🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6239. باب ما جاء في ذكر الموت
ان احادیث و مرویات کے بیان میں ہے جو موت کی یاد کے تذکرے کے سلسلے میں وارد ہوئی ہیں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 15111 (کل: 13 مقامات، 11 کتب)
الجامع الكامل: 15111، 3824
سنن ترمذی: 2308
سنن ابن ماجہ: 4267
مشکوۃ المصابیح: 132
مسند احمد: 454
مسند الشهاب: 248
الفتح الربانی: 3297
المستدرک علی الصحیحین: 1389، 8141
السنن الكبرى للبيهقي: 7064
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1684
فضائل صحابہ: 773
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7064
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبِ بْنِ حَرْبٍ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، وَاللَّفْظُ لِتَمْتَامٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ، ثنا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَحِيرٍ، عَنْ هَانِئٍ مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: كَانَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِذَا وَقَفَ عَلَى قَبْرٍ بَكَى حَتَّى يَبُلَّ لِحْيَتَهُ، قَالَ: فَيُقَالُ لَهُ: تَذْكُرُ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ فَلَا تَبْكِي وَتَبْكِي مِنْ هَذَا؟ قَالَ: فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" ⦗٩٣⦘ إِنَّ الْقَبْرَ أَوَّلُ مَنَازِلِ الْآخِرَةِ فَمَنْ نَجَا مِنْهُ فَمَا بَعْدَهُ أَيْسَرُ مِنْهُ وَمَنْ لَمْ يَنْجُ مِنْهُ فَمَا بَعْدَهُ أَشَدُّ مِنْهُ"".
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے غلام ہانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ قبر پر کھڑے ہوتے تو اتنا روتے کہ داڑھی مبارک تر ہو جاتی، کہا گیا کہ آپ کے پاس جنت اور دوزخ کا تذکرہ ہوتا ہے آپ نہیں روتے مگر قبر کے تذکرے سے کیوں روتے ہو؟ تو وہ فرماتے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ ”قبر آخرت کی پہلی منزل ہے، جو اس سے نجات پا گیا بعد والی منازل اس کے لیے آسان ہو جائیں گی اور جو کوئی اس سے نجات حاصل نہ کر سکا تو اس کے بعد کی منازل بہت مشکل ہوں گی“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 7064]
تخریج الحدیث: «حسن۔ ترمذي»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1684
«إن القبر أول منازل الآخرة فإن نجا منه فما بعده أيسر منه وإن لم ينج منه فما بعده أشد منه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ قبر آخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے۔ پس اگر انسان اس سے نجات پا گیا تو اس کے بعد کی منزلیں اس سے زیادہ آسان ہوں گی، اور اگر وہ اس سے نجات نہ پا سکا تو اس کے بعد کی منزلیں اس سے بھی زیادہ سخت ہوں گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1684]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [ت هـ ك] عن عثمان بن عفان. المشكاة 132: تخ، ك، خط.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 773
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، أَنَا سَأَلْتُهُ فَحَدَّثَنِي قَالَ: نَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَحِيرٍ الْقَاصِّ، عَنْ هَانِئٍ مَوْلَى عُثْمَانَ، قَالَ: كَانَ عُثْمَانُ إِذَا وَقَفَ عَلَى قَبْرٍ بَكَى حَتَّى تَبْتَلَّ لِحْيَتُهُ، فَقِيلَ لَهُ: تَذْكُرُ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ وَتَبْكِي مِنْ هَذَا؟ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ الْقَبْرَ أَوَّلُ مَنَازِلِ الْآخِرَةِ، فَإِنْ نَجَا مِنْهُ فَمَا بَعْدَهُ أَيْسَرُ مِنْهُ، وَإِنْ لَمْ يَنْجُ مِنْهُ فَمَا بَعْدَهُ أَشَدُّ مِنْهُ".قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُ مَنْظَرًا إِلَّا وَالْقَبْرُ أَفْظَعُ مِنْهُ" قَالَ: وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا فَرَغَ مِنْ دَفْنِ الْمَيِّتِ وَقَفَ عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: "اسْتَغْفِرُوا لِأَخِيكُمْ، وَسَلُوا لَهُ بِالتَّثَبُّتِ، فَإِنَّهُ الْآنَ يُسْأَلُ".
ہانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ جب کسی قبر پر کھڑے ہوتے تو (خوفِ الٰہی سے) اس قدر روتے کہ ان کی داڑھی مبارک تر ہو جاتی، تو ان سے عرض کیا گیا: ”آپ جنت اور دوزخ کا تذکرہ کرتے ہیں (تو اتنا نہیں روتے) لیکن اس (قبر) کی وجہ سے رو پڑتے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قبر آخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے، پس اگر بندہ اس سے نجات پا گیا تو اس کے بعد والے مراحل اس سے زیادہ آسان ہوں گے، اور اگر اس نے اس سے نجات نہ پائی تو اس کے بعد کے مراحل اس سے کہیں زیادہ سخت ہوں گے۔““
ہانی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ بھی) ارشاد فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں نے کبھی کوئی ایسا منظر نہیں دیکھا مگر قبر کو اس سے زیادہ ہولناک پایا۔“
وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب میت کی تدفین سے فارغ ہوتے تو قبر پر ٹھہرتے اور فرماتے: «اسْتَغْفِرُوا لِأَخِيكُمْ، وَسَلُوا لَهُ بِالتَّثَبُّتِ، فَإِنَّهُ الْآنَ يُسْأَلُ» ”اپنے بھائی کے لیے مغفرت طلب کرو اور اس کے لیے ثابت قدمی کی دعا کرو، کیونکہ اس وقت اس سے سوال کیا جا رہا ہے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه/حدیث: 773]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده حسن. .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2308، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4267، وأخرجه مسند أحمد برقم: 456، وأخرجه مسند البزار برقم: 444، 445، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1414، 8012، 1412، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 389، 388، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3221، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 986، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 3180، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1119»
«سنن الترمذي: 553/4؛ سنن ابن ماجه: 426/2؛ المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 371/1»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں