الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
2807. 1- باب فضل من تولّى أمر المسلمين وحكم فيهم بالعدل
مسلمانوں کے معاملات کی تولیت و سرپرستی سنبھالنے اور ان کے درمیان عدل و انصاف کے ساتھ حکمرانی کرنے والے کی فضیلت کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 7589 (کل: 9 مقامات، 8 کتب)
صحیح مسلم: 4772
سنن نسائی: 4201
مشکوۃ المصابیح: 3661
مسند احمد: 10777
الفتح الربانی: 12046
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2322
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4446
حدیث نمبر: 7589
7589- عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: إنما الإمام جنة يقاتل من ورائه ويتقى به، فإن أمر بتقوى الله عز وجل وعدل، كان له بذلك أجر، وإن يأمر بغيره كان عليه منه.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الجهاد والسير (2957)، ومسلم في الإمارة (1841) كلاهما من حديث أبي الزناد، عن الأعرج، عن أبي هريرة فذكره. والسياق لمسلم.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
ترقیم عبدالباقی: 1841 ترقیم شاملہ: -- 4772
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، حَدَّثَنِي وَرْقَاءُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّمَا الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ وَيُتَّقَى بِهِ، فَإِنْ أَمَرَ بِتَقْوَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَعَدَلَ كَانَ لَهُ بِذَلِكَ أَجْرٌ، وَإِنْ يَأْمُرْ بِغَيْرِهِ كَانَ عَلَيْهِ مِنْهُ ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امام (مسلمانوں کا حکمران) ڈھال ہے، اس کے پیچھے (اس کی اطاعت کرتے ہوئے) جنگ کی جاتی ہے، اس کے ذریعے سے تحفظ حاصل کیا جاتا ہے، اگر امام اللہ عزوجل سے ڈرنے کا حکم دے اور عدل و انصاف سے کام لے تو اسے اس کا اجر ملے گا اور اگر اس نے اس کے خلاف کچھ کیا تو اس کا وبال اس پر ہو گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4772]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امام تو ڈھال ہے، اس کی سرپرستی اور نگرانی میں جنگ لڑی جاتی ہے اور اس کے ذریعے بچاؤ حاصل کیا جاتا ہے، اگر وہ اللہ سے ڈرنے کا حکم دے گا اور عدل سے کام لے گا تو اسے اس کا ثواب ملے گا اور اگر اس کے سوا حکم دے گا، تو اس کا گناہ اس پر ہو گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4772]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1841
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 4201
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ بَكَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الزِّنَادِ، مِمَّا حَدَّثَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجُ، مِمَّا ذَكَرَ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّمَا الْإِمَامُ جُنَّةٌ، يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ، وَيُتَّقَى بِهِ، فَإِنْ أَمَرَ بِتَقْوَى اللَّهِ وَعَدَلَ، فَإِنَّ لَهُ بِذَلِكَ أَجْرًا، وَإِنْ أَمَرَ بِغَيْرِهِ، فَإِنَّ عَلَيْهِ وِزْرًا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امام ایک ڈھال ہے جس کے زیر سایہ ۱؎ سے لڑا جاتا ہے اور اس کے ذریعہ سے جان بچائی جاتی ہے۔ لہٰذا اگر وہ اللہ سے تقویٰ کا حکم دے اور انصاف کرے تو اسے اس کا اجر ملے گا، اور اگر وہ اس کے علاوہ کا حکم دے تو اس کا وبال اسی پر ہو گا“۔ [سنن نسائي/كتاب البيعة/حدیث: 4201]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امام ڈھال ہے، اس کی آڑ میں لڑا جائے اور اس کی مدد کے ساتھ دشمن سے بچا جائے۔ اگر وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہوئے حکم دے اور انصاف کرے تو اس کو اس کا ثواب ملے گا اور اگر وہ اس طرح حکم نہ دے تو اسے گناہ ہوگا۔“ [سنن نسائي/كتاب البيعة/حدیث: 4201]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الجہاد 109(2957)، (تحفة الأشراف: 3741)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الإمارة 9 (1841)، سنن ابی داود/الجہاد 163 (2757) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اس کی رائے سے اور اس کی قیادت میں جنگ لڑی جاتی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
حدیث نمبر: 3661
كِتَابُ الْإِمَارَةِ وَالْقَضَاءِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 3661 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ عَصَى اللَّهَ، وَمَنْ يُطِعِ الْأَمِيرَ فَقَدْ أَطَاعَنِي وَمَنْ يَعْصِ الْأَمِيرَ فَقَدْ عَصَانِي وَإِنَّمَا الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ وَيُتَّقَى بِهِ فَإِنْ أَمَرَ بِتَقْوَى اللَّهِ وَعَدَلَ فَإِنَّ لَهُ بِذَلِكَ أَجْرًا وَإِنْ قَالَ بِغَيْرِهِ فَإِنَّ عَلَيْهِ مِنْهُ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی، جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی، جس نے امیر کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی، اور جس نے امیر کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی، اور امام ڈھال ہے اس کے زیر سایہ قتال کیا جاتا ہے اور اس کے ذریعے بچا جاتا ہے، اگر اس نے اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کا حکم دیا اور عدل کیا تو اس وجہ سے اس کے لیے اجر ہے، اور اگر اس نے اس کے علاوہ کچھ کہا تو اس کا گناہ اس پر ہو گا۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإمارة والقضاء/حدیث: 3661]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2975) و مسلم (1835/33)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 10777
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو , حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ , عَنْ أَبِي الزِّنَادِ , عَنِ الْأَعْرَجِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِنَّمَا الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ , وَيُتَّقَى بِهِ , فَإِنْ أَمَرَ بِتَقْوَى وَعَدَلَ , فَإِنَّ لَهُ بِذَلِكَ أَجْرًا , وَإِنْ أَمَرَ بِغَيْرِ ذَلِكَ , فَإِنَّ عَلَيْهِ مَنْهُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حکمران ڈھال ہوتا ہے اس کے پیچھے لڑا جاتا ہے اور اس کے ذریعے تقویٰ اختیار کیا جاتا ہے اگر وہ تقویٰ اور انصاف پر مبنی حکم دیتا ہے تو اس پر اسے ثواب ملے گا اور اگر اس کے علاوہ کوئی غلط حکم دیتا ہے تو اس پر اس کا وبال ہوگا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10777]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد قوي، خ: 2957، م: 1841
حدیث نمبر: 12046
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”إِنَّمَا الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ وَيُتَّقَى بِهِ فَإِنْ أَمَرَ بِتَقْوَى وَعَدَلَ فَإِنَّ لَهُ بِذَلِكَ أَجْرًا وَإِنْ أَمَرَ بِغَيْرِ ذَلِكَ فَإِنَّ عَلَيْهِ فِيهِ وِزْرًا“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: امام اور حکمران ایک ڈھال ہے، جس کے پیچھے سے دشمن سے لڑاجاتا ہے اور اس کے ذریعہ دشمن کے وار سے بچاجاتا ہے، اگر وہ تقویٰ کا حکم دے اور عدل سے کام لے تو اسے ان کاموں کا اجر ملے گا اور اگر اس کے سوا کسی دوسری بات کا حکم دے تو اسے اس کا گناہ ہوگا۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12046]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 2957، ومسلم: 1841، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10777 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10787»
وضاحت: فوائد: … تمام اجتماعی معاملات کا دار ومدار امام اور حکمران پر ہے،ا گر حکمران صالح ہو تو شرپسند عناصر بھی دب جاتے ہیں، لیکن اگر حکمران برا ہو تو خیر والے لوگ پس پردہ چلے جاتے ہیں۔
الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 2957
حدیث نمبر: 7613
7613- عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: إنما الإمام جنة يقاتل من ورائه ويتقى به، فإن أمر بتقوى الله عز وجل وعدل، كان له بذلك أجر وإن يأمر بغيره كان عليه منه.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الجهاد والسير (2957)، ومسلم في الإمارة (1841) كلاهما من حديث أبي الزناد، عن الأعرج، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 2322
«إنما الإمام جنة يقاتل من ورائه ويتقى به فإن أمر بتقوى الله وعدل فإن له بذلك أجرا وإن أمر بغيره فإن عليه وزرا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”امام (حکمران) تو ایک ڈھال ہے جس کے پیچھے رہ کر جنگ لڑی جاتی ہے اور اس کے ذریعے (دشمن سے) بچاؤ حاصل کیا جاتا ہے۔ پس اگر وہ اللہ سے ڈرنے کا حکم دے اور عدل و انصاف کرے تو اس کے لیے اس (عمل) کا ثواب ہے، اور اگر وہ اس کے علاوہ (کوئی اور) حکم دے تو اس پر اس کا گناہ ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2322]
”امام (حکمران) تو ایک ڈھال ہے جس کے پیچھے رہ کر جنگ لڑی جاتی ہے اور اس کے ذریعے (دشمن سے) بچاؤ حاصل کیا جاتا ہے۔ پس اگر وہ اللہ سے ڈرنے کا حکم دے اور عدل و انصاف کرے تو اس کے لیے اس (عمل) کا ثواب ہے، اور اگر وہ اس کے علاوہ (کوئی اور) حکم دے تو اس پر اس کا گناہ ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2322]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق ن] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1206.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4446
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا شَبَابَةُ ، ثَنَا وَرْقَاءُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّمَا الْإِمَامُ جُنَّةٌ، يُقَاتِلُ مِنْ وَرَائِهِ وَيُتَّقَى بِهِ، فَإِنْ أَمَرَ بِتَقْوَى اللَّهِ وَعَدَلَ فَإِنَّ لَهُ بِذَلِكَ أَجْرًا، وَإِنْ أَمَرَ بِغَيْرِهِ فَإِنَّ عَلَيْهِ مِنْهُ إِثْمًا.
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، بَلْ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ مِنْ طَرِيقِ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ ثَنَا شَبَابَةُ ، فَذَكَرَهُ دُونَ قَوْلِهِ: "وَيُتَّقَى بِهِ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، بَلْ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ مِنْ طَرِيقِ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ ثَنَا شَبَابَةُ ، فَذَكَرَهُ دُونَ قَوْلِهِ: "وَيُتَّقَى بِهِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”امام (مسلمانوں کا حکمران) محض ایک ڈھال ہے، جس کے پیچھے رہ کر جنگ لڑی جاتی ہے اور جس کے ذریعے (دشمن کے حملوں سے) تحفظ حاصل کیا جاتا ہے؛ چنانچہ اگر وہ تقویٰ الٰہی کا حکم دے اور عدل و انصاف سے کام لے تو اسے اس کا بھرپور اجر ملے گا، اور اگر وہ اس کے علاوہ کسی اور چیز کا حکم دے تو اس کا گناہ اسی پر ہو گا۔“ اس حدیث کی سند کے تمام راوی صحیح کے راوی ہیں، بلکہ امام مسلم نے اسے اپنی صحیح میں زہیر بن حرب عن شبابہ کے طریق سے روایت کیا ہے، مگر انہوں نے اس میں «وَيُتَّقَى بِهِ» کے الفاظ ذکر نہیں کیے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجهاد/حدیث: 4446]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد رجاله رجال الصحيح، بل رواه مسلم في صحيحه من طريق زهير بن حرب ثنا شبابة، فذكره دون قوله: "ويتقى به"»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1841، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4196، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2757، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10398، وأخرجه فتح الباري برقم: 3244»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1841، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4196، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2757، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10398، وأخرجه فتح الباري برقم: 3244»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح