الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
824. 14- باب ما جاء في الأربع قبل الظهر وبعدها
ظہر سے پہلے اور اس کے بعد کی چار رکعتوں کے متعلق مروی روایات کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 2451 (کل: 29 مقامات، 12 کتب)
الجامع الكامل: 2451
سنن ابوداود: 1269
مشکوۃ المصابیح: 1167
الفتح الربانی: 2055
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6195
المعجم الاوسط: 2747
11 تا 20
حدیث نمبر: 1190
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ التَّنُوخِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ مُوسَى يُحَدِّثُ، ح وَثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَ بِهِ الْمَوْتُ أَصَابَتْهُ شِدَّةٌ، قَالَ: أَخْبَرْتِنِي أُخْتِي أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ أَبِي سُفْيَانَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ حَافَظَ عَلَى أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ" وَقَالَ ابْنُ مَعْمَرٍ:" مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، قَبْلَ الظُّهْرِ وَأَرْبَعًا بَعْدَهَا حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ"
جناب محمد بن ابی سفیان پر جب موت طاری ہوئی تو اُنہیں بڑی سختی کا سامنا کرنا پڑا، (اُس وقت) اُنہوں نے فرمایا کہ مجھے میری بہن اُم حبیبہ بنت ابی سفیان نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے چار رکعات کو اہتمام اور باقاعدگی سے ادا کیا۔“ ابن معمر کے الفاظ یہ ہیں کہ ”جس نے ظہر سے پہلے چار رکعات اور اس کے بعد چار رکعات ادا کیں تو اللہ تعالیٰ اُسے جہنّم پر حرام قرار دے دیگا۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة التطوع قبل الصلوات المكتوبات وبعدهن/حدیث: 1190]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 728، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1185، 1186، 1187، 1188، 1189، 1190، 1191، 1192، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2451، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1177، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1795، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1250، 1269، والترمذي فى (جامعه) برقم: 415، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1141، 1160، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4552، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27406»
حدیث نمبر: 1191
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرٌو يَعْنِي ابْنَ أَبِي سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا صَدَقَةُ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ الْمُنْذِرِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ حَافَظَ عَلَى أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ قَبْلَ صَلاةِ الْهَجِيرِ، وَأَرْبَعًا بَعْدَهَا حُرِّمَ عَلَى جَهَنَّمَ"
سیدہ اُم حبیبہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جس شخص نے ظہر سے پہلے چار رکعات اور اس کے بعد بھی چار رکعات پابندی اور باقاعدگی سے ادا کیں، وہ جہنّم پر حرام کر دیا جائے گا۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة التطوع قبل الصلوات المكتوبات وبعدهن/حدیث: 1191]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 728، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1185، 1186، 1187، 1188، 1189، 1190، 1191، 1192، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2451، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1177، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1795، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1250، 1269، والترمذي فى (جامعه) برقم: 415، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1141، 1160، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4552، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27406»
حدیث نمبر: 2055
عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ قَالَ: لَمَّا نَزَلَ بِعَنْبَسَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ الْمَوْتُ، اشْتَدَّ جَزَعُهُ، فَقِيلَ لَهُ: مَا هَٰذَا الْجَزَعُ؟ قَالَ إِنِّي سَمِعْتُ أُمَّ حَبِيبَةَ يَعْنِي أُخْتَهُ تَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَنْ صَلَّى أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ وَأَرْبَعًا بَعْدَهَا حَرَّمَ اللَّهُ لَحْمَهُ عَلَى النَّارِ) ) فَمَا تَرَكْتُهُنَّ مُنْذُ سَمِعْتُهُنَّ
حسان بن عطیہ کہتے ہیں: جب عنبسہ بن ابی سفیان کی موت کا وقت آیا تو ان کی گھبراہٹ بڑھ گئی، کسی نے ان سے کہا: یہ گھبراہٹ کیا ہے؟ انھوں نے کہا: میں نے اپنی بہن سیدہ ام حبیبہ سے سنا ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے ظہر سے پہلے چار اورا س بعد چار رکعتیں پڑھیں، اللہ تعالیٰ اس کے گوشت کو آگ پر حرام کردے گا۔ اور میں نے جب سے ان سے یہ حدیث سنی ہے، ان آٹھ رکعتوں کو ترک نہیں کیا۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 2055]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه الترمذي: 428، والنسائي: 3/264، 265، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26764 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27300»
وضاحت: فوائد: … یہ حدیث اس سیاق کے ساتھ صحیح ہے: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی صورت میں ظہر سے پہلے چار اور فجر سے پہلے دو سنتیں نہیں چھوڑا کرتے تھے۔ (صحیح بخاری: ۱۱۸۲، مسند احمد: ۲۴۳۴۰)
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح۔ أخرجه الترمذي: 428
حدیث نمبر: 4481
أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ التِّنِّيسِيُّ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي النُّعْمَانُ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ عَنْبَسَةَ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ حَافَظَ عَلَى أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ قَبْلَ صَلَاةِ الظُّهْرِ، وَأَرْبَعٍ بَعْدَهَا حُرِّمَ عَلَى جَهَنَّمَ" وَرَوَاهُ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، عَنْ مَكْحُولٍ مِثْلَهُ.
عنبسہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے عنبسہ کو بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ظہر سے پہلے اور اس کے بعد چار رکعات پر محافظت کی تو وہ بندہ جہنم پر حرام کر دیا جاتا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4481]
تخریج الحدیث: «حسن۔ احمد 32516-426»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 4482
وَأنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ فِي الْفَوَائِدِ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ قَالَ: لَمَّا حُضِرَ عَنْبَسَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ اشْتَدَّ جَزَعُهُ، فَقِيلَ: مَا هَذَا الْجَزَعُ؟ قَالَ: أَمَا إِنِّي سَمِعْتُ أُمَّ حَبِيبَةَ، يَعْنِي ⦗٦٦٥⦘ أُخْتَهُ، تَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ صَلَّى أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ، وَأَرْبَعًا بَعْدَهَا حَرَّمَ اللهُ لَحْمَهُ عَلَى النَّارِ، فَمَا تَرَكْتُهُنَّ مُنْذُ سَمِعْتُهَا"..
حسان بن عطیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جب عنبسہ بن ابی سفیان رحمہ اللہ پر موت کا وقت آگیا تو انہوں نے بہت چیخ و پکار کی، ان سے کہا گیا: یہ چیخ و پکار کیوں ہے؟ تو وہ کہنے لگے: میں نے اپنی بہن ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ظہر سے پہلے اور بعد میں چار رکعات ادا کیں تو اس کا گوشت جہنم پر حرام کر دیا جاتا ہے،“ میں نے یہ بات سننے کے بعد ان رکعات کو ترک نہیں کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4482]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ نسائي 3/265»
الحكم على الحديث:
حسن لغيره
حدیث نمبر: 6195
«من حافظ على أربع ركعات قبل الظهر وأربع بعدها حرم على النار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص ظہر سے پہلے چار رکعتیں اور اس کے بعد چار رکعتیں پابندی سے پڑھے تو وہ جہنم پر حرام ہو جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6195]
”جو شخص ظہر سے پہلے چار رکعتیں اور اس کے بعد چار رکعتیں پابندی سے پڑھے تو وہ جہنم پر حرام ہو جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6195]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [4 ك] عن أم حبيبة. المشكاة 1167، ش 1152، صحيح الترغيب 583.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 19745
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ، أنا النُّعْمَانُ بْنُ الْمُنْذِرِ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ، أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ حَافَظَ عَلَى أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ قَبْلَ صَلَاةِ الْهَجِيرِ، وَأَرْبَعٍ بَعْدَهَا حُرِّمَ عَلَى جَهَنَّمَ»
سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعتوں اور اس کے بعد چار رکعتوں کی پابندی کرے، وہ جہنم پر حرام ہو جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19745]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 232، حدیث 441»
حدیث نمبر: 19746
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، ثنا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ الْمُنْذِرِ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ أَخْبَرَتْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «مَنْ حَافَظَ عَلَى أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ، وَأَرْبَعٍ بَعْدَهَا حَرَّمَهُ اللهُ عَلَى النَّارِ»
سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ظہر سے پہلے چار رکعتوں اور اس کے بعد چار رکعتوں کی پابندی کرے، اللہ اسے جہنم کی آگ پر حرام کر دے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19746]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 233، حدیث 442»
حدیث نمبر: 19747
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ يَعِيشَ، ثنا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ حَافَظَ عَلَى أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ قَبْلَ صَلَاةِ الْهَجِيرِ، وَأَرْبَعٍ بَعْدَهَا حُرِّمَ عَلَى جَهَنَّمَ»
سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعتوں اور اس کے بعد چار رکعتوں کی پابندی کرے، وہ جہنم پر حرام ہو جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19747]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 233، حدیث 443»
حدیث نمبر: 19748
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ بْنِ يُونُسَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ الْمُهَاجِرِ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ، أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ النَّارَ»
سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھے، اللہ اس پر جہنم حرام کر دے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19748]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 233، حدیث 444»