🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1920. 6- باب بيان عدد عمرات النبيّ صلى الله عليه وسلم وزمانها وأنها كانت كلها في أشهر الحجّ
نبی اکرم ﷺ کے عمرہ جات کی تعداد، ان کے زمانِ ادائیگی اور اس صراحت کے بیان میں کہ وہ تمام کے تمام حج کے مہینوں ہی میں ادا کیے گئے“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 5380 (کل: 14 مقامات، 10 کتب)
الجامع الكامل: 5380، 9102
صحیح بخاری: 1776، 4254
صحیح مسلم: 3036، 3037
مسند احمد: 6126، 6430
صحیح ابن خزیمہ: 3070
اللؤلؤ والمرجان: 785
الفتح الربانی: 4121
صحیح ابن حبان: 3945
السنن الكبرى للبيهقي: 8836
المعجم الاوسط: 2705
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3945
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ السَّخْتِيَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا، وَعُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ الْمَسْجِدَ، فإذا عبد الله بن عمر جالس إلى حجرة عائشة، وإذا الناس يصلون في المسجد صلاة الضحى، قَالَ: فَسَأَلْنَاهُ عَنْ صَلاتِهِمْ، فَقَالَ: بِدْعَةٌ، ثُمَّ، قَالَ: اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعًا، إِحْدَاهُنَّ فِي رَجَبٍ فَكَرِهْنَا أَنْ نُكَذِّبَهُ، أَوْ نَرُدَّ عَلَيْهِ، وَسَمِعْنَا اسْتِنَانَ عَائِشَةَ فِي الْحُجْرَةِ، فَقَالَ عُرْوَةُ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ أَلا تَسْمَعِينَ مَا يَقُولُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟، قَالَتْ: مَا يَقُولُ؟، قَالَ: يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ، إِحْدَاهُنَّ فِي رَجَبٍ، فَقَالَتْ:" يَرْحَمُ اللَّهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَا اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمْرَةً، إِلا وَهُوَ شَاهِدٌ، وَمَا اعْتَمَرَ فِي رَجَبٍ قَطُّ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: فِي قَوْلِ بْنِ عُمَرَ: اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعَ عُمَرٍ إِحْدَاهُنَّ فِي رَجَبٍ، أَبْيَنُ الْبَيَانِ أَنَّ الْخَيِّرَ الْمُتْقِنَ الْفَاضِلَ قَدْ يَنْسَى بَعْضَ مَا يَسْمَعُ مِنَ السُّنَنِ أَوْ يَشْهَدُهَا، لأَنَّ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا اعْتَمَرَ إِلا أَرْبَعَ عُمَرٍ، الأُولَى عَمْرَةُ الْقَضَاءِ سَنَةَ الْقَابِلِ مِنْ عَامِ الْحُدَيْبِيَةِ، وَكَانَ ذَلِكَ فِي رَمَضَانَ، ثُمَّ الْعُمْرَةُ الثَّانِيَةُ حَيْثُ فَتْحَ مَكَّةَ، وَكَانَ فَتْحُ مَكَّةَ فِي رَمَضَانَ، ثُمَّ خَرَجَ مِنْهَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ هَوَازِنَ، وَكَانَ مِنْ أَمْرِهِ مَا كَانَ، فَلَمَّا رَجَعَ وَبَلَغَ الْجِعْرَانَةَ، قَسَّمَ الْغَنَائِمَ بِهَا، وَاعْتَمَرَ مِنْهَا إِلَى مَكَّةَ، وَذَلِكَ فِي شَوَّالٍ، وَاعْتَمَرَ الْعُمْرَةَ الرَّابِعَةَ فِي حَجَّتِهِ، وَذَلِكَ فِي ذِي الْحِجَّةِ سَنَةَ عَشْرَةِ مِنَ الْهِجْرَةِ.
مجاہد بیان کرتے ہیں: میں اور عروہ بن زبیر مسجد میں داخل ہوئے، وہاں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے پاس تشریف فرما تھے، لوگ مسجد میں چاشت کی نماز ادا کر رہے تھے۔ راوی کہتے ہیں: ہم نے ان سے ان لوگوں کی اس نماز کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: یہ بدعت ہے، پھر انہوں نے یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار مرتبہ عمرہ کیا تھا، جن میں ایک عمرہ رجب کے مہینے میں کیا تھا۔ ہمیں یہ بات اچھی نہیں لگی کہ ہم ان کی بات کو غلط قرار دیں یا ان کو جواب دیں، ہم نے حجرے میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے مسواک کرنے کی آواز سنی تو ان سے کہا: اے ام المؤمنین! کیا آپ سن رہی ہیں کہ سیدنا ابوعبدالرحمن رضی اللہ عنہما کیا فرما رہے ہیں؟ انہوں نے دریافت کیا: کیا فرما رہے ہیں؟ عروہ نے بتایا: یہ کہہ رہے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار عمرے کیے تھے، جن میں سے ایک عمرہ رجب کے مہینے میں تھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: «يَرْحَمُ اللهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ» ”اللہ تعالیٰ ابوعبدالرحمن پر رحم کرے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بھی عمرہ کیا تھا یہ بھی اس میں شامل تھے، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رجب میں کوئی بھی عمرہ نہیں کیا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا یہ کہنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار عمرے کیے تھے، ان میں سے ایک عمرہ رجب کے مہینے میں تھا؛ اس قول کا واضح بیان موجود ہے کہ بہتر، متقن اور فاضل شخص بھی بعض اوقات کسی ایسی چیز کو بھول سکتا ہے جو حدیث اس نے سنی ہو یا جس میں وہ موجود رہا ہو، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف چار ہی عمرے کیے تھے: پہلا عمرہ قضا کا تھا جو حدیبیہ کے سال کے اگلے سال تھا اور یہ رمضان کے مہینے میں ہوا تھا؛ اور دوسرا عمرہ اس وقت ہوا تھا جب مکہ فتح کیا تھا اور مکہ بھی رمضان میں فتح ہوا تھا؛ پھر آپ وہاں سے ہوازن تشریف لے گئے تھے، پھر غزوہ حنین ہوا، جب وہاں سے واپس تشریف لائے اور جعرانہ کے مقام پر پہنچے، وہاں آپ نے مالِ غنیمت تقسیم کیا اور وہاں سے عمرہ کرنے کے لیے مکہ کی طرف روانہ ہو گئے، یہ شوال کے مہینے کی بات ہے؛ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چوتھا عمرہ حج کے موقع پر کیا تھا جو سن دس ہجری کے ذوالحجہ کے مہینے میں کیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3945]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1775، 1777، 4253، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1255، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 3070، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3945، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4203، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1992، والترمذي فى (جامعه) برقم: 936، 937، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2998، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8925، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5483» «رقم طبعة با وزير 3934»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيح» (1738): ق نحوه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9102
9102- عن مجاهد قال: دخلت أنا وعروة بن الزبير المسجد، فإذا عبد الله بن عمر جالس إلى حجرة عائشة، وإذا ناس يصلون في المسجد صلاة الضحى، قال: فسألناه عن صلاتهم، فقال: بدعة. ثم قال له: كم اعتمر رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال أربعا: إحداهن في رجب. فكرهنا أن نرد عليه. قال: وسمعنا استنان عائشة أم المؤمنين في الحجرة، فقال عروة: يا أماه، يا أم المؤمنين: ألا تسمعين ما يقول أبو عبد الرحمن، قالت: ما يقول؟ قال: يقول: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم اعتمر أربع عمرات، إحداهن في رجب. قالت: يرحم الله أبا عبد الرحمن، ما اعتمر عمرة إلا وهو شاهده، وما اعتمر في رجب قط.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في العمرة (1776،1775) ومسلم في الحج (220:1255) كلاهما من طريق جرير، عن منصور، عن مجاهد قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8836
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُزَكِّي، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ قُتَيْبَةُ: ثنا، وَقَالَ، إِسْحَاقُ، أنبأ جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَعُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ الْمَسْجِدَ، فَإِذَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ جَالِسٌ إِلَى حُجْرَةِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، وَإِذَا أُنَاسٌ فِي الْمَسْجِدِ يُصَلُّونَ صَلَاةَ الضُّحَى قَالَ: فَسَأَلْنَاهُ عَنْ صَلَاتِهِمْ، فَقَالَ: بِدْعَةٌ، قَالَ: ثُمَّ قَالُوا لَهُ: كَمِ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، قَالَ:" أَرْبَعًا إِحْدَاهُنَّ فِي رَجَبٍ"، قَالَ: فَكَرِهْنَا أَنْ نُكَذِّبَهُ وَنَرُدَّ عَلَيْهِ، قَالَ: وَسَمِعْنَا اسْتِنَانَ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا خَلْفَ الْحُجْرَةِ، قَالَ: فَقَالَ عُرْوَةُ: يَا أُمَّهْ أَلَمْ تَسْمَعِي إِلَى مَا يَقُولُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟، قَالَتْ:" مَا يَقُولُ؟"، قَالَ: يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ إِحْدَاهُنَّ فِي ⦗١٧⦘ رَجَبٍ، قَالَتْ:" يَرْحَمُ اللهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَا اعْتَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمْرَةً إِلَّا وَهُوَ شَاهِدٌ، وَمَا اعْتَمَرَ فِي رَجَبٍ قَطُّ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ وَلَيْسَ فِيهَا مَا فِي رِوَايَةِ أَبِي إِسْحَاقَ.
مجاہد کہتے ہیں کہ میں اور عروہ بن زبیر مسجد میں داخل ہوئے تو وہاں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور لوگ مسجد میں چاشت کی نماز پڑھ رہے تھے، تو ہم نے ان سے لوگوں کی نماز کے بارے میں دریافت کیا تو وہ کہنے لگے کہ یہ بدعت ہے، پھر انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کیے؟ کہنے لگے: چار، ایک رجب میں، تو ہم نے ناپسند کیا کہ ہم اس کو جھٹلائیں یا اس کا رد کریں اور ہم نے ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے مسواک کرنے کی آواز حجرے کے پیچھے سے سنی تو عروہ نے کہا: اے اماں جان! کیا آپ نے سنا نہیں جو ابوعبدالرحمن (رضی اللہ عنہما) نے کہا ہے؟ کہنے لگیں: کیا کہا ہے؟ تو انہوں نے کہا: وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار عمرے کیے، ان میں سے ایک عمرہ رجب میں کیا تھا، تو وہ کہنے لگیں: اللہ ابوعبدالرحمن (رضی اللہ عنہما) پر رحم فرمائے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بھی عمرہ کیا وہ اس میں ان کے شریک تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رجب میں کوئی عمرہ نہیں کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8836]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1685۔ مسلم 1225»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2705
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا أَبِي قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ مُفَضَّلِ بْنِ مُهَلْهِلٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ الْمَسْجِدَ، فَإِذَا ابْنُ عُمَرَ مُسْتَنِدٌ إِلَى حُجْرَةِ عَائِشَةَ، وَأُنَاسٌ يُصَلُّونَ الضُّحَى، فَقَالَ لَهُ عُرْوَةُ : أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ؟ قَالَ: بِدْعَةٌ، فَقَالَ لَهُ عُرْوَةُ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، كَمِ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ لَهُ: أَرْبَعٌ، إِحْدَاهُنَّ فِي رَجَبٍ، وَسَمِعْنَا اسْتِنَانَ عَائِشَةَ فِي الْحُجْرَةِ، فَقَالَ لَهَا: إِنَّ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَزْعُمُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اعْتَمَرَ أَرْبَعًا، إِحْدَاهُنَّ فِي رَجَبٍ، فَقَالَتْ: يَرْحَمُ اللهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مَا اعْتَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا وَهُوَ مَعَهُ، وَمَا اعْتَمَرَ فِي رَجَبٍ قَطُّ.
مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں عروہ بن زبیر رحمہ اللہ کے ساتھ مسجد میں داخل ہوا، تو دیکھا کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے سے ٹیک لگائے بیٹھے ہیں اور کچھ لوگ نمازِ چاشت پڑھ رہے ہیں۔
عروہ رحمہ اللہ نے ان سے پوچھا: ”اے ابوعبدالرحمن! یہ کیسی نماز ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”یہ بدعت ہے۔“ پھر عروہ رحمہ اللہ نے ان سے دریافت کیا: ”اے ابوعبدالرحمن! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کیے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”چار، جن میں سے ایک رجب میں تھا۔“
ہم نے حجرے کے اندر سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے مسواک کرنے کی آواز سنی، تو عروہ رحمہ اللہ نے ان سے عرض کیا: ”اے ام المومنین! ابوعبدالرحمن کا خیال ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار عمرے کیے تھے، جن میں سے ایک رجب میں تھا۔“ انہوں نے فرمایا: «يَرْحَمُ اللهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ» ”اللہ تعالیٰ ابوعبدالرحمن پر رحم فرمائے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بھی عمرہ کیا وہ ان کے ساتھ تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی رجب میں عمرہ نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2705]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: وهو صحيح عنه «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 15، ص 131» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1775، 1777، 4253، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1255، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 3070، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3945، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4203، 4204، 4208، 4207، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1992، والترمذي فى «جامعه» برقم: 936، 937، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2998، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8925، 8926، 8927، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5483، 5517، 6234، 6351، 6405، 6541، 24917، 25875، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 809، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3702، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13523، 13526، 13529، 13535، 13596، 13674»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں