الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
113. 38- باب ما جاء في كلام الله تعالى بأنه يُسْمَعُ ويكون بحرف وصوت
اللہ تعالیٰ کے کلام کے بیان میں کہ وہ سنا جاتا ہے اور وہ حرف و آواز کے ساتھ ہوتا ہے۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 403 (کل: 17 مقامات، 9 کتب)
سنن ترمذی: 2910
مشکوۃ المصابیح: 2137
مصنف ابن ابی شیبہ: 31926
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11660
11 تا 17
حدیث نمبر: 11660
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ مَأْدُبَةُ اللَّهِ، فَتَعَلَّمُوا مِنْ مَأْدُبَةِ اللَّهِ مَا اسْتَطَعْتُمْ. إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ هُوَ حَبْلُ اللَّهِ الَّذِي أَمَرَ بِهِ، وَهُوَ النُّورُ الْمُبِينُ وَالشِّفَاءُ النَّافِعُ، عِصْمَةٌ لِمَنِ اعْتَصَمَ بِهِ، وَنَجَاةٌ لِمَنْ تَمَسَّكَ بِهِ، لَا يَعْوَجُّ فَيُقَوَّمُ، وَلَا يَزِيغُ فَيُسْتَعْتَبُ، وَلَا تَنْقَضِي عَجَائِبُهُ، وَلَا يَخْلَقُ مِنْ رَدٍّ. اتْلُوهُ فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَأْجُرُكُمْ بِكُلِّ حَرْفٍ [ مِنْهُ ] عَشْرَ حَسَنَاتٍ. لَمْ أُقَلْ لَكُمْ: (الم) حَرْفٌ، وَلَكِنْ أَلِفٌ حَرْفٌ، وَلَامٌ حَرْفٌ، وَمِيمٌ حَرْفٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہ قرآن، اللہ تعالیٰ کا دستر خوان ہے، تو تم اس کے دستر خوان سے جہاں تک ہو سکے علم حاصل کرو، یہ قرآن اللہ تعالیٰ کی وہ رسی ہے، جس کے بارے میں اس نے حکم دیا ہے اور یہ واضح کرنے والا نور ہے اور نفع دینے والی شفاء ہے اور اس شخص کے لیے عصمت ہے، جو اس کے ذریعے عصمت حاصل کرنا چاہتا ہے اور اس شخص کے لئے نجات ہے، جو اس کو مضبوطی سے تھام لیتا ہے، یہ ٹیڑھا نہیں ہو گا کہ اسے سیدھا کیا جائے، یہ خراب نہیں ہو گا کہ اسے ٹھیک کیا جائے اس کے عجائبات ختم نہیں ہوں گے اور یہ بار، بار پڑھے جانے سے بوسیدہ نہیں ہو گا، تم اس کی تلاوت کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کے ہر ایک حرف کے عوض میں تمہیں دس نیکیاں دے گا، میں تمہیں یہ نہیں کہتا کہ ”الم“ ایک حرف ہے بلکہ ”ا“ ایک حرف ہے: ”ل“ ایک حرف ہے اور ”م“ ایک حرف ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن ابراہیم ہجری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11660]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن ابراہیم ہجری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11660]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8646)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 1164
«اقرءوا القرآن فإنكم تؤجرون عليه أما إني لا أقول: ألم حرف ولكن ألف عشر ولام عشر وميم عشر فتلك ثلاثون»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قرآن مجید پڑھا کرو کیونکہ تمہیں اس پر اجر دیا جائے گا، خبردار! میں یہ نہیں کہتا کہ «الٓمّٓ» ایک حرف ہے، بلکہ «ألف» پر دس نیکیاں ہیں، «لام» پر دس ہیں اور «ميم» پر دس ہیں، تو یہ مجموعی طور پر تیس نیکیاں ہو گئیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1164]
”قرآن مجید پڑھا کرو کیونکہ تمہیں اس پر اجر دیا جائے گا، خبردار! میں یہ نہیں کہتا کہ «الٓمّٓ» ایک حرف ہے، بلکہ «ألف» پر دس نیکیاں ہیں، «لام» پر دس ہیں اور «ميم» پر دس ہیں، تو یہ مجموعی طور پر تیس نیکیاں ہو گئیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1164]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [أبو جعفر النحاس في الوقف والابتداء1 السجزي في الإبانة خط] عن ابن مسعود. الصحيحة 660.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6469
"من قرأ حرفا من كتاب الله فله به حسنة، والحسنة بعشر أمثالها لا أقول: {الم} حرف ولكن: ألف حرف ولام حرف وميم حرف"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا اسے اس کے بدلے ایک نیکی ملتی ہے اور ایک نیکی اپنی دس گنا کے برابر ہوتی ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ ”الم“ ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ہے، لام ایک حرف ہے اور میم ایک حرف ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6469]
”جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا اسے اس کے بدلے ایک نیکی ملتی ہے اور ایک نیکی اپنی دس گنا کے برابر ہوتی ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ ”الم“ ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ہے، لام ایک حرف ہے اور میم ایک حرف ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6469]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [تخ ت ك] عن ابن مسعود. شرح الطحاوية 158، المشكاة 2137.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 8614
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ مَأْدُبَةُ اللهِ، فَتَعَلَّمُوا مِنْ مَأْدُبَتِهِ مَا اسْتَطَعْتُمْ، إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ هُوَ حَبْلُ اللهِ الَّذِي أَمَرَ بِهِ، وَهُوَ النُّورُ الْبَيِّنُ وَالشِّفَاءُ النَّافِعُ، عِصْمَةٌ لِمَنِ اعْتَصَمَ بِهِ، وَنَجَاةٌ لِمَنْ تَمَسَّكَ بِهِ، لَا يَعْوَجُّ فَيُقَوَّمُ، وَلَا يَزُوغُ فَيُسْتَعْتَبُ، وَلَا تَنْقَضِي عَجَائِبُهُ، وَلَا يَخْلَقُ عَنْ رَدٍّ، اتْلُوهُ فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يَأْجُرُكُمْ بِكُلِّ حَرْفٍ مِنْهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ، لَمْ أَقُلْ لَكُمْ: الم حَرْفٌ وَلَكِنْ أَلِفٌ حَرْفٌ وَلَامٌ حَرْفٌ وَمِيمٌ حَرْفٌ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”بے شک یہ قرآن اللہ کی دعوت ہے، تو اس کی دعوت سے جتنا سیکھ سکو سیکھو۔ بے شک یہ قرآن اللہ کی وہ رسی ہے جسے تھامنے کا اس نے حکم دیا ہے، اور یہ واضح نور اور نفع بخش شفا ہے، جو اسے تھامے اس کے لیے حفاظت ہے اور جو اس سے چمٹ جائے اس کے لیے نجات ہے۔ نہ یہ ٹیڑھا ہوتا ہے کہ اسے سیدھا کیا جائے، اور نہ یہ بھٹکتا ہے کہ اس سے معافی مانگی جائے، اس کے عجائب کبھی ختم نہیں ہوتے، اور یہ بار بار دہرانے سے پرانا نہیں ہوتا۔ اسے پڑھو، کیونکہ اللہ عزوجل تمہیں اس کے ہر حرف کے بدلے دس نیکیاں عطا فرماتا ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہے، بلکہ الف ایک حرف ہے، لام ایک حرف ہے اور میم ایک حرف ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8614]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 130، حدیث 8646»
حدیث نمبر: 8615
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فَلَهُ بِكُلِّ حَرْفِ آيَةٍ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَلَا أَقُولُ: الم عَشْرٌ وَلَكِنْ أَلِفٌ وَلَامٌ وَمِيمٌ ثَلَاثُونَ حَسَنَةً ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جو قرآن پڑھے اسے آیت کے ہر حرف کے بدلے دس نیکیاں ملتی ہیں، اور میں یہ نہیں کہتا کہ الم دس نیکیوں کے برابر ہے، بلکہ الف، لام اور میم الگ الگ تیس نیکیاں ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8615]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 130، حدیث 8647»
حدیث نمبر: 8616
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ وَاتْلُوهُ، فَإِنَّكُمْ تُؤْجَرُونَ بِهِ بِكُلِّ حَرْفٍ مِنْهُ حَسَنَةً، أَمَا إِنِّي لَا أَقُولُ: الم حَسَنَةٌ، وَلَكِنْ أَلِفٌ وَلَامٌ وَمِيمٌ ثَلَاثُونَ حَسَنَةً، ذَلِكَ بِأَنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”قرآن سیکھو اور اسے پڑھا کرو، کیونکہ تمہیں اس کے ہر حرف کے بدلے ایک نیکی کا اجر ملتا ہے۔ سن لو، میں یہ نہیں کہتا کہ الم ایک نیکی ہے، بلکہ الف، لام اور میم الگ الگ تیس نیکیاں ہیں، کیونکہ اللہ عزوجل فرماتا ہے: ”جو نیکی لے کر آئے اسے اس کے دس گنا ملیں گے“ [سورۃ الانعام: 160] ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8616]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 130، حدیث 8648»
حدیث نمبر: 8617
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ وَاتْلُوهُ تُؤْجَرُوا بِكُلِّ حَرْفٍ عَشْرَ حَسَنَاتٍ، أَمَا إِنِّي لَا أَقُولُ: الم، وَلَكِنْ أَقُولُ أَلِفٌ وَلَامٌ وَمِيمٌ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”قرآن سیکھو اور اسے پڑھا کرو، تمہیں ہر حرف کے بدلے دس نیکیاں ملیں گی۔ سن لو، میں یہ نہیں کہتا کہ الم (ایک حرف ہے)، بلکہ میں کہتا ہوں: الف، اور لام، اور میم (الگ الگ حروف ہیں)۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8617]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 130، حدیث 8649»