الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
5429. 12- باب قوله: وَسِيقَ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًا حَتَّى إِذَا جَاءُوهَا وَفُتِحَتْ أَبْوَابُهَا وَقَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلَامٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوهَا خَالِدِينَ (73)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے متعلق ہے ”اور جو لوگ اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرتے تھے انہیں گروہ در گروہ جنت کی طرف لے جایا جائے گا، یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس پہنچیں گے اس حال میں کہ اس کے دروازے کھولے جا چکے ہوں گے اور اس کے نگہبان ان سے کہیں گے کہ تم پر سلامتی ہو، تم پاکیزہ رہے، سو اب اس میں ہمیشہ رہنے کے لیے داخل ہو جاؤ۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 13212 (کل: 20 مقامات، 13 کتب)
صحیح مسلم: 2710
سنن نسائی: 2238
سنن ابن ماجہ: 1640
صحیح ابن خزیمہ: 1902
مصنف ابن ابی شیبہ: 9141
الفتح الربانی: 3646
صحیح ابن حبان: 3420
السنن الكبرى للبيهقي: 8511
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7529
1 تا 10
حدیث نمبر: 13212
13212- عن سهل بن سعد، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: إن في الجنة بابا يقال له: الريان. يدخل منه الصائمون يوم القيامة، لا يدخل معهم أحد غيرهم، يقال: أين الصائمون؟ فيدخلون منه، فإذا دخل آخرهم أغلق، فلم يدخل منه أحد.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الصوم (1896)، ومسلم في الصيام (1152) كلاهما من طريق خالد بن مخلد القَطواني، حدثنا سليمان بن بلال، قال: حدثني أبو حازم، عن سهل بن سعد، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
ترقیم عبدالباقی: 1152 ترقیم شاملہ: -- 2710
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ وَهُوَ الْقَطَوَانِيُّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ فِي الْجَنَّةِ بَابًا، يُقَالُ لَهُ: الرَّيَّانُ، يَدْخُلُ مِنْهُ الصَّائِمُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، لَا يَدْخُلُ مَعَهُمْ أَحَدٌ غَيْرُهُمْ، يُقَالُ: أَيْنَ الصَّائِمُونَ؟ فَيَدْخُلُونَ مِنْهُ، فَإِذَا دَخَلَ آخِرُهُمْ أُغْلِقَ، فَلَمْ يَدْخُلْ مِنْهُ أَحَدٌ ".
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں ایک (ایسا) دروازہ ہے جسے ’الریان‘ کہا جاتا ہے، قیامت کے دن اس میں سے روزہ دار داخل ہوں گے، ان کے ساتھ ان کے سوا کوئی اور داخل نہیں ہو گا۔ کہا جائے گا: روزہ دار کہاں ہیں؟ تو وہ اس سے داخل ہوں گے۔ جب ان میں سے آخری (فرد) داخل ہو جائے گا، تو وہ (دروازہ) بند کر دیا جائے گا، اس کے بعد کوئی اس سے داخل نہیں ہو سکے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2710]
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں ایک خاص دروازہ ہے جسے «الرَّيَّانُ» کہا جاتا ہے، اس سے قیامت کے دن صرف روزہ دار داخل ہوں گے، ان کے سوا کوئی اور اس سے داخل نہیں ہو سکے گا۔ پکارا جائے گا: کہاں ہیں روزہ دار؟ تو وہ اس سے داخل ہوں گے، جب ان کا آخری فرد داخل ہو جائے گا تو دروازہ بند کر دیا جائے گا اور اس سے کوئی اور داخل نہیں ہو سکے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2710]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1152
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 2238
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لِلصَّائِمِينَ بَابٌ فِي الْجَنَّةِ يُقَالُ لَهُ الرَّيَّانُ، لَا يَدْخُلُ فِيهِ أَحَدٌ غَيْرُهُمْ، فَإِذَا دَخَلَ آخِرُهُمْ أُغْلِقَ مَنْ دَخَلَ فِيهِ شَرِبَ، وَمَنْ شَرِبَ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا".
سہل بن سعد ساعدی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ دار کے لیے جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہا جاتا ہے، روزہ دار کے سوا کوئی اور اس دروازے سے داخل نہیں ہو گا، اور جب آخری روزہ دار دروازہ کے اندر پہنچ جائے گا تو دروازہ بند کر دیا جائے گا، جو وہاں پہنچ جائے گا وہ پئے گا اور جو پئے گا، وہ پھر کبھی پیاسا نہ ہو گا“۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2238]
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں روزے داروں کے لیے ایک دروازہ مخصوص ہے جسے «الرَّيَّانُ» ”ریان“ کہا جاتا ہے۔ اس میں ان کے علاوہ کوئی اور داخل نہ ہوگا۔ جب آخری روزے دار داخل ہو جائے گا تو دروازہ بند کر دیا جائے گا۔ جو شخص اس میں داخل ہوگا پیے گا اور جس نے ایک دفعہ پی لیا، کبھی پیاسا نہ ہوگا۔“ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2238]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 4679)،، حم5/333، 335، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصوم4 (1896)، وبدء الخلق9 (3257)، صحیح مسلم/الصوم30 (1152)، سنن الترمذی/الصوم55 (765) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1640
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ فِي الْجَنَّةِ بَابًا، يُقَالُ لَهُ: الرَّيَّانُ يُدْعَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ، يُقَالُ: أَيْنَ الصَّائِمُونَ؟ فَمَنْ كَانَ مِنَ الصَّائِمِينَ دَخَلَهُ، وَمَنْ دَخَلَهُ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا".
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہا جاتا ہے، قیامت کے دن پکارا جائے گا، کہا جائے گا روزہ دار کہاں ہیں؟ تو جو روزہ داروں میں سے ہو گا وہ اس دروازے سے داخل ہو گا اور جو اس میں داخل ہو گا وہ کبھی پیاسا نہ ہو گا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1640]
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں ایک دروازہ ہے جسے «الرَّيَّانُ» ”ریّان“ کہا جاتا ہے، قیامت کے دن آواز دی جائے گی، کہا جائے گا: روزے رکھنے والے کہاں ہیں؟ چنانچہ جو شخص روزہ رکھنے والوں میں سے ہوگا، وہ اس (دروازے) میں داخل ہو جائے گا، اور جو اس میں داخل ہوگا، اسے کبھی پیاس نہیں لگے گی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1640]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الصوم 55 (765)، (تحفة الأشراف: 4771)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصوم 4 (1896)، بدأالخلق 9 (3257)، صحیح مسلم/الصوم30 (1152)، کلاھمادون جملة الظمأ، سنن النسائی/الصیام43 (2238)، مسند احمد (5/333، 335) (صحیح)» ( «وَمَنْ دَخَلَهُ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا» کا جملہ صحیح نہیں ہے، تراجع الألبانی: رقم: 351)
قال الشيخ الألباني: صحيح ق دون جملة الظمأ
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
(حديث مرفوع) َدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ
(حديث مرفوع) َدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ
حدیث نمبر: 22818
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ لِلْجَنَّةِ بَابًا يُقَالُ لَهُ: الرَّيَّانُ , قَالَ: يُقَالُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: أَيْنَ الصَّائِمُونَ؟ هَلُمُّوا إِلَى الرَّيَّانِ، فَإِذَا دَخَلَ آخِرُهُمْ، أُغْلِقَ ذَلِكَ الْبَابُ" .
حضرت سہل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جنت کا ایک دروازہ ہے جس کا نام " ریان " ہے قیامت کے دن یہ اعلان کیا جائے گا کہ روزے دار کہاں ہیں؟ ریان کی طرف آؤ جب ان کا آخری آدمی بھی اندر داخل ہوچکے گا تو وہ دروازہ بند کردیا جائے گا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22818]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1896، م: 1152
حدیث نمبر: 22819
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ لِلْجَنَّةِ بَابًا يُدْعَى: الرَّيَّانُ، يُقَالُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: أَيْنَ الصَّائِمُونَ؟ فَإِذَا دَخَلُوهُ أُغْلِقَ، فَلَمْ يَدْخُلْ مِنْهُ غَيْرُهُمْ" , قَالَ: فَلَقِيتُ أَبَا حَازِمٍ فَسَأَلْتُهُ فَحَدَّثَنِي بِهِ، غَيْرَ أَنِّي لِحَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَحْفَظُ.
حضرت سہل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جنت کا ایک دروازہ ہے جس کا نام " ریان " ہے قیامت کے دن یہ اعلان کیا جائے گا کہ روزے دار کہاں ہیں؟ ریان کی طرف آؤ جب ان کا آخری آدمی بھی اندر داخل ہوچکے گا تو وہ دروازہ بند کردیا جائے گا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22819]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 22842
حَدَّثَنَا , سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ , وَإِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى , قَالَا: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ لِلصَّائِمِينَ بَابًا فِي الْجَنَّةِ يُقَالُ لَهُ: الرَّيَّانُ، لَا يَدْخُلُ مِنْهُ غَيْرُهُمْ، إِذَا دَخَلَ آخِرُهُمْ أُغْلِقَ، مَنْ دَخَلَ مِنْهُ شَرِبَ، وَمَنْ شَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا" .
حضرت سہل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جنت کا ایک دروازہ ہے جس کا نام " ریان " ہے اس سے روزہ داروں کے علاوہ کوئی داخل نہ ہوگا قیامت کے دن یہ اعلان کیا جائے گا کہ روزے دار کہاں ہیں؟ ریان کی طرف آؤ جب ان کا آخری آدمی بھی اندر داخل ہوچکے گا تو وہ دروازہ بند کردیا جائے گا، جو اس میں داخل ہوگا وہ پیئے گا اور جو پیئے گا وہ کبھی پیاسا نہ ہوگا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22842]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 1902
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ ، وَغَيْرُهُ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِلصَّائِمِينَ بَابٌ فِي الْجَنَّةِ يُقَالُ لَهُ الرَّيَّانُ، لا يَدْخُلُ مِنْهُ أَحَدٌ غَيْرُهُمْ، فَإِذَا دَخَلَ آخِرُهُمْ أُغْلِقَ، مَنْ دَخَلَ شَرِبَ، وَمَنْ شَرِبَ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا" . أَبُو حَازِمٍ سَلَمَةُ بْنُ دِينَارٍ ثِقَةٌ، لَمْ يَكُنْ فِي زَمَانِهِ مِثْلُهُ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنّت میں روزہ داروں کے لئے ایک خاص دروازہ ہے جسے ریان کہا جاتا ہے۔ اس میں سے روزہ داروں کے سوا کوئی شخص داخل نہیں ہوگا۔ پھر جب آخری روزے دار داخل ہو جائے گا تو وہ دروازہ بند کر دیا جائے گا۔ جو شخص جنّت میں داخل ہو گیا وہ جنّتی مشروب پیئے گا اور جس نے جتنی مشروب پی لیا وہ کبھی پیاسا نہیں ہوگا۔“ جناب ابوحازم سلمہ بن دینار ثقہ راوی ہیں ان کے زمانے میں ان جیسا کوئی عالم نہ تھا۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1902]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1896، 3257، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1152، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1902، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3420، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2235، والترمذي فى (جامعه) برقم: 765، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1640، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8603، 8604، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23281»
ترقیم عوامۃ: 8989 ترقیم الشثری: -- 9141
حدثنا وكيع، عن سفيان، عن ابي حازم، عن سهل بن سعد الساعدي ، قال: " للجنة باب يدعى الريان يدخل منه الصائمون"، قال:" فإذا دخل آخرهم اغلق".
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ، ب]: (فيه).
(٢) زيادة في [أ]: (وكيع عن سفيان).
(٣) صحيح؛ أخرجه موقوفًا النسائي في الكبرى (٢٥٤٥) وفي المجتبى ٤/ ١٦٨ وأخرجه مرفوعًا البخاري (١٨٩٦) ومسلم (١١٥٢).
حضرت سہل بن سعد ساعدی فرماتے ہیں کہ جنت کا ایک دروازہ ہے جسے ”ریان“ کہا جاتا ہے، اس میں سے روزہ دار داخل ہوں گے۔ جب آخری روزہ دار جنت میں داخل ہوگا تو اسے بند کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9141]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: يرويه هشام بن سعد واختلف عنه فرواه أبو عبيدة بن فضيل بن عياض عن مالك بن سعير عن هشام بن سعد عن أبي حازم عن أبي هريرة وهو وهم وأبو حازم هذا هو سلمة بن دينار وهو يروي هذا الحديث عن سهل بن سعد عن النبي صلى الله عليه وسلم وهو الصواب . قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1896، 3257، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1152، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1902، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3420، 3421، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2235 / 17، 2236 / 18، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2556، 2557، والترمذي فى «جامعه» برقم: 765، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1640، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8603، 8604، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23281، 23282، 23306، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7529، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 455، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9143، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5754، 5764، 5795، 5819، 5826، 5936، 5970 / 2، 5970، ترقيم محمد عوامة: 8989»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1896، 3257، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1152، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1902، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3420، 3421، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2235 / 17، 2236 / 18، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2556، 2557، والترمذي فى «جامعه» برقم: 765، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1640، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8603، 8604، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23281، 23282، 23306، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7529، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 455، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9143، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5754، 5764، 5795، 5819، 5826، 5936، 5970 / 2، 5970، ترقيم محمد عوامة: 8989»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3646
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (إِنَّ لِلْجَنَّةِ بَابًا يُقَالُ لَهُ الرَّيَّانُ، قَالَ: يُقَالُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: أَيْنَ الصَّائِمُونَ، هَلُمُّوا إِلَى الرَّيَّانِ، فَإِذَا دَخَلَ آخِرُهُمْ، أُغْلِقَ ذَلِكَ الْبَابُ) )
۔ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنت کے ایک دروازے کا نام رَیَّان ہے، قیامت کے دن یہ اعلان کیا جائے گا کہ روزے دار کہاں ہیں؟ اِدھر بابِ ریان کی طرف آ جاؤ، جب ان کا آخری بندہ گزر جائے تو یہ دروازہ بند کر دیا جائے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3646]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 1896، 3257، ومسلم: 1152، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22818 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23206»
وضاحت: فوائد: … ”رَیَّان“ کے معانی سیر و سیراب کے ہیں،یہ ”عَطْشَان“ (پیاسے) کی ضد ہے، اس اعتبار سے روزے داروں کے دروازے کا لفظاً اور معنًییہی نام مناسب تھا۔
الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 1896