الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
4482. 14- باب أن الله تعالى يفرح بتوبة عبده
اس بیان میں کہ بیشک اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ پر ”خوش ہوتا ہے“۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 11434 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
صحیح مسلم: 6959
مسند احمد: 18492
المستدرک علی الصحیحین: 7803
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4595
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1704
حدیث نمبر: 11434
11434- عن البراء بن عازب، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: كيف تقولون بفرح رجل انفلتت منه راحلته، تجر زمامها بأرض قفر ليس بها طعام ولا شراب، وعليها له طعام وشراب، فطلبها حتى شق عليه، ثم مرت بجذل شجرة فتعلق زمامها، فوجدها متعلقة به؟ قلنا: شديدا، يا رسول الله فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أما والله لله أشد فرحا بتوبة عبده، من الرجل براحلته
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في التوبة (2746) من طرق عن عبيد الله بن إياد بن لقيط، عن إياد، عن البراء بن عازب فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم عبدالباقی: 2746 ترقیم شاملہ: -- 6959
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَجَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ ، قَالَ جَعْفَرٌ: حَدَّثَنَا، وقَالَ يَحْيَى: أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ ، عَنْ إِيَادٍ ، عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَيْفَ تَقُولُونَ بِفَرَحِ رَجُلٍ انْفَلَتَتْ مِنْهُ رَاحِلَتُهُ تَجُرُّ زِمَامَهَا بِأَرْضٍ قَفْرٍ لَيْسَ بِهَا طَعَامٌ وَلَا شَرَابٌ،؟ وَعَلَيْهَا لَهُ طَعَامٌ وَشَرَابٌ، فَطَلَبَهَا حَتَّى شَقَّ عَلَيْهِ ثُمَّ مَرَّتْ بِجِذْلِ شَجَرَةٍ، فَتَعَلَّقَ زِمَامُهَا فَوَجَدَهَا مُتَعَلِّقَةً بِهِ؟ "، قُلْنَا: شَدِيدًا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَمَا وَاللَّهِ لَلَّهُ أَشَدُّ فَرَحًا بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ مِنَ الرَّجُلِ بِرَاحِلَتِهِ "، قَالَ جَعْفَرٌ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ إِيَادٍ، عَنْ أَبِيهِ.
یحییٰ بن یحییٰ اور جعفر بن حمید نے ہمیں عبیداللہ بن ایاد بن لقیط سے، انہوں نے ایاد سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس شخص کی خوشی کے متعلق کیا کہتے ہو جس کی اونٹنی ایسی بے آب و گیاہ زمین میں، جہاں کھانے کی کوئی چیز ہو نہ پینے کی، اپنی نکیل کی رسی کھینچتی ہوئی (کسی طرف) نکل گئی۔ اس کا کھانا اور پانی بھی اسی پر تھا۔ اس شخص نے اسے (بہت) ڈھونڈا حتیٰ کہ تھک کر ہار گیا، پھر وہ (اونٹنی چلتے چلتے) ایک درخت کے ٹنڈ منڈ تنے کے پاس سے گزری تو اس کی نکیل کی رسی اس کے ساتھ اٹک گئی اور اس شخص نے اس (اونٹنی) کو اس (تنے) کے ساتھ لگی کھڑی پا لیا؟“ ہم نے عرض کی: اللہ کے رسول! (اس شخص کی خوشی) بے پناہ ہو گی۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ پر اس سے کہیں زیادہ خوش ہوتا ہے جتنا یہ شخص اپنی سواری کو پا کر ہوتا ہے۔“ جعفر نے کہا: ہمیں عبیداللہ بن ایاد نے اپنے والد سے حدیث بیان کی۔ [صحيح مسلم/كتاب التوبة/حدیث: 6959]
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس انسان کی مسرت کے بارے میں کیا کہتے ہو جس کی سواری اس سے چھوٹ گئی اور اپنی مہار ایک سنسان بے آب و گیاہ زمین جہاں نہ کھانا (خوراک) ہے اور نہ پانی کھینچ رہی ہے اور اس کا کھانا اور پینا اس پر ہے، اس نے اس کو تلاش کیا حتیٰ کہ وہ تھک ہار گیا۔ پھر وہ ایک درخت کے تنے سے گزری تو اس کی مہار اٹک گئی تو اس نے اسے درخت کے ساتھ اٹکا ہوا پایا؟“ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اس کو انتہائی شدید خوشی ہوگی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! اللہ کو اپنے بندے کی توبہ سے خوشی اس آدمی کو اپنی سواری کے حصول پر خوشی سے زیادہ ہوتی ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب التوبة/حدیث: 6959]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2746
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 18492
حدثنا أبو الوليد ، وعفان ، قالا: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ إِيَادٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِيَادٌ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ تَقُولُونَ بِفَرَحِ رَجُلٍ انْفَلَتَتْ مِنْهُ رَاحِلَتُهُ، تَجُرُّ زِمَامَهَا بِأَرْضٍ قَفْرٍ، لَيْسَ فِيهَا طَعَامٌ وَلَا شَرَابٌ، وَعَلَيْهَا طَعَامٌ قَالَ عَفَّانُ: وَشَرَابٌ، فَطَلَبَهَا، حَتَّى شَقَّ عَلَيْهِ، ثُمَّ مَرَّتْ بِجِذْلِ شَجَرَةٍ قَالَ عَفَّانُ: بِجِذْلٍ فَتَعَلَّقَ زِمَامُهَا، فَوَجَدَهَا مُعَلَّقَةً بِهِ قَالَ عَفَّانُ: مُتَعَلِّقَةً بِهِ". قَالَ: قُلْنَا: شَدِيدٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَا وَاللَّهِ، لَلَّهُ أَشَدُّ فَرَحًا بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ مِنَ الرَّجُلِ بِرَاحِلَتِهِ" . قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: وحَدَّثَنَاه جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ إِيَادٍ ، مِثْلَهُ.
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اس آدمی کی خوشی کے بارے میں کیا کہتے ہو جس کی سواری اس سے چھوٹ کر ایک ایسے بے آب و گیاہ علاقے میں اپنی لگام گھسیٹتی ہوئی چلی جائے جہاں کھانا ہو نہ پانی، اور اس سواری پر اس کا کھانا پینا لدا ہوا ہو، وہ اسے تلاش کرتا رہے یہاں تک کہ تھک جائے، پھر وہ سواری کسی درخت کے تنے کے پاس سے گزرے اور اس کی لگام اس میں اٹک جائے اور وہ آدمی اسے اس سے اٹکا ہوا پالے؟ ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ! وہ تو بہت زیادہ خوش ہوگا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سنو! اللہ کی قسم! اللہ اپنے بندے کی توبہ پر اس آدمی سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے جتنا وہ آدمی اپنی سواری ملنے پر خوش ہوتا ہے۔ گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18492]
حدیث نمبر: 7803
أخبرناه أبو جعفر محمد بن علي الشَّيباني بالكوفة، حدثنا أحمد بن حازم (1) بن أبي غَرَزة، حدثنا عبيد الله بن موسى وأبو نُعيم، قالا: حدثنا عُبيد الله بن إياد بن لَقِيط، حدثنا إياد، عن البَرَاء بن عازب قال: قال رسول الله ﷺ:"كيف تقولون بفَرَح رجلٍ انفلتَتْ راحلتُه تجُرُّ زِمامَها بأرض قَفْرٍ ليس بها طعامٌ ولا شرابٌ، وعليها له طعامٌ وشرابٌ، فطَلَبها حتى شقَّ عليه، ثم مرَّتْ بجذْلِ شجرةٍ فتعلَّق زِمامُها، فوجدَها معلَّقةً به؟" قلنا: شديدٌ يا رسولَ الله، قال:"أمَا واللهِ، اللهُ أشدُّ فَرَحًا بتوبة عبدِه من الرَّجل براحلتِه" (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7611 - على شرط مسلم
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7611 - على شرط مسلم
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اس شخص کی خوشی کے بارے میں کیا خیال ہے جس کی سواری کسی بیابان زمین میں جہاں نہ کھانا ہو نہ پانی، اپنی لگام گھسیٹتی ہوئی بھاگ جائے جبکہ اس کا سارا کھانا پینا اسی پر لدا ہو، وہ اسے ڈھونڈتے ڈھونڈتے نڈھال ہو جائے، پھر وہ سواری کسی درخت کے تنے کے پاس سے گزرے اور اس کی لگام وہاں پھنس جائے اور وہ اسے وہاں بندھا ہوا پا لے؟“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اسے بہت زیادہ خوشی ہوگی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگاہ رہو! اللہ کی قسم، اللہ تعالیٰ کو اپنے بندے کی توبہ پر اس شخص کی اپنی سواری ملنے والی خوشی سے بھی کہیں زیادہ خوشی ہوتی ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التوبة والإنابة/حدیث: 7803]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7803] [ترقيم الشركة 7710] [ترقيم العلميه 7611]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 389
389. عن البراء بن عازب قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: كيف تقولون بفرح رجل انفلتتْ منه راحلتُه تجر زمامها بأرض قَفْر ليس بها طعام ولا شراب، وعليها له طعام وشراب، فطلبها حتّى شقّ عليه، مرت بجذْل شجرة فتعلّق زمامُها فوجدها متعلقةً به؟. قلنا: شديداً يا رسول الله. فقال: أما والله للهُ أشدُّ فرحاً بتوبة عبده من الرجل براحلته.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في التوبة (2746) من طرق عن عبيد الله بن إياد بن لقيط، عن إياد، عن البراء بن عازب، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4595
«كيف تقولون لفرح رجل انفلتت منه راحلته تجر زمامها بأرض قفر ليس بها طعام ولا شراب وعليها له طعام وشراب فطلبها فلم يجدها حتى شق عليه ثم مرت بجذل شجرة فتعلق زمامها فوجدها متعلقة به؟ أما والله لله أشد فرحا بتوبة عبده من الرجل براحلته»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم اس آدمی کی خوشی کے بارے میں کیا کہو گے جس کی سواری بےآباد زمین میں، جہاں نہ کھانا ہو نہ پانی، اس سے چھوٹ کر اپنی نکیل گھسیٹتی ہوئی بھاگ گئی ہو، جس پر اس کا کھانا اور پانی لدا ہو، وہ اسے ڈھونڈتا رہے اور نہ پائے یہاں تک کہ اس پر بہت مشکل ہو جائے، پھر وہ ایک درخت کے تنے کے پاس سے گزرے اور اس کی نکیل اس میں الجھ جائے اور وہ اسے وہاں الجھی ہوئی پائے؟ سن لو! اللہ کی قسم! اللہ اپنے بندے کی توبہ پر اس آدمی کے اپنی سواری پانے سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4595]
”تم اس آدمی کی خوشی کے بارے میں کیا کہو گے جس کی سواری بےآباد زمین میں، جہاں نہ کھانا ہو نہ پانی، اس سے چھوٹ کر اپنی نکیل گھسیٹتی ہوئی بھاگ گئی ہو، جس پر اس کا کھانا اور پانی لدا ہو، وہ اسے ڈھونڈتا رہے اور نہ پائے یہاں تک کہ اس پر بہت مشکل ہو جائے، پھر وہ ایک درخت کے تنے کے پاس سے گزرے اور اس کی نکیل اس میں الجھ جائے اور وہ اسے وہاں الجھی ہوئی پائے؟ سن لو! اللہ کی قسم! اللہ اپنے بندے کی توبہ پر اس آدمی کے اپنی سواری پانے سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4595]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م] عن البراء.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1704
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ إِيَادٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: كَيْفَ تَقُولُونَ بِفَرَحِ رَجُلٍ انْفَلَتَتْ مِنْهُ رَاحِلَتُهُ تَجُرُّ زِمَامَهَا بِأَرْضٍ قَفْرٍ لَيْسَ بِهَا طَعَامٌ وَلَا شَرَابٌ وَعَلَيْهَا لَهُ الطَّعَامُ وَالشَّرَابُ، فَطَلَبَهَا حَتَّى شَقَّ عَلَيْهِ، ثُمَّ مَرَّتْ بِجِذْلِ شَجَرَةٍ، فَتَعَلَّقَ زِمَامُهَا فَوَجَدَهَا مُتَعَلِّقَةً بِهِ؟ قُلْنَا: شَدِيدًا يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَلَّهُ أَشَدُّ فَرَحًا بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ مِنَ الرَّجُلِ بِرَاحِلَتِهِ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے) دریافت فرمایا: ”تمہارا اس شخص کی خوشی کے بارے میں کیا خیال ہے جس کی اونٹنی کسی چٹیل بیابان میں اس سے چھوٹ کر بھاگ جائے اور اپنی نکیل زمین پر گھسیٹتی پھرے، جبکہ اس زمین میں نہ کھانا ہو نہ پانی اور اس کا سارا زادِ راہ بھی اسی اونٹنی پر لدا ہو، وہ اسے تلاش کرے یہاں تک کہ مشقت اسے نڈھال کر دے، پھر وہ اونٹنی کسی درخت کے تنے کے پاس سے گزرے اور اس کی نکیل اس میں اٹک جائے اور وہ اسے وہیں بندھا ہوا پا لے؟“ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اس کی خوشی تو بہت ہی زیادہ ہوگی۔“ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ پر اس شخص کی اپنی اونٹنی پانے کی خوشی سے بھی کہیں زیادہ خوش ہوتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند البراء بن عازب/حدیث: 1704]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2746، وأخرجه مسند أحمد برقم: 27293، وأخرجه فتح الباري برقم: 5949، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7685، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1699»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2746، وأخرجه مسند أحمد برقم: 27293، وأخرجه فتح الباري برقم: 5949، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7685، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1699»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح