الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
1603. 1- باب النهي عن صيام العيدين
”دونوں عیدوں (عید الفطر اور عید الاضحی) کے دن روزہ رکھنے کی ممانعت“ کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 4492 (کل: 14 مقامات، 10 کتب)
الجامع الكامل: 4492
صحیح مسلم: 2671
مسند الحمیدی: 8
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 431
اللؤلؤ والمرجان: 697
صحیح ابن حبان: 3600
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 170
11 تا 14
حدیث نمبر: 3600
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ مَوْلَى ابْنِ أَزْهَرَ قَالَ: شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَجَاءَ فَصَلَّى، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَخَطَبَ النَّاسَ، فَقَالَ:" إِنَّ هَذَيْنِ يَوْمَانِ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صِيَامِهِمَا، يَوْمُ فِطْرِكُمْ مِنْ صِيَامِكُمْ، وَالأَخَرُ يَوْمٌ تَأْكُلُونَ فِيهِ مِنْ نُسُكِكُمْ" ، قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، فَجَاءَ فَصَلَّى، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَخَطَبَ، فَقَالَ: إِنَّهُ قَدِ اجْتَمَعَ لَكُمْ فِي يَوْمِكُمْ هَذَا عِيدَانِ، فَمَنْ أَحَبَّ مِنْ أَهْلِ الْعَالِيَةِ أَنْ يَنْتَظِرَ الْجُمُعَةَ فَلِيَنْتَظِرْهَا، وَمَنْ أَحَبَّ أَنَّ يَرْجِعَ فَلِيَرْجِعْ، فَقَدْ أَذِنْتُ لَهُ، قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: ثُمَّ شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَعُثْمَانُ مَحْضُورٌ، فَجَاءَ فَصَلَّى، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَخَطَبَ النَّاسَ.
ابوعبید، جو ابن اظہر کے آزاد کردہ غلام ہیں، بیان کرتے ہیں: میں عید کے موقع پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ہمراہ شریک ہوا، وہ تشریف لائے اور انہوں نے نماز ادا کی۔ جب انہوں نے نماز مکمل کی تو لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: یہ دو دن ایسے ہیں جن میں روزہ رکھنے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے: ”ایک وہ دن جس دن تم اپنے روزوں کے بعد عید الفطر مناتے ہو اور دوسرا وہ دن جس دن میں تم اپنی قربانی کا گوشت کھاتے ہو۔“ ابوعبید بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی اقتدا میں بھی عید کی نماز میں شرکت کی، وہ تشریف لائے اور انہوں نے نماز ادا کی۔ جب انہوں نے نماز مکمل کی تو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: آج کے دن تم لوگوں کی دو عیدیں اکٹھی ہو گئی ہیں (یعنی آج عید کے دن جمعہ بھی ہے)، تو نواحی علاقوں کے رہنے والے لوگوں میں سے جو شخص جمعہ کا انتظار کرنا چاہے، وہ اس کا انتظار کرے اور جو شخص واپس جانا چاہے، وہ واپس چلا جائے، میں اسے اجازت دیتا ہوں۔ ابوعبید بیان کرتے ہیں: پھر میں نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی اقتدا میں نمازِ عید میں شرکت کی، اس وقت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ (گھر میں) محصور کر دیے گئے تھے، پس وہ تشریف لائے اور انہوں نے نماز ادا کی۔ جب انہوں نے نماز مکمل کی تو لوگوں کو خطبہ دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3600]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1990، 5571، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1137، وابن الجارود فى "المنتقى"، 441، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2959، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3600، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2802، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2416، والترمذي فى (جامعه) برقم: 771، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1722، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5393، وأحمد فى (مسنده) برقم: 165، والحميدي فى (مسنده) برقم: 8» «رقم طبعة با وزير 3591»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2087)، «الإرواء» (4/ 127 - 128): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 170
أَنْبَأَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ، مَوْلَى ابْنِ أَزْهَرَ قَالَ: شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَجَاءَ فَصَلَّى ثُمَّ انْصَرَفَ، فَخَطَبَ النَّاسَ فَقَالَ: إِنَّ هَذَيْنِ يَوْمَانِ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صِيَامِهِمَا: يَوْمُ فِطْرِكُمْ مِنْ صِيَامِكُمْ، وَالآخَرُ يَوْمَ تَأْكُلُونَ فِيهِ مِنْ نُسُكِكُمْ". قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَجَاءَ فَصَلَّى ثُمَّ انْصَرَفَ فَخَطَبَ فَقَالَ: إِنَّهُ قَدِ اجْتَمَعَ لَكُمْ فِي يَوْمِكُمْ هَذَا عِيدَانِ فَمَنْ أَحَبَّ مِنْ أَهْلِ الْعَالِيَةِ أَنْ يَنْتَظِرَ الْجُمُعَةَ فَلْيَنْتَظِرْهَا وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَرْجِعَ فَلْيَرْجِعْ فَقَدْ أَذِنْتُ لَهُ قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: ثُمَّ شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَعُثْمَانُ مَحْصُورٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَجَاءَ فَصَلَّى ثُمَّ انْصَرَفَ فَخَطَبَ.
ابو عبیدہ مولیٰ ابن ازہر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز عید پڑھنے کا شرف حاصل ہوا عمر رضی اللہ عنہ آئے نماز پڑھائی پھر لوگوں کی طرف رخ کیا اور خطبہ دیا اور فرمایا: ”ان دو دنوں کا روزہ رکھنے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے ایک وہ دن جب تم روزے پورے کر لیتے ہو اور دوسرا جب قربانی کا گوشت کھاتے ہو۔“ ابو عبیدہ کہتے ہیں کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے ساتھ میں نماز عید میں شریک ہوا وہ آئے نماز پڑھائی پھر لوگوں کی طرف رُخ کیا اور خطبہ دیا تو فرمایا: ”آج دوعید میں جمع ہوگئی ہیں (جمعہ اور عید) دور سے آنے والا آج اگر جمعہ بھی پڑھنا چاہتا ہے تو مدینہ میں ہی انتظار کرے اور جو واپس جانا چاہتا ہے جاسکتا ہے اسے میں اجازت دیتا ہوں۔“ ابو عبیدہ کہتے ہیں پھر میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز عید پڑھی اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ (اس وقت) محصور تھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے نماز پڑھائی پھر پلٹے تو خطبہ ارشاد فرمایا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب صلاة العيدين/حدیث: 170]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الصوم، باب صوم يوم الفطر، رقم: 1990»
حدیث نمبر: 8248
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ مَوْلَى ابْنِ أَزْهَرَ أَنَّهُ قَالَ: شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَجَاءَ فَصَلَّى ثُمَّ انْصَرَفَ فَخَطَبَ النَّاسَ، فَقَالَ:" إِنَّ هَذَيْنِ يَوْمَانِ نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صِيَامِهِمَا، يَوْمُ فِطْرِكُمْ مِنْ صِيَامِكُمْ، وَالْآخَرُ يَوْمٌ تَأْكُلُونَ فِيهِ مِنْ نُسُكِكُمْ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُوسُفَ عَنْ مَالِكٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.
ابنِ ازہر کے غلام ابو عبید بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ عید کے موقع پر حاضر ہوا، وہ تشریف لائے اور نماز پڑھائی، پھر لوگوں کو خطبہ دیا اور فرمایا: ”ان دونوں دنوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ یہ دن تمہارا روزوں کی افطاری کا دن ہے اور دوسرا دن وہ ہے جس میں تم اپنی قربانی کا گوشت کھاتے ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8248]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8457
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّهُ شَهِدَ الْعِيدَ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ⦗٤٩٠⦘ فَصَلَّى قَبْلَ أَنْ يَخْطُبُ بِلَا أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ ثُمَّ خَطَبَ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ صِيَامِ هَذَيْنِ الْيَوْمَيْنِ أَمَّا أَحَدُهُمَا فَيَوْمُ فِطْرِكُمْ مِنْ صِيَامِكُمْ وَعِيدُكُمْ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَيَوْمٌ تَأْكُلُونَ فِيهِ مِنْ نُسُكِكُمْ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ الزُّهْرِيِّ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے غلام ابوعبید بیان کرتے ہیں کہ وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ عید میں حاضر ہوئے، انہوں نے خطبے سے پہلے نماز پڑھائی بغیر اذان و اقامت کے، پھر فرمایا: ”اے لوگو! بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں منع کیا ہے ان دو دنوں کے روزے سے، ان میں سے ایک عید الفطر کا ہے کہ وہ تمہارے روزوں کے بعد افطار کا دن ہے اور دوسرا وہ دن ہے جس میں تم اپنی قربانی کا گوشت کھاتے ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8457]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح