🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3211. 10- باب في معجزة شق الصدر وهو غلام
”آپ ﷺ کے عہدِ طفولیت میں رونما ہونے والے معجزہٴ شقِ صدر (سینہ مبارک کے چاک کیے جانے) کے بیان میں۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 8511 (کل: 18 مقامات، 9 کتب)
الجامع الكامل: 8511، 614، 13746
صحیح مسلم: 411، 412، 413، 414
مشکوۃ المصابیح: 5852
مسند احمد: 12221، 12506، 14069
مصنف ابن ابی شیبہ: 39316
الفتح الربانی: 10470
صحیح ابن حبان: 6334، 6336
المستدرک علی الصحیحین: 3993
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3374، 3507
11 تا 18
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10470
عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَلْعَبُ مَعَ الصِّبْيَانِ فَأَتَاهُ آتٍ فَأَخَذَهُ فَشَقَّ بَطْنَهُ فَاسْتَخْرَجَ مِنْهُ عَلَقَةً فَرَمَى بِهَا وَقَالَ هَذِهِ نَصِيبُ الشَّيْطَانِ مِنْكَ ثُمَّ غَسَلَهُ فِي طَشْتٍ مِنْ ذَهَبٍ مِنْ مَاءِ زَمْزَمَ ثُمَّ لَأَمَهُ فَأَقْبَلَ الصِّبْيَانُ إِلَى ظِئْرِهِ قُتِلَ مُحَمَّدٌ قُتِلَ مُحَمَّدٌ فَاسْتَقْبَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ فَقَدِ انْتَقَعَ لَوْنُهُ قَالَ أَنَسٌ فَلَقَدْ كُنَّا نَرَى أَثَرَ الْمَخِيطِ فِي صَدْرِهِ
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بچوںکے ساتھ کھیل رہے تھے کہ ایک آنے والا آیا، اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیٹ مبارک چاک کیا اور اس سے خون کا لوتھڑا نکال کر پھینک دیا اور کہا: یہ آپ سے شیطان کا حصہ تھا،پھر اس نے اس کو سونے کے تھال میں موجود زمزم کے پانی سے دوھویا، بچے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دایہ کے پاس گئے اور کہا: محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قتل کر دیا گیا ہے، محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قتل کر دیا گیا ہے، پس جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لینے آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رنگ بدلا ہوا تھا، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سینے میں سلائی کا نشان دیکھتے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب سيرة أول النبيين وخاتم المرسلين نبينا محمد بن عبد الله صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 10470]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 7517، ومسلم: 162، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12221 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12246»
وضاحت: فوائد: … خون کا یہ لوتھڑا من جملہ ان اجزاء میں سے تھا، جن کے ذریعے انسانی تخلیق کی تکمیل ہوتی ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسد ِ اطہر سے اس لوتھڑے کو نکال دینا،یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رفعت کی دلیل ہے، اللہ تعالیٰ کی طرف سے کرامت ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کسی بڑے منصب کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس لوتھڑے کے بغیر پیدا ہوتے اور پیدائشی طور پر اس سے سالم ہوتے تو اس سے لوگوں کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقت کا اندازہ نہ ہو سکتا، سو اللہ تعالیٰ جبریل علیہ السلام کے ذریعہ اس کرامت کا اظہار کیا، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ظاہر کی طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے باطن کا کمال بھی ثابت ہو جائے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 7517
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6334
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَاهُ جِبْرِيلُ وَهُوَ يَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ، فَأَخَذَهُ فَصَرَعَهُ، فَشَقَّ قَلْبَهُ، فَاسْتَخْرَجَ مِنْهُ عَلَقَةً، فَقَالَ:" هَذَا حَظُّ الشَّيْطَانِ مِنْكَ، ثُمَّ غَسَلَهُ فِي طَسْتٍ مِنْ ذَهَبٍ بِمَاءِ زَمْزَمَ، ثُمَّ لأَمَهُ، ثُمَّ أَعَادَهُ فِي مَكَانِهِ"، وَجَاءَ الْغِلْمَانُ يَسْعَوْنَ إِِلَى أُمِّهِ، يَعْنِي: ظِئْرَهُ، فَقَالُوا: إِِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ قُتِلَ، فَاسْتَقْبَلُوهُ مُنْتَقِعَ اللَّوْنِ ، قَالَ أَنَسٌ: قَدْ كُنْتُ أَرَى أَثَرَ ذَلِكَ الْمِخْيَطِ فِي صَدْرِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: شُقَّ صَدْرُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ صَبِيٌّ يَلْعَبُ مَعَ الصِّبْيَانِ، وَأُخْرِجَ مِنْهُ الْعَلَقَةُ، وَلَمَّا أَرَادَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا الإِِسْرَاءَ بِهِ، أَمَرَ جِبْرِيلَ بِشَقِّ صَدْرِهِ ثَانِيًا، وَأَخْرَجَ قَلْبَهُ فَغَسَلَهُ، ثُمَّ أَعَادَهُ مَكَانَهُ مَرَّتَيْنِ فِي مَوْضِعَيْنِ، وَهُمَا غَيْرُ مُتَضَادَّيْنِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدنا جبرائیل علیہ السلام آئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ (یعنی یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بچپن کا واقعہ ہے) انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لٹایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل کو چیرا اور اس میں سے جما ہوا خون نکالا اور بولے: یہ آپ کے اندر شیطان کا حصہ تھا، پھر انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا قلب مبارک سونے سے بنے ہوئے طشت میں رکھ کر آبِ زم زم کے ذریعے دھویا پھر اسے واپس اس کی جگہ پر رکھ دیا۔ بچے دوڑتے ہوئے آپ کی والدہ یعنی آپ کی دائی اماں کے پاس آئے اور انہوں نے کہا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر دیا گیا، وہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ کی رنگت تبدیل ہو چکی تھی، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ مبارک میں سیے جانے کا نشان دیکھا ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ مبارک کو شق کرنے کا واقعہ (پہلی مرتبہ) اس وقت ہوا جب آپ بچے تھے اور بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ تو آپ کے اندر سے جما ہوا خون نکالا گیا۔ پھر جب اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج پر لے جانے کا ارادہ کیا تو اس نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام کو حکم دیا، انہوں نے دوسری مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا شق صدر کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل کو نکال کر دوبارہ اسے دھویا اور پھر اسے اس کی جگہ پر رکھ دیا، تو ایسا دو مرتبہ ہوا اور دو مختلف موقعوں پر ہوا۔ ان دونوں روایات میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6334]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 162، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6334، 6336، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3971، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12405» «رقم طبعة با وزير 6300»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «فقه السيرة» (61): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6336
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ وَهُوَ يَلْعَبُ مَعَ الصَّبيانِ، فَأَخَذَهُ فَصَرَعَهُ، فَشَقَّ قَلْبَهُ، فَاسْتَخْرَجَ مِنْهُ عَلَقَةً، فَقَالَ:" هَذَا حَظُّ الشَّيْطَانِ مِنْكَ، ثُمَّ غَسَلَهُ فِي طَسْتٍ مِنْ ذَهَبٍ بِمَاءِ زَمْزَمَ، ثُمَّ أَعَادَهُ فِي مَكَانِهِ، فَجَاءَهُ الْغِلْمَانُ يَسْعَوْنَ إِِلَى أُمِّهِ، يَعْنِي: ظِئْرَهُ، فَقَالَ: إِِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ قُتِلَ، فَاسْتَقْبَلُوهُ مُنْتَقِعَ اللَّوْنِ ، قَالَ أَنَسٌ: كُنْتُ أَرَى أَثَرَ ذَلِكَ الْمِخْيَطِ فِي صَدْرِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے (یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بچپن کی بات ہے)، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑا، آپ کو لٹایا اور آپ کے قلب مبارک کو چیر دیا، اس میں سے خون کا ایک لوتھڑا نکالا اور بولے: «هَذَا حَظُّ الشَّيْطَانِ مِنْكَ» ”یہ آپ کے اندر شیطان کا حصہ تھا“، پھر انہوں نے سونے کے بنے ہوئے طشت میں آبِ زم زم کے ذریعے آپ کے قلب مبارک کو دھویا اور پھر اسے دوبارہ اس کی جگہ رکھ دیا۔ بچے دوڑتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ یعنی دائی ماں کے پاس آئے اور بولے: ”سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر دیا گیا ہے“۔ وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ کے چہرے کی رنگت بدلی ہوئی تھی۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ مبارک میں اس سیون (ٹانکوں کے نشان) کو میں نے دیکھا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6336]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 162، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6334، 6336، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3971، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12405» «رقم طبعة با وزير 6302»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى قريباً (6300). تنبيه!! رقم (6300) = (6334) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3993
حدَّثَناه علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدَّثنا أبو مُسلِم ومحمد بن يحيى القزَّاز قالا: حدَّثنا حَجَّاج بن المِنهال، حدَّثنا حماد بن سَلَمة، أخبرنا ثابتٌ البُنَاني، عن أنس بن مالك: أن رسول الله ﷺ أتاه جبريلُ وهو يلعبُ مع الصِّبيان، فأَخَذَه فصَرَعَه فشَقَّ عن قلبِه، فاستَخرَج منه عَلَقةً، فقال: هذا حظُّ الشيطان منك، قال: فغَسَلَه في طَسْتٍ من ذهب بماءِ زمزمَ ثم لأَمَه ثم أعاده في مكانه، قال: وجاء الغِلمانُ يَسعَونَ إلى أُمَّه - يعني ظِئْرَه - فقالوا: إنَّ محمدًا قد قُتِل (1) ، فأقبَلَت ظئره تريده، فاستقبلها راجعًا وهو مُنتقِعُ اللون. قال أنس: وقد كنَّا نَرى أثرَ المِخْيَطِ في صدرِه (2) . صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه! وقد صحَّت الروايةُ عن عمر بن الخطَّاب وعلي بن أبي طالب: لن يَغلِبَ عُسرٌ يُسرَينِ (3) . وقد رُوِيَ بإسنادٍ مُرسَلٍ عن النبي ﷺ:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3949 - صحيح على شرط مسلم
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جبرائیل علیہ السلام تشریف لائے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑا اور لٹا دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل (کی جگہ) سے سینہ چاک کیا، پھر اس میں سے خون کا ایک لوتھڑا نکالا اور فرمایا: ”یہ تم میں سے شیطان کا حصہ تھا۔“ پھر انہوں نے اسے سونے کے ایک طشت میں زمزم کے پانی سے دھویا، پھر اسے جوڑ کر اسی جگہ واپس رکھ دیا۔ اور لڑکے دوڑتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ماں (یعنی آپ کی رضاعی ماں سیدہ حلیمہ) کے پاس گئے اور کہا: ”محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو قتل کر دیا گیا ہے۔“ تو وہ دوڑتی ہوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آئیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں واپس آتے ہوئے ملے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کا رنگ اترا ہوا تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اور ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ مبارک پر سلائی کے نشانات دیکھا کرتے تھے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اور سیدنا عمر بن خطاب اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہما سے یہ روایت بھی صحیح ثابت ہے کہ: ”ایک تنگی دو آسانیوں پر ہرگز غالب نہیں آ سکتی۔“ اور یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل سند کے ساتھ بھی یوں مروی ہے: [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3993]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،أبو مسلم: هو الحافظ أبو مسلم الكجِّي إبراهيم بن عبد الله بن مسلم البصري.» [ترقيم الرساله 3993] [ترقيم الشركة 3971] [ترقيم العلميه 3949]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 614
614. عن أنس: أنّ رسول الله صلى الله عليه وسلم أتاه جبريل وهو يلعب مع الغلمان، فأخذه فصرعه فشقّ عن قلبه، فاستخرج القلب. الحديث.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإيمان (162: 261) عن شيبان بن فروخ، حدّثنا حماد بن سلمة، حدّثنا ثابت البنانيّ، عن أنس بن مالك، فذكر الحديث في قصة الإسراء والمعراج.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13746
13746- عن أنس بن مالك أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أتاه جبريل، وهو يلعب مع الغلمان. فأخذه فصرعه فشق عن قلبه. فاستخرج القلب، فاستخرج منه علقة فقال: هذا حظ الشيطان منك، ثم غسله في طست من ذهب بماء زمزم، ثم لأمه، ثم أعاده في مكانه. وجاء الغلمان يسعون إلى أمه (يعني ظئْره) فقالوا: إن محمداً قد قتل، فاستقبلوه وهو منتقع اللون. قال أنس: وقد كنت أرى أثر ذلك المخيط في صدره.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإيمان (162: 261) عن شيبان بن فروخ، حدثنا حماد بن سلمة، حدثنا ثابت البناني، عن أنس بن مالك فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3374
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَاهُ جِبْرِيلُ - وَهُوَ يَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ - فَأَخَذَهُ، فَصَرَعَهُ، فَشَقَّ قَلْبَهُ، فَاسْتَخْرَجَ مِنْهُ عَلَقَةً، قَالَ: هَذَا حَظُّ الشَّيْطَانِ مِنْكَ، ثُمَّ غَسَلَهُ فِي طَسْتٍ مِنْ ذَهَبٍ بِمَاءِ زَمْزَمَ، ثُمَّ لَأَمَهُ، ثُمَّ أَعَادَهُ فِي مَكَانِهِ، وَجَاءَ الْغِلْمَانُ يَسْعَوْنَ إِلَى أُمِّهِ - يَعْنِي: ظِئْرَهُ - فَقَالُوا: إِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ قُتِلَ، فَاسْتَقْبَلَتْهُ مُنْتَقِعَ اللَّوْنِ، قَالَ أَنَسٌ : قَدْ كُنْتُ أَرَى أَثَرَ ذَلِكَ الْمِخْيَطِ فِي صَدْرِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ جبریل علیہ السلام آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑ کر زمین پر لٹایا، سینہ چاک کیا، دل نکالا، پھر اس میں سے ایک جما ہوا لوتھڑا نکال کر کہا: یہ تم میں شیطان کا حصہ تھا۔ پھر دل کو سونے کے ایک طشت میں زمزم کے پانی سے دھویا، جوڑا اور اپنی جگہ واپس رکھ دیا۔ بچے دوڑتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی والدہ کے پاس گئے اور کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کردیا گیا ہے۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ بدلا ہوا تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے پر سلائی کا نشان دیکھا کرتا تھا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3374]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 162، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11812، 12097، 13655، وأخرجه فتح الباري برقم: 342، 1077، 3378، 3673، 3674، 5705، 7079، وأخرجه مسند البزار برقم: 1568، 3484، 3892، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 1768، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 744، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8، 3856، 3870، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13844، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6334، 6336، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3361»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3507
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَاهُ جِبْرِيلُ وَهُوَ يَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ، فَأَخَذَهُ فَصَرَعَهُ فَشَقَّ عَنْ قَلْبِهِ، فَاسْتَخْرَجَ مِنْهُ عَلَقَةً، فَقَالَ: هَذَا حَظُّ الشَّيْطَانِ مِنْكَ، ثُمَّ غَسَلَهُ فِي طَسْتٍ مِنْ ذَهَبٍ بِمَاءِ زَمْزَمَ، ثُمَّ لَأَمَهُ وَأَعَادَهُ فِي مَكَانِهِ، وَأَتَى الْغِلْمَانُ يَسْعَوْنَ إِلَى أُمِّهِ - يَعْنِي: ظِئْرَهُ - فَقَالُوا: إِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ قُتِلَ، فَاسْتَقْبَلَتْهُ وَهُوَ مُنْتَقِعُ اللَّوْنِ.
قَالَ أَنَسٌ : وَكُنْتُ أَرَى أَثَرَ الْمِخْيَطِ فِي صَدْرِهِ، وَرُبَّمَا قَالَ حَمَّادٌ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَاهُ آتٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جبریل علیہ السلام آئے، جبکہ آپ بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑ کر لٹایا، سینہ مبارک چاک کیا اور دل سے خون کا ایک لوتھڑا نکال کر کہا: یہ تم میں شیطان کا حصہ تھا۔ پھر دل کو سونے کے طشت میں آبِ زمزم سے دھویا، اسے درست کیا اور اپنی جگہ واپس رکھ دیا۔ بچے دوڑتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی والدہ کے پاس گئے اور کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم قتل کر دیے گئے۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچیں تو آپ کا رنگ بدلا ہوا تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے پر سلائی کا نشان دیکھا کرتا تھا۔ حماد رحمہ اللہ کبھی ”جبریل آئے“ کے بجائے ”ایک آنے والا آیا“ کے الفاظ روایت کرتے تھے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3507]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 2874)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 162، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13655، وأخرجه فتح الباري برقم: 3378، 3674، وأخرجه مسند البزار برقم: 3484، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8، 3856، 3870، وأخرجه شرح السنة برقم: 3708، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3494»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں