الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
2081. 33- باب تحريم اقتناء الكلب إلا كلب ماشية أو صيد أو زرع
”کتا رکھنے کی تحریم کا بیان، سوائے مویشیوں کے کتے، یا شکار کے کتے، یا کھیتی باڑی کے کتے کے“۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 5818 (کل: 21 مقامات، 11 کتب)
سنن ابوداود: 2845
سنن ابن ماجہ: 3205
سنن دارمی: 2047
مشکوۃ المصابیح: 4102
الفتح الربانی: 6516
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9072
11 تا 20
حدیث نمبر: 16799
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُبَارَكُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ، وَلَا تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ، فَإِنَّهَا خُلِقَتْ مِنَ الشَّيَاطِينِ".
سیدنا عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بکریوں کے ریوڑ میں نماز پڑھ سکتے ہیں لیکن اونٹوں کے باڑے میں نماز نہیں پڑھ سکتے، کیونکہ ان کی پیدائش شیطان سے ہوئی ہے (ان کی فطرت میں شیطانیت پائی جاتی ہے)۔ [مسند احمد/مسند المدنيين رضي الله عنهم اجمعين/حدیث: 16799]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، المبارك بن فضالة يدلس، لكنه صحيح الرواية عن الحسن البصري
حدیث نمبر: 20547
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو سُفْيَانَ ، وَابْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ، لَأَمَرْتُ بِقَتْلِهَا، فَاقْتُلُوا مِنْهَا كُلَّ أَسْوَدَ بَهِيمٍ" .
حضرت عبداللہ بن مغفل سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر کتے بھی ایک امت نہ ہوتے تو میں ان کی نسل ختم کرنے کا حکم دے دیتا لہذا جو انتہائی کالا سیاہ کتا ہو اسے قتل کردیا کرو۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20547]
الحكم على الحديث:
إسناده الأول حسن والإسناد الثاني صحيح
حدیث نمبر: 20562
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ لَأَمَرْتُ بِقَتْلِهَا، وَلَكِنِ اقْتُلُوا مِنْهَا كُلَّ أَسْوَدَ بَهِيمٍ" .
حضرت عبداللہ بن مغفل سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر کتے بھی ایک امت نہ ہوتے تو میں ان کی نسل کو ختم کرنے کا حکم دیتا لہذا جو انتہائی سیاہ کتا ہو اسے قتل کردیا کرو۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20562]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 20568
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنِ اتَّخَذَ كَلْبًا لَيْسَ بِكَلْبِ صَيْدٍ، أَوْ كَلْبِ غَنَمٍ، أَوْ كَلْبِ زَرْعٍ، فَإِنَّهُ يُنْتَقَصُ مِنْ عَمَلِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ" .
حضرت عبداللہ بن مغفل سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو لوگ بھی اپنے یہاں کتے رکھتے ہیں جو کھیت یا شکار یا ریوڑ کی حفاظت کے لئے نہ ہو ان کی اجروثواب سے روزانہ ایک قیراط کی کمی ہوتی رہتی ہے۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20568]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 20571
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ، لَأَمَرْتُ بِقَتْلِهَا، فَاقْتُلُوا الْأَسْوَدَ الْبَهِيمَ، وَأَيُّمَا قَوْمٍ اتَّخَذُوا كَلْبًا لَيْسَ بِكَلْبِ صَيْدٍ أَوْ زَرْعٍ أَوْ مَاشِيَةٍ، نَقَصَ مِنْ أُجُورِهِمْ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ" . وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " صَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ، وَلَا تُصَلُّوا فِي مَبَارِكِ الْإِبِلِ، فَإِنَّهَا خُلِقَتْ مِنَ الشَّيَاطِينِ" .
حضرت عبداللہ بن مغفل سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر کتے بھی ایک امت نہ ہوتے تو میں ان کی نسل کو ختم کرنے کا حکم دیتا لہذا جو انتہائی سیاہ کتا ہو اسے قتل کردیا کرو۔ جو لوگ بھی اپنے یہاں کتے رکھتے ہیں جو کھیتی یا شکار یا ریوڑ کی حفاظت کے لئے نہ ہو ان کے اجروثواب سے روزانہ ایک قیراط کی کمی ہوتی رہتی ہے۔ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بکریوں کے ریوڑ میں نماز پڑھ سکتے ہو لیکن اونٹوں کے ریوڑ میں نہیں کیونکہ ان کی پیدائش شیطان سے ہوئی ہے۔ (ان کی فطرت میں شیطانیت ہے) [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20571]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 20576
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنِ اتَّخَذَ كَلْبًا لَيْسَ بِكَلْبِ صَيْدٍ، وَلَا زَرْعٍ، وَلَا غَنَمٍ، فَإِنَّهُ يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ" .
حضرت عبداللہ بن مغفل سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو لوگ بھی اپنے یہاں کتے رکھتے ہیں جو کھیت یا شکار یا ریوڑ کی حفاظت کے لئے نہ ہو ان کے اجروثواب سے روزانہ ایک قیراط کی کمی ہوتی رہتی ہے۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20576]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 6516
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ لَأَمَرْتُ بِقَتْلِهَا فَاقْتُلُوا مِنْهَا كُلَّ أَسْوَدَ بَهِيمٍ
۔ سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر کتے بھی مختلف امتوں میں سے ایک امت نہ ہوتے تو میں ان کو مکمل طور پر قتل کرنے کا حکم دے دیتا، اب تم ان میں سے ہر سیاہ کالے کو قتل کر دیا کرو۔ [الفتح الربانی/مسائل القتل والجرائم الأخرى وأحكام الدماء/حدیث: 6516]
تخریج الحدیث: «حسن۔ أخرجه ابوداود: 2845، والترمذي: 1486، والنسائي: 7/185، وابن ماجه: 3205، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20547 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20821»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوقات میں سے ہر ایک کو پیدا کرنے میں کوئی نہ کوئی حکمت اور مصلحت رکھی ہوتی ہے، اس لئے اس کی مخلوق میں سے ایک قوم کو صفحہ ہستی سے مٹا دینا مناسب نہیں، تاہم ان میں سے شریر قسم کے کتے جو کالی سیاہ رنگت والے ہیں انہیں ماردو، باقیوں کو قتل نہ کرو۔
الحكم على الحديث:
حسن۔ أخرجه ابوداود: 2845
حدیث نمبر: 14848
14848- عن عبد الله بن مغفل قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لولا أن الكلاب أمة من الأمم لأمرت بقتلها، فاقتلوا منها الأسود البهيم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (2845)، والترمذي (1486)، والنسائي (4280)، وابن ماجه (3205)، وأحمد (6788)، وابن حبان (5657) كلهم من طريق يونس بن عبيد، عن الحسن، عن عبد الله بن مغفل فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9072
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: قَدِمَ عَلَيْنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ أَمِيرًا أَمَّرَهُ عَلَيْنَا مُعَاوِيَةُ فَتَقَدَّمَ عَلَيْنَا غُلَامًا سَفِيهًا يَسْفِكُ الدِّمَاءَ سَفْكًا شَدِيدًا، وَفِينَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيُّ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ مِنَ السَّبْعَةِ الَّذِينَ بَعَثَهُمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يُفَقِّهُونَ أَهْلَ الْبَصْرَةِ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ لَهُ: انْتَهِ عَنْ مَا أَرَاكَ تَصْنَعُ فَإِنَّ شَرَّ الرِّعَاءِ الْحُطَمَةُ فَقَالَ لَهُ: مَا أَنْتَ وَذَاكَ؟ إِنَّمَا أَنْتَ حُثَالَةٌ مِنْ حُثَالَاتِ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: وَهَلْ كَانَتْ فِيهِمْ حُثَالَةٌ لَا أُمَّ لَكَ؟ بَلْ كَانُوا أَهْلَ بُيُوتَاتٍ وَشَرَفٍ مِمَّنْ كَانُوا مِنْهُ، أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَقُولُ:" مَا مِنْ إِمَامٍ وَلَا وَالٍ بَاتَ لَيْلَةً سَوْدَاءَ غَاشًّا لِرَعِيَّتِهِ إِلَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ".
ثُمَّ خَرَجَ مِنْ عِنْدِهِ حَتَّى أَتَى الْمَسْجِدَ فَجَلَسَ وَجَلَسْنَا إِلَيْهِ وَنَحْنُ نَعْرِفُ فِي وَجْهِهِ مَا قَدْ لَقِيَ مِنْهُ فَقُلْتُ لَهُ: يَغْفِرُ اللَّهُ لَكَ أَبَا زِيَادٍ مَا كُنْتَ تَصْنَعُ بِكَلَامِ هَذَا السَّفِيهِ عَلَى رُؤُوسِ النَّاسِ؟ فَقَالَ: إِنَّهُ كَانَ عِنْدِي عِلْمٌ خَفِيٌّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَحْبَبْتُ أَنْ لَا أَمُوتَ حَتَّى أَقُولَ بِهِ عَلَى رُؤُوسِ النَّاسِ عَلَانِيَةً، وَوَدِدْتُ أَنَّ دَارَهُ وَسِعَتْ أَهْلَ هَذَا الْمِصْرِ فَسَمِعُوا مَقَالَتِي وَسَمِعُوا مَقَالَتَهُ، ثُمَّ أَنْشَأَ يُحَدِّثُنَا قَالَ: بَيْنَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ نَازِلٌ فِي ظِلِّ شَجَرَةٍ وَأَنَا آخِذٌ بِبَعْضِ أَغْصَانِهَا مَخَافَةَ أَنْ تُؤْذِيهِ إِذْ قَالَ:" لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ أَكْرَهُ أَنْ أُفْنِيَهَا لَأَمَرْتُ بِقَتْلِهَا، فَاقْتُلُوا مِنْهَا كُلَّ أَسْوَدَ بَهِيمٍ فَإِنَّهُ شَيْطَانٌ، وَلَا تُصَلُّوا فِي مَعَاطِنِ الْإِبِلَ فَإِنَّهَا خُلِقَتْ مِنَ الْجِنِّ أَلَا تَرَوْنَ إِلَى هَيْآتِهَا وَعُيُونِهَا إِذَا نَظَرَتْ، وَصَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ فَإِنَّهَا أَقْرَبُ مِنَ الرَّحْمَةِ".
ثُمَّ قَامَ الشَّيْخُ وَقُمْنَا مَعَهُ، فَمَا لَبِثَ أَنْ مَرِضَ مَرَضَهُ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ فَأَتَاهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ يَعُودُهُ فَقَالَ لَهُ: أَتَعْهَدُ إِلَيْنَا شَيْئًا نَفْعَلُ بِهِ الَّذِي تُحِبُّ؟ قَالَ: أَوَفَاعَلٌ أَنْتَ؟ قَالَ: نَعَمْ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ طَرَفٌ مِنْهُ فِي أَمْرِ الْكِلَابِ وَغَيْرِهَا.
ثُمَّ خَرَجَ مِنْ عِنْدِهِ حَتَّى أَتَى الْمَسْجِدَ فَجَلَسَ وَجَلَسْنَا إِلَيْهِ وَنَحْنُ نَعْرِفُ فِي وَجْهِهِ مَا قَدْ لَقِيَ مِنْهُ فَقُلْتُ لَهُ: يَغْفِرُ اللَّهُ لَكَ أَبَا زِيَادٍ مَا كُنْتَ تَصْنَعُ بِكَلَامِ هَذَا السَّفِيهِ عَلَى رُؤُوسِ النَّاسِ؟ فَقَالَ: إِنَّهُ كَانَ عِنْدِي عِلْمٌ خَفِيٌّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَحْبَبْتُ أَنْ لَا أَمُوتَ حَتَّى أَقُولَ بِهِ عَلَى رُؤُوسِ النَّاسِ عَلَانِيَةً، وَوَدِدْتُ أَنَّ دَارَهُ وَسِعَتْ أَهْلَ هَذَا الْمِصْرِ فَسَمِعُوا مَقَالَتِي وَسَمِعُوا مَقَالَتَهُ، ثُمَّ أَنْشَأَ يُحَدِّثُنَا قَالَ: بَيْنَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ نَازِلٌ فِي ظِلِّ شَجَرَةٍ وَأَنَا آخِذٌ بِبَعْضِ أَغْصَانِهَا مَخَافَةَ أَنْ تُؤْذِيهِ إِذْ قَالَ:" لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ أَكْرَهُ أَنْ أُفْنِيَهَا لَأَمَرْتُ بِقَتْلِهَا، فَاقْتُلُوا مِنْهَا كُلَّ أَسْوَدَ بَهِيمٍ فَإِنَّهُ شَيْطَانٌ، وَلَا تُصَلُّوا فِي مَعَاطِنِ الْإِبِلَ فَإِنَّهَا خُلِقَتْ مِنَ الْجِنِّ أَلَا تَرَوْنَ إِلَى هَيْآتِهَا وَعُيُونِهَا إِذَا نَظَرَتْ، وَصَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ فَإِنَّهَا أَقْرَبُ مِنَ الرَّحْمَةِ".
ثُمَّ قَامَ الشَّيْخُ وَقُمْنَا مَعَهُ، فَمَا لَبِثَ أَنْ مَرِضَ مَرَضَهُ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ فَأَتَاهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ يَعُودُهُ فَقَالَ لَهُ: أَتَعْهَدُ إِلَيْنَا شَيْئًا نَفْعَلُ بِهِ الَّذِي تُحِبُّ؟ قَالَ: أَوَفَاعَلٌ أَنْتَ؟ قَالَ: نَعَمْ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ طَرَفٌ مِنْهُ فِي أَمْرِ الْكِلَابِ وَغَيْرِهَا.
حسن بیان کرتے ہیں: عبیداللہ بن زیاد امیر بن کر ہمارے پاس آئے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے انہیں ہمارا امیر مقرر کیا تھا وہ ہمارے پاس ایک بے وقوف نوجوان کے طور پر آئے جو بہت زیادہ خون بہاتا تھا اس وقت ہمارے درمیان سیدنا عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ موجود تھے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے یہ ان سات افراد میں سے ایک تھے جنہیں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اہل بصرہ کی دینی تعلیم و تربیت کے لئے بھیجا تھا ایک دن سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ عبیداللہ بن زیاد کے پاس گئے، اور اس سے کہا: تم اس چیز سے باز آ جاؤ جو میں دیکھ رہا ہوں کہ تم کر رہے ہو کیونکہ سب سے برے حکمران وہ ہوتے ہیں جو (غیر ضروری) سختی کریں، اس نے ان سے دریافت کیا: آپ کا کیا معاملہ ہے آپ، تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے چھان بورے کے طور پر باقی رہ گئے ہیں۔ انہوں نے فرمایا: تمہاری ماں نہ رہے کیا ان اصحاب میں چھان بورا ہونا تھا؟ بلکہ وہ لوگ، تو عزت والے اور معزز لوگ تھے میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بھی حکمران، یا والی ایک سیاہ رات ایسی حالت میں گزارتا ہے کہ وہ اپنی رعایا کے ساتھ دھوکہ کرنے والا ہو تو اللہ تعالی اس پر جنت کو حرام کر دیتا ہے“۔ پھر وہ اس شخص کے پاس سے نکلے یہاں تک کہ مسجد میں آئے، اور تشریف فرما ہوئے ہم ان کے پاس بیٹھ گئے انہیں جس صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا اس کا اندازہ ہمیں ان کے چہرے سے ہو گیا میں نے ان سے کہا: اے ابوزیاد! اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت کرے لوگوں کے سامنے آپ کو اس بے وقوف کے ساتھ بات چیت نہیں کرنی چاہیے تھی انہوں نے فرمایا: اگر میرے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی پوشیدہ علم تھا تو میں نے اس بات کو پسند کیا کہ میں ایسے نہ مر جاؤں جب تک میں لوگوں کے سامنے علانیہ طور پر اسے بیان نہیں کر دیتا اور میری یہ خواہش ہے کہ اس کا گھر اس شہر کے تمام لوگوں کے لئے گنجائش والا ہوتا (یعنی ہر کوئی اس کے پاس آ سکتا) اور میری گفتگو اور اس کی گفتگو سن لیتا پھر انہوں نے ہمیں یہ بات بیان کرنا شروع کی: ”ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک درخت کے سائے میں پڑاؤ کیا ہوا تھا میں نے اس درخت کی کچھ ٹہنیاں پکڑی ہوئی تھیں تاکہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت نہ پہنچائیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کتے مخلوق کی مستقل قسم نہ ہوتے اور میں اس بات کو ناپسند نہ کرتا کہ میں اس مخصوص قسم کو ہی فنا کر دوں، تو میں نے انہیں مار دینے کا حکم دینا تھا تا ہم تم ان میں سے ہر ایک کالے سیاہ کتے کو مار دو کیونکہ وہ شیطان ہو گا، اور تم اونٹوں کے بیٹھنے کی جگہ پر نماز ادا نہ کرو کیونکہ انہیں جنات سے پیدا کیا گیا ہے کیا تم نے ان کی ہیئت اور ان کی آنکھوں کو نہیں دیکھا ہے کہ جب وہ دیکھتے ہیں تم بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کر لو کیونکہ وہ رحمت کے زیادہ قریب ہوتی ہیں“۔ راوی کہتے ہیں: پھر وہ بزرگ کھڑے ہوئے ان کے ساتھ ہم بھی اٹھ گئے اس کے بعد وہ اس بیماری میں مبتلاء ہو گئے جس میں ان کا انتقال ہوا تھا اس بیماری کے دوران عبیداللہ بن زیاد ان کی عیادت کرنے کے لئے آیا اس نے ان سے کہا: کیا آپ ہمیں کوئی تلقین کرنا چاہیں گے جس کے بارے آپ یہ پسند کریں کہ ہم ویسا کریں انہوں نے دریافت کیا: تم ایسا کر لو گے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح اور دیگر کتابوں میں اس کا ایک حصہ مذکور ہے جو کتوں کے بارے میں حکم اور دیگر امور پر مشتمل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9072]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ
حدیث نمبر: 5321
«لولا أن الكلاب أمة من الأمم لأمرت بقتلها فاقتلوا منها كل أسود بهيم وما من أهل بيت يرتبطون كلبا إلا نقص من عملهم كل يوم قيراط إلا كلب صيد أو كلب حرث أو كلب غنم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر کتے بھی ایک امت (مخلوقات میں سے ایک جماعت) نہ ہوتے تو میں انہیں قتل کرنے کا حکم دیتا، پس ان میں سے ہر سیاہ کتے کو قتل کر دو، اور جو گھر والے کتا پالتے ہیں ان کے عمل میں سے ہر روز ایک قیراط کم ہو جاتا ہے، سوائے شکاری کتے، کھیتی کے کتے یا بکریوں کی نگرانی کرنے والے کتے کے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5321]
”اگر کتے بھی ایک امت (مخلوقات میں سے ایک جماعت) نہ ہوتے تو میں انہیں قتل کرنے کا حکم دیتا، پس ان میں سے ہر سیاہ کتے کو قتل کر دو، اور جو گھر والے کتا پالتے ہیں ان کے عمل میں سے ہر روز ایک قیراط کم ہو جاتا ہے، سوائے شکاری کتے، کھیتی کے کتے یا بکریوں کی نگرانی کرنے والے کتے کے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5321]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ت ن هـ] عن عبد الله بن مغفل. المشكاة 1402.»
قال الشيخ الألباني: صحيح