الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
4685. 61- باب قوله: وَأَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ وَأَحْسِنُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ(195)
اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بیان میں کہ: ”اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو، اور نیکی و احسان کا رویہ اختیار کرو، بے شک اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں کو محبوب رکھتا ہے۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 11972 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
الجامع الكامل: 11972
صحیح بخاری: 4516
المعجم الاوسط: 1724
حدیث نمبر: 11972
11972- عن حذيفة: وَأَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ قال: نزلت في النفقة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في التفسير (4516) عن إسحاق، أخبرنا النضر، حدثنا شعبة، عن سليمان قال: سمعت أبا وائل، عن حذيفة فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4516
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ , أَخْبَرَنَا النَّضْرُ , حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , عَنْ سُلَيْمَانَ , قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ , عَنْ حُذَيْفَةَ , وَأَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ سورة البقرة آية 195 , قَالَ:" نَزَلَتْ فِي النَّفَقَةِ".
ہم سے اسحاق نے بیان کیا، کہا ہم کو نضر نے خبر دی، ان سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے سلیمان نے بیان کیا، انہوں نے ابووائل سے سنا اور ان سے حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ”اور اللہ کی راہ میں خرچ کرتے رہو اور اپنے آپ کو اپنے ہاتھوں سے ہلاکت میں نہ ڈالو۔“ اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4516]
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے اس آیت ﴿وَأَنفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ﴾ [سورة البقرة: 195] کے متعلق فرمایا: ”اور اللہ کی راہ میں خرچ کرتے رہو اور خود اپنے ہاتھوں کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔“ یہ آیت اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے متعلق نازل ہوئی۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4516]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 1724
وَبِهِ: عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ . عَنْ حُذَيْفَةَ فِي قَوْلِ اللهِ: وَأَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللهِ وَلا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ قَالَ: I " نَزَلَتْ فِي النَّفَقَةِ I ".
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد: ﴿وَأَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللهِ وَلا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ﴾ ”اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں (خود کو) ہلاکت میں نہ ڈالو“ کے متعلق فرماتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”یہ آیت (اللہ کی راہ میں) خرچ کرنے کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1724]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4516، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 285، 2404، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17997، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (12/104) [دون رقم في الترقيم المختار] »