🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2253. 15- باب ذكر صفات خير النساء
بہترین خواتین کے اوصاف و کمالات کے تذکرے کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 6224 (کل: 39 مقامات، 18 کتب)
الجامع الكامل: 6224، 6223، 6325، 10460، 10462
صحیح بخاری: 3434، 5082، 5365
صحیح مسلم: 205، 6456، 6458، 6459، 6460
صحیفہ ہمام بن منبہ: 130
مشکوۃ المصابیح: 3084
مسند احمد: 7650، 7709، 9113، 9797، 10059، 10525، 10921
مسند الحمیدی: 1078
اللؤلؤ والمرجان: 1643
مصنف ابن ابی شیبہ: 34580
الفتح الربانی: 6862، 12552
صحیح ابن حبان: 6267، 6268
السنن الكبرى للبيهقي: 14716
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7426، 7428
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3329
المعجم الکبیر للطبرانی: 21435
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6673
المعجم الاوسط: 4211، 4242، 5619
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3101
31 تا 39
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7426
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الْإِبِلَ نِسَاءُ قُرَيْشٍ أَحْنَاهُ عَلَى وَلَدٍ فِي صِغَرِهِ وَأَرْأَفَهُ بِزَوْجٍ عَلَى قِلَّةِ ذَاتِ يَدِهِ".
ثُمَّ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: وَقَدْ عَلِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ ابْنَةَ عِمْرَانَ لَمْ تَرْكَبِ الْإِبِلَ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: وَقَدْ عَلِمَ إِلَى آخِرِهِ. فَإِنَّهُ مَوْقُوفٌ فِي الصَّحِيحِ، وَهُنَا مَرْفُوعٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اونٹوں پر سوار ہونے والی خواتین میں، سب سے بہتر قریش کی خواتین ہیں، جو اپنی اولاد کے لئے ان کی کمسنی میں سب سے زیادہ مہربان ہوتی ہیں، اور اپنے شوہر کی غربت کے باوجود اس پر سب سے زیادہ مہربان ہوتی ہیں (یا اس سے سب سے زیادہ محبت کرتی ہیں)“۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات جانتے تھے کہ عمران کی صاحبزادی کبھی اونٹ پر سوار نہیں ہوئیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”آپ یہ بات جانتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس سے لے کر آخر تک کے کلمات نہیں ہیں ”صحیح“ میں
یہ روایت موقوف ہے اور یہاں ”مرفوع“ ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7426]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7428
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ قَالَتْ: خَطَبَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: مَا بِي عَنْكَ رَغْبَةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَكِنْ لَا أُحِبُّ أَنْ أَتَزَوَّجَ وَبَنِيَّ صِغَارٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" [ لِمَ؟ ] خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الْإِبِلَ نِسَاءُ قُرَيْشٍ أَحْنَاهُ عَلَى طِفْلٍ فِي صِغَرِهِ وَأَرْعَاهُ عَلَى بَعْلٍ فِي ذَاتِ يَدِهِ".
قُلْتُ: لَهَا عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام ہانی بنت ابوطالب رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے شادی کا پیغام دیا، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ سے بے رغبت نہیں ہوں، لیکن مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میں شادی کر لوں، جبکہ میرے بچے چھوٹے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ اونٹوں پر سوار ہونے والی خواتین میں سب سے بہتر قریش کی خواتین ہیں، جو بچوں پر ان کی کم سنی میں سب سے زیادہ مہربان ہوتی ہیں اور شوہر کی سب سے زیادہ دیکھ بھال کرتی ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے امام ترمذی نے ایک روایت نقل کی ہے، جو اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7428]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (269/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3329
«خير نساء ركبن الإبل صالح نساء قريش أحناه على ولد في صغره وأرعاه على زوج في ذات يده»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اونٹوں پر سوار ہونے والی عورتوں میں سب سے بہتر قریش کی نیک عورتیں ہیں، جو بچپن میں بچے پر سب سے زیادہ مہربان اور شوہر کے مال کی سب سے زیادہ نگہداشت کرنے والی ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الخاء./حدیث: 3329]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن أبي هريرة. الصحيحة 1052.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21435
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَقِيلٍ الْبَغْدَادِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، ثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَتْ: خَطَبَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: مَا بِي عَنْكَ رَغْبَةٌ يَا رَسُولَ اللهِ، وَلَكِنْ لَا أُحِبُّ أَنْ أَتَزَوَّجَ وَبَنِيَّ صِغَارٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِمَ؟ خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الْإِبِلَ نِسَاءُ قُرَيْشٍ أَحْنَاهُ عَلَى طِفْلٍ فِي صِغَرِهِ، وَأَرْعَاهُ عَلَى بَعْلٍ فِي ذَاتِ يَدِهِ.
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نکاح کا پیغام بھیجا تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے آپ سے کوئی بے رغبتی نہیں، لیکن میں نہیں چاہتی کہ نکاح کروں جبکہ میرے بچے چھوٹے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں؟ اونٹوں پر سوار ہونے والی عورتوں میں سب سے بہتر قریش کی عورتیں ہیں، جو بچپن میں بچے پر سب سے زیادہ مہربان اور شوہر کے مال میں سب سے زیادہ محتاط ہوتی ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21435]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 436، حدیث 1067»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6673
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُلَيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: نِسَاءُ قُرَيْشٍ خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الْإِبِلَ، أَحْنَاهُ عَلَى وَلَدٍ فِي صِغَرِهِ، وَأَرْعَاهُ عَلَى زَوْجٍ فِي ذَاتِ يَدِهِ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : نَقُولُ: قَدْ عَلِمَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ ابْنَةَ عِمْرَانَ لَمْ تَرْكَبِ الْإِبِلَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قریش کی خواتین ان تمام عورتوں میں سب سے بہتر ہیں جنہوں نے اونٹوں کی سواری کی، وہ اپنے بچے پر اس کے بچپن میں سب سے زیادہ شفقت کرنے والی اور اپنے شوہر کے مال و متاع کی سب سے زیادہ نگہداشت کرنے والی ہیں۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ہم یہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بخوبی علم تھا کہ سیدہ بنتِ عمران رضی اللہ عنہا نے کبھی اونٹ کی سواری نہیں کی تھی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6673]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 10538، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6643»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4211
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْمُبَارَكِ الْبَزَّازُ السُّوسِيُّ الْأَنْطَاكِيُّ قَالَ: نَا مَحْمُوَدُ بْنُ خَالِدٍ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَلِيٍّ النُّمَيْرِيُّ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: نِسَاءُ قُرَيْشٍ خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الْإِبِلَ، أَحْنَاهُ عَلَى طِفْلٍ، وَأَرْعَاهُ عَلَى زَوْجٍ فِي ذَاتِ يَدٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ النُّمَيْرِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”قریش کی عورتیں اونٹوں پر سوار ہونے والی عورتوں میں سب سے بہتر ہیں؛ بچے پر سب سے زیادہ شفیق اور شوہر کے مال و متاع کی سب سے بڑھ کر حفاظت کرنے والی ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو صفوان بن عمرو سے احمد بن علی نمیری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں محمود بن خالد منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4211]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5082، 5365، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2527، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6267، 6268، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9085، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14833، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7766، 7765، 7824، 8360، 9236، 9931، 10197، 10674، 11075، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1078، 1077، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6673، والبزار فى «مسنده» برقم: 7730، 7960، 8351، 9018، 9336، 10014، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20603، 20604، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33068»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4242
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَقِيلٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ: نَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَتْ: خَطَبَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: مَا بِي عَنْكَ رَغْبَةٌ يَا رَسُولَ اللهِ، وَلَكِنْ لَا أُحِبُّ أَنْ أَتَزَوَّجَ وَبَنِيَّ صِغَارٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الْإِبِلَ نِسَاءُ قُرَيْشٍ، أَحْنَاهُ عَلَى طِفْلٍ فِي صِغَرِهِ، وَأَرْعَاهُ عَلَى بَعْلٍ فِي ذَاتِ يَدِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ I ".
سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نکاح کا پیغام دیا تو میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے آپ سے کوئی بے رغبتی نہیں، لیکن مجھے یہ پسند نہیں کہ میں اس حال میں نکاح کروں کہ میرے بچے چھوٹے ہیں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اونٹوں پر سواری کرنے والی عورتوں میں سب سے بہتر قریش کی عورتیں ہیں، جو بچپن میں بچے پر سب سے زیادہ شفقت کرنے والی اور شوہر کے مال کی سب سے بڑھ کر نگہداشت کرنے والی ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل بن ابی خالد سے ابو اسماعیل مؤدب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4242]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 1067، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5619»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5619
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَوْصِلِيُّ قَالَ: ثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ ، قَالَتْ: خَطَبَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: مَا بِي رَغْبَةٌ عَنْكَ، وَلَكِنِّي لَا أُحِبُّ أَنْ أَتَزَوَّجَ وَبَنِيَّ صِغَارٌ، فَقَالَ: لَكِ غَيْرُ ذَلِكَ؟ فَقُلْتُ: لَا. فَقَالَ: خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الْإِبِلَ نِسَاءُ قُرَيْشٍ، أَحْنَاهُ عَلَى طِفْلٍ صَغِيرٍ، وَأَرْعَاهُ عَلَى بَعْلٍ فِي ذَاتِ يَدٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ .
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نکاح کا پیغام دیا تو میں نے عرض کیا: ”مجھے آپ سے کوئی بے رغبتی نہیں، لیکن مجھے یہ پسند نہیں کہ میں اس حال میں نکاح کروں کہ میرے بچے چھوٹے ہیں۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس کے علاوہ بھی کوئی وجہ ہے؟“ میں نے کہا: ”نہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اونٹوں پر سوار ہونے والی عورتوں میں سب سے بہتر قریش کی عورتیں ہیں، جو چھوٹے بچے پر سب سے زیادہ شفقت کرنے والی اور شوہر کے مال و متاع کی سب سے بڑھ کر نگہبانی کرنے والی ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسماعیل بن ابی خالد سے شعبی کے واسطے سے یہ حدیث صرف ابو اسماعیل مؤدب نے روایت کی ہے، اس میں احمد بن ابراہیم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5619]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 1067، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4242»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3101
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مُوسَى بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " نِسَاءُ قُرَيْشٍ خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الْإِبِلَ، أَحْنَاهُ عَلَى وَلَدٍ فِي صِغَرِهِ، وَأَرْعَاهُ عَلَى زَوْجٍ فِي ذَاتِ يَدٍ. قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: قَدْ عَلِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ ابْنَةَ عِمْرَانَ لَمْ تَرْكَبِ الْإِبِلَ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عَلِيٍّ، سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: " وَقَدْ عَلِمَ... " إِلَى آخِرِهِ، فَإِنَّهُ مَوْقُوفٌ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ، وَهُوَ هُنَا مَرْفُوعٌ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ رَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قریش کی خواتین ان تمام عورتوں میں سب سے بہتر ہیں جنہوں نے اونٹوں کی سواری کی، وہ بچپن میں اپنی اولاد پر نہایت شفیق اور اپنے شوہر کے مالی اثاثوں کی بہترین نگہداشت کرنے والی ہیں“، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے (مزید) فرمایا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علم میں یہ بات تھی کہ عمران کی صاحبزادی (سیدہ مریم علیہا السلام) نے کبھی اونٹ کی سواری نہیں کی تھی“، اسے امام احمد بن حنبل نے بھی روایت کیا ہے؛ میں کہتا ہوں کہ یہ حدیث صحیح بخاری و مسلم میں موجود ہے سوائے ان الفاظ کے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علم میں یہ بات تھی...“ کیونکہ وہاں یہ کلام سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ پر موقوف ہے جبکہ یہاں اسے مرفوعاً بیان کیا گیا ہے، نیز اس حدیث کی ایک شاہد روایت سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے جسے امام بزار نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النكاح/حدیث: 3101]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10538»

الحكم على الحديث:
أصله في الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں