🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4165. 4- باب ما جاء في فضائل الأنصار
انصار کے فضائل و مناقب کے سلسلے میں جو روایات وارد ہوئی ہیں ان کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 10479 (کل: 15 مقامات، 7 کتب)
الجامع الكامل: 10479، 863
صحیح بخاری: 2376، 2377، 3163، 3792، 3793، 7057
مصنف ابن ابی شیبہ: 33829، 34546، 40138
صحیح ابن حبان: 7277
المستدرک علی الصحیحین: 7150
السنن الكبرى للبيهقي: 16627
المعجم الکبیر للطبرانی: 548
11 تا 15
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7277
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ سُوَيْدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: أَتَى أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ الأَشْهَلِيُّ النَّقِيبُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ لَهُ أَهْلَ بَيْتٍ مِنَ الأَنْصَارِ فِيهِمْ حَاجَةٌ، قَالَ: وَقَدْ كَانَ قَسَمَ طَعَامًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَرَكْتَنَا حَتَّى ذَهَبَ مَا فِي أَيْدِينَا، فَإِذَا سَمِعْتَ بِشَيْءٍ قَدْ جَاءَنَا، فَاذْكُرْ لِي أَهْلَ الْبَيْتِ"، قَالَ: فَجَاءَهُ بَعْدَ ذَلِكَ طَعَامٌ مِنْ خَيْبَرَ: شَعِيرٌ وَتَمْرٌ، قَالَ: وَجُلُّ أَهْلِ ذَلِكَ الْبَيْتِ نِسْوَةٌ، قَالَ: فَقَسَمَ فِي النَّاسِ، وَقَسَمَ فِي الأَنْصَارِ، فَأَجْزَلَ، وَقَسَمَ فِي أَهْلِ ذَلِكَ الْبَيْتِ، فَأَجْزَلَ، فَقَالَ لَهُ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ يَشْكُرُ لَهُ: جَزَاكَ اللَّهُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ عَنَّا أَطْيَبَ الْجَزَاءِ أَوْ قَالَ: خَيْرًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَأَنْتُمْ مَعْشَرَ الأَنْصَارِ فَجَزَاكُمُ اللَّهُ أَطْيَبَ الْجَزَاءِ أَوْ قَالَ: خَيْرًا مَا عَلِمْتُكُمْ، أَعِفَّةٌ صُبُرٌ، وَسَتَرَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً فِي الأَمْرِ وَالْعَيْشِ، فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي عَلَى الْحَوْضِ ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا اسید بن حضیر اشہلی رضی اللہ عنہ (جو اپنے قبیلے) کے سردار تھے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے انصار کے کچھ گھرانوں کے ضرورت مند ہونے کا ذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے پہلے کچھ اناج تقسیم کر چکے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے اس وقت ہمیں ذکر نہیں کیا یہاں تک کہ ہمارے پاس موجود سب کچھ ختم ہو گیا، جب تمہیں اطلاع ملے کہ ہمارے پاس کچھ چیز آئی ہے تم پھر ان گھرانوں کے بارے میں مجھے یاد کرا دینا۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں خیبر سے کچھ اناج آیا جس میں جو اور کھجوریں بھی تھیں۔ راوی بیان کرتا ہے: اس گھرانے میں زیادہ تر خواتین تھیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ اناج لوگوں میں تقسیم کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ اناج انصار میں تقسیم کیا، اچھی طرح تقسیم کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس گھرانے کے لوگوں میں اسے تقسیم کیا، انہیں اچھی طرح دیا، تو سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: اے اللہ کے نبی! اللہ تعالیٰ آپ کو ہماری طرف سے پاکیزہ ترین (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) سب سے بہتر جزا عطا کرے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے انصار کے گروہ! اللہ تعالیٰ تمہیں بھی سب سے زیادہ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) بہتر جزا عطا کرے، مجھے تمہارے بارے میں یہ بات پتہ ہے تم مانگنے سے بچتے ہو اور صبر سے کام لیتے ہو۔ عنقریب تم میرے بعد حکومت اور زندگی کے دیگر معاملات میں اپنے ساتھ ترجیحی سلوک دیکھو گے، تو تم صبر سے کام لینا، یہاں تک کہ حوض کوثر پر تمہاری ملاقات مجھ سے ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7277]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2376، 3147، 3163، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1059، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1089، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7275، 7276، 7277، 7278، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7066، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8277، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11905، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12268، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1229» «رقم طبعة با وزير 7233»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3096). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7150
حدَّثنا علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدَّثنا محمد بن غالب، حدَّثنا عبد الله بن عبد الوهاب، حدَّثنا عاصم بن سُوَيد، حدثني يحيى بن سعيد، عن أنس بن مالك، قال: جاءَ أُسيد بن حُضَير الأشهلي إلى رسول الله ﷺ وقد كان قَسَمَ طعامًا، فذَكَر له أهلَ بيتٍ من الأنصار من بني ظَفَرٍ فيهم حاجةٌ، قال: وجُلُّ أهل ذلك البيت نِسوةٌ، قال: فقال له رسول الله ﷺ:"تركتنا يا أُسيدُ حتى ذهبَ ما في أيدينا، فإذا سمعتَ بشيء قد جاءنا، فاذكُر لي أهلَ ذلك البيتِ"، قال: فجاءه بعدَ ذلك طعامٌ من خيبرَ (1) شعيرٌ وتمرٌ، قال: فقَسَمَ رسولُ الله ﷺ في الناس، وقَسَمَ في الأنصار فأجزلَ، وقَسَمَ في أهل ذلك البيت فأجزلَ، قال: فقال له أُسيدُ بن حُضير متشكِّرًا: جزاكَ الله أيْ نبيَّ الله عنَّا أفضلَ الجَزاء، أو قال: خيرًا، فقال النبيُّ ﷺ:"وأنتم يا معشرَ الأنصار، فجزاكم الله أطيبَ الجزاء - أو قال: خيرًا - فإنكم - ما عَلِمتُ - أعِفَّةٌ صُبُر، وسترونَ بعدي أَثَرةً في الأمر والقَسْم، فاصبِرُوا حتى تلقوني على الحَوْض" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6974 - صحيح
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا اسید بن حضیر اشہلی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت آئے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم غلہ تقسیم فرما رہے تھے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے انصار کے ایک خاندان بنو ظفر کا ذکر کیا جو بہت ضرورت مند تھے اور اس گھر کے اکثر افراد خواتین تھیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے اسید! تم نے ہمیں تب بتایا جب ہمارے پاس جو کچھ تھا وہ ختم ہو چکا ہے، اب جب تمہیں معلوم ہو کہ ہمارے پاس کوئی نئی چیز آئی ہے تو مجھے اس گھر والوں کے بارے میں ضرور یاد دلانا“، چنانچہ اس کے بعد خیبر سے غلہ، جو اور کھجوریں آئیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ لوگوں میں تقسیم کیں اور انصار کو بھی بہت وافر مقدار میں دیا اور اس خاندان کو بھی بہت زیادہ عطا فرمایا، سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! اللہ تعالیٰ ہماری طرف سے آپ کو بہترین جزا عطا فرمائے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور تم اے گروہِ انصار! اللہ تمہیں بھی پاکیزہ ترین جزا عطا فرمائے، کیونکہ جہاں تک مجھے علم ہے تم لوگ نہایت پاکدامن اور صابر ہو، اور تم میرے بعد (حکمرانی اور تقسیمِ مال کے معاملے میں) حق تلفی (اثرہ) دیکھو گے، تو تم صبر کرنا یہاں تک کہ تم حوضِ کوثر پر مجھ سے آ ملو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 7150]
تخریج الحدیث: «حديث جيد، وهذا إسناد رجاله لا بأس بهم غير عاصم بن سويد، قال أبو حاتم الرازي: شيخ محله الصدق، روى حديثين منكرين، وقال ابن معين: لا أعرفه. فقال ابن عدي: وإنما لا يعرفه لأنه رجلٌ قليل الرواية جدًّا، ولعلَّ جميع ما يرويه لا يبلغ خمسةَ أحاديث. وساق له ابن عدي ...» [ترقيم الرساله 7150] [ترقيم الشركة 7069] [ترقيم العلميه 6974]

الحكم على الحديث:
حديث جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 863
863. عن عبدالله بن زيد بن عاصم المازنيّ، قال: قال النبيُّ صلى الله عليه وسلم للأنصار: إنّكم ستلقون بعدي أَثَرة فاصبروا حتى تلْقوني على الحوض.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في المغازي (4330)، ومسلم في الزّكاة (1061) كلاهما من حديث عمرو بن يحيى بن عُمارة، عن عبّاد بن تميم، عن عبدالله بن زيد بن عاصم، فذكره في حديث طويل، وسيأتي في موضعه إن شاء الله.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16627
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الْفَقِيهُ، ثَنَا الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنْبَأَ شُعْبَةُ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ، ثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، عَنْ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، اسْتَعْمَلْتَ فُلَانًا وَلَمْ تَسْتَعْمِلْنِي، فَقَالَ: إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً، فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي عَلَى الْحَوْضِ" لَفْظُ حَدِيثِ بِشْرِ بْنِ عُمَرَ. أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ شُعْبَةَ.
سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک انصاری آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے فلاں کو عامل بنا دیا، مجھے نہیں بنایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد تم ایسی ترجیح دیکھو گے تو صبر کرنا یہاں تک کہ مجھے حوضِ کوثر پر ملو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 16627]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 548
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ الْجَوْهَرِيُّ ، ثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَا: ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً قَالُوا: فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: " اصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي عَلَى الْحَوْضِ.
سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میرے بعد (اپنے حقوق میں) ترجیح (دوسروں کو دی جاتی) دیکھو گے۔“ صحابہ نے عرض کیا: تو آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صبر کرو یہاں تک کہ حوض پر مجھ سے آ ملو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 548]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 204، حدیث 551»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں