🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6596. 17- باب يدخل من أمة محمد سبعون ألفا، مع كل ألف سبعون ألفا
”امتِ محمدیہ ﷺ کے ستر ہزار افراد (جنت میں) داخل ہوں گے، اور ان میں سے ہر ایک ہزار کے ساتھ مزید ستر ہزار افراد ہوں گے۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 16390 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
الجامع الكامل: 16390
معجم صغیر للطبرانی : 812
مشکوۃ المصابیح: 5603
مسند احمد: 12695، 13007
المعجم الاوسط: 8884
فضائل صحابہ: 714
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16390
16390- عن أنس، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: يدخل الجنة من أمتي سبعون ألفا بغير حساب، فقال أبو بكر: يا رسول الله، زدنا، قال: وهكذا، فقال عمر: يا أبا بكر، إن شاء الله أدخلهم الجنة بحفنة واحدة.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه البزار –كشف الأستار- (3548)، عن طالوت بن عباد، حدثنا أبو عوانة، عن أبي هلال، عن قتادة، عن أنس، فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 812
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الْبُوشِيُّ الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ وَعَدَنِي أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي أَرْبَعُ مِائَةِ أَلْفٍ، فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَهَكَذَا وَجَمَعَ كَفَّيْهِ، فَقَالَ عُمَرُ: حَسْبُكَ يَا أَبَا بَكْرٍ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: دَعْنِي يَا عُمَرُ، وَمَا عَلَيْكَ أَنْ يُدْخِلَنَا الْجَنَّةَ كُلَّنَا؟، فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى لَوْ شَاءَ أَدْخَلَ خَلْقَهُ الْجَنَّةَ بِكَفٍّ وَاحِدَةٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: صَدَقَ عُمَرُ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ، إِلا مَعْمَرٌ. تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّزَّاقِ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت سے جنت میں چار لاکھ آدمی داخل کرے گا۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! اس میں اضافہ کیجیے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور اتنے“، اور اپنی ہتھیلیاں اکٹھی کیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ابوبکر! یہ کافی ہے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: عمر! چھوڑیے، اگر اللہ تعالیٰ ہم سب کو جنت میں داخل کر دے تو تم پر کیا بوجھ ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو اپنی ساری مخلوق کو صرف ایک ہتھیلی سے جنت میں داخل کر سکتا ہے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمر نے سچ کہا۔“ رضی اللہ عنہم اجمعین۔ [معجم صغير للطبراني/كتاب صفة الجنة/حدیث: 812]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 12892، 13207، قال شيخ شعيب الارناؤط: إسناده صحيح، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3783، وأخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 6398، 6636، 7197، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20556، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3400، 8884، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 342، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» ‏‏‏‏ برقم: 4623»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5603
5603 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَعَدَنِي أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي أَرْبَعُمِائَةِ أَلْفٍ بِلَا حِسَابٍ". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ وَهَكَذَا، فَحَثَا بِكَفَّيْهِ وَجَمَعَهُمَا، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: وَهَكَذَا، فَقَالَ عُمَرُ: دَعْنَا يَا أَبَا بَكْرٍ! فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَمَا عَلَيْكَ أَنْ يُدْخِلَنَا اللَّهُ كُلَّنَا الْجَنَّةَ؟ فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ إِنْ شَاءَ أَنْ يُدْخِلَ خَلْقَهُ الْجَنَّةَ بِكَفٍّ وَاحِدٍ فَعَلَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"صَدَقَعُمَرُ". رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت سے چار لاکھ افراد کو بغیر حساب جنت میں داخل فرمائے گا۔“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اضافہ فرمائیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اور اس طرح۔“ اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں سے چلو بنایا، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پھر عرض کیا: اللہ کے رسول! ہماری اس تعداد میں بھی اضافہ فرمائیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اور اس طرح۔“ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ابوبکر! ہمیں چھوڑ دو، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر اللہ ہم سب کو جنت میں داخل فرما دے تو تمہارا کیا نقصان ہے؟ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر اللہ عزوجل چاہے کہ وہ اپنی مخلوق کو ایک چلو کے ذریعے جنت میں داخل فرما دے تو وہ کر سکتا ہے، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”عمر نے ٹھیک کہا ہے۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ فی شرح السنہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5603]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه البغوي في شرح السنة (15/ 163 ح 4335) [و أحمد (3/ 165 ح 12725) ]
٭ قتادة مدلس و عنعن و للحديث طرق ضعيفة عند البزار (کشف الأستار: 3547، 3545) و أبي يعلي (3783) وغيرهما.»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12695
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَوْ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَعَدَنِي أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي أَرْبَعَ مِائَةِ أَلْفٍ" فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" وَهَكَذَا" وَجَمَعَ كَفَّهُ، قَالَ: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" وَهَكَذَا" فَقَالَ عُمَرُ: حَسْبُكَ يَا أَبَا بَكْرٍ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: دَعْنِي يَا عُمَرُ، مَا عَلَيْكَ أَنْ يُدْخِلَنَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْجَنَّةَ كُلَّنَا! فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ إِنْ شَاءَ أَدْخَلَ خَلْقَهُ الْجَنَّةَ بِكَفٍّ وَاحِدٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَدَقَ عُمَرُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھ سے یہ وعدہ فرمایا ہے کہ وہ میری امت کے چار لاکھ آدمیوں کو جنت میں داخل فرمائے گا، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس تعداد میں اضافہ کیجئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلی جمع کر کے فرمایا کہ اتنے افراد مزید ہوں گے، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پھر عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس تعداد میں اضافہ کیجئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اپنی ہتھیلی جمع کر کے فرمایا کہ اتنے افراد مزید ہوں گے، اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ ابوبکر! بس کیجئے، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا عمر! پیچھے ہٹو، اگر اللہ تعالیٰ ہم سب ہی کو جنت میں کلی طور پر داخل فرما دے تو تمہارا اس میں کوئی حرج نہیں ہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر اللہ چاہے تو ایک ہی ہاتھ میں ساری مخلوق کو جنت میں داخل کر دے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عمر سچ کہتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12695]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13007
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" وَعَدَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُدْخِلَ لي مِنْ أُمَّتِي الْجَنَّةَ مِائَةَ أَلْفٍ" فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، زِدْنَا، فقَالَ لَهُ:" وَهَكَذَا" وَأَشَارَ بِيَدِهِ، قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، زِدْنَا، فَقَالَ:" وَهَكَذَا" وَأَشَارَ بِيَدِهِ، قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، زِدْنَا، قَالَ:" وَهَكَذَا" فَقَالَ له عُمَرُ قَطْكَ يَا أَبَا بَكْرٍ، قَالَ: مَا لَنَا وَلَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، قَالَ لَهُ عُمَرُ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَادِرٌ أَنْ يُدْخِلَ النَّاسَ الْجَنَّةَ كُلَّهُمْ بِحَفْنَةٍ وَاحِدَةٍ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَدَقَ عُمَرُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھ سے یہ وعدہ فرمایا ہے کہ وہ میری امت کے ایک لاکھ آدمیوں کو جنت میں داخل فرمائے گا، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس تعداد میں اضافہ کیجئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلی جمع کر کے فرمایا کہ اتنے افراد مزید ہوں گے، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پھر عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس تعداد میں اضافہ کیجئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اپنی ہتھیلی جمع کر کے فرمایا کہ اتنے افراد مزید ہوں گے، اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ ابوبکر! بس کیجئے، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا عمر! پیچھے ہٹو، اگر اللہ تعالیٰ ہم سب ہی کو جنت میں کلی طور پر داخل فرما دے تو تمہارا اس میں کوئی حرج نہیں ہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر اللہ چاہے تو ایک ہی ہاتھ میں ساری مخلوق کو جنت میں داخل کر دے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عمر سچ کہتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13007]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن فى المتابعات والشواهد لأجل أبى هلال الراسبي، وقد توبع، انظر: 12695
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8884
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدٌ : ثَنَا أَبُو هِلَالٌ الرَّاسِبِيُّ : نَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَعَدَنِي رَبِّي أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي مِائَةَ أَلْفٍ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : يَا نَبِيَّ اللهِ، زِدْنَا، فَقَالَ بِيَدِهِ هَكَذَا، وَحَثَا بِهَا، ثُمَّ قَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ، زِدْنَا، فَقَالَ بِيَدِهِ هَكَذَا، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ، زِدْنَا، فَقَالَ بِيَدِهِ هَكَذَا، فَقَالَ عُمَرُ : يَدُكَ يَا أَبَا بَكْرٍ ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : مَا لَنَا ذَلِكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ ؟ فَقَالَ عُمَرُ : إِنَّ اللهَ قَادِرٌ عَلَى أَنْ يُدْخِلَ النَّاسَ الْجَنَّةَ بِحَفْنَةٍ وَاحِدَةٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ: I " صَدَقَ عُمَرُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ إِلَّا أَبُو هِلَالٍ I " وَرَوَاهُ مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، وَرَوَاهُ مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے رب نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ میری امت میں سے ایک لاکھ آدمیوں کو جنت میں داخل کرے گا۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! ہمارے لیے اس میں اضافہ فرما دیجیے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے یوں اشارہ فرمایا اور اس سے ایک لپ بھری۔ پھر انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! ہمارے لیے مزید اضافہ فرما دیجیے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے پھر اسی طرح اشارہ فرمایا۔ انہوں نے پھر عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! ہمارے لیے مزید اضافہ فرما دیجیے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ سے پھر اسی طرح اشارہ فرمایا۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ابوبکر! بس کیجیے (آپ کے مانگنے کی وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنا ہاتھ بھرتے جا رہے ہیں)۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ابن خطاب! اس میں ہمارا کیا حرج ہے؟“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”بے شک اللہ اس پر قادر ہے کہ وہ سب لوگوں کو ایک ہی لپ میں جنت میں داخل کر دے۔“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمر نے سچ کہا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے، ابوہلال کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ اور اسے معمر نے قتادہ سے، انہوں نے نضر بن انس سے، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، اور معاذ بن ہشام دستوائی نے اپنے والد سے، انہوں نے قتادہ سے، انہوں نے ابوبکر بن انس سے، انہوں نے ابوبکر بن عمیر سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8884]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: يرويه قتادة واختلف عنه فرواه معمر عن قتادة عن النضر بن أنس عن أنس وخالفه أبو هلال الراسبي فرواه عن قتادة عن أنس وخالفهما هشام الدستوائي رواه عن قتادة عن أبي بكر بن أنس عن أبي بكر بن عمير الأنصاري عن أبيه عن النبي صلى الله عليه وسلم والقول ما قال هشام لأن أبا هلال ضعيف ومعمر سيئ الحفظ لحديث قتادة والأعمش «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 12، ص 221» »
«قال الهيثمي: رجالهما رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 404» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2029، 2028، 2704، 2703، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12892، 13207، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3783، والبزار فى «مسنده» برقم: 6398، 6636، 7197، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4623، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20556، والطبراني فى «الصغير» برقم: 342، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3400»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 714
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ، أَوْ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَعَدَنِي أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي أَرْبَعَمِائَةِ أَلْفٍ"، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: "وَهَكَذَا"، وَجَمَعَ كَفَّهُ، قَالَ: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: "وَهَكَذَا"، فَقَالَ عُمَرُ: حَسْبُكَ يَا أَبَا بَكْرٍ ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: دَعْنِي يَا عُمَرُ ، وَمَا عَلَيْكَ أَنْ يُدْخِلَنَا اللَّهُ الْجَنَّةَ كُلَّنَا، فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ إِنْ شَاءَ أَدْخَلَ خَلْقَهُ الْجَنَّةَ بِكَفٍّ وَاحِدٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "صَدَقَ عُمَرُ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ میری امت میں سے چار لاکھ افراد کو جنت میں داخل فرمائے گا۔“
اس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! ہمارے لیے اس (تعداد) میں اضافہ فرمائیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلیاں ملا کر (اشارہ کرتے ہوئے) فرمایا: ”اور اتنے۔“
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پھر عرض کی: ”یا رسول اللہ! ہمارے لیے مزید اضافہ فرمائیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اسی طرح (ہاتھوں سے اشارہ کر کے) فرمایا: ”اور اتنے۔“
تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے ابوبکر! بس کیجئے (اتنا ہی کافی ہے)۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے عمر! مجھے (اپنے حال پر) چھوڑ دیجئے، آپ کا کیا حرج ہے اگر اللہ تعالیٰ ہم سب ہی کو جنت میں داخل فرما دے؟“
تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”بے شک اللہ عزوجل اگر چاہے تو اپنی (ساری) مخلوق کو ایک ہی لپ بھر کر جنت میں داخل کر دے۔“ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عمر نے سچ کہا۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 714]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: رجال الاسناد ثقات لكنه معلول بتدليس قتادة. .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسند أحمد برقم: 12284، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20556، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3424، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18687، وأخرجه شرح السنة برقم: 4335، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7883/2»
«مسند الامام احمد: 165/3»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں