🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5531. 2- باب قوله: فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى (9) فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى (10) مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى (11) أَفَتُمَارُونَهُ عَلَى مَا يَرَى (12) وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَى (13) عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى (14) عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَى (15) إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَى (16) مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى (17) لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى (18)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشادِ گرامی کے بیان میں کہ ”پھر وہ (جبرائیل اور نبی کریم ﷺ) دو کمانوں کے بقدر یا اس سے بھی کم نزدیک ہو گئے، پس اللہ نے اپنے بندے کی طرف وہ وحی بھیجی جو اسے بھیجنی تھی، جو کچھ (ان کی) آنکھوں نے دیکھا دل نے اس کی تکذیب نہیں کی، تو کیا تم ان سے اس بات پر جھگڑتے ہو جو وہ (اپنی آنکھوں سے) دیکھتے ہیں؟ اور یقیناً انہوں نے اسے (جبرائیل کو) ایک اور مرتبہ بھی دیکھا تھا، سدرۃ المنتہیٰ کے پاس، جس کے پاس ہی جنت الماویٰ ہے، جب کہ اس بیری کے درخت پر وہ چیز چھا رہی تھی جو (اس پر) چھا رہی تھی، (نبی ﷺ کی) نگاہ نہ تو کج ہوئی اور نہ ہی حد سے بڑھی، بلاشبہ انہوں نے اپنے رب کی عظیم الشان نشانیاں دیکھیں۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 13418 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
الجامع الكامل: 13418، 430
صحیح بخاری: 4856
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13418
13418- عن أبي إسحاق الشيباني قال: سألت زِرَّ بن حبيش عن قول الله تعالى: فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى (9) فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى (10) قال: حدثنا ابن مسعود: أنه رأى جبريل له ست مائة جناح.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في بدء الخلق (3232) عن قتيبة، حدثنا أبو عوانة، حدثنا أبو إسحاق الشيباني فذكره. ورواه مسلم في الإيمان (174) من وجه آخر عن الشيباني به نحوه.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4856
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ زِرًّا، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى {9} فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى {10} سورة النجم آية 9-10، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَسْعُودٍ:" أَنَّهُ رَأَى جِبْرِيلَ لَهُ سِتُّ مِائَةِ جَنَاحٍ".
ہم سے ابوالنعمان نے بیان کیا، ان سے عبدالوحد بن زیاد نے بیان کیا، کہا ہم سے سلیمان شیبانی نے بیان کیا، کہا کہ میں نے زر بن حبیش سے سنا اور انہوں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے آیت «فكان قاب قوسين أو أدنى * فأوحى إلى عبده ما أوحى‏» یعنی ”صرف دو کمانوں کا فاصلہ رہ گیا تھا بلکہ اور بھی کم۔ پھر اللہ نے اپنے بندہ پر وحی نازل کی جو کچھ بھی نازل کیا“ کے متعلق بیان کیا کہ ہم سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرائیل علیہ السلام کو ان کی اصل صورت میں دیکھا تھا ان کے چھ سو پر تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4856]
حضرت زر بن حبیش سے روایت ہے، وہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے درج ذیل آیات ﴿فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى * فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى﴾ [سورة النجم: 9 - 10] ”صرف دو کمانوں کا فاصلہ رہ گیا تھا بلکہ اس سے بھی کم، پھر اس نے وحی پہنچائی اس (اللہ) کے بندے کی طرف جو وحی پہنچائی“ کی تفسیر بیان کرتے ہیں۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بے شک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبریل علیہ السلام کو (ان کی اصل شکل میں) دیکھا، ان کے چھ سو پَر تھے۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4856]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 430
430. عن أبي إسحاق الشّيبانيّ قال: سألت زرّ بن حُبيش، عن قول الله تعالى: فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى (9) فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى (10) [سورة النجم: 9 - 10] قال: حدّثنا ابنُ مسعود أنه رأى جبريل له ست مائة جناح.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في بدء الخلق (3232)، وفي التفسير (4856، 4857)، ومسلم في الإيمان (174) كلاهما من طرق عن أبي إسحاق الشّيبانيّ فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں