الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
3180. 1- باب في عظم ملك سليمان عليه السلام
حضرت سلیمان علیہ السلام کی عظیم الشان سلطنت اور ان کی بادشاہت کی وسعت و عظمت کے بیان میں ایک باب۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 8457 (کل: 19 مقامات، 12 کتب)
صحیح مسلم: 1209
مسند اسحاق بن راہویہ: 135
مشکوۃ المصابیح: 987
مسند احمد: 7969
اللؤلؤ والمرجان: 314
سنن دارقطنی: 1376
الفتح الربانی: 10403
صحیح ابن حبان: 6419
السنن الكبرى للبيهقي: 3184
11 تا 19
حدیث نمبر: 314
314 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنَّ عِفْرِيتًا مِنَ الْجِنِّ تَفَلَّتَ عَلَيَّ الْبَارِحَةَ لِيَقْطَعَ عَلَيَّ الصَّلاَةَ، فَأَمْكَنَنِي اللهُ مِنْهُ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَرْبِطَهُ إِلَى سَارِيَةٍ مِنْ سَوَارِي الْمَسْجِدِ حَتَّى تُصْبِحُوا وَتَنْظُرُوا إِلَيْهِ كُلُّكُمْ، فَذَكَرْتُ قَوْلَ أَخِي سُلَيْمَانَ (رَبِّ هَبْ لِي مُلْكًا لاَ يَنْبَغِي لأَحدٍ مِنْ بَعْدِي) فَرَدَّهُ خَاسِئًا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گزشتہ رات ایک سرکش جن اچانک میرے پاس آیا، وہ میری نماز میں خلل ڈالنا چاہتا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے اس پر قابو دے دیا اور میں نے سوچا کہ مسجد کے کسی ستون کے ساتھ اسے باندھ دوں تاکہ صبح کو تم سب بھی اسے دیکھو، پھر مجھے اپنے بھائی سلیمان کی یہ دعا یاد آ گئی: ﴿رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لَّا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِّن بَعْدِي﴾ [سورة ص: 35] ”اے میرے رب! مجھے ایسا ملک عطا فرما دے جو میرے بعد کسی کو حاصل نہ ہو۔“”پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شیطان کو ذلیل کر کے دھتکار دیا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 314]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 8 كتاب الصلاة: 75 باب الأسير أو الغريم يربط في المسجد»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
ترقیم العلمیہ : 1360 ترقیم الرسالہ : -- 1376
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، ثنا شَبَابَةُ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ صَلَّى صَلاةً، فَقَالَ:" إِنَّ الشَّيْطَانَ عَرَضَ لِي يُفْسِدُ عَلَيَّ الصَّلاةَ، فَأَمْكَنَنِي اللَّهُ مِنْهُ فَذَعَتُّهُ، وَلَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أُوثِقَهُ إِلَى سَارِيَةٍ حَتَّى تُصْبِحُوا وَتَنْظُرُوا إِلَيْهِ أَجْمَعُونَ أَوْ كُلُّكُمْ، فَذَكَرْتُ قَوْلَ سُلَيْمَانَ: رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لا يَنْبَغِي لأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي سورة ص آية 35، فَرَدَّهُ اللَّهُ خَائِبًا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ آپ نے نماز ادا کی (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) آپ نے ارشاد فرمایا: ”شیطان میرے سامنے آیا تھا تاکہ میری نماز خراب کرے، تو اللہ نے مجھے اس پر قابودے دیا، میں نے اسے پکڑ لیا۔ میں نے یہ ارادہ کیا کہ اسے ایک ستون کے ساتھ باندھ دوں، تاکہ صبح تم لوگ اسے دیکھ لو۔“ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) پھر مجھے سیدنا سلیمان علیہ السلام کی یہ دعا یاد آگئی: ”اے میرے پروردگار! مجھے بخش دے اور مجھے ایسی بادشاہی عطا کر جو میرے بعد کسی اور کو نہ ملے۔“ [ص: 35] (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں) تو اللہ نے اس شیطان کو رسوا کر کے واپس کر دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1376]
ترقیم العلمیہ: 1360
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 461، 1210، 3284، 3423، 4808، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 541، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2349، 6418، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1376، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 8084»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10403
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ( (إِنَّ عِفْرِيتًا مِنَ الْجِنِّ تَفَلَّتَ عَلَيَّ الْبَارِحَةَ لِيَقْطَعَ عَلَيَّ الصَّلَاةَ فَأَمْكَنَنِيَ اللَّهُ مِنْهُ فَدَعَتُّهُ وَأَرَدْتُ أَنْ أَرْبِطَهُ إِلَى جَنْبِ سَارِيَةٍ مِنْ سَوَارِي الْمَسْجِدِ حَتَّى تُصْبِحُوا فَتَنْظُرُوا إِلَيْهِ كُلُّكُمْ أَجْمَعُونَ) ) قَالَ ( (فَذَكَرْتُ دَعْوَةَ أَخِي سُلَيْمَانَ رَبِّ هَبْ لِي مُلْكًا لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي قَالَ فَرَدَّهُ خَاسِئًا) )
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک شیطان نے گزشتہ رات میری نماز کو کاٹنے کے لیے مجھ پر حملہ کیا، لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے قدرت دی اور میں نے اس کو دھکا دیا، پھر میں نے چاہا کہ اس کو مسجد کے ستونوں میں سے ایک ستون کے ساتھ باندھ دوں، تاکہ تم سارے صبح کے وقت اس کو دیکھ سکو، لیکن پھر مجھے اپنی بھائی سلیمان علیہ السلام کی دعا یاد آگئی: اے میرے ربّ! مجھے ایسی بادشاہت عطا فرما کہ جو میرے بعد کسی کے لیے لائق نہ ہو، پس اس کو ناکام و نامراد لوٹا دیا۔ [الفتح الربانی/بيان قصص أنبياء الله عليهم السلام/حدیث: 10403]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 461، 3423، ومسلم: 541، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7969 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7956»
وضاحت: فوائد: … سلیمان علیہ السلام کو اپنے باپ داود علیہ السلام سے نبوت اور بادشاہت وراثت میں ملی، سلیمان علیہ السلام انفرادی خصوصیت و فضیلت کے مالک تھے، وہ پوری تاریخ انسانیت میں اس اعتبار سے ممتاز ہے کہ ان کی حکمرانی صرف انسانوں پر ہی نہیں تھی، بلکہ جنات، حیوانات اور چرند پرند حتی کہ ہوا تک ان کے ماتحت تھی۔
اللہ تعالیٰ نے سورۂ نمل میں (۱۶ تا ۴۴) اور سورۂ ص میں (۳۰ تا ۴۰) میں بہت خوبصورت انداز میں سلیمان علیہ السلام کا ذکر کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے سورۂ نمل میں (۱۶ تا ۴۴) اور سورۂ ص میں (۳۰ تا ۴۰) میں بہت خوبصورت انداز میں سلیمان علیہ السلام کا ذکر کیا ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 461
حدیث نمبر: 6419
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِِنَّ عِفْرِيتًا مِنَ الْجِنِّ جَعَلَ يَأْتِي الْبَارِحَةَ لِيَقْطَعَ عَلَيَّ صَلاتِي، فَأَمْكَنَنِي اللَّهُ مِنْهُ، فَأَرَدْتُ أَنْ آخُذَهُ فَأَرْبِطَهُ إِِلَى سَارِيَةٍ مِنْ سَوَارِيَ الْمَسْجِدِ حَتَّى تُصْبِحُوا، فَتَنْظُرُوا إِِلَيْهِ كُلُّكُمْ"، قَالَ:" ثُمَّ ذَكَرْتُ قَوْلَ أَخِي سُلَيْمَانَ: رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لا يَنْبَغِي لأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي سورة ص آية 35"، قَالَ:" فَرَدَّهُ اللَّهُ خَاشِعًا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنات میں سے ایک عفریت گزشتہ رات میرے پاس آیا تاکہ میری نماز کو خراب کرے، اللہ تعالیٰ نے مجھے اس پر قابو دے دیا۔ پہلے میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں اسے پکڑ کر مسجد کے ستون کے ساتھ باندھ دیتا ہوں، یہاں تک کہ تم سب لوگ اسے دیکھ لو۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”پھر مجھے اپنے بھائی سیدنا سلیمان علیہ السلام کا یہ قول یاد آیا: ﴿رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لَّا يَنبَغِي لِأَحَدٍ مِّن بَعْدِي﴾ [سورة ص: 35] ”اے میرے پروردگار! تو میری مغفرت کر دے اور مجھے ایسا ملک عطا کر جو میرے بعد کسی اور کو نہ مل سکے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”تو اللہ تعالیٰ نے اس شیطان کو سرنگوں کر کے واپس کیا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6419]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 461، 1210، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 541، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2349، 6418، 6419، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 555، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1376، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8084» «رقم طبعة با وزير 6385»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (2343). تنبيه!! رقم (2343) = (2349) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 2655
2655. عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: إنَّ عِفريتا من الجنِّ تفلَّتَ عليَّ البارحةَ - أو كلمة نحوها- ليقطعَ عليَّ صَلاتي. فأمكنني الله منه فأخذتُه فأردتُ أن أرْبطَه على ساريةٍ من سواري المسجد حتى تنظروا إليه كُلُّكم. فذكرْتُ دعوةَ أخي سليمان: رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي [ سورة ص: 35] فرددتُه خاسئاً. عِفْريت: متمرد من إنس أو جان مثل زَبْنِيَة جماعتها الزَبانية.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في أحاديث الأنبياء (3423)، ومسلم في المساجد (541) كلاهما عن محمد بن بشار، حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، عن محمد ابن زياد، قال: سمعتُ أبا هريرة فذكر الحديث واللفظ للبخاريّ.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 13180
13180- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن عفريتا من الجن جعل يفتك علي البارحة ليقطع علي الصلاة، وإن الله أمكنني منه فذعته، فلقد هممت أن أربطه إلى جنب سارية من سواري المسجد حتى تصبحوا تنظرون إليه أجمعون -أو كلكم- ثم ذكرت قول أخي سليمان: قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي فرده الله خاسئا.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التفسير (4808)، ومسلم في المساجد (541) كلاهما من طريق شعبة، حدثنا محمد بن زياد، قال: سمعت أبا هريرة يقول: فذكره،»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 3184
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ عِفْرِيتًا مِنَ الْجِنِّ تَفَلَّتَ عَلَيَّ الْبَارِحَةَ لِيَقْطَعَ عَلَيَّ الصَّلَاةَ فَأَمْكَنَنِي اللهُ مِنْهُ فَذَرَعْتُهُ، وَأَرَدْتُ أَنْ أَرْبِطَهُ إِلَى جَنْبِ سَارِيَةٍ مِنْ سَوَارِي الْمَسْجِدِ حَتَّى تُصْبِحُوا فَتَنْظُرُوا إِلَيْهِ كُلُّكُمْ أَجْمَعُونَ" قَالَ:" فَذَكَرْتُ دَعْوَةَ أَخِي سُلَيْمَانَ: رَبِّ هَبْ لِي مُلْكًا لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي" قَالَ:" فَرَدَّهُ خَاسِئًا" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ، وَمُسْلِمٌ جَمِيعًا، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عفریت نامی جن گزشتہ رات مجھے تنگ کرنے لگا تاکہ میری نماز میں خلل ڈالے۔ اللہ تعالیٰ نے اسے میرے اختیار میں کر دیا۔ میں نے چاہا کہ اس کو مسجد کے ستونوں میں سے ایک ستون کے ساتھ باندھ دوں تاکہ صبح کو تم سب اس کو دیکھتے، لیکن مجھے اپنے بھائی سلیمان علیہ السلام کی دعا یاد آئی جو انہوں نے کی تھی: ﴿قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لَّا يَنبَغِي لِأَحَدٍ مِّن بَعْدِي ۖ إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ﴾ [سورة ص: 35] ”اے میرے رب! مجھے بخش دے اور مجھے ایسی بادشاہت عطا فرما جو میرے بعد کسی کے لیے نہ ہو۔ بے شک تو ہی بہت زیادہ عطا کرنے والا ہے“ تو میں نے اس کو رسوا کر کے چھوڑ دیا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3184]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 449»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1649
"إن الشيطان عرض لي فشد علي ليقطع الصلاة علي فأمكنني الله تعالى منه فذعته ولقد هممت أن أوثقه إلى سارية حتى تصبحوا فتنظروا إليه فذكرت قول سليمان {رَبِ هَبْ لِي مُلْكاً لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي} فرده الله خاسئا
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ شیطان میرے سامنے آیا اور مجھ پر زور لگایا تاکہ میری نماز توڑ دے، لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے اس پر قابو دے دیا تو میں نے اس کا گلا دبا دیا۔ اور یقیناً میں نے ارادہ کیا تھا کہ اسے مسجد کے کسی ستون سے باندھ دوں تاکہ تم صبح کے وقت اسے دیکھ سکو، لیکن مجھے سلیمان (علیہ السلام) کا یہ قول یاد آ گیا: ﴿رَبِّ هَبْ لِي مُلْكاً لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي﴾ ”اے میرے رب! مجھے ایسی بادشاہت عطا فرما جو میرے بعد کسی کے لائق نہ ہو۔“ [سورة ص: 35] پس اللہ نے اسے ذلیل و رسوا کر کے واپس لوٹا دیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1649]
”بلاشبہ شیطان میرے سامنے آیا اور مجھ پر زور لگایا تاکہ میری نماز توڑ دے، لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے اس پر قابو دے دیا تو میں نے اس کا گلا دبا دیا۔ اور یقیناً میں نے ارادہ کیا تھا کہ اسے مسجد کے کسی ستون سے باندھ دوں تاکہ تم صبح کے وقت اسے دیکھ سکو، لیکن مجھے سلیمان (علیہ السلام) کا یہ قول یاد آ گیا: ﴿رَبِّ هَبْ لِي مُلْكاً لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي﴾ ”اے میرے رب! مجھے ایسی بادشاہت عطا فرما جو میرے بعد کسی کے لائق نہ ہو۔“ [سورة ص: 35] پس اللہ نے اسے ذلیل و رسوا کر کے واپس لوٹا دیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1649]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ] عن أبي هريرة. صفة الصلاة 46.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 2111
«إن عفريتا من الجن تفلت علي البارحة ليقطع على الصلاة فأمكنني الله منه فذعته وأردت أن أربطه إلى سارية من سواري المسجد حتى تصبحوا وتنظروا إليه كلكم فذكرت قول أخي سليمان {رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكاً لا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي} فرده الله خاسئا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”گزشتہ رات جنات میں سے ایک سرکش جن نے مجھ پر اچانک حملہ کیا تاکہ میری نماز توڑ دے، مگر اللہ تعالیٰ نے مجھے اس پر قابو دے دیا اور میں نے اس کا گلا گھونٹ دیا۔ اور میں نے ارادہ کیا کہ اسے مسجد کے ستونوں میں سے کسی ستون کے ساتھ باندھ دوں تاکہ صبح تم سب اسے دیکھ سکو۔ لیکن پھر مجھے اپنے بھائی سلیمان (علیہ السلام) کی یہ دعا یاد آ گئی: ﴿رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكاً لا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي﴾ ”اے میرے رب! مجھے بخش دے اور مجھے ایسی بادشاہت عطا فرما جو میرے بعد کسی کے لائق نہ ہو۔“ [سورة ص: 35] ، تو اللہ تعالیٰ نے اس (جن) کو ذلیل و خوار کر کے لوٹا دیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2111]
”گزشتہ رات جنات میں سے ایک سرکش جن نے مجھ پر اچانک حملہ کیا تاکہ میری نماز توڑ دے، مگر اللہ تعالیٰ نے مجھے اس پر قابو دے دیا اور میں نے اس کا گلا گھونٹ دیا۔ اور میں نے ارادہ کیا کہ اسے مسجد کے ستونوں میں سے کسی ستون کے ساتھ باندھ دوں تاکہ صبح تم سب اسے دیکھ سکو۔ لیکن پھر مجھے اپنے بھائی سلیمان (علیہ السلام) کی یہ دعا یاد آ گئی: ﴿رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكاً لا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي﴾ ”اے میرے رب! مجھے بخش دے اور مجھے ایسی بادشاہت عطا فرما جو میرے بعد کسی کے لائق نہ ہو۔“ [سورة ص: 35] ، تو اللہ تعالیٰ نے اس (جن) کو ذلیل و خوار کر کے لوٹا دیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2111]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ن] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح