الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
5753. قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ (1) اللَّهُ الصَّمَدُ (2) لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ (3) وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ (4)
آپ فرما دیجیے کہ وہ اللہ ایک ہے، اللہ ہی وہ بے نیاز ہستی ہے جس کا سب محتاج ہیں، نہ اس نے کسی کو جنا اور نہ وہ کسی سے جنا گیا، اور نہ ہی کوئی اس کا ہمسر اور برابری کرنے والا ہے۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 13803 (کل: 8 مقامات، 4 کتب)
الجامع الكامل: 13803
مسند احمد: 11053
حدیث نمبر: 13803
13803- عن أبي سعيد الخدري قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم لأصحابه: أيعجز أحدكم أن يقرأ ثلث القرآن في ليلة؟ فشق ذلك عليهم، وقالوا: أينا يطيق ذلك يا رسول الله؟ فقال: الله الواحد الصمد ثلث القرآن.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في فضائل القرآن (5015) عن عمر بن حفص، حدثنا أبي، حدثنا الأعمش، حدثنا الضحاك المشرقي، عن أبي سعيد الخدري، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5014
وَزَادَ أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَخْبَرَنِي أَخِي قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ، أَنَّ رَجُلًا قَامَ فِي زَمَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ مِنَ السَّحَرِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ لَا يَزِيدُ عَلَيْهَا، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا أَتَى الرَّجُلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.
اور ابومعمر (عبداللہ بن عمرو منقری) نے اتنا زیادہ کیا کہ ہم سے اسماعیل بن جعفر نے بیان کیا، ان سے امام مالک بن انس نے، ان سے عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن عبدالرحمٰن بن ابی صعصعہ نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہ مجھے میرے بھائی قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ ایک صحابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں سحری کے وقت سے کھڑے «قل هو الله أحد» پڑھتے رہے۔ ان کے سوا اور کچھ نہیں پڑھتے تھے۔ پھر جب صبح ہوئی تو دوسرے صحابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے (باقی حصہ) پچھلی حدیث کی طرح بیان کیا۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 5014]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ مجھے میرے بھائی قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ مبارک میں ایک شخص نے سحری کے وقت کھڑے ہو کر ﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾ [سورة الإخلاص: 1] کو پڑھا، وہ اس پر کسی دوسری سورت کا اضافہ نہیں کر رہا تھا، جب ہم نے صبح کی تو ایک صحابی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، پھر پہلی حدیث کے مطابق واقعہ بیان کیا۔“ [صحيح البخاري/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 5014]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 5015
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، وَالضَّحَّاكُ الْمَشْرِقِيُّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ:" أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ فِي لَيْلَةٍ، فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، وَقَالُوا: أَيُّنَا يُطِيقُ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ: اللَّهُ الْوَاحِدُ الصَّمَدُ ثُلُثُ الْقُرْآنِ".
ہم سے عمر بن حفص بن غیاث نے بیان کیا، کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا، کہا ہم سے ابراہیم نخعی اور ضحاک مشرقی نے بیان کیا اور ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا کہ کیا تم میں سے کسی کے لیے یہ ممکن نہیں کہ قرآن کا ایک تہائی حصہ ایک رات میں پڑھا کرے؟ صحابہ کو یہ عمل بڑا مشکل معلوم ہوا اور انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم میں سے کون اس کی طاقت رکھتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ «الواحد الصمد» (یعنی «قل هو الله أحد») قرآن مجید کا ایک تہائی حصہ ہے۔ محمد بن یوسف فربری نے بیان کیا کہ میں نے ابوعبداللہ امام بخاری رحمہ اللہ کے کاتب ابو جعفر محمد بن ابی حاتم سے سنا، وہ کہتے تھے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا ابراہیم نخعی کی روایت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقطع ہے (ابراہیم نے ابوسعید سے نہیں سنا) لیکن ضحاک مشرقی کی روایت ابوسعید سے متصل ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 5015]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے ایک اور روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”کیا تم میں سے کسی کے لیے یہ ممکن نہیں کہ قرآن کا ایک تہائی حصہ ایک رات میں پڑھا کرے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو یہ عمل بہت مشکل معلوم ہوا۔ انہوں نے عرض کی: ”اللہ کے رسول! ہم میں سے کون اس کی طاقت رکھتا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «اَللّٰهُ الْوَاحِدُ الصَّمَدُ» ( ﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ﴾ [سورة الإخلاص: 1] ) قرآن مجید کا ایک تہائی حصہ ہے۔“ محمد بن یوسف فربری رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ میں نے ابو عبداللہ (امام بخاری رحمہ اللہ) کے کاتب ابو جعفر محمد بن ابی حاتم سے سنا کہ یہ روایت ابراہیم نخعی کے واسطہ سے مرسل ہے لیکن ضحاک مشرقی سے متصل بیان ہوئی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 5015]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 6643
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ رَجُلًا سَمِعَ رَجُلًا يَقْرَأُ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، يُرَدِّدُهَا، فَلَمَّا أَصْبَحَ، جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، وَكَأَنَّ الرَّجُلَ يَتَقَالُّهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّهَا لَتَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ".
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ نے بیان کیا، ان سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے بیان کیا اور ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک صحابی نے سنا کہ ایک دوسرے صحابی سورۃ قل ھو اللہ باربار پڑھتے ہیں جب صبح ہوئی تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا، وہ صحابی اس سورت کو کم سمجھتے تھے لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے یہ قرآن مجید کے ایک تہائی حصہ کے برابر ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6643]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ ایک صحابی نے دوسرے صحابی کو ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ [سورة الإخلاص: 1] پڑھتے سنا جو اسے بار بار پڑھ رہا تھا۔ جب صبح ہوئی تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے یہ واقعہ ذکر کیا۔ وہ صحابی اس سورت کی قراءت کو بہت کم خیال کرتا تھا لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ سورت قرآن مجید کے ایک تہائی حصے کے برابر ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6643]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 7374
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ رَجُلًا سَمِعَ رَجُلًا يَقْرَأُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ يُرَدِّدُهَا فَلَمَّا أَصْبَحَ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ لَهُ ذَلِكَ وَكَأَنَّ الرَّجُلَ يَتَقَالُّهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهَا لَتَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ"، زَادَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَخْبَرَنِي أَخِي قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھ سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن عبدالرحمٰن بن ابی صعصعہ نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے اور ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک شخص نے ایک دوسرے شخص قتادہ بن نعمان کو باربار قل ھو اللہ احد پڑھتے سنا۔ صبح ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اس طرح واقعہ بیان کیا جیسے وہ اسے کم سمجھتے ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ سورت تہائی قرآن کے برابر ہے۔ اسماعیل بن جعفر نے امام مالک سے یہ بڑھایا کہ ان سے عبدالرحمٰن نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ مجھے میرے بھائی قتادہ بن نعمان نے خبر دی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے۔ [صحيح البخاري/كتاب التوحيد/حدیث: 7374]
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے دوسرے شخص کو بار بار ﴿قُلْ هُوَ اللَّـهُ أَحَدٌ﴾ [سورة الإخلاص: 1] پڑھتے سنا۔ پھر جب صبح ہوئی تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور یہ واقعہ آپ کے سامنے اس طرح سے بیان کیا گویا وہ آدمی اسے بہت کم شمار کرتا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ سورت ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔“ اسماعیل بن جعفر نے امام مالک سے یہ اضافہ بیان کیا ہے کہ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے میرے بھائی حضرت قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کی۔ [صحيح البخاري/كتاب التوحيد/حدیث: 7374]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 11053
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الضَّحَّاكِ الْمَشْرِقِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ فِي لَيْلَةٍ؟"، قَالَ: فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالُوا: مَنْ يُطِيقُ ذَلِكَ، قَالَ:" يَقْرَأُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَهِيَ ثُلُثُ الْقُرْآنِ".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا کیا تم ایک رات میں تہائی قرآن پڑھنے سے عاجز ہو؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کو یہ بات بہت مشکل معلوم ہوئی اور وہ کہنے لگے کہ اس کی طاقت کس کے پاس ہوگی؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سورت اخلاص پڑھ لیا کرو کہ وہ ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11053]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5015 .
حدیث نمبر: 1018
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الضَّحَّاكِ الْمِشْرَقِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ؟» . قَالَ: فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، وَقَالُوا: مَنْ يُطِيقُ ذَلِكَ؟ قَالَ: «يَقْرَأُ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ فَهِيَ تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ» .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ (ایک رات میں) تہائی قرآن پڑھ لے؟“ یہ بات صحابہ پر گراں گزری اور انہوں نے عرض کیا: ”اس کی طاقت کون رکھتا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھ لی جائے، یہ تہائی قرآن کے برابر ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1018]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4726، وأخرجه سنن النسائي برقم: 995، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1461، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10669، وأخرجه موطأ مالك برقم: 483، وأخرجه فتح الباري برقم: 2688، 4726، 4727، 4775، وأخرجه مسند البزار برقم: 1211، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2056، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1013»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4726، وأخرجه سنن النسائي برقم: 995، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1461، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10669، وأخرجه موطأ مالك برقم: 483، وأخرجه فتح الباري برقم: 2688، 4726، 4727، 4775، وأخرجه مسند البزار برقم: 1211، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2056، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1013»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1107
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الضَّحَّاكِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم، وَالْأَعْمَشِ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، وَالْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ فِي لَيْلَةٍ؟» قَالُوا: مَنْ يُطِيقُ ذَلِكَ؟ قَالَ:" يَقْرَأُ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَهُوَ ثُلُثُ الْقُرْآنِ"
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ وہ ایک رات میں ایک تہائی قرآن پڑھے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”بھلا اس کی طاقت کون رکھتا ہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھے، پس یہ ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔“ اس روایت کو امام اعمش رحمہ اللہ نے ہلال بن یساف رحمہ اللہ عن ابن ابی لیلیٰ کے واسطے سے بھی بیان کیا ہے، نیز امام ابراہیم رحمہ اللہ نے اسے مرسل طریقہ سے نقل کیا ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1107]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى من الطريق الأول (برقم 1018)، والطريق الثاني (عن الأعمش عن هلال بن يساف عن ابن أبى ليلى …) لم أجده الآن عن الأعمش، وقد»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4726، وأخرجه سنن النسائي برقم: 995، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1461، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10669، وأخرجه موطأ مالك برقم: 483، وأخرجه فتح الباري برقم: 2688، 4726، 4727، 4775، وأخرجه مسند البزار برقم: 1211، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2056، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1102»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى من الطريق الأول (برقم 1018)، والطريق الثاني (عن الأعمش عن هلال بن يساف عن ابن أبى ليلى …) لم أجده الآن عن الأعمش، وقد»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4726، وأخرجه سنن النسائي برقم: 995، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1461، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10669، وأخرجه موطأ مالك برقم: 483، وأخرجه فتح الباري برقم: 2688، 4726، 4727، 4775، وأخرجه مسند البزار برقم: 1211، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2056، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1102»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح