الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
4987. 22- باب قوله: إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَابْنِ السَّبِيلِ فَرِيضَةً مِنَ اللَّهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (60)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے بیان میں کہ ”صدقات (زکاۃ) تو محض فقراء، مساکین، ان کی وصولی پر مامور کارکنوں، ان کے لیے جن کی تالیفِ قلب (دل جوئی) مقصود ہو، اور گردنیں آزاد کرانے، قرض داروں، اللہ کی راہ میں اور مسافروں کے لیے ہیں؛ یہ اللہ کی طرف سے ایک مقررہ فریضہ ہے، اور اللہ تعالیٰ خوب جاننے والا اور بڑی حکمت والا ہے۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 12486 (کل: 21 مقامات، 11 کتب)
سنن ابن ماجہ: 1841
بلوغ المرام: 520
المنتقى ابن الجارود: 365
مصنف ابن ابی شیبہ: 10989
المستدرک علی الصحیحین: 1496
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7250
11 تا 20
حدیث نمبر: 3479
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِغَنِيٍّ إِلَّا لِخَمْسَةٍ: لِعَامِلٍ عَلَيْهَا أَوْ رَجُلٍ اشْتَرَاهَا بِمَالِهِ، أَوْ غَارِمٍ أَوْ غَازٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ مِسْكِينٍ تُصُدِّقَ عَلَيْهِ مِنْهَا فَأَهْدَى مِنْهَا لِغَنِيٍّ) )
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: غنی لوگوں کے لیے زکوۃ حلال نہیں ہے، مگر ان پانچ افراد کے لیے: عاملِ زکوۃ، زکوۃ کے مال کو اپنے مال کے عوض خریدنے والا، چٹی بھرنے والا (یعنی کسی کی طرف سے ادائیگی کا ذمہ لینے والا)، اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا اور وہ غنی آدمی کہ زکوۃ لینے والا مسکین جس کو کوئی تحفہ دے دے۔ [الفتح الربانی/كتاب الزكاة/حدیث: 3479]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ اخرجه ابوداود: 1635، 1636، وابن ماجه: 1841، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11540 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11559»
وضاحت: فوائد: … یہ ضروری نہیں کہ چٹی بھرنے والے اپنے مال سے ہی ادائیگی کرے، کیونکہ اس معاملے میں اس کی ذات کاکوئی دخل نہیں ہوتا، اس لیے وہ ایسے بوجھ اتارنے کے لیے زکوۃ بھی لے سکتا ہے اور سوال بھی کر سکتا ہے۔ آل محمد سے تعلق رکھنے والا عامل، زکوۃ سے تنخواہ نہیں لے سکتا، اگلے باب میں اس کی وضاحت آرہی ہے۔
قرآن مجید میںکل آٹھ مصارفِ زکوۃ بیان کیے گئے ہیں، اس باب سے معلوم ہوا کہ چٹی بھرنے والا بھی زکوۃ وصول کر کے اپنی ذمہ داری کو ادا کرسکتا ہے، سوال یہ ہے کہ ایک آدمی زکوۃ ادا کرنا چاہتا ہے تو کیا اس کے لیے ضروری ہے کہ ان تمام مصارف میں خرچ کرے یا کسی ایکمصرف میں کرنے سے اس کا فرض ادا ہو جائے؟ مؤخر الذکر مسلک راجح ہے، کئی احادیث اور آثار سے ثابت ہے کہ صرف ایک ایک صنف میں بھی زکوۃ خرچ کی جاتی رہی۔
قرآن مجید میںکل آٹھ مصارفِ زکوۃ بیان کیے گئے ہیں، اس باب سے معلوم ہوا کہ چٹی بھرنے والا بھی زکوۃ وصول کر کے اپنی ذمہ داری کو ادا کرسکتا ہے، سوال یہ ہے کہ ایک آدمی زکوۃ ادا کرنا چاہتا ہے تو کیا اس کے لیے ضروری ہے کہ ان تمام مصارف میں خرچ کرے یا کسی ایکمصرف میں کرنے سے اس کا فرض ادا ہو جائے؟ مؤخر الذکر مسلک راجح ہے، کئی احادیث اور آثار سے ثابت ہے کہ صرف ایک ایک صنف میں بھی زکوۃ خرچ کی جاتی رہی۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ اخرجه ابوداود: 1635
حدیث نمبر: 1496
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا الحَسَن بن علي بن زياد، حدثنا إبراهيم بن موسى، حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن زيد بن أسلم، عن عطاء بن يسار، عن أبي سعيد الخُدْري قال: قال رسول الله ﷺ:"لا تَحِلُّ الصَّدقةُ لغنيٍّ إلَّا لخمسةٍ: لِغازٍ في سبيل الله، أو لعاملٍ عليها، أو لغارمٍ، أو لرجلٍ اشتراها بمالِه، أو لرجلٍ كان له جارٌ مسكينٌ، فتُصُدِّق على المسكين، فأَهدَى المسكينُ للغنيِّ" (1) .
هذا حديث صحيحٌ على شرط الشيخين ولم يُخرجاه لإرسال مالك بن أنس إياه عن زيد بن أسلم (2) .
هذا حديث صحيحٌ على شرط الشيخين ولم يُخرجاه لإرسال مالك بن أنس إياه عن زيد بن أسلم (2) .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زکوٰۃ کسی مالدار کے لیے حلال نہیں ہے سوائے پانچ صورتوں کے: اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا، زکوٰۃ وصول کرنے والا عامل، قرض دار (جو ادائیگی سے قاصر ہو)، وہ شخص جس نے اسے اپنے مال سے خریدا ہو، یا وہ شخص جس کا کوئی مسکین پڑوسی ہو جسے صدقہ دیا گیا اور پھر اس مسکین نے وہی مال کسی مالدار کو تحفے میں دے دیا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس لیے روایت نہیں کیا کہ امام مالک بن انس نے اسے زید بن اسلم سے مرسل روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1496]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس لیے روایت نہیں کیا کہ امام مالک بن انس نے اسے زید بن اسلم سے مرسل روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1496]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، رجاله ثقات، إلا أنه قد اختلف في وصله وإرساله كما سيأتي. أبو بكر بن إسحاق الفقيه: اسمه أحمد، وإبراهيم بن موسى: هو ابن يزيد الرازي.» [ترقيم الرساله 1496] [ترقيم الشركة 1485]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 4257
4257. عن أبي سعيد الخدريّ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِغَنِيٍّ إِلا لِخَمْسَةٍ: لِعَامِلٍ عَلَيْهَا، أَوْ لِغَازٍ فِي سَبِيلِ الله، أَوْ لِغَنِيٍّ اشْتَرَاهَا بِمَالِهِ، أَوْ فَقِيرٍ تُصُدِّقَ عَلَيْهِ فَأَهْدَاهَا لِغَنِيٍّ أَوْ غَارِمٍ.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (1636)، وابن ماجه (1841) - واللّفظ له - كلاهما من حديث عبدالرزاق -وهو في مصنفه (7151)- قال: حدّثنا معمر، عن زيد بن أسلم، عن عطاء بن يسار، عن أبي سعيد الخدريّ، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 13167
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِغَنِيٍّ إِلَّا لِخَمْسَةٍ: رَجُلٍ عَامَلٍ عَلَيْهَا، أَوْ رَجُلٍ اشْتَرَاهَا بِمَالِهِ، أَوْ رَجُلٍ مِسْكِينٍ تُصِدِّقَ عَلَيْهِ بِهَا، فَأَهْدَاهَا لِغَنِيٍّ، أَوْ غَارِمٍ أَوْ غَازٍ فِي سَبِيلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ".
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی مال دار کے لیے صدقہ جائز نہیں ہے مگر پانچ بندے مستثنیٰ ہیں: (1) عامل کے لیے، (2) کسی آدمی نے اپنے مال سے صدقہ کی چیز کو خریدا، (3) کسی مسکین نے ہدیہ دیا، (4) تاوان یا چٹی والا آدمی، (5) اللہ کے رستے میں لڑنے والا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الصدقات/حدیث: 13167]
تخریج الحدیث: «منكر»
الحكم على الحديث:
منكر
حدیث نمبر: 13196
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ إِمْلَاءً، أنبأ أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْحِيرِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ الصَّنْعَانِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِغَنِيٍّ، إِلَّا لِخَمْسَةٍ: لِعَامِلٍ عَلَيْهَا، أَوْ رَجُلٍ اشْتَرَاهَا بِمَالِهِ، أَوْ غَارِمٍ، أَوْ غَازٍ فِي سَبِيلِ اللهِ، أَوْ مِسْكِينٍ تُصُدِّقَ عَلَيْهِ مِنْهَا، فَأَهْدَى مِنْهَا لِغَنِيٍّ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ مال دار اشخاص کے علاوہ صدقہ کسی مال دار پر جائز نہیں ہے: (1) صدقہ لینے والا (عامل)، (2) کسی آدمی نے اپنے مال سے صدقے کی چیز کو خریدا، (3) کوئی چٹی شدہ آدمی، (4) اللہ کے راستے میں غزوہ کرنے والا غازی اور (5) وہ مال دار کہ کسی مسکین کو صدقہ دیا گیا تو اس نے تحفے میں کسی مال دار کو دے دیا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الصدقات/حدیث: 13196]
تخریج الحدیث: «منكر»
الحكم على الحديث:
منكر
حدیث نمبر: 13198
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِغَنِيٍّ، إِلَّا لِخَمْسَةٍ: لِغَازٍ فِي سَبِيلِ اللهِ، أَوْ لِعَامِلٍ عَلَيْهَا، أَوْ لِغَارِمٍ، أَوْ لِرَجُلٍ اشْتَرَاهَا بِمَالِهِ، أَوْ لِرَجُلٍ كَانَ لَهُ جَارٌ مِسْكِينٌ، فَتَصَدَّقَ عَلَى الْمِسْكِينِ، فَأَهْدَى الْمِسْكِينُ لِلْغَنِيِّ".
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی غنی کے لیے صدقہ جائز نہیں ہے مگر پانچ کے لیے: مجاہد فی سبیل اللہ، عامل، چٹی دینے والا، مشتری، ایسا آدمی جس کا پڑوسی مسکین ہو اور اسے صدقہ ملے پھر وہ اپنے پڑوسی کو ہدیہ کر دے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الصدقات/حدیث: 13198]
حدیث نمبر: 13199
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ عِمْرَانَ الْبَارِقِيِّ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِغَنِيٍّ، إِلَّا فِي سَبِيلِ اللهِ، أَوِ ابْنِ السَّبِيلِ أَوْ جَارٍ فَقِيرٍ، فَيُهْدِي لَكَ".
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی غنی کے لیے صدقہ جائز نہیں ہے، علاوہ اس غنی کے جو اللہ کے راستے میں جہاد کرتا ہے یا وہ مسافر ہے یا کوئی تیرا پڑوسی محتاج ہے، اس کو صدقہ دیا جاتا ہے تو وہ تجھے تحفہ دیتا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الصدقات/حدیث: 13199]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 13202
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، أنبأ ابْنُ أَبِي يَعْلَى، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِغَنِيٍّ إِلَّا فِي سَبِيلِ اللهِ، وَابْنِ السَّبِيلِ، أَوْ يَكُونُ لَكَ جَارٌ مِسْكِينٌ، فَتُصُدِّقَ عَلَيْهِ فَيُهْدِي لَكَ" وَهَذَا إِنْ صَحَّ، فَإِنَّمَا أَرَادَ وَاللهُ أَعْلَمُ ابْنَ سَبِيلٍ غَنِيًّا فِي بَلَدِهِ مُحْتَاجًا فِي سَفَرِهِ، وَحَدِيثُ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَصَحُّ طَرِيقًا، وَلَيْسَ فِيهِ ذِكْرُ ابْنِ السَّبِيلِ وَاللهُ أَعْلَمُ.
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی غنی کے لیے صدقہ جائز نہیں ہے اس بندے کے علاوہ جو اللہ کے راستے میں ہے اور مسافر بندہ یا تیرا کوئی پڑوسی جو مسکین ہو اس کو صدقہ دیا گیا ہو اور وہ تجھے تحفہ دے دے۔“
اگر یہ روایت صحیح ہو تو اس سے مراد، واللہ اعلم، وہ مسافر ہے جو اپنے شہر میں مال دار ہو اور سفر میں محتاج ہو۔ اور عطاء بن یسار کی سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت سند کے اعتبار سے زیادہ صحیح ہے اور اس میں مسافر کا ذکر نہیں ہے۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الصدقات/حدیث: 13202]
اگر یہ روایت صحیح ہو تو اس سے مراد، واللہ اعلم، وہ مسافر ہے جو اپنے شہر میں مال دار ہو اور سفر میں محتاج ہو۔ اور عطاء بن یسار کی سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت سند کے اعتبار سے زیادہ صحیح ہے اور اس میں مسافر کا ذکر نہیں ہے۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الصدقات/حدیث: 13202]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 7250
«لا تحل الصدقة لغني إلا لخمسة: لغاز في سبيل الله أو لعامل عليها أو لغارم أو لرجل اشتراها بماله أو لرجل كان له جار مسكين فتصدق على المسكين فأهداها المسكين للغني»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”صدقہ کسی مالدار کے لیے حلال نہیں سوائے پانچ آدمیوں کے: اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا، یا اس (زکوٰۃ) پر مقرر عامل، یا مقروض، یا وہ آدمی جس نے اسے اپنے مال سے خرید لیا، یا وہ آدمی جس کا کوئی مسکین ہمسایہ تھا، پس اسے صدقہ دیا گیا تو اس مسکین نے وہ صدقہ اس مالدار کو ہدیہ کر دیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7250]
”صدقہ کسی مالدار کے لیے حلال نہیں سوائے پانچ آدمیوں کے: اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا، یا اس (زکوٰۃ) پر مقرر عامل، یا مقروض، یا وہ آدمی جس نے اسے اپنے مال سے خرید لیا، یا وہ آدمی جس کا کوئی مسکین ہمسایہ تھا، پس اسے صدقہ دیا گیا تو اس مسکین نے وہ صدقہ اس مالدار کو ہدیہ کر دیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7250]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم د هـ ك] عن أبي سعيد. الإرواء 870: ابن خزيمة، ابن الجارود، هق. مالك - عطاء بن يسار مرسلا.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1202
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «لَا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِغَنِيٍّ إِلَّا لِثَلَاثَةٍ: غَازٍ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَابْنِ السَّبِيلِ، أَوْ رَجُلٍ كَانَ لَهُ جَارٌ فَتُصُدِّقَ عَلَيْهِ، فَأَهْدَى لَهُ» .
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی مالدار کے لیے صدقہ حلال نہیں ہے سوائے تین افراد کے: اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا غازی، مسافر، یا وہ شخص جس کا کوئی ایسا پڑوسی ہو جسے صدقہ دیا گیا ہو اور پھر اس (پڑوسی) نے وہ چیز اسے بطورِ ہدیہ پیش کر دی ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1202]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 10875، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1197»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 10875، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1197»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف