الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
1402. 1- باب زكاة الإبل
اونٹوں کی زکات کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 3953 (کل: 33 مقامات، 15 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 35135
سنن دارقطنی: 1900
صحیح ابن حبان: 3275
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 356
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4387
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5418
31 تا 33
حدیث نمبر: 8149
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْفَضْلِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُزَكِّي، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ هَاشِمٍ الْعَبْدِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا مُعَاوِيَةُ يَعْنِي ابْنَ صَالِحٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: حَدَّثَنِي قَزَعَةُ، قَالَ: أَتَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ وَهُوَ مَكْثُورٌ عَلَيْهِ، فَلَمَّا تَفَرَّقَ النَّاسُ عَنْهُ قُلْتُ: إِنِّي لَا أَسْأَلُكَ عَمَّا سَأَلَكَ هَؤُلَاءِ، أَسْأَلُكَ عَنِ الصَّوْمِ فِي السَّفَرِ، فَقَالَ: سَافَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى مَكَّةَ وَنَحْنُ صِيَامٌ فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّكُمْ قَدْ دَنَوْتُمْ مِنْ عَدُوِّكُمْ، وَالْفِطْرُ أَقْوَى لَكُمْ"، فَكَانَتْ رُخْصَةً، مِنَّا مَنْ صَامَ، وَمِنَّا مَنْ أَفْطَرَ، ثُمَّ نَزَلْنَا مَنْزِلًا آخَرَ، فَقَالَ:" إِنَّكُمْ مُصَبِّحُوا عَدُوَّكُمْ، وَالْفِطْرُ أَقْوَى لَكُمْ فَأَفْطِرُوا"، فَكَانَتْ عَزْمَةً فَأَفْطَرْنَا، ثُمَّ قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنَا نَصُومُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ ذَلِكَ فِي السَّفَرِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَهْدِيٍّ.
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مکہ کی طرف سفر کیا اور ہم روزے سے تھے، ہم منزل پر اترے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دشمن کے قریب ہو چکے ہو اور افطار کرنا قوت کا باعث ہو گا“ اور یہ رخصت تھی، تو ہم میں سے وہ بھی تھے جنہوں نے روزہ رکھا اور بعضوں نے افطار کیا۔ پھر ہم دوسری منزل پر اترے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک تم دشمن پر صبح کرنے والے ہو اور افطار کرنا قوت کا باعث ہو گا، سو تم افطار کر لو۔“ یہ عزیمت تھی، سو ہم نے افطار کر لیا۔ پھر انہوں نے فرمایا کہ میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ اس کے بعد ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں روزہ رکھا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8149]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4387
وَعَنْ قَزَعَةَ قَالَ: أَتَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ، وَهُوَ مَكْنُوزٌ عَلَيْهِ، فَلَمَّا تَفَرَّقَ النَّاسُ قُلْتُ: إِنِّي لَا أَسْأَلُكَ عَمَّا يَسْأَلُكَ عَنْهُ هَؤُلَاءِ. قَالَ: وَسَأَلْتُهُ عَنِ الزَّكَاةِ. فَقَالَ: - لَا أَدْرِي أَرَفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَمْ لَا -:" فِي مِائَةِ دِرْهَمٍ خَمْسَةُ الدَّرَاهِمِ، وَفَى أَرْبَعِينَ شَاةً شَاةٌ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا شَاتَانِ إِلَى مِائَتَيْ، فَإِذَا زَادَتْ فَفِيهَا ثَلَاثُ شِيَاهٍ إِلَى ثَلَاثِمِائَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ فَفِي كُلِّ مِائَةٍ شَاةٌ، وَفِي الْإِبِلِ فِي خَمْسٍ شَاةٌ، وَفِي عَشْرٍ شَاتَانِ، وَفِي خَمْسَ عَشْرَةَ ثَلَاثُ شِيَاهٍ، وَفِي عِشْرِينَ أَرْبَعُ شِيَاهٍ، وَفِي خَمْسٍ وَعِشْرِينَ بِنْتُ مَخَاضٍ إِلَى خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا [ ابْنَةُ لَبُونٍ إِلَى خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةٌ فَفِيهَا حُقَّةٌ إِلَى سِتِّينَ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةٌ فَفِيهَا ] جَذَعَةٌ إِلَى خَمْسٍ وَسَبْعِينَ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا ابْنَتَا لَبُونٍ إِلَى تِسْعِينَ. فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِيهَا حِقَّتَانِ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ وَاحِدَةً فَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ، وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ بِنْتُ لَبُونٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قزعہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، اُن کے پاس بہت سے لوگ موجود تھے، جب لوگ ان کے پاس سے چلے گئے، تو میں نے ان سے کہا: میں آپ سے اُس چیز کے بارے میں دریافت نہیں کروں گا، جس کے بارے میں یہ (لوگ) آپ سے دریافت کر رہے تھے، راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اُن سے زکوٰۃ کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے جواب دیا: راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ کیا انہوں نے یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت کر کے بیان کی تھی؟ یا نہیں؟ (انہوں نے بتایا:) ”ایک سو درہموں میں پانچ درہم کی ادائیگی لازم ہو گی، چالیس بکریوں میں ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی، یہ حکم ایک سو بیس تک کے لئے ہے، اگر ایک بھی زیادہ ہو جائے، تو ان میں دو سو تک دو بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، اگر زیادہ ہو جائیں، تو تین سو تک میں تین بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، اگر زیادہ ہو جائیں، تو ہر ایک سو میں، ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی، اونٹوں میں پانچ میں، ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی، دس میں دو بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، پندرہ میں تین بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، بیس میں چار بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، پچیس میں ایک بنت مخاض کی ادائیگی لازم ہو گی، یہ حکم پینتیس تک کے لئے ہے، اگر ایک بھی زیادہ ہو جائے تو پینتالیس تک میں ایک بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، اگر ایک بھی زیادہ ہو جائے، تو ساٹھ تک میں ایک حقہ کی ادائیگی لازم ہو گی، اگر ایک بھی زیادہ ہو جائے، تو پچھتر تک میں ایک جذعہ کی ادائیگی لازم ہو گی، اگر ایک بھی زیادہ ہوئے، تو نوے تک میں دو بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، اگر ایک بھی زیادہ ہو جائے، تو ایک سو بیس تک میں دو حقہ کی ادائیگی لازم ہو گی، اگر ایک بھی زیادہ ہو جائے تو ہر پچاس میں ایک حقہ کی، اور ہر چالیس میں ایک بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4387]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4387]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5418
«ليس فيما دون خمس من الإبل صدقة وليس في الأربع شيء فإذا بلغت خمسا ففيها شاة إلى أن تبلغ تسعا فإذا بلغت عشرا ففيها شاتان إلى أن تبلغ أربع عشرة فإذا بلغت خمس عشرة ففيها ثلاث شياه إلى أن تبلغ تسع عشرة فإذا بلغت عشرين ففيها أربع شياه إلى أن تبلغ أربعا وعشرين فإذا بلغت خمسا وعشرين ففيها بنت مخاض إلى خمس وثلاثين فإن لم تكن بنت مخاض فابن لبون ذكر فإن زادت بعيرا ففيها بنت لبون إلى أن تبلغ خمسا وأربعين فإن زادت بعيرا ففيها حقة إلى أن تبلغ ستين فإن زادت بعيرا ففيها جذعة إلى أن تبلغ خمسا وسبعين فإن زادت بعيرا ففيها بنتا لبون إلى أن تبلغ تسعين فإن زادت بعيرا ففيها حقتان إلى أن تبلغ عشرين ومائة ثم في كل خمسين حقة وفي كل أربعين بنت لبون»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”پانچ سے کم اونٹوں میں زکوٰۃ نہیں، اور چار میں کچھ نہیں، پس جب پانچ ہو جائیں تو ان میں ایک بکری ہے، یہاں تک کہ نو تک پہنچ جائیں، پھر جب دس ہو جائیں تو ان میں دو بکریاں ہیں، یہاں تک کہ چودہ تک پہنچ جائیں، پھر جب پندرہ ہو جائیں تو ان میں تین بکریاں ہیں، یہاں تک کہ انیس تک پہنچ جائیں، پھر جب بیس ہو جائیں تو ان میں چار بکریاں ہیں، یہاں تک کہ چوبیس تک پہنچ جائیں، پھر جب پچیس ہو جائیں تو ان میں ایک 'بنتِ مخاض' ہے، یہاں تک کہ پینتیس تک، پس اگر 'بنتِ مخاض' نہ ہو تو ایک نر 'ابنِ لبون' ہے، پھر اگر ایک اونٹ زیادہ ہو جائے تو اس میں 'بنتِ لبون' ہے، یہاں تک کہ پینتالیس تک پہنچ جائیں، پھر اگر ایک اونٹ زیادہ ہو جائے تو اس میں 'حقہ' ہے، یہاں تک کہ ساٹھ تک پہنچ جائیں، پھر اگر ایک اونٹ زیادہ ہو جائے تو اس میں 'جذعہ' ہے، یہاں تک کہ پچھتر تک پہنچ جائیں، پھر اگر ایک اونٹ زیادہ ہو جائے تو اس میں دو 'بنتِ لبون' ہیں، یہاں تک کہ نوے تک پہنچ جائیں، پھر اگر ایک اونٹ زیادہ ہو جائے تو اس میں دو 'حقے' ہیں، یہاں تک کہ ایک سو بیس تک پہنچ جائیں، پھر ہر پچاس میں ایک 'حقہ' اور ہر چالیس میں ایک 'بنتِ لبون' ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5418]
”پانچ سے کم اونٹوں میں زکوٰۃ نہیں، اور چار میں کچھ نہیں، پس جب پانچ ہو جائیں تو ان میں ایک بکری ہے، یہاں تک کہ نو تک پہنچ جائیں، پھر جب دس ہو جائیں تو ان میں دو بکریاں ہیں، یہاں تک کہ چودہ تک پہنچ جائیں، پھر جب پندرہ ہو جائیں تو ان میں تین بکریاں ہیں، یہاں تک کہ انیس تک پہنچ جائیں، پھر جب بیس ہو جائیں تو ان میں چار بکریاں ہیں، یہاں تک کہ چوبیس تک پہنچ جائیں، پھر جب پچیس ہو جائیں تو ان میں ایک 'بنتِ مخاض' ہے، یہاں تک کہ پینتیس تک، پس اگر 'بنتِ مخاض' نہ ہو تو ایک نر 'ابنِ لبون' ہے، پھر اگر ایک اونٹ زیادہ ہو جائے تو اس میں 'بنتِ لبون' ہے، یہاں تک کہ پینتالیس تک پہنچ جائیں، پھر اگر ایک اونٹ زیادہ ہو جائے تو اس میں 'حقہ' ہے، یہاں تک کہ ساٹھ تک پہنچ جائیں، پھر اگر ایک اونٹ زیادہ ہو جائے تو اس میں 'جذعہ' ہے، یہاں تک کہ پچھتر تک پہنچ جائیں، پھر اگر ایک اونٹ زیادہ ہو جائے تو اس میں دو 'بنتِ لبون' ہیں، یہاں تک کہ نوے تک پہنچ جائیں، پھر اگر ایک اونٹ زیادہ ہو جائے تو اس میں دو 'حقے' ہیں، یہاں تک کہ ایک سو بیس تک پہنچ جائیں، پھر ہر پچاس میں ایک 'حقہ' اور ہر چالیس میں ایک 'بنتِ لبون' ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5418]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن أبي سعيد. الصحيحة 2192.»
قال الشيخ الألباني: صحيح