🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3417. 2- كان أبو سفيان من رأس الأحزاب يوم الخندق
ابو سفیان یومِ خندق کے موقع پر لشکرِ احزاب کے سربراہوں اور سرخیلوں میں سے تھے۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 8908 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
الجامع الكامل: 8908، 15740
صحیح بخاری: 4108
سنن سعید بن منصور: 4153
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8908
8908- عن ابن عمر قال: دخلت على حفصة ونسواتها تنطف، قلت: قد كان من أمر الناس ما ترين، فلم يجعل لي من الأمر شيء، فقالت: الحق فإنهم ينتظرونك، وأخشى أن يكون في احتباسك عنهم فرقة، فلم تدعه حتى ذهب، فلما تفرق الناس خطب معاوية، قال: من كان يريد أن يتكلم في هذا الأمر فليطلع لنا قرنه، فلنحن أحق به منه ومن أبيه، قال حبيب بن مسلمة: فهلا أجبته؟ قال عبد الله: فحللت حبوتي، وهممت أن أقول: أحق بهذا الأمر منك من قاتلك وأباك على الإسلام، فخشيت أن أقول كلمة تفرق بين الجمع، وتسفك الدم، ويحمل عني غير ذلك، فذكرت ما أعد الله في الجنان، قال حبيب: حفظت وعصمت. قال محمود، عن عبد الرزاق: ونوساتها.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في المغازي (4108) عن إبراهيم بن موسى أخبرنا هشام، عن معمر، عن الزهري، عن سالم، عن ابن عمر فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4108
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى , أَخْبَرَنَا هِشَامٌ , عَنْ مَعْمَرٍ , عَنْ الزُّهْرِيِّ , عَنْ سَالِمٍ , عَنْ ابْنِ عُمَرَ , قَالَ: وَأَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ , عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ , عَنْ ابْنِ عُمَرَ , قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ وَنَوْسَاتُهَا تَنْطُفُ , قُلْتُ: قَدْ كَانَ مِنْ أَمْرِ النَّاسِ مَا تَرَيْنَ فَلَمْ يُجْعَلْ لِي مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ , فَقَالَتْ: الْحَقْ فَإِنَّهُمْ يَنْتَظِرُونَكَ وَأَخْشَى أَنْ يَكُونَ فِي احْتِبَاسِكَ عَنْهُمْ فُرْقَةٌ , فَلَمْ تَدَعْهُ حَتَّى ذَهَبَ فَلَمَّا تَفَرَّقَ النَّاسُ خَطَبَ مُعَاوِيَةُ , قَالَ: مَنْ كَانَ يُرِيدُ أَنْ يَتَكَلَّمَ فِي هَذَا الْأَمْرِ فَلْيُطْلِعْ لَنَا قَرْنَهُ فَلَنَحْنُ أَحَقُّ بِهِ مِنْهُ وَمِنْ أَبِيهِ , قَالَ حَبِيبُ بْنُ مَسْلَمَةَ: فَهَلَّا أَجَبْتَهُ , قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَحَلَلْتُ حُبْوَتِي وَهَمَمْتُ أَنْ أَقُولَ أَحَقُّ بِهَذَا الْأَمْرِ مِنْكَ مَنْ قَاتَلَكَ وَأَبَاكَ عَلَى الْإِسْلَامِ , فَخَشِيتُ أَنْ أَقُولَ كَلِمَةً تُفَرِّقُ بَيْنَ الْجَمْعِ وَتَسْفِكُ الدَّمَ وَيُحْمَلُ عَنِّي غَيْرُ ذَلِكَ , فَذَكَرْتُ مَا أَعَدَّ اللَّهُ فِي الْجِنَانِ , قَالَ حَبِيبٌ: حُفِظْتَ وَعُصِمْتَ. قَالَ مَحْمُودٌ: عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ: وَنَوْسَاتُهَا.
مجھ سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہمیں ہشام نے خبر دی، انہوں نے معمر سے، انہوں نے زہری سے، انہوں نے سالم بن عبداللہ سے اور انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا۔ اور معمر نے کہا: اور مجھے ابنِ طاؤس نے خبر دی، انہوں نے عکرمہ بن خالد سے روایت کی، انہوں نے ابنِ عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس داخل ہوا، اس وقت ان کی چوٹیوں سے پانی ٹپک رہا تھا۔ میں نے کہا: لوگوں کے معاملات میں جو کچھ ہو چکا ہے وہ آپ دیکھ ہی رہی ہیں، اور اس معاملے میں میرے لیے کچھ بھی مقرر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے فرمایا: تم جا کر لوگوں سے ملو، کیونکہ وہ تمہارا انتظار کر رہے ہیں، اور مجھے اندیشہ ہے کہ تمہارا ان سے رک جانا کہیں اختلاف کا سبب نہ بن جائے۔ چنانچہ انہوں نے انہیں جانے پر آمادہ کیا یہاں تک کہ وہ چلے گئے۔ پھر جب لوگ منتشر ہو گئے تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیا اور کہا: جو شخص اس معاملے میں بات کرنا چاہتا ہے، وہ سامنے آ کر کھلے دل سے اپنی بات کرے، کیونکہ ہم اس کے اور اس کے باپ سے زیادہ اس کے حق دار ہیں۔ حبیب بن مسلمہ نے کہا: آپ نے ان کا جواب کیوں نہ دیا؟ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: میں نے اپنی بیٹھک کھولی اور ارادہ کیا کہ کہوں: اس معاملے کا تم سے زیادہ حق دار وہ ہے جس نے تم سے اور تمہارے باپ سے اسلام پر جنگ کی تھی، مگر مجھے اندیشہ ہوا کہ میں کوئی ایسی بات نہ کہہ بیٹھوں جو جماعت میں تفرقہ ڈال دے، خونریزی کا سبب بن جائے، اور میری بات کا کوئی اور مطلب لیا جائے، چنانچہ میں نے وہ سب یاد کیا جو اللہ تعالیٰ نے جنتوں میں تیار کر رکھا ہے۔ حبیب بن مسلمہ نے کہا: آپ محفوظ رکھے گئے اور بچا لیے گئے۔ محمود نے عبدالرزاق سے روایت کیا کہ لفظ «ونوساتها» آیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4108]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں سیدتنا حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا کے پاس گیا تو ان کے سر کے بالوں سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے۔ میں نے ان سے کہا: آپ نے دیکھا کہ لوگوں نے کیا کیا ہے؟ مجھے تو حکومت کا کچھ حصہ بھی نہیں ملا۔ سیدتنا حفصہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: لوگوں کے اجتماع میں شرکت کرو، وہ تمہارا انتظار کر رہے ہیں، مجھے اندیشہ ہے کہ تمہارے رک جانے سے مزید اختلاف ہو گا۔ آخر کار ان کے اصرار کرنے پر وہ اجتماع میں گئے۔ جب لوگ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی بیعت کر کے چلے گئے تو حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”اس (خلافت کے) موضوع پر جس نے کوئی بات کرنی ہے وہ اپنا سر اٹھائے، یقینا ہم اس سے اور اس کے باپ سے خلافت کے زیادہ حق دار ہیں۔“ حضرت حبیب بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اس وقت آپ نے اس بات کا جواب کیوں نہ دیا؟“ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے تو گرہ کھول کر بات کرنے کا پختہ ارادہ کر لیا تھا کہ انہیں جواب دوں: خلافت کا تم سے زیادہ حق دار وہ شخص ہے جس نے تم سے اور تمہارے باپ سے اسلام کی سربلندی کے لیے جنگ لڑی تھی، لیکن مجھے خطرہ لاحق ہوا کہ مبادا میری اس بات سے مسلمانوں کے درمیان اختلاف بڑھ جائے اور خونریزی ہو جائے اور میری طرف ایسی بات منسوب کر دی جائے جو میں نے نہ کہی ہو، نیز مجھے وہ اجر و ثواب یاد آ گیا جو صبر کرنے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے جنتوں میں تیار کر رکھا ہے۔“ حبیب نے کہا: ”اچھا ہوا آپ محفوظ رہے اور فتنوں سے بچ گئے۔“ (راویِ حدیث) محمود نے عبدالرزاق سے «نُسُوَاتِهَا» کے بجائے «نَوْسَاتِهَا» کے الفاظ نقل کیے ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4108]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 2977 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 4153
نا نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: نا أَيُّوبُ، قَالَ: نُبِّئْتُ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، كَانَ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ، فَقَالَ: مَنْ أَحَقُّ بِهَذَا الأَمْرِ مِنَّا، وَمَنْ يُنَازِعُنَا فِي هَذَا الأَمْرِ؟! قَالَ:" فَهَمَمْتُ أَنْ أَقُولَ: الَّذِينَ قَاتَلُوكَ وَأَبَاكَ عَلَى الإِسْلامِ، فَخَشِيتُ أَنْ يَكُونَ فِي قَوْلِي هَذَا هِرَاقَةُ الدِّمَاءِ، وَأَنْ يُحْمَلَ قَوْلِي عَلَى غَيْرِ الَّذِي أَرَدْتُ، وَذَكَرْتُ مَا عِنْدَ اللَّهِ مِنَ الْجِنَانِ" .
ایوب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مجھے خبر دی گئی کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اس کام پر ہم سے زیادہ کون حقدار ہے اور کون ہم سے جھگڑا کر سکتا ہے؟ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے ارادہ کیا کہ کہہ دوں: وہ لوگ جنہوں نے تم سے اور تمہارے والد سے اسلام پر جنگ کی، لیکن میں نے خونریزی کے خوف سے اور اس ڈر سے کہ میری بات کو میرے ارادے کے خلاف نہ سمجھ لیا جائے، بات روک لی اور جنت کو یاد کیا۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 4153]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2977، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9770، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13834»
قال ابن حجر: رواية منقطعة، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (7 / 465)

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15740
15740- عن ابن عمر قال: دخلت على حفصة ونَسْواتُها تنطِفُ، قلت: قد كان من أمر الناس ما تَرين، فلم يُجعل لي من الأمر شيء، فقالت: الحقْ فإنهم ينتظرونك، وأخشى أن يكون في احتباسك عنهم فُرْقةٌ، فلم تدعْه حتى ذهب، فلما تفرق الناس، خطب معاويةُ، قال: من كان يريد أن يتكلم في هذا الأمر فليُطْلعْ لنا قرنَه، فلنحنُ أحقُّ به منه ومن أبيه، قال حبيب بن مسلمة: فهلا أجبته؟ قال عبدالله: فحللتُ حَبْوَتي، وهممتُ أن أقول: أحقُّ بهذا الأمر منك من قاتلَك وأباك على الإسلام، فخشيتُ أن أقول كلمةً تُفَرِّقُ بين الجمع، وتسفِكُ الدم، ويُحمل عني غير ذلك، فذكرتُ ما أعدّ الله في الجنان.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في المغازي (4108) عن إبراهيم بن موسى، أخبرنا هشام، عن معمر، عن الزهري، عن سالم، عن ابن عمر قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں