجْنِحَتِهَا حَتَّى رُفِعَتْ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب میرے والد صاحب غزوہ احد میں شہید ہوئے اور انہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لا کر رکھا گیا، ان پر کپڑا ڈھانپ دیا گیا تھا تو میں ان کے چہرے سے کپڑا ہٹانے لگا، لوگوں نے مجھے منع کرنا شروع کر دیا، لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے منع نہیں کیا، اسی اثناء میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کے رونے کی آواز سنی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کون ہے“، لوگوں نے بتایا: بنت عمرو یا اخت عمرو، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کیوں رو رہی ہو، فرشتے اس پر مسلسل سایہ کئے رہے یہاں تک کہ اسے اٹھا لیا گیا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14295]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1293، م: 2471
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1298
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: قُتِلَ أَبِي يَوْمَ أُحُدٍ، فَجِيءَ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوُضِعَ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَقَدْ مُثِّلَ بِهِ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَكْشِفَ عَنْهُ، فَنَهَانِي قَوْمِي، وَأُرِيدُ أَنْ أَكْشِفَ عَنْهُ، وَيَنْهَانِي قَوْمِي، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرُفِعَ بِهِ، فَسَمِعَ صَوْتَ بَاكِيَةٍ، فَقَالَ: مَنْ هَذِهِ؟ قَالُوا: ابْنَةُ عَمْرٍو أَوْ أُخْتُ عَمْرٍو، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فَلا تَبْكُوا، أَوْ فَلِمَ تَبْكِي؟ فَمَا زَالَتِ الْمَلائِكَةُ عَلَيْهِمُ السَّلامُ تُظِلُّهُ بِأَجْنِحَتِهَا حَتَّى رُفِعَ" ,
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ احد کے موقع پر میرے والد شہید ہو گئے انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا گیا ان کی میت کی بے حرمتی کی گئی تھی میں نے ان کے چہرے سے کپڑا ہٹانے کا ارادہ کیا، تو میری قوم کے افراد نے مجھے منع کر دیا میں ان کے منہ سے کپڑا ہٹانا چاہ رہا تھا، لیکن میری قوم کے افراد مجھے منع کر رہے تھے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت انہیں وہاں سے اٹھا لیا گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی خاتون کے رونے کی آواز سنی تو دریافت کیا: ”یہ کون ہے؟“ لوگوں نے بتایا: عمرو کی صاحبزادی ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) عمرو کی بہن ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ نہ روؤ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) تم کیوں رو رہی ہو؟ فرشتوں نے اس کے اٹھائے جانے تک مسلسل اپنے پروں کے ذریعے اس پر سایہ کیا ہوا تھا۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 1298]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1244، 1293، 2816، 4080، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2471، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7021، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1841، 1844، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1981، 1984، 8190، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6814، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14407، 14516، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1817، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2021»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1606
1606 صحيح حديث جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رضي الله عنهما، قَالَ: جِيءَ بِأَبِي، يَوْمَ أُحُدٍ، قَدْ مُثِّلَ بِهِ، حَتَّى وُضِعَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ سُجِّيَ ثَوْبًا فَذَهَبْتُ أُرِيدُ أَنْ أَكْشِفَ عَنْهُ، فَنَهَانِي قَوْمِي، ثُمَّ ذَهَبْتُ أَكْشِفُ عَنْهُ فَنَهَانِي قَوْمِي، فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرُفِرَ فَسَمِعَ صَوْتَ صَائِحَةٍ، فَقَالَ: مَنْ هذِهِ فَقَالُوا: ابْنَةُ عَمْرِو أَوْ أُخْتُ عَمْرِو، قَالَ: فَلِمَ تَبْكِي أَوْ لاَ تَبْكِي، فَمَا زَالَتِ الْمَلاَئِكَةُ تُظِلُّهُ بِأَجْنِحَتِهَا حَتَّى رفِعَ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میرے والد کی لاش احد کے میدان سے لائی گئی، (مشرکوں نے) آپ کی صورت تک بگاڑ دی تھی۔ نعش رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھی گئی، اوپر سے ایک کپڑا ڈھکا ہوا تھا، میں نے چاہا کہ کپڑے کو ہٹاؤں لیکن میری قوم نے مجھے روکا، پھر دوبارہ کپڑا ہٹانے کی کوشش کی، اس مرتبہ بھی میری قوم نے مجھ کو روک دیا۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے جنازہ اٹھایا گیا، اس وقت کسی زور زور سے رونے والے کی آواز سنائی دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کون ہے؟“ لوگوں نے کہا کہ یہ عمرو کی بیٹی یا (یہ کہا کہ) عمرو کی بہن ہیں (نام میں سفیان کو شک ہوا تھا)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روتی کیوں ہیں؟“ یا یہ فرمایا: ”روؤ نہیں کہ ملائکہ برابر اپنے پروں کا سایہ کیے رہے ہیں جب تک کہ اس کا جنازہ اٹھایا گیا۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1606]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 23 كتاب الجنائز: 35 باب حدثنا علي بن عبد الله»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 597
597. عن جابر بن عبدالله، قال: جيء بأبي يوم أحد قد مُثِّل به، حتّى وُضع بين يدي رسول الله صلى الله عليه وسلم وقد سُجِّيَ ثوباً. فذهبتُ أريدُ أن أكشف عنه، فنهاني قومي، ثم ذهبتُ أكشف عنه فنهاني قومي. فأمر رسول الله صلى الله عليه وسلم فرُفع، فسمع صوت صائحة فقال: من هذه؟. فقال: ابنة عمرو أو أخت عمرو. قال: فلِمَ تبكي؟ أو لا تبكي، فما زالتْ الملائكةُ تظلُّه بأجنحتِها حتى رُفع.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في الجنائز (1293)، وفي الجهاد والسير (2816)، ومسلم في الفضائل (2471) كلاهما من حديث سفيان بن عيينة، قال: سمعتُ ابن المنكدر يقول: سمعت جابر بن عبدالله يقول (فذكره)، ولفظهما سواء.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3579
3579. عن جابر بن عبدالله قال: جيءَ بأبي يوم أحُد قد مُثِّل به حتى وُضع بين يدي رسول الله صلى الله عليه وسلم، وقد سُجى ثوباً، فذهبت أريد أن أكشف عنه، فنهاني قومي، ثم ذهبتُ أكشف عنه فنهاني قومي، فأمر رسول الله صلى الله عليه وسلم فرُفع، فسمع صوت صائحة فقال: من هذه؟ فقالوا: ابنة عمرو - أو أخت عمرو- قال: فلم؟ تبكي أو لا تبكي، فمازالت الملائكة تُظله بأجنحتها حتى رُفع .
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الجنائز (1293)، ومسلم في فضائل الصحابة (2471) كلاهما من حديث سفيان، حدثنا ابن المنكدر، قال: سمعت جابر بن عبدالله فذكره ولفظهما سواء.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8838
8838- عن جابر بن عبدالله قال: جيء بأبي يوم أحد قد مثّل به حتى وضع بين يدي رسول الله صلى الله عليه وسلم وقد سجّى ثوبا، فذهبت أريد أن أكشف عنه، فنهاني قومي، ثم ذهبت أكشف عنه فنهاني قومي، فأمر رسول الله صلى الله عليه وسلم فرفع، فسمع صوت صائحة، فقال: من هذه؟ فقالوا: ابنة عمرو – أو أخت عمرو – قال: فلم تبكي؟ – أو لاتبكي، فما زالت الملائكة تظله بأجنحتها حتى رفع.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الجنائز (1293) ومسلم في فضائل الصحابة (129:2471) كلاهما من طريق سفيان بن عيينة، حدثنا ابن المنكدر، قال: سمعت جابر بن عبد الله قال: فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21273
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: جِيءَ بِأَبِي قَتِيلًا يَوْمَ أُحُدٍ، فَجَعَلَتْ فَاطِمَةُ أُخْتُهُ تَبْكِيهِ، فَقَالَ: رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَبْكِيهِ، مَا زَالَتِ الْمَلَائِكَةُ تُظِلُّهُ بِأَجْنِحَتِهَا حَتَّى رُفِعَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ احد کے دن میرے والد کو شہید حالت میں لایا گیا، تو ان کی بہن فاطمہ رضی اللہ عنہا ان پر رونے لگیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان پر مت رو، فرشتے اپنے پروں سے مسلسل ان پر سایہ کیے ہوئے تھے یہاں تک کہ انہیں اٹھا لیا گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21273]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 364، حدیث 905»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1244، 1293، 2816، 4080، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2471، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7021، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1841 / 1، 1844 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1981، 1984، 8190، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6814، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14407، 14516، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1817، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1298، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2021، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6693، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1042»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2021
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ: قُتِلَ أَبِي يَوْمَ أُحُدٍ، فَجِيءَ بِهِ وَقَدْ مُثِّلَ بِهِ، فَوُضِعَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلْتُ أُرِيدُ أَنْ أَكْشِفَ عَنْهُ وَيَنْهَانِي قَوْمِي مَرَّتَيْنِ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرُفِعَ، قَالَ سُفْيَانُ : كَأَنَّهُمْ رُدُّوا إِلَى مَصَارِعِهِمْ، قَالَ: سَمِعَ صَوْتَ صَائِحَةٍ، فَقَالَ: مَنْ هَذِهِ؟ فَقَالُوا: ابْنَةُ عَمْرٍو أَوْ أُخْتُ عَمْرٍو، قَالَ: فَلِمَ تَبْكِي؟ أَوْ لَا تَبْكِي فَمَا زَالَتِ الْمَلَائِكَةُ تُظِلُّهُ بِأَجْنِحَتِهَا حَتَّى رُفِعَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”غزوہِ احد کے دن میرے والد شہید کر دیے گئے تو انہیں اس حالت میں لایا گیا کہ ان کے جسم کے اعضاء کاٹ کر انہیں مثلہ کر دیا گیا تھا، پھر انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا گیا، میں نے بارہا ارادہ کیا کہ ان کے چہرے سے کپڑا ہٹاؤں لیکن میری قوم نے مجھے دو مرتبہ روک دیا، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو جنازہ اٹھا لیا گیا“، سفیان رحمہ اللہ نے (اپنی روایت میں) کہا کہ گویا ان شہداء کو ان کے مقتل کی طرف واپس لوٹا دیا گیا، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خاتون کے رونے کی آواز سنی تو دریافت فرمایا ”یہ کون ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ یہ عمرو کی بیٹی یا ان کی بہن ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تم کیوں روتی ہو؟ - یا (راوی کو شک ہے کہ) فرمایا: نہ روؤ - کیونکہ فرشتے اسے اپنے پروں سے مسلسل سایہ کیے ہوئے تھے یہاں تک کہ اسے (وہاں سے) اٹھا لیا گیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2021]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2471، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1842، 1845، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13775، 13883، وأخرجه فتح الباري برقم: 3852، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2017»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں