🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1126. 3- باب فضل يوم الجمعة والساعة التي فيها
جمعہ کے دن کی فضیلت اور اس میں (قبولیتِ دعا کی) اس مخصوص گھڑی کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 3233 (کل: 22 مقامات، 8 کتب)
الجامع الكامل: 3233، 10741
سنن نسائی: 865، 1386، 1387، 1388
مسند احمد: 7258، 7582، 7687، 7766، 9896، 10271، 10646
صحیح ابن خزیمہ: 1727، 1770
صحیح ابن حبان: 2770، 2774
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4032
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6158، 6468
المعجم الاوسط: 8762، 8790
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10271
حَدَّثَنَا يُونُسُ ، قََالَ: حَدَّثَنَا الْخَزْرَجُ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: دَخَلْتُ مَعَهُ الْمَسْجِدَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَرَأَى غُلَامًا , فَقَالَ لَهُ: يَا غُلَامُ , اذْهَبْ الْعَبْ، قََالَ: إِنَّمَا جِئْتُ إِلَى الْمَسْجِدِ، قََالَ: يَا غُلَامُ , اذْهَبْ الْعَبْ، قََالَ: إِنَّمَا جِئْتُ إِلَى الْمَسْجِدِ، قََالَ: فَتَقْعُدُ حَتَّى يَخْرُجَ الْإِمَامُ؟ قََالَ: نَعَمْ، قََالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِنَّ الْمَلَائِكَةَ تَجِيءُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَتَقْعُدُ عَلَى أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ، فَيَكْتُبُونَ السَّابِقَ وَالثَّانِيَ وَالثَّالِثَ وَالنَّاسَ عَلَى مَنَازِلِهِمْ، حَتَّى يَخْرُجَ الْإِمَامُ، فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ طُوِيَتْ الصُّحُفُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جمعہ کے دن مسجد کے دروازے پر فرشتے لوگوں کے مراتب لکھتے ہیں فلاں پہلے، دوسرے اور تیسرے، نمبر پر آیا، ابوایوب کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ جمعہ کے دن میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ مسجد میں داخل ہوا انہوں نے ایک لڑکے کو دیکھا تو فرمایا اے لڑکے! باہر جا کر کھیلو وہ کہنے لگا کہ میں تو مسجد میں آیا ہوں دو مرتبہ یہی سوال جواب ہوئے پھر حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا کہ امام کے آنے تک بیٹھے رہو اس نے کہا بہت اچھا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ یہاں تک کہ امام نکل آئے اس کے بعد صحیفے لپیٹ دیئے جاتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10271]

الحكم على الحديث:
المرفوع منه صحيح، وهذا إسناد حسن، خ: 3211، م: 850
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10646
حَدَّثَنَا رَوْحٌ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ , حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , وَأَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْأَغَرِّ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عَلَى كُلِّ بَابِ مَسْجِدٍ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مَلَائِكَةٌ يَكْتُبُونَ مَجِيءَ الرَّجُلِ , فَإِذَا جَلَسَ الْإِمَامُ طُوِيَتْ الصُّحُفُ , فَالْمُهَجِّرُ كَالْمُهْدِي جَزُورًا , وَالَّذِي يَلِيهِ كَمُهْدِي الْبَقَرَةَ , وَالَّذِي يَلِيهِ كَمُهْدِي الشَّاةَ , وَالَّذِي يَلِيهِ كَمُهْدِي الدَّجَاجَةَ , وَالَّذِي يَلِيهِ كَمُهْدِي الْبَيْضَةَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب جمعہ کا دن آتا ہے تو مسجد کے ہر دروازے پر فرشتے آجاتے ہیں اور پہلے دوسرے نمبر پر آنے والے نمازی کا ثواب لکھتے رہتے ہیں چنانچہ جمعہ کی نماز میں سب سے پہلے آنے والا اونٹ قربان کرنے والے کی طرح ثواب پاتا ہے دوسرے نمبر پر آنے والاگائے ذبح کرنے والے کی طرح تیسرے نمبر پر آنے والا مینڈھا قربان کرنے والے کی طرح ثواب پاتا ہے پھر مرغی پھر انڈہ صدقہ کرنے والے کی طرح ثواب پاتا ہے اور جب امام نکل آتا ہے اور منبر پر بیٹھ جاتا ہے تو وہ اپنے صحیفے لپیٹ کر ذکر سننے کے لئے بیٹھ جاتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10646]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، خ: 3211، م: 850
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1727
نا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، نا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، نا الْعَلاءُ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ قَيْسٍ الْمَدَنِيَّ ، نا الْعَلاءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ بُنْدَارٌ: عَنِ الْعَلاءِ، وَقَالَ أَبُو مُوسَى: قَالَ: سَمِعْتُ الْعَلاءَ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيغٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ ، نا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنِ الْعَلاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَا تَطْلُعُ الشَّمْسُ بِيَوْمٍ، وَلا تَغْرُبُ أَفْضَلَ أَوْ أَعْظَمَ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ , وَمَا مِنْ دَابَّةٍ لا تَفْزَعُ لِيَوْمِ الْجُمُعَةِ إِلا هَذَيْنِ الثَّقَلَيْنِ: الْجِنَّ وَالإِنْسَ" . قَالَ عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ , وَابْنُ بَزِيعٍ , وَمُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ:" عَلَى يَوْمٍ أَفْضَلَ" , وَلَمْ يَشُكُّوا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورج کسی ایسے دن میں نہ طلوع ہوتا ہے نہ غروب کہ جو دن جمعہ کے دن سے افضل یا اعظم ہو۔ اور جنّوں اور انسانوں کے سوا ہر جانور جمعہ کے دن خوفزدہ ہوتا ہے اور ڈرتا ہے۔“ جناب علی بن حجر، ابن بزیع اور محمد بن ولید کی روایت میں ہے کہ ”کسی افضل دن پر“ اور انہوں نے ”افضل“ یا ”اعظم“ کے الفاظ میں شک نہیں کیا۔ (بلکہ صرف افضل کا لفظ بیان کیا ہے۔) [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1727]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 929، 3211، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 850، وابن الجارود فى "المنتقى"، 315، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1727، 1768، 1769، 1770، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2770، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 863، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1092، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5941، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7378»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1770
نا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، نا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا الْعَلاءُ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نا شُعْبَةُ ، عَنِ الْعَلاءِ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْعَلاءَ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ ، نا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ ، نا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " عَلَى كُلِّ بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مَلَكَانِ يَكْتُبَانِ الأَوَّلَ فَالأَوَّلَ , كَرَجُلٍ قَدَّمَ بَدَنَةً , وَكَرَجُلٍ قَدَّمَ بَقَرَةً , وَكَرَجُلٍ قَدَّمَ شَاةً , وَكَرَجُلٍ قَدَّمَ طَيْرًا , وَكَرَجُلٍ قَدَّمَ بَيْضَةً , فَإِذَا قَعَدَ الإِمَامُ طُوِيَتِ الصُّحُفُ" . وَقَالَ بُنْدَارٌ:" فَإِذَا قَعَدَ طُوِيَتِ الصُّحُفُ". وَقَالَ عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ:" قَدَّمَ طَائِرًا". قَالَ ابْنُ بَزِيعٍ:" فَإِذَا خَرَجَ الإِمَامُ طُوِيَتِ الصُّحُفُ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ کے دن مسجد کے ہر دروازے پر دو فرشتے مقرر ہوتے ہیں جو پہلے آنے والوں کے نام بالترتیب لکھتے ہیں ـ تو پہلے آنے والے شخص کا ثواب اس شخص کے ثواب کی طرح ہے، جو اونٹ قربان کرتا ہے۔ پھر وہ شخص جو گائے کی قربانی کرتا ہے اور اس کے بعد آنے والا شخص بکری کی قربانی کرنے والے کی طرح ثواب پاتا ہے۔ پھر اس کے بعد والا پرندے کی قربانی کرنے والے شخص جتنا ثواب پاتا ہے۔ اس کے بعد آنے والا انڈے کی قربانی کرنے والے کی طرح ثواب حاصل کرتا ہے۔ پھر جب امام منبر پر بیٹھ جاتا ہے تو رجسڑ بند کر دئیے جاتے ہیں۔ جناب بندار کی روایت میں ہے کہ ”پھر جب (امام) بیٹھتا ہے تو رجسڑ بند کردئیے جاتے ہیں۔“ اور جناب علی بن حجر کی روایت میں ہے کہ ”اس نے پرندے کی قربانی پیش کی۔“ جناب ابن بزیع کی روایت میں ہے کہ ”پھر جب امام تشریف لے آتا ہے تو رجسٹر بند کر دیئے جاتے ہیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1770]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 929، 3211، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 850، وابن الجارود فى "المنتقى"، 315، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1727، 1768، 1769، 1770، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2770، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 863، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1092، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5941، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7378»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2770
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الْعَلاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لا تَطْلُعُ الشَّمْسُ وَلا تَغْرُبُ عَلَى يَوْمٍ أَفْضَلَ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ، وَمَا مِنْ دَابَّةٍ إِلا وَهِيَ تَفْزَعُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، إِلا هَذَيْنِ الثَّقَلَيْنِ: الْجِنِّ، وَالإِنْسِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سورج کسی ایسے دن پر طلوع نہیں ہوتا اور غروب نہیں ہوتا جو جمعہ کے دن سے افضل ہو، ہر جانور جمعہ کے دن خوفزدہ رہتا ہے صرف یہ دو گروہ جن اور انسان (خوف زدہ نہیں ہوتے)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2770]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 929، 3211، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 850، وابن الجارود فى "المنتقى"، 315، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1727، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2770، 2774، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 863، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1092، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5941، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7378، 7379» «رقم طبعة با وزير 2759»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (1/ 249). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2774
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ عُمَرَ الْخَطَّابِيُّ بِالْبَصْرَةِ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا الْعَلاءُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: " عَلَى كُلِّ بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ مَلَكَانِ، يَكْتُبَانِ الأَوْلَ فَالأَوْلَ، فَكَرَجُلٍ قَدَّمَ بَدَنَةً، وَكَرَجُلٍ قَدَّمَ بَقَرَةً، وَكَرَجُلٍ قَدَّمَ شَاةً، وَكَرَجُلٍ قَدَّمَ طَيْرًا، وَكَرَجُلٍ قَدَّمَ بَيْضَةً، فَإِذَا قَعَدَ الإِمَامُ طُوِيَتِ الصُّحُفُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(جمعہ کے دن) مسجد کے ہر دروازے پر دو فرشتے بیٹھ جاتے ہیں جو پہلے آنے والوں کے نام نوٹ کرتے ہیں، تو ان کی مثال یوں ہے: کسی شخص نے اونٹ کی قربانی کی پھر کسی ایک شخص نے گائے کی قربانی کی پھر کسی ایک شخص نے بکری کی قربانی کی پھر کسی ایک شخص نے پرندے کی قربانی کی پھر جیسے اس نے انڈا صدقہ کیا، پھر جب امام منبر پر (بیٹھ جاتا) ہے، تو صحیفے لپیٹ لیے جاتے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2774]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 929، 3211، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 850، وابن الجارود فى "المنتقى"، 315، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1727، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2770، 2774، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 863، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1092، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5941، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7378، 7379» «رقم طبعة با وزير 2763»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (1/ 253). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10741
10741- عن أبي هريرةَ، أنَّ رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا تطلع الشمس بيومٍ ولا تغرب بأفضل من يوم الجمعة.وما من دابَّةٍ إلاَّ وهي تفزع ليوم الجمعة إلاَّ هذان الثقلان من الجنِّ والإنس.وعلى كلِّ إنسان ملكان يكتبان الأوَّل فالأول: كرجل قدَّم بدنةً، وكرجلٍ قدَّم بقرةً، وكرجلٍ قدَّم شاةً، وكرجلٍ قدَّم طيراً، وكرجلٍ قدَّم بيضةً، فإذا قعد الإمام طُوِيَت الصحف.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (9896)، وابن خزيمة (1727)، وابن ماجه (2770) كلهم من حديث العلاء بن عبد الرحمن، يحدث عن أبيه، عن أبي هريرة فذكره.واللفظ لأحمد.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4032
«على كل باب من أبواب المسجد ملكان يكتبان الأول فالأول فكرجل قدم بدنة وكرجل قدم بقرة وكرجل قدم شاة وكرجل قدم طيرا وكرجل قدم بيضة فإذا قعد الإمام طويت الصحف»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مسجد کے ہر دروازے پر دو فرشتے آنے والوں کو پہلے پہلے لکھتے ہیں، تو جو پہلے آیا وہ ایسا ہے جیسے اونٹ کی قربانی پیش کرنے والا، اور جو اس کے بعد آیا وہ ایسا ہے جیسے گائے پیش کرنے والا، اور جو اس کے بعد آیا وہ ایسا ہے جیسے بکری پیش کرنے والا، اور جو اس کے بعد آیا وہ ایسا ہے جیسے پرندہ پیش کرنے والا، اور جو اس کے بعد آیا وہ ایسا ہے جیسے انڈا پیش کرنے والا۔ پس جب امام بیٹھ جاتا ہے تو فرشتے صحیفے لپیٹ دیتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 4032]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حب1] عن أبي هريرة. صحيح الترغيب 710: حم»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6158
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيِّبِيُّ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو عَبْدِ اللهِ الْأَغَرُّ ، أَنَّهُ شَهِدَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ، كَانَ عَلَى كُلِّ بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ مَلَائِكَةٌ يَكْتُبُونَ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ، فَإِذَا جَلَسَ الْإِمَامُ طَوَوُا الصُّحُفَ وَجَاءُوا يَسْتَمِعُونَ الذِّكْرَ، وَمَثَلُ الْمُهَجِّرِ كَمَثَلِ الَّذِي يُهْدِي بَدَنَةً، وَكَالَّذِي يُهْدِي الْبَقَرَةَ، وَكَالَّذِي يُهْدِي الْكَبْشَ، ثُمَّ كَالَّذِي يُهْدِي الدَّجَاجَةَ، ثُمَّ كَالَّذِي يُهْدِي الْبَيْضَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو مسجد کے ہر دروازے پر فرشتے متعین ہوتے ہیں جو پہلے آنے والے کا نام پہلے (ترتیب وار) درج کرتے ہیں، پھر جب امام (خطبے کے لیے) بیٹھ جاتا ہے تو وہ اپنے رجسٹر لپیٹ دیتے ہیں اور ذکر (خطبہ) سننے کے لیے حاضر ہو جاتے ہیں، اور جمعہ کے لیے اول وقت میں مسجد پہنچنے والے کی مثال اس شخص جیسی ہے جو (اللہ کی راہ میں) اونٹ کا ہدیہ پیش کرے، پھر اس کی جو گائے کا ہدیہ دے، پھر اس کی جو مینڈھے کا ہدیہ دے، پھر اس کی جو مرغی کا ہدیہ پیش کرے اور پھر اس کی مثال ہے جو انڈے کا ہدیہ پیش کرے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6158]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 841، 887، 3039، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 499، وأخرجه سنن النسائي برقم: 864، 1385، 1386، 1387، 1388، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 351، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1092، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7217، 7467، 7528، 7630، 7708، 9582، 9610، 10096، 10190، 10268، وأخرجه موطأ مالك برقم: 227، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1543، 1544، وأخرجه فتح الباري برقم: 837، 841، 861، 887، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1770، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3650، 8785، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6241، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 1864، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8828، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2600، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1775، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6132»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6468
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْعَلَاءَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ وَمَا غَرَبَتْ عَلَى يَوْمٍ أَفْضَلَ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ، وَمَا مِنْ دَابَّةٍ إِلَّا تَفْزَعُ لِيَوْمِ الْجُمُعَةِ إِلَّا هَذَيْنِ الثَّقَلَيْنِ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ، عَلَى كُلِّ بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ مَلَكَانِ يَكْتُبَانِ مَنْ جَاءَ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ، كَرَجُلٍ قَرَّبَ بَدَنَةً، وَكَرَجُلٍ قَرَّبَ بَقَرَةً، وَكَرَجُلٍ قَرَّبَ شَاةً، وَكَرَجُلٍ قَرَّبَ دَجَاجَةً أَوْ طَائِرًا، إِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ جَلَسَتِ الْمَلَائِكَةُ فَاسْتَمَعُوا الذِّكْرَ، وَطُوِيَتِ الصُّحُفُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورج کسی ایسے دن پر نہ طلوع ہوا اور نہ ہی غروب ہوا جو جمعہ کے دن سے افضل ہو، اور جن و انس کی ان دو بھاری مخلوقات کے علاوہ کوئی بھی جاندار ایسا نہیں ہے جو جمعہ کے دن (قیامت کے برپا ہونے کے خوف سے) لرز نہ جاتا ہو، مسجد کے دروازوں میں سے ہر دروازے پر دو فرشتے (نام) لکھنے کے لیے متعین ہوتے ہیں جو پہلے آنے والے اور پھر اس کے بعد آنے والے کو ترتیب وار لکھتے ہیں، (ان کے مراتب ایسے ہیں) جیسے کسی شخص نے اونٹ کا نذرانہ پیش کیا، پھر اس شخص کی طرح جس نے گائے کا نذرانہ پیش کیا، پھر اس شخص کی طرح جس نے بکری کا نذرانہ پیش کیا، اور پھر اس شخص کی طرح جس نے مرغی یا کسی پرندے کا صدقہ پیش کیا، پھر جب امام (خطبہ کے لیے) نکلتا ہے تو فرشتے بیٹھ کر ذکر (خطبہ) سماعت کرتے ہیں اور رجسٹر لپیٹ دیے جاتے ہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6468]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 841، 887، 3039، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 850، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 488، 499، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1373، 1385، 1386، 1387، 1388، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 351، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1092، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7630، وأخرجه موطأ مالك برقم: 227، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1543، وأخرجه فتح الباري برقم: 837، 841، 861، 887، 926، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1069، 4052، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1729، 1770، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3650، 8785، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2770، 2774، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8324، 8330، وأخرجه شرح السنة برقم: 1062، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6437»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں