🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4755. 28- باب قوله: وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ (169)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشادِ گرامی کی تفسیر کہ ”اور تم ان لوگوں کو جو اللہ کی راہ میں قتل کیے گئے، ہرگز مردہ خیال نہ کرو، بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں، انہیں رزق دیا جاتا ہے“۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 12100 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
الجامع الكامل: 12100، 10257
سنن ترمذی: 3010
مشکوۃ المصابیح: 6246
سنن سعید بن منصور: 540، 3727
صحیح ابن حبان: 7022
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7905
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12100
12100- عن جابر بن عبد الله قال: لقيني رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال لي: يا جابر، مالي أراك منكسرا؟ قلت: يا رسول الله، استشهِد أبي، وترك عيالا ودينا، قال: أفلا أبشرك بما لقي الله به أباك؟ قال: بلى يا رسول الله، قال: ما كلَّم الله أحدا قط إلا من وراء حجابه، وأحيا أباك فكلمه كفاحا، فقال: يا عبدي تمنَّ عليَّ أعطك.قال: يا رب تحييني فأُقْتَل فيك ثانية.قال الرب عز وجل: إنه قد سبق مني أنهم لا يُرْجَعون، قال: وأُنْزِلت هذه الآية: وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الترمذي (3010) وابن ماجه (190) وصحّحه ابن حبان (7022) والحاكم (3/203-204) كلهم من طريق موسى بن إبراهيم بن كثير، سمعت طلحة بن خراش، قال: سمعت جابرا، فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3010
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ كَثِيرٍ الْأَنْصَارِيُّ، قَال: سَمِعْتُ طَلْحَةَ بْنَ خِرَاشٍ، قَال: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: لَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لِي: " يَا جَابِرُ، مَا لِي أَرَاكَ مُنْكَسِرًا؟ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتُشْهِدَ أَبِي، قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ وَتَرَكَ عِيَالًا وَدَيْنًا، قَالَ: أَفَلَا أُبَشِّرُكَ بِمَا لَقِيَ اللَّهُ بِهِ أَبَاكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: مَا كَلَّمَ اللَّهُ أَحَدًا قَطُّ إِلَّا مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ، وَأَحْيَا أَبَاكَ فَكَلَّمَهُ كِفَاحًا، فَقَالَ: يَا عَبْدِي، تَمَنَّ عَلَيَّ أُعْطِكَ، قَالَ: يَا رَبِّ، تُحْيِينِي فَأُقْتَلَ فِيكَ ثَانِيَةً، قَالَ الرَّبُّ عَزَّ وَجَلَّ: إِنَّهُ قَدْ سَبَقَ مِنِّي أَنَّهُمْ إِلَيْهَا لَا يُرْجَعُونَ، قَالَ: وَأُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَلا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا سورة آل عمران آية 169 "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَلَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ مُوسَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَرَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمَدِينِيِّ وَغَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ كِبَارِ أَهْلِ الْحَدِيثِ، هَكَذَا عَنْ مُوسَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَقَدْ رَوَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ جَابِرٍ شَيْئًا مِنْ هَذَا.
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے ملے اور فرمایا: ”جابر! کیا بات ہے میں تجھے شکستہ دل دیکھ رہا ہوں؟ میں نے کہا: اللہ کے رسول! میرے والد شہید کر دیئے گئے، جنگ احد میں ان کے قتل کا سانحہ پیش آیا، اور وہ بال بچے اور قرض چھوڑ گئے ہیں، آپ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس چیز کی بشارت نہ دوں جسے اللہ تعالیٰ نے تمہارے باپ سے ملاقات کے وقت کہا؟“ انہوں نے کہا: کیوں نہیں؟ اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے کبھی بھی کسی سے بغیر پردہ کے کلام نہیں کیا (لیکن) اس نے تمہارے باپ کو زندہ کیا، پھر ان سے (بغیر پردہ کے) آمنے سامنے بات کی، کہا: اے میرے بندے! مجھ سے کسی چیز کے حاصل کرنے کی تمنا و آرزو کر، میں تجھے دوں گا، انہوں نے کہا: رب! مجھے دوبارہ زندہ فرما، تاکہ میں تیری راہ میں دوبارہ شہید کیا جاؤں، رب عزوجل نے فرمایا: میری طرف سے یہ فیصلہ پہلے ہو چکا ہے «أنهم إليها لا يرجعون» کہ لوگ دنیا میں دوبارہ نہ بھیجے جائیں گے“، راوی کہتے ہیں: آیت «ولا تحسبن الذين قتلوا في سبيل الله أمواتا» ۱؎ اسی سلسلہ میں نازل ہوئی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے،
۲- عبداللہ بن محمد بن عقیل نے اس حدیث کا کچھ حصہ جابر سے روایت کیا ہے،
۳- اور اس حدیث کو ہم صرف موسیٰ بن ابراہیم کی روایت سے جانتے ہیں،
۴- اسے علی بن عبداللہ بن مدینی اور کئی بڑے محدثین نے موسیٰ بن ابراہیم کے واسطہ سے ایسے ہی روایت کیا ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3010]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/المقدمة 13 (190)، والجھاد 16 (2800) (تحفة الأشراف: 2287) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: ”جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کئے گئے تم ان کو مردہ نہ سمجھو، بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے رب کے پاس، روزی پاتے ہیں۔“ (آل عمران: ۱۶۹)
قال الشيخ الألباني: حسن، ابن ماجة (190 - 2800)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6246
6246 - وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ لَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا جَابِرُ، مَا لِي أَرَاكَ مُنْكَسِرًا؟ قُلْتُ: اسْتُشْهِدَ أَبِي وَتَرَكَ عِيَالًا وَدَيْنًا  . قَالَ: أَفَلَا أُبَشِّرُكَ بِمَا لَقِيَ اللَّهُ بِهِ أَبَاكَ؟ قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: مَا كَلَّمَ اللَّهُ أَحَدًا قَطُّ إِلَّا مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ وَأَحْيَا أَبَاكَ فَكَلَّمَهُ كِفَاحًا، قَالَ: يَا عَبْدِي تَمَنَّ عَلَيَّ أُعْطِكَ. قَالَ: يَا رَبِّ تُحْيِينِي فَأُقْتَلُ فِيكَ ثَانِيَةً. قَالَ الرَّبُّ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: إِنَّهُ قَدْ سَبَقَ مِنِّي أَنَّهُمْ لَا يُرْجَعُونَ فَنَزَلَتْ"وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا"الْآيَةَ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے ملاقات کی تو فرمایا: ”اے جابر! کیا بات ہے کہ میں تمہیں مغموم دیکھ رہا ہوں؟“ میں نے عرض کیا: میرے والد شہید ہو گئے ہیں اور انہوں نے بچے اور قرض چھوڑا ہے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس چیز کے متعلق خوشخبری نہ سناؤں جس کے ساتھ اللہ نے تیرے والد سے ملاقات فرمائی؟“ میں نے عرض کیا: ضرور اے اللہ کے رسول! آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے جس سے بھی کلام فرمایا، پسِ پردہ کلام فرمایا، اور تیرے والد کو زندہ کیا تو ان سے حجاب کے بغیر کلام فرمایا اور فرمایا: اے میرے بندے! تمنا کر، میں تجھے عطا کروں گا۔ انہوں نے عرض کیا: اے رب! تو مجھے زندہ فرما تاکہ میں تیری خاطر دوبارہ شہید کر دیا جاؤں، رب تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: میری طرف سے فیصلہ ہو چکا ہے کہ وہ واپس نہیں جائیں گے۔“ تب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا﴾ [سورة آل عمران: 169] ”اللہ کی راہ میں شہید ہو جانے والوں کو مردہ مت سمجھو۔“ (اسنادہ حسن، رواہ الترمذی)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6246]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (3010)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 540 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 540
نا نا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَحْيَا أَبَاكَ، فَقَالَ لَهُ: تَمَنَّ، فَتَمَنَّى أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الدُّنْيَا، فَيُقْتَلَ مَرَّةً أُخْرَى، فَقَالَ: إِنِّي قَضَيْتُ أَلا يَرْجِعُونَ" .
عبداللہ بن محمد بن عقیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے کہا: ”جان لو کہ اللہ عزوجل نے تمہارے والد کو زندہ کر دیا، پھر ان سے فرمایا: تمنا کرو۔ تو انہوں نے تمنا کی کہ وہ دنیا میں واپس جا کر دوبارہ شہید ہوں۔ تو اللہ نے فرمایا: میں نے فیصلہ کر دیا ہے کہ وہ (دنیا میں) واپس نہیں جائیں گے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 540]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى (مستدركه) برقم: 2572، 4912، 4921، 4928، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 540، 2550، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15110، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1302، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 2002، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 1039، والطبراني فى(الكبير) برقم: 2932، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 918»

الحكم على الحديث:
سنده ضعيف لضعف ابن عقيل من قبل حفظه، وهو حسن لغيره كما سيأتي.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 2550 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3727
نا نا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَعَلِمْتَ أَنَّ اللَّهَ أَحْيَا أَبَاكَ، فَقَالَ:" تَمَنَّ"، فَتَمَنَّى أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الدُّنْيَا فَيُقْتَلَ مَرَّةً أُخْرَى، فَقَالَ:" إِنِّي قَدْ قَضَيْتُ أَنْ لا تَرْجِعُوا" .
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ اللہ نے تمہارے باپ کو زندہ کیا، پھر اس سے فرمایا: آرزو کرو۔ تو اس نے یہ تمنا کی کہ دنیا میں لوٹ کر دوبارہ قتل ہو۔ اللہ نے فرمایا: میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب تم دنیا میں واپس نہیں جاؤ گے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3727]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولكن عند الشواهد الحديث صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 2572، 4912، 4921، 4928، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 540، 2550، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15110، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1302، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2002، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 1039، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2932، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 918»
وضاحت: سند میں عبداللہ بن محمد بن عقیل کا ضعف اور محمد بن علی السلمی کی کم شہرت کی وجہ سے سند ضعیف ہے، لیکن یہ حدیث صحیح بخاری (حدیث 2818) اور صحیح مسلم (حدیث 1877) میں صحیح سند کے ساتھ موجود ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولكن عند الشواهد الحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7022
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ بِفَمِ الصِّلْحِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِِبْرَاهِيمَ بْنِ كَثِيرٍ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ طَلْحَةَ بْنَ خِرَاشٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا ، يَقُولُ: لَقِيَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لِي: يَا جَابِرُ، مَا لِي أَرَاكَ مُنْكَسِرًا؟ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتُشْهِدَ أَبِي وَتَرَكَ عِيَالا وَدَيْنًَا، فَقَالَ: أَلا أُبَشِّرُكَ بِمَا لَقِيَ اللَّهُ بِهِ أَبَاكَ؟ قُلْتُ: بَلَى، يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " مَا كَلَّمَ اللَّهُ أَحَدًا قَطُّ إِِلا مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ، وَإِِنَّ اللَّهَ أَحْيَا أَبَاكَ فَكَلَّمَهُ كِفَاحًا، فَقَالَ: يَا عَبْدِي، تَمَنَّ أُعْطِكَ، قَالَ: تُحْيِينِي فَأُقْتَلَ قَتْلَةً ثَانِيَةً، قَالَ اللَّهُ: إِِنِّي قَضَيْتُ أَنَّهُمْ لا يَرْجِعُونَ"، وَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ: وَلا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ سورة آل عمران آية 169 .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجھ سے ملاقات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے جابر! کیا وجہ ہے کہ میں تمہیں پریشان دیکھ رہا ہوں؟“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے والد شہید ہو گئے ہیں، انہوں نے بال بچے اور قرض چھوڑا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا میں تمہیں اس چیز کے بارے میں خوشخبری نہ دوں جس کے ہمراہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے والد سے ملاقات کی ہے؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے ہر کسی کے ساتھ حجاب کے پیچھے سے بات کی ہے لیکن جب اس نے تمہارے باپ کو زندہ کیا تو اس کے ساتھ براہ راست کلام کیا، اس نے کہا: اے میرے بندے! تو آرزو کر میں تمہیں وہ عطا کروں گا، تو اس نے کہا: (اے میرے پروردگار!) مجھے دوبارہ زندہ کر دے حتیٰ کہ مجھے دوسری مرتبہ تیری راہ میں شہید کیا جائے، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ لوگ (دنیا کی طرف) واپس نہیں جائیں گے۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ﴾ [سورة آل عمران: 169] ”اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کر دیے جاتے ہیں تم انہیں مردہ ہرگز گمان نہ کرو بلکہ وہ زندہ ہیں اور اپنے پروردگار کی بارگاہ میں انہیں رزق دیا جاتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7022]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7022، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4943، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3010، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 190، 2800» «رقم طبعة با وزير 6983»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «التعليق الرغيب» (2/ 190)، «ظلال الجنة» (602). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10257
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الترمذي (3010)، وابن ماجه (190)، وصحّحه ابن حبان (7022)، والحاكم (3/203-4) كلهم من طريق موسى بن إبراهيم بن كثير، سمعت طلحة بن خراش قال: سمعت جابرا فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7905
«يا جابر! ألا أبشرك بما لقي الله به أباك! ما كلم الله أحدا قط إلا من وراء حجاب وكلم أباك كفاحا فقال: يا عبدي تمن علي أعطك قال: يا رب تحييني فأقتل فيك ثانية فقال الرب تبارك وتعالى: إنه سبق مني أنهم إليها لا يرجعون قال: يا رب فأبلغ من ورائي»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے جابر! کیا میں تمہیں یہ خوشخبری نہ دوں کہ اللہ نے تمہارے باپ سے کس طرح ملاقات کی؟ اللہ نے کبھی کسی سے پردے کے بغیر بات نہیں کی سوائے تمہارے باپ کے، اس نے اس سے آمنے سامنے بات کی اور فرمایا: اے میرے بندے! مجھ سے مانگ، میں تجھے دوں گا۔ اس نے عرض کیا: اے میرے رب! مجھے دوبارہ زندہ کر دے تاکہ میں تیری راہ میں دوبارہ شہید ہو جاؤں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: میری طرف سے یہ بات پہلے طے ہو چکی ہے کہ وہ مرنے کے بعد دوبارہ نہیں لوٹیں گے۔ اس نے عرض کیا: اے رب! تو یہ بات میرے پیچھے دنیا والوں تک پہنچا دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7905]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت هـ] عن جابر. الترغيب 2/190 - 191، السنة 802 - 803: ك ابن أبي عاصم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں