الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
6366. 2- باب أن الملائكة لا تدخل بيتا فيه صور
اس بیان میں کہ ”فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویریں موجود ہوں۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 15622 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
الجامع الكامل: 15622
الفتح الربانی: 6525
المعجم الکبیر للطبرانی: 384
حدیث نمبر: 15622
15622- عن أسامة بن زيد قال: دخلت على رسول الله صلى الله عليه وسلم وعليه الكآبة، فسألته ما له؟ فقال: لم يأتني جبريل منذ ثلاث. قال: فإذا جرو كلب بين بيوته، فأمر به، فقتل، فبدا له جبريل عليه السلام، فبهش إليه رسول الله صلى الله عليه وسلم حين رآه، فقال: لم تأتني؟ فقال: إنا لا ندخل بيتا فيه كلب ولا تصاوير.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (21772)، والبزار (2590)، والطبراني في الكبير (1/125) كلهم من طريق ابن أبي ذئب، عن الحارث، عن كريب مولى ابن عباس، عن أسامة بن زيد فذكره. واللفظ لأحمد.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 21772
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ , حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ , عَنِ الْحَارِثِ , عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ , عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ , قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ الْكَآبَةُ , فَسَأَلْتُهُ مَا لَهُ؟ فَقَالَ: " لَمْ يَأْتِنِي جِبْرِيلُ مُنْذُ ثَلَاثٍ" , قَالَ: فَإِذَا جِرْوُ كَلْبٍ بَيْنَ بُيُوتِهِ , فَأَمَرَ بِهِ فَقُتِلَ , فَبَدَا لَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام , فَبَهَشَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ رَآهُ , فَقَالَ:" لَمْ تَأْتِنِي!" , فَقَالَ: إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ , وَلَا تَصَاوِيرُ ..
حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روئے انور پر غم اور کسی کمرے میں آثار دیکھے میں نے اس کی وجہ پوچھی تو فرمایا کہ تین دن سے میرے پاس جبرائیل نہیں آئے دیکھا تو کتے کا ایک پلاّ کسی کمرے میں چھپا ہوا تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا اور اسے قتل کردیا گیا تھوڑی ہی دیر میں حضرت جبرائیل علیہ السلام نمودار ہوگئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں دیکھ کر خوش ہوئے اور فرمایا آپ میرے پاس کیوں نہیں آ رہے تھے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہم لوگ اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جہاں کتے یا تصویریں ہوں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21772]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي
حدیث نمبر: 21773
حَدَّثَنَا حُسَيْ?ٌ , حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ , عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنُ عَبَّاسٍ , عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ , قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ كَآبَةٌ.... فَذَكَرَ مَعْنَى حَدِيثِ عُثْمَانَ بْنِ عُمَرَ , إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَلَمْ يَأْتِنِي مُنْذُ ثَلَاثٍ".
گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21773]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي
حدیث نمبر: 6525
عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ الْكَآبَةُ فَسَأَلْتُهُ مَا لَهُ فَقَالَ لَمْ يَأْتِنِي جِبْرِيلُ مُنْذُ ثَلَاثٍ قَالَ فَإِذَا جِرْوُ كَلْبٍ بَيْنَ بُيُوتِهِ فَأَمَرَ بِهِ فَقُتِلَ فَبَدَا لَهُ جِبْرِيلُ فَبَهَشَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حِينَ رَآهُ فَقَالَ لَمْ تَأْتِنِي فَقَالَ إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا تَصَاوِيرُ
۔ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر غمگین ہونے کے آثار دیکھے اور پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کیا ہو گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تین دنوں سے جبریل علیہ السلام میرے پاس نہیں آئے ہیں۔ جب دیکھا گیا تو کتے کا ایک بچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر میں پایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے مارنے کا حکم دیا، اتنے میں جیریل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے آگئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں دیکھا تو خوشی میں ان کی جانب لپکے اور فرمایا: آپ میرے پاس تشریف نہیں لائے؟ انہوں نے کہا: جس گھر میں کتا اور تصاویر ہوں، ہم اس میں داخل نہیں ہوتے۔ [الفتح الربانی/مسائل القتل والجرائم الأخرى وأحكام الدماء/حدیث: 6525]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي۔ أخرجه الطيالسي: 627، وابن ابي شيبة: 5/ 406، والبزار: 2589، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21772 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22115»
الحكم على الحديث:
اسناده قوي۔ أخرجه الطيالسي: 627
حدیث نمبر: 6103
وَعَنْ أُسَامَةَ - يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ - قَالَ: دَخَلَتْ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ الْكَآبَةُ، فَقُلْتُ: مَا لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَعَدَنِي أَنْ يَأْتِيَنِي، وَلَمْ يَأْتِنِي مُنْذُ ثَلَاثٍ". فَإِذَا كَلْبٌ قَالَ أُسَامَةُ: فَوَضَعْتُ يَدِي عَلَى رَأْسِي فَصِحْتُ! فَقَالَ:" مَا لَكَ؟". فَقُلْتُ: كَلْبٌ! فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُتِلَ، ثُمَّ أَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَالَ:" مَا لَكَ لَمْ تَأْتِنِي؟ وَكُنْتَ إِذَا وَعَدْتَنِي لَمْ تُخْلِفْنِي؟". فَقَالَ:" إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ، وَلَا تَصَاوِيرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
قُلْتُ: وَلَهُ طَرِيقٌ رَوَاهَا أَحْمَدُ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٍ يَأْتِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
قُلْتُ: وَلَهُ طَرِيقٌ رَوَاهَا أَحْمَدُ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٍ يَأْتِي.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ پریشان تھے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو کیا ہوا ہے؟ آپ نے فرمایا: جبرائیل نے میرے پاس آنے کا مجھ سے وعدہ کیا تھا لیکن وہ تین دن سے میرے پاس نہیں آئے وہاں ایک کتا موجود تھا سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے اپنے سر پر ہاتھ رکھا اور آواز نکالی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا ہو ہے؟ میں نے عرض کی: کتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اسے مار دیا گیا پھر سیدنا جبرائیل آپ کے پاس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا وجہ ہے کہ تم میرے پاس نہیں آئے جبکہ تم نے میرے ساتھ وعدہ کیا تھا اور تم نے کبھی وعدہ خلافی نہیں کی، تو انہوں نے عرض کی: ہم کسی ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصاویر موجود ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے حوالے سے ایک اور سند کے ساتھ یہ روایت منقول ہے، جسے امام أحمد نے عمدہ سند کے ساتھ نقل کیا ہے وہ روایت آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6103]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے حوالے سے ایک اور سند کے ساتھ یہ روایت منقول ہے، جسے امام أحمد نے عمدہ سند کے ساتھ نقل کیا ہے وہ روایت آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6103]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21265، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 387، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1346، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 887»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
حدیث نمبر: 6110
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ الْكَآبَةُ فَسَأَلْتُهُ مَا لَهُ؟ فَقَالَ:" لَمْ يَأْتِنِي جِبْرِيلُ مُنْذُ ثَلَاثٍ". فَإِذَا جَرْوُ كَلْبٍ بَيْنَ بُيُوتِهِ فَأَمَرَ بِهِ فَقُتِلَ فَبَدَا لَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَهَشَّ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ رَآهُ فَقَالَ: لَمْ تَأْتِنِي". فَقَالَ:" إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا تَصَاوِيرُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ ِفي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ الطَّبَرَانِيِّ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ ِفي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ الطَّبَرَانِيِّ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ پریشان لگ رہے تھے میں نے آپ سے دریافت کیا: آپ کو کیا ہوا ہے؟ تو آپ نے فرمایا: جبرائیل تین دن سے میرے پاس نہیں آئے ہیں (راوی بیان کرتے ہیں:) ایک کتے کا پلا آپ کے گھر میں موجود تھا، آپ کے حکم کے تحت اسے مار دیا گیا سیدنا جبرائیل آپ کے سامنے آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف لپکے جب آپ نے انہیں دیکھا آپ نے دریافت کیا: تم میرے پاس کیوں نہیں آئے۔ انہوں نے عرض کی: ہم ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصاویر موجود ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ طبرانی کی نقل کردہ حدیث اس سے پہلے ضعیف سند کے ساتھ گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6110]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ طبرانی کی نقل کردہ حدیث اس سے پہلے ضعیف سند کے ساتھ گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6110]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (203/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 384
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنْ أُسَامَةَ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْكَآبَةُ، فَقُلْتُ: مَا لَكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: " إِنَّ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - وَعَدَنِي أَنْ يَأْتِيَنِي وَلَمْ يَأْتِنِي مُنْذُ ثَلَاثٍ "، قَالَ: وَإِذَا كَلْبٌ، قَالَ أُسَامَةُ : فَوَضَعْتُ يَدَيَّ عَلَى رَأْسِي فَصِحْتُ، فَقَالَ: " مَا لَكَ يَا أُسَامَةُ ؟ " فَقُلْتُ: كَلْبٌ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقُتِلَ، ثُمَّ أَتَاهُ جِبْرِيلُ، فَقَالَ: " مَا لَكَ لَمْ تَأْتِنِي، وَكُنْتَ إِذَا وَعَدْتَنِي لَمْ تُخْلِفْنِي، فَقَالَ: إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا تَصَاوِيرُ.
اسامہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر افسردگی طاری ہوئی، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا بات ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام نے مجھ سے آنے کا وعدہ کیا تھا مگر تین دن سے نہیں آئے۔“ اتنے میں دیکھا تو ایک کتا وہاں موجود تھا۔ اسامہ کہتے ہیں: تو میں نے اپنا ہاتھ اپنے سر پر رکھا اور چیخ اٹھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اسامہ! کیا بات ہے؟“ میں نے عرض کیا: کتا ہے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اسے مار دیا گیا۔ پھر جبریل آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کیوں نہیں آئے، جبکہ تم جب مجھ سے وعدہ کرتے تو خلاف وعدہ نہیں کرتے تھے؟“ جبریل نے کہا: ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا ہو یا تصویریں ہوں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 384]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 162، حدیث 387»