🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3455. 2- إحرام النبي صلى الله عليه وسلم من ذي الحليفة
”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذوالحلیفہ سے احرام باندھنا۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 8959 (کل: 39 مقامات، 14 کتب)
الجامع الكامل: 8959، 5338
صحیح بخاری: 1694، 1695، 2711، 2712، 2731، 2732، 4157، 4158، 4178، 4179، 4180، 4181
سنن ابوداود: 1754، 2765
سنن نسائی: 2772، 2773
مشکوۃ المصابیح: 4042
مسند احمد: 18909، 18920، 18924، 18928
صحیح ابن خزیمہ: 2907
المنتقى ابن الجارود: 505
مصنف ابن ابی شیبہ: 13679، 38830
الفتح الربانی: 4117، 4587
صحیح ابن حبان: 4872
السنن الكبرى للبيهقي: 10076، 10168، 10198، 13971، 18807، 20301
المعجم الکبیر للطبرانی: 17149، 17967
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 42
31 تا 39
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10076
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، قَالَ الزُّهْرِيُّ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، وَمَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ يُصَدِّقُ حَدِيثُ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا صَاحِبَهُ قَالَا: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي بِضْعَ عَشْرَةَ مِائَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِذِي الْحُلَيْفَةِ قَلَّدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْهَدْيَ وَأَشْعَرَ، وَأَحْرَمَ بِالْعُمْرَةِ وَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ فِي نُزُولِهِ أَقْصَى الْحُدَيْبِيَةِ ثُمَّ فِي مَجِيءِ سُهَيْلِ بْنِ عَمْرٍو وَمَا قَاضَاهُ عَلَيْهِ حِينَ صَدُّوهُ، عَنِ الْبَيْتِ، قَالَ: فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ قَضِيَّةِ الْكِتَابِ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ:" قُومُوا فَانْحَرُوا ثُمَّ احْلِقُوا" قَالَ: فَوَاللهِ مَا قَامَ مِنْهُمْ رَجُلٌ حَتَّى قَالَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَلَمَّا لَمْ يَقُمْ مِنْهُمْ أَحَدٌ قَامَ فَدَخَلَ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَذَكَرَ لَهَا مَا لَقِيَ مِنَ النَّاسِ، فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: يَا رَسُولَ اللهِ أَتُحِبُّ ذَلِكَ؟ اخْرُجْ ثُمَّ لَا تُكَلِّمْ أَحَدًا مِنْهُمْ كَلِمَةً حَتَّى تَنْحَرَ بُدْنَكَ وَتَدْعُوَ حَالِقَكَ فَيَحْلِقَكَ، فَقَامَ فَخَرَجَ فَلَمْ يُكَلِّمْ أَحَدًا مِنْهُمْ حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ نَحَرَ هَدْيَهُ وَدَعَا حَالِقَهُ فَحَلَقَهُ، فَلَمَّا رَأَوْا ذَلِكَ قَامُوا فَنَحَرُوا، ⦗٣٥٣⦘ وَجَعَلَ بَعْضُهُمْ يَحْلِقُ لِبَعْضٍ حَتَّى كَادَ بَعْضُهُمْ يَقْتُلُ بَعْضًا غَمًّا رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ اور مروان بن حکم رحمہ اللہ، دونوں کی احادیث ایک دوسرے کی تصدیق کرتی ہیں، دونوں فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ایک ہزار سے زائد صحابہ کے ساتھ حدیبیہ کے سال نکلے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ذوالحلیفہ آئے تو وہاں اپنی قربانی کو قلادہ پہنایا اور شعار کیا (اونٹ کی کوہان کو داہنی طرف سے چیر دینا تاکہ ہدی کی علامت معلوم ہو) اور عمرہ کا احرام باندھا۔ (راوی نے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حدیبیہ کے آخری کنارے پر اترنے، پھر سہیل بن عمرو کے آنے اور اس فیصلے کا ذکر کیا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے طے ہوا جب انہوں نے آپ کو بیت اللہ سے روک دیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم صلح نامے سے فارغ ہوئے تو اپنے صحابہ سے فرمایا: ”اٹھو، قربانی کرو، پھر سر منڈاؤ۔“ راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم! ان میں سے کوئی شخص بھی نہ اٹھا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا، جب ان میں سے کوئی بھی نہ اٹھا تو آپ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے گئے اور ان سے لوگوں کی طرف سے پیش آنے والی بات کا تذکرہ کیا تو ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ یہ پسند فرماتے ہیں؟ آپ باہر تشریف لے جائیں، پھر ان میں سے کسی سے کوئی بات نہ کریں یہاں تک کہ اپنے قربانی کے اونٹ نحر کر دیں اور اپنے حجام کو بلائیں جو آپ کا سر مونڈ دے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور باہر نکلے، ان میں سے کسی سے کلام نہ کیا یہاں تک کہ آپ نے یہ کر لیا: اپنی قربانی ذبح کی اور اپنے حجام کو بلایا جس نے آپ کا سر مونڈا۔ جب لوگوں نے یہ دیکھا تو وہ اٹھے اور انہوں نے قربانیاں کیں اور ایک دوسرے کے سر مونڈنے لگے، قریب تھا کہ غم کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کو قتل کر دیتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10076]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10168
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، إِمْلَاءً، أنا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْبَصْرِيُّ بِمَكَّةَ، أنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي بِضْعَ عَشْرَةَ مِائَةً مِنْ أَصْحَابِهِ، فَلَمَّا كَانَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ قَلَّدَ الْهَدْيَ وَأَشْعَرَهُ وَأَحْرَمَ مِنْهَا رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ والے سال اپنے ایک ہزار سے زائد صحابہ کے ساتھ نکلے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ذوالحلیفہ آئے تو قربانیوں کو قلادہ پہنایا، شعار کیا اور احرام باندھا۔
«قِلَادَہ»: یہ قربانی کی علامت ہے جو بیت اللہ کے لیے متعین کی جائے۔
«شِعَار»: اونٹ کی کوہان کے دائیں جانب سے خون نکال کر اس کے اوپر مل دینا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10168]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10198
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، بِبَغْدَادَ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، وَالْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، أَنَّهُمَا قَالَا:" خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمَدِينَةِ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي بِضْعَ عَشْرَةَ مِائَةً فَلَمَّا كَانَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ قَلَّدَ الْهَدْيَ وَأَشْعَرَهُ وَأَحْرَمَ مِنْهَا بِالْعُمْرَةِ" وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مَعْمَرُ بْنُ رَاشِدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ مَعْمَرٍ، وَسُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ وَالرِّوَايَاتُ الثَّابِتَاتُ مُتَّفِقَةٌ عَلَى أَنَّهُمْ كَانُوا أَكْثَرَ مِنْ أَلْفِ رَجُلٍ عَلَى الْحُدَيْبِيَةِ ثُمَّ اخْتَلَفُوا فَمِنْهُمْ مَنْ قَالَ: كَانُوا أَلْفًا وَخَمْسَمِائَةٍ، وَمِنْهُمْ مَنْ قَالَ: كَانُوا أَلْفًا وَأَرْبَعَمِائَةٍ، وَمِنْهُمْ مَنْ قَالَ: كَانُوا أَلْفًا وَثَلَاثَمِائَةٍ.
مروان بن حکم اور مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما دونوں فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ کے سال مدینہ سے اپنے ایک ہزار سے زائد صحابہ کے ساتھ نکلے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ذوالحلیفہ آئے تو قربانی کو قلادہ پہنایا اور شعار کیا اور وہاں سے عمرہ کا احرام باندھا۔
(ب) ثابت شدہ روایات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی تعداد حدیبیہ میں ایک ہزار سے زائد تھی، پھر انہوں نے اختلاف کیا ہے کہ ان کی تعداد 1500 تھی اور بعض کے نزدیک 1400 تھی اور بعض کے نزدیک 1300 تھیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10198]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 3922»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13971
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: قَالَ مَعْمَرٌ قَالَ الزُّهْرِيُّ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، وَمَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ فَذَكَرَ قِصَّةَ الْحُدَيْبِيَةِ بِطُولِهَا قَالَ: ثُمَّ جَاءَ نِسْوَةٌ مُؤْمِنَاتٌ فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا جَاءَكُمُ الْمُؤْمِنَاتُ مُهَاجِرَاتٍ} [الممتحنة: ١٠] حَتَّى بَلَغَ: {وَلَا تُمْسِكُوا بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ} [الممتحنة: ١٠] ، فَطَلَّقَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَوْمَئِذٍ امْرَأَتَيْنِ كَانَتَا لَهُ فِي الشِّرْكِ، فَتَزَوَّجَ إِحْدَاهُمَا مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ، وَالْأُخْرَى صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ.
مسور بن مخرمہ اور مروان بن حکم رضی اللہ عنہما دونوں نے حدیبیہ کا طویل قصہ ذکر کیا، پھر وہ دونوں فرماتے ہیں کہ جب مومنہ عورتیں آئیں تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا جَاءَكُمُ الْمُؤْمِنَاتُ مُهَاجِرَاتٍ... وَلَا تُمْسِكُوا بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ﴾ [سورة الممتحنة: 10] ”اے لوگو! جو ایمان لائے، پھر جب مومنہ عورتیں ہجرت کر کے تمہارے پاس آئیں... اور کافرہ عورتوں سے نکاح (برقرار) مت رکھو۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس دن اپنی دو بیویوں کو طلاق دے دی، جو دورِ جاہلیت کی تھیں، ان میں سے ایک سے سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما نے اور دوسری سے سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ نے شادی کر لی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13971]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18807
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، قَالَ الزُّهْرِيُّ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، وَمَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، يُصَدِّقُ حَدِيثَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا صَاحِبُهُ قَالَا: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي بِضْعَ عَشْرَةَ مِائَةً مِنْ أَصْحَابِهِ، حَتَّى إِذَا كَانُوا بِذِي الْحُلَيْفَةِ قَلَّدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْهَدْيَ وَأَشْعَرَهُ وَأَحْرَمَ بِالْعُمْرَةِ، وَبَعَثَ بَيْنَ يَدَيْهِ عَيْنًا لَهُ مِنْ خُزَاعَةَ يُخْبِرُهُ عَنْ قُرَيْشٍ، وَسَارَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا كَانَ بِوَادِي الْأَشْطَاطِ قَرِيبٍ عَنْ عُسْفَانَ أَتَاهُ عَيْنُهُ الْخُزَاعِيُّ فَقَالَ: إِنِّي تَرَكْتُ كَعْبَ بْنَ لُؤَيٍّ وَعَامِرَ بْنَ لُؤَيٍّ قَدْ جَمَعُوا لَكَ الْأَحَابِشَ. قَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: وَقَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ: عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ، قَدْ جَمَعُوا لَكَ الْأَحَابِيشَ وَجَمَعُوا لَكَ جُمُوعًا وَهُمْ مُقَاتِلُوكَ وَصَادُّوكَ عَنِ الْبَيْتِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَشِيرُوا عَلَيَّ أَتَرَوْنَ أَنْ نَمِيلَ إِلَى ذَرَارِيِّ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ أَعَانُوهُمْ فَنُصِيبَهُمْ، فَإِنْ قَعَدُوا قَعَدُوا مَوْتُورِينَ مَحْزُونِينَ، وَإِنْ نَجَوْا تَكُنْ عُنُقًا قَطَعَهَا اللهُ، أَوْ تَرَوْنَ أَنْ نَؤُمَّ الْبَيْتَ فَمَنْ صَدَّنَا عَنْهُ قَاتَلْنَاهُ؟". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ يَا نَبِيَّ اللهِ، إِنَّمَا جِئْنَا مُعْتَمِرِينَ وَلَمْ نَجِئْ نُقَاتِلُ أَحَدًا، وَلَكِنْ مَنْ حَالَ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْبَيْتِ قَاتَلْنَاهُ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَرُوحُوا إِذًا". قَالَ الزُّهْرِيُّ: وَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يَقُولُ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا قَطُّ كَانَ أَكْثَرَ مَشُورَةً لِأَصْحَابِهِ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ الزُّهْرِيُّ فِي حَدِيثِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ وَمَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ: فَرَاحُوا حَتَّى إِذَا كَانَ بِبَعْضِ الطَّرِيقِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ بِالْغَمِيمِ فِي ⦗٣٦٧⦘ خَيْلٍ لِقُرَيْشٍ طَلِيعَةٍ، فَخُذُوا ذَاتَ الْيَمِينِ". فَوَاللهِ مَا شَعَرَ بِهِمْ خَالِدٌ حَتَّى إِذَا هُوَ بِغَبْرَةِ الْجَيْشِ، فَانْطَلَقَ يَرْكُضُ نَذِيرًا لِقُرَيْشٍ، وَسَارَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا كَانَ بِالثَّنِيَّةِ الَّتِي يَهْبِطُ عَلَيْهِمْ مِنْهَا بَرَكَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ، فَقَالَ النَّاسُ: حَلْ حَلْ، فَأَلَحَّتْ فَقَالُوا: خَلَأَتِ الْقَصْوَاءُ خَلَأَتِ الْقَصْوَاءُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا خَلَأَتِ الْقَصْوَاءُ وَمَا ذَاكَ لَهَا بِخُلُقٍ، وَلَكِنْ حَبَسَهَا حَابِسُ الْفِيلِ". ثُمَّ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يَسْأَلُونَنِي خُطَّةً يُعَظِّمُونَ فِيهَا حُرُمَاتِ اللهِ إِلَّا أَعْطَيْتُهُمْ إِيَّاهَا. ثُمَّ زَجَرَهَا فَوَثَبَتْ بِهِ. قَالَ: فَعَدَلَ عَنْهَا حَتَّى نَزَلَ بِأَقْصَى الْحُدَيْبِيَةِ عَلَى ثَمَدٍ قَلِيلِ الْمَاءِ إِنَّمَا يَتَبَرَّضُهُ النَّاسُ تَبَرُّضًا، فَلَمْ يَلْبَثْهُ النَّاسُ أَنْ نَزَحُوهُ، فَشُكِيَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَطَشُ، فَانْتَزَعَ سَهْمًا مِنْ كِنَانَتِهِ ثُمَّ أَمَرَهُمْ أَنْ يَجْعَلُوهُ فِيهِ، قَالَ: فَوَاللهِ مَازَالَ يَجِيشُ لَهُمْ بِالرِّيِّ حَتَّى صَدَرُوا عَنْهُ. قَالَ: فَبَيْنَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ جَاءَ بُدَيْلُ بْنُ وَرْقَاءَ الْخُزَاعِيُّ فِي نَفَرٍ مِنْ قَوْمِهِ، وَكَانُوا عَيْبَةَ نُصْحِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَهْلِ تِهَامَةَ، فَقَالَ: إِنِّي تَرَكْتُ كَعْبَ بْنَ لُؤَيٍّ، وَعَامِرَ بْنَ لُؤَيٍّ، قَالَ أَحْمَدُ: حَدَّثَنَاهُ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ، وَقَالَ: إِنِّي تَرَكْتُ كَعْبَ بْنَ لُؤَيٍّ وَعَامِرَ بْنَ لُؤَيٍّ نَزَلُوا أَعْدَادَ مِيَاهِ الْحُدَيْبِيَةِ مَعَهُمُ الْعُوذُ الْمَطَافِيلُ وَهُمْ مُقَاتِلُوكَ وَصَادُّوكَ عَنِ الْبَيْتِ. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّا لَمْ نَجِئْ لِقِتَالِ أَحَدٍ، لَكِنَّا جِئْنَا مُعْتَمِرِينَ، وَإِنَّ قُرَيْشًا قَدْ نَهِكَتْهُمُ الْحَرْبُ وَأَضَرَّتْ بِهِمْ، فَإِنْ شَاءُوا مَادَدْتُهُمْ مُدَّةً وَيُخَلُّوا بَيْنِي وَبَيْنَ النَّاسِ، فَإِنْ أَظْهَرْ فَإِنْ شَاءُوا أَنْ يَدْخُلُوا فِيمَا دَخَلَ فِيهِ النَّاسُ فَعَلُوا، وَإِلَّا فَقَدْ جَمُّوا، وَإِنْ أَبَوْا فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَأُقَاتِلَنَّهُمْ عَلَى أَمْرِي هَذَا حَتَّى تَنْفَرِدَ سَالِفَتِي أَوْ لَيُنْفِذَنَّ اللهُ أَمْرَهُ". قَالَ يَحْيَى: عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ، حَتَّى تَنْفَرِدَ، قَالَ: فَإِنْ شَاءوا مَادَدْنَاهُمْ مُدَّةً، قَالَ بُدَيْلٌ: سَأُبَلِّغُهُمْ مَا تَقُولُ، فَانْطَلَقَ حَتَّى أَتَى قُرَيْشًا فَقَالَ: إِنَّا قَدْ جِئْنَاكُمْ مِنْ عِنْدِ هَذَا الرَّجُلِ وَسَمِعْنَاهُ يَقُولُ قَوْلًا، فَإِنْ شِئْتُمْ نَعْرِضْهُ عَلَيْكُمْ. فَقَالَ سُفَهَاؤُهُمْ: لَا حَاجَةَ لَنَا فِي أَنْ تُحَدِّثَنَا عَنْهُ بِشَيْءٍ، وَقَالَ ذَوُو الرَّأْيِ مِنْهُمْ: هَاتِ مَا سَمِعْتَهُ يَقُولُ. قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ كَذَا وَكَذَا. فَحَدَّثَهُمْ بِمَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ عُرْوَةُ بْنُ مَسْعُودٍ الثَّقَفِيُّ فَقَالَ: أَيْ قَوْمِ، أَلَسْتُمْ بِالْوَلَدِ؟ قَالُوا: بَلَى، قَالَ: أَوَلَسْتُ بِالْوَالِدِ؟ قَالُوا: بَلَى، قَالَ: فَهَلْ تَتَّهِمُونَنِي؟ قَالُوا: لَا، قَالَ: أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي اسْتَنْفَرْتُ أَهْلَ عُكَاظٍ فَلَمَّا جَمَحُوا عَلَيَّ جِئْتُكُمْ بِأَهْلِي وَوَلَدِي وَمَنْ أَطَاعَنِي؟ قَالُوا: بَلَى، قَالَ: فَإِنَّ هَذَا قَدْ عَرَضَ عَلَيْكُمْ خُطَّةَ رُشْدٍ فَاقْبَلُوهَا وَدَعُونِي آتِهِ، فَقَالُوا: ائْتِهِ. فَأَتَاهُ فَجَعَلَ يُكَلِّمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ نَحْوًا مِنْ قَوْلِهِ لِبُدَيْلٍ، فَقَالَ عُرْوَةُ عِنْدَ ذَلِكَ: أَيْ مُحَمَّدُ أَرَأَيْتَ إِنِ اسْتَأْصَلْتَ قَوْمَكَ هَلْ⦗٣٦٨⦘ سَمِعْتَ بِأَحَدٍ مِنَ الْعَرَبِ اجْتَاحَ أَصْلَهُ قَبْلَكَ، وَإِنْ تَكُنِ الْأُخْرَى فَوَاللهِ إِنِّي لَأَرَى وُجُوهًا وَأَرَى أَوْبَاشًا مِنَ النَّاسِ خُلَقَاءَ أَنْ يَفِرُّوا وَيَدَعُوكَ. فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: امْصُصْ بَظْرَ اللَّاتِ، أَنَحْنُ نَفِرُّ عَنْهُ وَنَدَعُهُ؟ فَقَالَ: مَنْ ذَا؟ فَقَالَ: أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْلَا يَدٌ كَانَتْ لَكَ عِنْدِي لَمْ أَجْزِكَ بِهَا لَأَجَبْتُكَ. وَجَعَلَ يُكَلِّمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا كَلَّمَهُ أَخَذَ بِلِحْيَتِهِ، وَالْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ قَائِمٌ عَلَى رَأْسِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ السَّيْفُ وَعَلَيْهِ الْمِغْفَرُ فَكُلَّمَا أَهْوَى عُرْوَةُ بِيَدِهِ إِلَى لِحْيَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرَبَ يَدَهُ بِنَعْلِ السَّيْفِ وَقَالَ: أَخِّرْ يَدَكَ عَنْ لِحْيَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَفَعَ عُرْوَةُ يَدَهُ فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ، قَالَ: أَيْ غُدَرُ أَوَلَسْتُ أَسْعَى فِي غَدْرَتِكَ، وَكَانَ الْمُغِيرَةُ صَحِبَ قَوْمًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَقَتَلَهُمْ وَأَخَذَ أَمْوَالَهُمْ، ثُمَّ جَاءَ وَأَسْلَمَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَّا الْإِسْلَامُ فَأَقْبَلُ، وَأَمَّا الْمَالُ فَلَسْتُ مِنْهُ فِي شَيْءٍ"، ثُمَّ إِنَّ عُرْوَةَ جَعَلَ يَرْمُقُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَيْنِهِ قَالَ: فَوَاللهِ مَا تَنَخَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُخَامَةً إِلَّا وَقَعَتْ فِي كَفِّ رَجُلٍ مِنْهُمْ فَدَلَكَ بِهَا وَجْهَهُ وَجِلْدَهُ، وَإِذَا أَمَرَهُمُ ابْتَدَرُوا أَمْرَهُ، وَإِذَا تَوَضَّأَ كَادُوا يَقْتَتِلُونَ عَلَى وَضُوئِهِ، وَإِذَا تَكَلَّمُوا خَفَضُوا أَصْوَاتَهُمْ، وَمَا يُحِدُّونَ النَّظَرَ إِلَيْهِ تَعْظِيمًا لَهُ، فَرَجَعَ إِلَى أَصْحَابِهِ فَقَالَ: أَيْ قَوْمِ، وَاللهِ لَقَدْ وَفَدْتُ عَلَى الْمُلُوكِ وَوَفَدْتُ عَلَى قَيْصَرَ وَكِسْرَى وَالنَّجَاشِيِّ، وَاللهِ إِنْ رَأَيْتُ مَلِكًا قَطُّ يُعَظِّمُهُ أَصْحَابُهُ مَا يُعَظِّمُ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ مُحَمَّدًا، وَاللهِ إِنْ تَنَخَّمَ نُخَامَةً إِلَّا وَقَعَتْ فِي كَفِّ رَجُلٍ مِنْهُمْ فَدَلَكَ بِهَا وَجْهَهُ وَجِلْدَهُ، وَإِذَا أَمَرَهُمُ ابْتَدَرُوا أَمْرَهُ، وَإِذَا تَوَضَّأَ كَادُوا يَقْتَتِلُونَ عَلَى وَضُوئِهِ، وَإِذَا تَكَلَّمُوا خَفَضُوا أَصْوَاتَهُمْ عِنْدَهُ، وَمَا يُحِدُّونَ إِلَيْهِ النَّظَرَ تَعْظِيمًا لَهُ، وَإِنَّهُ قَدْ عَرَضَ عَلَيْكُمْ خُطَّةَ رُشْدٍ فَاقْبَلُوهَا. فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي كِنَانَةَ: دَعُونِي آتِهِ. قَالُوا: ائْتِهِ، فَلَمَّا أَشْرَفَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذَا فُلَانٌ وَهُوَ مِنْ قَوْمٍ يُعَظِّمُونَ الْبُدْنَ فَابْعَثُوهَا لَهُ"، فَبُعِثَتْ لَهُ وَاسْتَقْبَلَهُ الْقَوْمُ يُلَبُّونَ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ قَالَ: سُبْحَانَ اللهِ مَا يَنْبَغِي لِهَؤُلَاءِ أَنْ يُصَدُّوا عَنِ الْبَيْتِ، فَلَمَّا رَجَعَ إِلَى أَصْحَابِهِ قَالَ: رَأَيْتُ الْبُدْنَ قَدْ قُلِّدَتْ وَأُشْعِرَتْ، فَلَمْ أَرَ أَنْ يُصَدُّوا عَنِ الْبَيْتِ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْهُمْ يُقَالُ لَهُ مِكْرَزُ بْنُ حَفْصٍ فَقَالَ: دَعُونِي آتِهِ، فَقَالُوا: ائْتِهِ، فَلَمَّا أَشْرَفَ عَلَيْهِمْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذَا مِكْرَزٌ وَهُوَ رَجُلٌ فَاجِرٌ". فَجَعَلَ يُكَلِّمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَيْنَا هُوَ يُكَلِّمُهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَ سُهَيْلُ بْنُ عَمْرٍو، قَالَ مَعْمَرٌ: فَأَخْبَرَنِي أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، أَنَّهُ لَمَّا جَاءَ سُهَيْلٌ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ سُهِّلَ لَكُمْ أَمْرُكُمْ". قَالَ الزُّهْرِيُّ فِي حَدِيثِهِ: فَجَاءَ سُهَيْلُ بْنُ عَمْرٍو فَقَالَ: هَاتِ اكْتُبْ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ كِتَابًا، فَدَعَا الْكَاتِبَ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اكْتُبْ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ"، فَقَالَ سُهَيْلٌ: أَمَّا الرَّحْمَنُ فَوَاللهِ مَا أَدْرِي مَا هُوَ، وَلَكِنِ اكْتُبْ: بِاسْمِكَ اللهُمَّ كَمَا كُنْتَ تَكْتُبُ. فَقَالَ الْمُسْلِمُونَ: لَا نَكْتُبُهَا إِلَّا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اكْتُبْ بِاسْمِكَ اللهُمَّ". ثُمَّ قَالَ:" هَذَا مَا قَاضَى عَلَيْهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ"، فَقَالَ سُهَيْلٌ: وَاللهِ لَوْ كُنَّا نَعْلَمُ أَنَّكَ رَسُولُ اللهِ مَا صَدَدْنَاكَ عَنِ الْبَيْتِ وَلَا قَاتَلْنَاكَ، وَلَكِنِ اكْتُبْ مُحَمَّدُ بْنُ⦗٣٦٩⦘ عَبْدِ اللهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي لَرَسُولُ اللهِ وَإِنْ كَذَّبْتُمُونِي، اكْتُبْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ. قَالَ الزُّهْرِيُّ: وَذَلِكَ لِقَوْلِهِ:" لَا يَسْأَلُونَنِي خُطَّةً يُعَظِّمُونَ فِيهَا حُرُمَاتِ اللهِ إِلَّا أَعْطَيْتُهُمْ إِيَّاهَا"، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَلَى أَنْ تُخَلُّوا بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْبَيْتِ فَنَطُوفَ بِهِ"، فَقَالَ سُهَيْلٌ: وَاللهِ لَا تَتَحَدَّثُ الْعَرَبُ أَنَّا أُخِذْنَا ضَغْطَةً، وَلَكِنْ لَكَ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ، فَكَتَبَ، فَقَالَ سُهَيْلٌ: عَلَى أَنْ لَا يَأْتِيَكَ مِنَّا رَجُلٌ وَإِنْ كَانَ عَلَى دِينِكَ إِلَّا رَدَدْتَهُ إِلَيْنَا. فَقَالَ الْمُسْلِمُونَ: سُبْحَانَ اللهِ كَيْفَ يُرَدُّ إِلَى الْمُشْرِكِينَ وَقَدْ جَاءَ مُسْلِمًا؟ فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ جَاءَ أَبُو جَنْدَلِ بْنُ سُهَيْلِ بْنِ عَمْرٍو يَرْسُفُ، وَقَالَ يَحْيَى: عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ، يَرْصُفُ فِي قُيُودِهِ، وَقَدْ خَرَجَ مِنْ أَسْفَلِ مَكَّةَ حَتَّى رَمَى بِنَفْسِهِ بَيْنَ أَظْهُرِ الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ سُهَيْلٌ: هَذَا يَا مُحَمَّدُ أَوَّلُ مَا أُقَاضِيكَ عَلَيْهِ أَنْ تَرُدَّهُ إِلِيَّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّا لَمْ نَقْضِ الْكِتَابَ بَعْدُ"، قَالَ: فَوَاللهِ إِذًا لَا نُصَالِحُكَ عَلَى شَيْءٍ أَبَدًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَأَجِزْهُ لِي"، قَالَ: مَا أَنَا بِمُجِيزِهِ، قَالَ:" بَلَى فَافْعَلْ". قَالَ: مَا أَنَا بِفَاعِلٍ، قَالَ مِكْرَزٌ: بَلَى قَدْ أَجَزْنَاهُ لَكَ، فَقَالَ أَبُو جَنْدَلٍ: أَيْ مَعَاشِرَ الْمُسْلِمِينَ أُرَدُّ إِلَى الْمُشْرِكِينَ وَقَدْ جِئْتُ مُسْلِمًا، أَلَا تَرَوْنَ مَا قَدْ أَتَيْتُ؟ وَكَانَ قَدْ عُذِّبَ عَذَابًا شَدِيدًا فِي اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: أَلَسْتَ نَبِيَّ اللهِ؟ قَالَ:" بَلَى"، قُلْتُ: أَلَسْنَا عَلَى الْحَقِّ وَعَدُوُّنَا عَلَى الْبَاطِلِ؟ قَالَ:" بَلَى"، قُلْتُ: فَلِمَ نُعْطِي الدَّنِيَّةَ فِي دِينِنَا إِذًا؟ قَالَ:" إِنِّي رَسُولُ اللهِ وَلَسْتُ أَعْصِيهِ وَهُوَ نَاصِرِي"، قُلْتُ: أَوَلَيْسَ كُنْتَ تُحَدِّثُنَا أَنَّا سَنَأْتِي الْبَيْتَ فَنَطُوفُ بِهِ؟ قَالَ:" بَلَى فَأَخْبَرْتُكَ أَنَّكَ تَأْتِيهِ الْعَامَ"؟ قُلْتُ: لَا، قَالَ:" فَإِنَّكَ آتِيهِ وَمُطَّوِّفٌ بِهِ". قَالَ: فَأَتَيْتُ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقُلْتُ: يَا أَبَا بَكْرٍ أَلَيْسَ هَذَا نَبِيَّ اللهِ حَقًّا؟ قَالَ: بَلَى، قُلْتُ: أَلَسْنَا عَلَى الْحَقِّ وَعَدُوُّنَا عَلَى الْبَاطِلِ؟ قَالَ: بَلَى، قُلْتُ: فَلِمَ نُعْطِي الدَّنِيَّةَ فِي دِينِنَا إِذًا؟ قَالَ: أَيُّهَا الرَّجُلُ إِنَّهُ رَسُولُ اللهِ وَلَنْ يَعْصِيَ رَبَّهُ وَهُوَ نَاصِرُهُ فَاسْتَمْسِكْ بِغَرْزِهِ حَتَّى تَمُوتَ، فَوَاللهِ إِنَّهُ لَعَلَى الْحَقِّ، قُلْتُ: أَوَلَيْسَ كَانَ يُحَدِّثُنَا أَنَّهُ سَيَأْتِي الْبَيْتَ وَيَطُوفُ بِهِ؟ قَالَ: بَلَى، أَفَأَخْبَرَكَ أَنَّكَ تَأْتِيهِ الْعَامَ، قُلْتُ: لَا، قَالَ: فَإِنَّكَ آتِيهِ فَتَطُوفُ بِهِ. قَالَ الزُّهْرِيُّ: قَالَ عُمَرُ: فَعَمِلْتُ لِذَلِكَ أَعْمَالًا. قَالَ: فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ قَضِيَّةِ الْكِتَابِ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ:" قُومُوا فَانْحَرُوا ثُمَّ احْلِقُوا". قَالَ: فَوَاللهِ مَا قَامَ مِنْهُمْ رَجُلٌ حَتَّى قَالَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَلَمَّا لَمْ يَقُمْ مِنْهُمْ أَحَدٌ قَامَ فَدَخَلَ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَذَكَرَ لَهَا مَا لَقِيَ مِنَ النَّاسِ، فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَتُحِبُّ ذَلِكَ؟ اخْرُجْ ثُمَّ لَا تُكَلِّمْ أَحَدًا مِنْهُمْ كَلِمَةً حَتَّى تَنْحَرَ بُدْنَكَ وَتَدْعُوَ حَالِقَكَ فَيَحْلِقَكَ. فَقَامَ فَخَرَجَ فَلَمْ يُكَلِّمْ أَحَدًا مِنْهُمْ حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ وَنَحَرَ هَدْيَهُ وَدَعَا حَالِقَهُ، يَعْنِي فَحَلَقَهُ، فَلَمَّا رَأَوْا ذَلِكَ قَامُوا فَنَحَرُوا وَجَعَلَ بَعْضُهُمْ⦗٣٧٠⦘ يَحْلِقُ بَعْضًا حَتَّى كَادَ بَعْضُهُمْ يَقْتُلُ بَعْضًا غَمًّا، ثُمَّ جَاءَهُ نِسْوَةٌ مُؤْمِنَاتٌ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا جَاءَكُمُ الْمُؤْمِنَاتُ مُهَاجِرَاتٍ} [الممتحنة: ١٠] حَتَّى بَلَغَ {بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ} [الممتحنة: ١٠] . قَالَ: فَطَلَّقَ عُمَرُ يَوْمَئِذٍ امْرَأَتَيْنِ كَانَتَا لَهُ فِي الشِّرْكِ، فَتَزَوَّجَ إِحْدَاهُمَا مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ، وَالْأُخْرَى صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ فَجَاءَهُ أَبُو بَصِيرٍ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ وَهُوَ مُسْلِمٌ، وَقَالَ يَحْيَى: عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ، فَقَدِمَ عَلَيْهِ أَبُو بَصِيرِ بْنُ أُسَيْدٍ الثَّقَفِيُّ مُسْلِمًا مُهَاجِرًا، فَاسْتَأْجَرَ الْأَخْنَسُ بْنُ شَرِيقٍ رَجُلًا كَافِرًا مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ وَمَوْلًى مَعَهُ وَكَتَبَ مَعَهُمَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُهُ الْوَفَاءَ. قَالَ: فَأَرْسَلُوا فِي طَلَبِهِ رَجُلَيْنِ، فَقَالُوا: الْعَهْدَ الَّذِي جَعَلْتَ لَنَا فِيهِ. فَدَفَعَهُ إِلَى الرَّجُلَيْنِ فَخَرَجَا بِهِ حَتَّى بَلَغَا بِهِ ذَا الْحُلَيْفَةِ، فَنَزَلُوا يَأْكُلُونَ مِنْ تَمْرٍ لَهُمْ، فَقَالَ أَبُو بَصِيرٍ لِأَحَدِ الرَّجُلَيْنِ: وَاللهِ إِنِّي لَأَرَى سَيْفَكَ يَا فُلَانُ هَذَا جَيِّدًا، فَاسْتَلَّهُ الْآخَرُ فَقَالَ: أَجَلْ، وَاللهِ إِنَّهُ لَجَيِّدٌ، لَقَدْ جَرَّبْتُ بِهِ ثُمَّ جَرَّبْتُ. قَالَ أَبُو بَصِيرٍ: أَرِنِي أَنْظُرْ إِلَيْهِ، فَأَمْكَنَهُ مِنْهُ فَضَرَبَهُ بِهِ حَتَّى بَرَدَ وَفَرَّ الْآخَرُ حَتَّى أَتَى الْمَدِينَةَ فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ يَعْدُو، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَقَدْ رَأَى هَذَا ذُعْرًا، فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: قُتِلَ وَاللهِ صَاحِبِي وَإِنِّي لَمَقْتُولٌ. فَجَاءَ أَبُو بَصِيرٍ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ قَدْ وَاللهِ أَوْفَى اللهُ ذِمَّتَكَ، قَدْ رَدَدْتَنِي إِلَيْهِمْ، ثُمَّ أَنْجَانِي اللهُ مِنْهُمْ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَيْلُ امِّهِ مِسْعَرَ حَرْبٍ لَوْ كَانَ لَهُ أَحَدٌ". فَلَمَّا سَمِعَ ذَلِكَ عَرَفَ أَنَّهُ سَيَرُدُّهُ إِلَيْهِمْ، فَخَرَجَ حَتَّى أَتَى سِيفَ الْبَحْرِ. قَالَ: وَيَنْفَلِتُ أَبُو جَنْدَلِ بْنُ سُهَيْلٍ فَلَحِقَ بِأَبِي بَصِيرٍ، فَجَعَلَ لَا يَخْرُجُ مِنْ قُرَيْشٍ رَجُلٌ قَدْ أَسْلَمَ إِلَّا لَحِقَ بِأَبِي بَصِيرٍ، حَتَّى اجْتَمَعَتْ مِنْهُمْ عِصَابَةٌ. قَالَ: فَوَاللهِ مَا يَسْمَعُونَ بِعِيرٍ خَرَجَتْ لِقُرَيْشٍ إِلَى الشَّامِ إِلَّا اعْتَرَضُوا لَهَا فَقَتَلُوهُمْ وَأَخَذُوا أَمْوَالَهُمْ، فَأَرْسَلَتْ قُرَيْشٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُنَاشِدُهُ اللهَ وَالرَّحِمَ لَمَا أَرْسَلَ إِلَيْهِمْ فَمَنْ أَتَاهُ فَهُوَ آمِنٌ، فَأَرْسَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِمْ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَهُوَ الَّذِي كَفَّ أَيْدِيَهُمْ عَنْكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ عَنْهُمْ} [الفتح: ٢٤] حَتَّى بَلَغَ {حَمِيَّةَ الْجَاهِلِيَّةِ} [الفتح: ٢٦] ، وَكَانَتْ حَمِيَّتُهُمْ أَنَّهُمْ لَمْ يُقِرُّوا أَنَّهُ نَبِيُّ اللهِ، وَلَمْ يُقِرُّوا بِبِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، وَحَالُوا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ الْبَيْتِ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ.
مسور بن مخرمہ اور مروان بن حکم رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حدیبیہ کے سال نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہزار سے کچھ زیادہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ نکلے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ذوالحلیفہ میں پہنچے تو قربانی کے جانوروں کی گردنوں میں پٹے ڈالے اور اونٹوں کا شعار کیا۔ عمرہ کا احرام باندھا اور اپنے آگے خزاعہ قبیلے کا شخص قریش کی جاسوسی کے لیے روانہ کر دیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وادی انشاط، جو عسفان کے قریب ہے، پہنچے تو خزاعی جاسوس آگیا۔ اس نے کہا کہ کعب بن لؤی اور عامر بن لؤی نے آپ کے لیے لشکر جمع کیے ہیں۔
(ب) یحییٰ بن سعید حضرت عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے تمہارے لیے لشکر جمع کیے ہیں۔ وہ آپ سے لڑ کر بیت اللہ سے روکنا چاہتے ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ان کے بارے میں مشورہ دو۔ کیا تم چاہتے ہو کہ ہم مدد کرنے والوں کی اولاد کو پکڑ لیں۔ اگر وہ بیٹھے رہے تو پریشان ہوں گے اور اگر نجات پا جائیں تو گردن کٹی ہوگی، جس کو اللہ نے کاٹ ڈالا ہے، یا تمہارا خیال ہے کہ ہم صرف بیت اللہ سے روکنے والوں کے خلاف لڑائی کریں؟“ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ ہم تو صرف عمرہ کرنے کی غرض سے آئے تھے۔ لڑائی کا کوئی ارادہ نہ تھا، لیکن پھر بھی جو بیت اللہ اور ہمارے درمیان رکاوٹ بنا ہم اس سے لڑائی کریں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب چلو۔“
زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کوئی اپنے صحابہ سے مشورہ نہیں لیتا تھا۔ زہری مسور بن مخرمہ اور مروان بن حکم رضی اللہ عنہما کی حدیث کے بارے میں کہتے ہیں کہ جب وہ کسی راستے پر چلے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خالد بن ولید رضی اللہ عنہ غمیم نامی جگہ پر قریش کے ہراول دستے پر ہیں۔ تم دائیں جانب چلو۔“ اللہ کی قسم! خالد رضی اللہ عنہ کو ان کا پتا بھی نہیں چلا، یہاں تک کہ اس نے لشکر کی گرد دیکھی تو وہ قریشیوں کو خبردار کرنے کے لیے دوڑتا ہوا گیا۔ جب اس گھاٹی میں پہنچے جس کے آگے کفار کا سامنا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری بیٹھ گئی۔ لوگوں نے آواز لگائی: اٹھو، اٹھو! قصواء ٹھہر گئی۔ قصواء ٹھہر گئی۔ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قصواء ٹھہری نہیں اور نہ ہی اس کی عادت ہے، اسے تو اس ذات نے روکا ہے جس نے ابرہہ کے ہاتھیوں کو روکا تھا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! وہ (قریش) مجھ سے ایسی بات کا مطالبہ کریں جس میں وہ اللہ کی حرمتوں کی تعظیم کرتے ہوں تو میں ان کی ہر ایسی بات تسلیم کر لوں گا۔“ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قصواء کو ڈانٹا تو وہ اچھل کر کھڑی ہوگئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے راستے سے ہٹ گئے اور حدیبیہ کی طرف روانہ ہوئے۔ پھر حدیبیہ کے آخری کنارے پر اترے، جہاں معمولی پانی کا کنواں تھا۔ لوگ وہاں ثوڑا تھوڑا پانی حاصل کر رہے تھے اور تھوڑی دیر میں لوگوں نے اس کا پانی ختم کر دیا۔ جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیاس کی شکایت کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ترکش سے ایک تیر نکالا اور لوگوں کو حکم دیا کہ اس تیر کو کنویں میں پھینکیں۔ راوی بیان کرتا ہے کہ اللہ کی قسم! تیر ڈالنے سے پانی جوش سے نکلنے لگا، یہاں تک کہ لوگ واپسی تک خوب سیراب ہو کر پیتے رہے۔ وہ اسی حالت میں تھے کہ بدیل بن ورقاء خزاعی بنو خزاعہ کی ایک جماعت کے ساتھ آیا۔ وہ اہل تہامہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا رازدار تھا۔ اس نے کہا: میں کعب بن لؤی اور عامر بن لؤی کو چھوڑ کر آیا ہوں۔
احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یحییٰ بن سعید حضرت عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ اس نے کہا: میں نے کعب بن لؤی اور عامر بن لؤی کو حدیبیہ کے پانیوں پر اتنی تعداد میں چھوڑا ہے، وہ آپ سے لڑ کر بیت اللہ سے روکنا چاہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم لڑائی کے لیے نہیں، صرف عمرہ کے لیے آئے ہیں، قریش کو لڑائیوں نے کمزور کر دیا اور نقصان دیا ہے۔ اگر وہ چاہیں گے تو میں ان کے ساتھ کوئی مدت مقرر کر لوں گا اور وہ مجھے اور (باقی) لوگوں کو چھوڑ دیں۔ پھر اگر میں غالب آ جاؤں تو اگر وہ چاہیں تو اس (دین) میں داخل ہو جائیں جس میں لوگ داخل ہوئے ہیں، ورنہ (اس مدت میں) وہ آرام کر کے تازہ دم ہو چکے ہوں گے۔ اگر وہ انکار کریں تو اللہ کی قسم! میں اپنے اس دین پر ان سے قتال کروں گا یہاں تک کہ میں اکیلا بھی رہ جاؤں یا اللہ رب العزت اپنا حکم نافذ فرما دیں۔“ بدیل نے کہا: میں آپ کی بات پہنچا دیتا ہوں۔ وہ قریش کے پاس آئے اور کہا: میں اس شخص (یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس سے آیا ہوں، میں نے کچھ باتیں ان سے سنی ہیں۔ اگر تم چاہو تو بتا دیتا ہوں۔ ان کے بے وقوف لوگوں نے کہا: اس کی کوئی بات بھی ہمارے سامنے بیان نہ کرو، ہمیں کوئی ضرورت نہیں، لیکن عقلمند انسانوں نے کہا: بتاؤ کیا سن کے آئے ہو؟ اس نے کہا: میں نے انہیں یہ یہ کہتے سنا ہے، اور اس نے انہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بات بتا دی۔ تو عروہ بن مسعود ثقفی کھڑا ہوا اور کہا: اے میری قوم! کیا تم اولاد (کی طرح) نہیں ہو؟ انھوں نے کہا: کیوں نہیں۔ اس نے کہا: کیا میں والد (کی طرح) نہیں ہوں؟ انھوں نے کہا: کیوں نہیں۔ عروہ نے کہا: کیا تم مجھ پر کوئی تہمت رکھتے ہو؟ انھوں نے کہا: کوئی الزام نہیں۔ کہنے لگا: کیا تم نہیں جانتے کہ میں نے اہل عکاظ کو (تمہاری مدد کے لیے) نکلنے کو کہا، جب انھوں نے میری بات نہ مانی تو میں تمہارے پاس اپنے اہل و عیال، بچے اور اپنے پیروکار لے کر آیا تھا؟ تو قریشیوں نے کہا: بات تو آپ کی درست ہے۔ تو عروہ نے کہا: اس نے درست مطالبہ پیش کیا ہے اسے قبول کرلو اور مجھے اس کے پاس جانے دو۔ تو قریشیوں نے جانے کی اجازت دے دی۔ عروہ نے بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بدیل کی طرح بات کی اور عروہ نے اس وقت یہ بات بھی کی کہ اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ کا کیا خیال ہے، اگر آپ اپنی قوم کو ختم کر ڈالیں تو کیا آپ نے سن رکھا ہے کہ آپ سے پہلے کسی نے اپنی قوم کو ختم کیا ہو؟ اور دوسری جانب اللہ کی قسم! میں ایسے آوارہ قسم کے لوگ دیکھ رہا ہوں جو آپ کو چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جاؤ لات کی شرم گاہ کو چوس، کیا ہم آپ کو چھوڑ کر بھاگ جائیں گے! تو عروہ نے پوچھا: یہ کون ہے؟ فرمایا: ابوبکر رضی اللہ عنہ۔ تو عروہ نے کہا: اللہ کی قسم! اگر تیرا میرے اوپر احسان نہ ہوتا تو میں تجھے جواب دیتا۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بات چیت شروع کر دی۔ جب بھی بات کرتا تو اپنا ہاتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی مبارک کو لگاتا۔ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ تلوار لیے اور خود پہنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے پاس ہی کھڑے تھے۔ جب بھی عروہ اپنا ہاتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی کی طرف لاتا تو مغیرہ رضی اللہ عنہ تلوار کے نچلے سرے سے اس کے ہاتھ پر مارتے اور کہتے کہ اپنا ہاتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی مبارک سے دور کر۔ عروہ نے پوچھا: یہ کون ہے؟ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: مغیرہ بن شعبہ (رضی اللہ عنہ) ہے۔ عروہ نے کہا: اے دھوکے باز! کیا میں نے تیرے دھوکے کی رقم ادا نہ کی تھی؟ اور مغیرہ زمانہ جاہلیت میں کچھ لوگوں کے ساتھ رہے تھے، پھر انہیں قتل کر کے ان کا مال لے لیا تھا، پھر وہ آ کر مسلمان ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اسلام تو تیرا میں قبول کرلیتا ہوں لیکن مال سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔“ پھر عروہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا لعاب دہن بھی صحابی کے ہاتھ پر گرتا تھا جسے وہ اپنے چہروں اور جسم پر مل لیتے تھے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم حکم دیتے تو وہ اس کی تعمیل جلد ہی کر دیتے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وضو فرماتے تو آپ کے وضو کے پانی پر قریب تھا کہ وہ جھگڑ پڑتے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے کلام کرتے تو ان کی آوازیں پست ہو جاتیں اور کوئی نظر بھر کر آپ کی طرف تعظیماً نہیں دیکھتا تھا۔ عروہ قریش کے پاس واپس آیا اور کہا: اے میری قوم! میں قیصر و کسریٰ اور نجاشی کے دربار میں گیا ہوں، میں نے کسی بادشاہ کو نہیں دیکھا کہ اس کے ساتھی اس کی اتنی تعظیم کرتے ہیں جتنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی تعظیم کرتے ہیں۔ اللہ کی قسم! اگر وہ تھوکیں تو وہ بھی کسی شخص کی ہتھیلی پر گرے جس کو وہ اپنے چہرے اور جسم پر مل لے اور حکم کی جلد تعمیل کریں اور آپ کے وضو کے پانی پر قریب تھا کہ جھگڑ پڑیں اور جب وہ کلام کرتے ہیں تو آپ کے پاس پست آواز میں اور نظر بھر کر آپ کو تعظیماً نہیں دیکھتے۔ انھوں نے اچھی بات پیش کی ہے قبول کرلو۔ بنو کنانہ کے ایک شخص نے کہا: میں ان کے پاس جاتا ہوں۔ قریش نے اسے بھی جانے کی اجازت دی۔ جب وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے پاس گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ فلاں ہے وہ اپنی قوم سے ہے جو قربانیوں کی تعظیم کرتے ہیں، ان کے سامنے قربانیاں پیش کرو۔“ قربانی کے جانور اس کے سامنے لائے گئے اور لوگوں نے تلبیہ کہتے ہوئے اس کا استقبال کیا۔ جب اس نے دیکھا تو کہنے لگا: اللہ پاک ہے، ایسے لوگوں کو بیت اللہ سے نہ روکا جائے۔ جب وہ اپنے ساتھیوں کے پاس واپس گیا تو کہا: میں نے قربانی کے اونٹ دیکھے ہیں جن کے گلے میں پٹے ڈالے گئے ہیں اور ان کا شعار کیا گیا ہے، میری رائے نہیں کہ انہیں بیت اللہ سے روکا جائے۔ پھر مکرز بن حفص نے کہا: مجھے ان کے پاس جانے کی اجازت دو۔ جب وہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مکرز بن حفص فاجر آدمی ہے۔“ اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بات چیت شروع کی۔ درمیان میں سہیل بن عمرو آگیا۔ عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جب سہیل بن عمرو آیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے معاملے میں آسانی کی گئی ہے۔“
زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سہیل بن عمرو نے کہا: لاؤ میں اپنے اور تمہارے درمیان معاہدہ تحریر کروں۔ اس نے کاتب کو منگوایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لکھو، میں اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو نہایت مہربان رحم کرنے والا ہے“ تو سہیل نے کہا: رحمن کو ہم نہیں جانتے، بلکہ لکھو تیرے نام کے ساتھ اے اللہ! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لکھو: «بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ» “ پھر فرمایا: ”لکھو، یہ معاہدہ ہے جو محمد اللہ کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے کیا“ سہیل نے اعتراض کرتے ہوئے کہا: اللہ کی قسم! اگر ہم اس بات پر یقین رکھتے کہ تم اللہ کے رسول ہو تو تمہیں بیت اللہ میں داخل ہونے سے نہ روکتے، تم محمد بن عبداللہ تحریر کرو۔ یہ سن کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! تمہارے جھٹلانے کے باوجود میں اللہ کا رسول ہوں۔“ محمد بن عبداللہ ہی تحریر کیا گیا۔ زہری نے اس قول کے بارے میں کہا کہ قریش مجھ سے ایسی بات کا مطالبہ کریں جس میں وہ اللہ کی حرمتوں کی تعظیم کرتے ہوں تو میں ان کی ہر ایسی بات تسلیم کر لوں گا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ”ہمارے اور بیت اللہ کے درمیان سے ہٹ جاؤ کہ ہم بیت اللہ کا طواف کریں۔“ تو سہیل نے کہا: اللہ کی قسم! عرب بات نہ کریں گے کہ ہم اچانک پکڑ لیے گئے، لیکن آپ آئندہ سال آجانا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تحریر کروا دیا تو سہیل نے کہا: ہماری طرف سے جو شخص آپ کے پاس چلا آئے چاہے وہ آپ کے دین پر ہو تو آپ اسے ہماری طرف واپس کرنے کے پابند ہوں گے۔ مسلمانوں نے کہا: سبحان اللہ! کیسے مشرکین کی طرف اسے واپس کیا جائے گا جب وہ مسلمان ہو کر آجائے۔ ہم اسی حالت میں تھے کہ ابوجندل بن سہیل رضی اللہ عنہ اپنی بیڑیوں میں بندھے آگئے، وہ مکہ کی نچلی جانب سے نکل کر مسلمانوں کے درمیان آیا تھا۔ سہیل نے کہا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! یہ پہلا مطالبہ ہے کہ آپ ابو جندل کو واپس کر دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابھی معاہدہ مکمل نہیں ہوا۔“ تو سہیل نے کہا: پھر ہم معاہدہ کرتے ہی نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو میری وجہ سے پناہ دے۔“ سہیل نے کہا: میں پناہ نہ دوں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چلو اسے کرلو۔“ سہیل نے کہا: میں ایسا کرنے والا نہیں ہوں۔ تو مکرز نے کہا: ہم نے آپ کے لیے اس کو پناہ دی۔ تو ابو جندل رضی اللہ عنہ نے کہا: اے مسلمان گروہ! میں مشرکین کی طرف واپس کیا جاؤں گا حالانکہ میں مسلمان ہوں، کیا تم دیکھتے نہیں ہو میں کس حالت میں آیا ہوں اور مجھے اللہ کے بارے میں سزا دی گئی ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: کیا آپ اللہ کے نبی نہیں؟ فرمایا: ”اللہ کا نبی ہوں۔“ میں نے پوچھا: کیا ہم حق پر اور ہمارے دشمن باطل پر نہیں؟ فرمایا: ”ہم حق پر اور ہمارے دشمن باطل پر ہیں۔“ میں نے کہا: تب دین میں اتنی کمزوری کیوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اللہ کا رسول ہوں، میں اس کی نافرمانی نہیں کرتا، وہ میرا مددگار ہے۔“ میں نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ ہم عنقریب بیت اللہ کا طواف کریں گے؟ فرمایا: ”کہا تھا، کیا میں نے یہ بھی کہا تھا کہ اسی سال؟“ میں نے کہا: یہ تو نہ فرمایا تھا۔ فرمایا: ”تم آ کر اس کا طواف کرو گے۔“ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا۔ میں نے پوچھا: اے ابوبکر رضی اللہ عنہ! کیا اللہ کے نبی حق پر نہیں؟ انھوں نے کہا: حق پر ہیں۔ میں نے کہا: کیا ہم حق پر اور ہمارا دشمن باطل پر نہیں؟ انھوں نے کہا: ایسے ہی ہے۔ میں نے کہا: پھر ہم اپنے دین میں کمزوری کیوں دکھا رہے ہیں؟ ابوبکر رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اے عمر رضی اللہ عنہ! وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ وہ اپنے رب کی ہرگز نافرمانی نہ کریں گے اور وہ اس کی مدد فرمائے گا۔ موت تک ان کا دامن تھامے رکھو، اللہ کی قسم! وہ حق پر ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آپ نے بیت اللہ کے طواف کے بارے میں کہا تھا؟ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا آپ نے اس سال ہی طواف کے بارے میں کہا تھا؟ میں نے کہا: نہیں۔ تو انھوں نے کہا کہ آپ آ کر اس کا طواف کر لیں گے۔ زہری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے اس کے بارے میں بہت سے نیکی کے کام کیے، جب معاہدہ مکمل ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کو قربانیاں کرنے کا حکم دیا، پھر فرمایا: ”سر کے بال منڈواؤ۔“ راوی کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تین مرتبہ کہنے کے باوجود کوئی بھی شخص کھڑا نہ ہوا۔ جب کوئی کھڑا نہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس چلے گئے، جو لوگوں کی جانب سے پریشانی آئی تھی وہ بتائی۔ تو ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: کیا آپ اس کو پسند کرتے ہیں؟ تو جا کر اپنی قربانی کریں اور کسی سے کلام نہ کرنا اور اپنا سر منڈوائیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا۔ کسی سے کلام کیے بغیر اپنی قربانی کی اور سر مونڈنے والے کو بلا کر سر منڈوایا۔ جب انھوں نے یہ دیکھا تو قربانیاں نحر کیں اور ایک دوسرے کے سر مونڈ دیے، قریب تھا کہ حالت غم میں وہ اپنے ساتھی کو قتل کر دیتے۔ پھر چند مومنہ عورتیں آئیں تو اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا جَاءَكُمُ الْمُؤْمِنَاتُ مُهَاجِرَاتٍ﴾ [سورة الممتحنة: 10] یہاں تک کہ اللہ کا یہ فرمان: ﴿بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ﴾ [سورة الممتحنة: 10] تک پہنچا۔ اے ایمان والو! جب تمہارے پاس مومن عورتیں ہجرت کر کے آئیں، وہ کافروں کے لیے حلال نہیں ہیں۔ راوی کہتے ہیں: اسی دن حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دو عورتوں کو طلاق دی، ایک سے معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ اور دوسری سے صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ نے نکاح کر لیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ واپس آگئے تو ابو بصیر رضی اللہ عنہ آگئے، یہ قریش کا مسلمان آدمی تھا۔ یحییٰ عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ابوبصیر بن اسید ثقفی رضی اللہ عنہ نے مسلمان ہو کر ہجرت کی تو اخنس بن شریق نے بنو عامر بن لؤی کے ایک کافر آدمی کو اور اس کے ساتھ ایک غلام کو اجرت پر لیا اور ان کے ہاتھ خط لکھ کر دیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہنا کہ وعدہ پورا کرو۔ تو کفار مکہ نے اس کو واپس لانے کے لیے دو آدمیوں کو بھیجا، جو آپ نے ہمارے ساتھ معاہدہ کیا ہوا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبصیر رضی اللہ عنہ کو ان کے حوالے کر دیا۔ وہ اسے لے کر مکہ چل پڑے۔ جب وہ ذوالحلیفہ کے مقام پر پہنچے تو وہ دونوں آدمی وہاں رک کر کھجوریں کھانے لگے تو ابو بصیر رضی اللہ عنہ نے دونوں میں سے ایک آدمی سے کہا: اے فلاں! اللہ کی قسم! مجھے تمہاری یہ تلوار بہت عمدہ معلوم ہوتی ہے۔ دوسرے نے تلوار سونتی، اس نے کہا: اللہ کی قسم! یہ بہت عمدہ ہے، میں نے اس کا تجربہ کیا ہوا ہے۔ ذرا مجھے دکھاؤ میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں۔ اس نے یہ تلوار ابو بصیر رضی اللہ عنہ کو پکڑا دی تو ابوبصیر رضی اللہ عنہ نے تلوار ماری۔ جب وہ ٹھنڈا ہو گیا اور دوسرا آدمی بھاگ کر مدینہ منورہ پہنچا اور ہانپتا ہوا مسجد نبوی میں داخل ہوا تو اسے دیکھ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کا کسی خوفناک واقعے سے واسطہ پڑا ہے۔“ اس نے جلدی سے کہا: میرا ساتھی قتل ہو چکا، بلاشبہ میں بھی قتل ہو جاؤں گا۔ اتنے میں ابو بصیر رضی اللہ عنہ بھی آپہنچا، ابو بصیر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ نے آپ کا ذمہ پورا کر دیا، آپ نے مجھے واپس کر دیا، پھر اللہ نے مجھے ان سے نجات دی، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیری ماں مر جائے! یہ تو لڑائی کی آگ بھڑکانے والا ہے، اگر اس کے ساتھ کوئی اور بھی ہوتا۔“ ابو بصیر رضی اللہ عنہ نے یہ سن کر یقین کر لیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کو واپس بھیج دیں گے تو وہ وہاں سے نکل کر ساحل سمندر جا پہنچا۔ اسی دوران ابو جندل بن سہیل رضی اللہ عنہ بیڑیاں توڑ کر نکلا اور ابو بصیر رضی اللہ عنہ سے آ ملا، پھر جو شخص بھی قریش مکہ سے مسلمان ہو کر نکلتا وہ ابو بصیر رضی اللہ عنہ کے ساتھ آ ملتا، یہاں تک کہ ان کی ایک جماعت قائم ہو گئی۔ راوی نے بیان کیا کہ اللہ کی قسم! جب وہ قریش کے کسی قافلے کے بارے میں سنتے کہ وہ شام کی جانب جا رہا ہے تو وہ اس قافلے پر حملہ کر دیتے، قافلے والوں کو موت کے گھاٹ اتار دیتے اور ان کے مالوں پر قبضہ کر لیتے۔ تو قریش نے گھبرا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغام بھیجا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو صلہ رحمی اور اللہ کی قسم دے کر کہا کہ آپ (ابو بصیر گروپ) کو پیغام بھیجیں اور انھیں مدینہ منورہ بلا لیں، نیز جو شخص آپ کے پاس مسلمان ہو کر آجائے وہ امن والا ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف پیغام بھیجا کہ وہ مدینہ منورہ آجائیں، اس پر اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَهُوَ الَّذِي كَفَّ أَيْدِيَهُمْ عَنكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ عَنْهُم﴾ [سورة الفتح: 24] یہاں تک کہ اللہ کا یہ فرمان: ﴿حَمِيَّةَ الْجَاهِلِيَّةِ﴾ [سورة الفتح: 26] تک پہنچا، وہ ذات جس نے ان کے ہاتھوں سے تمہیں اور تمہارے ہاتھوں سے انھیں بچایا اور ان کی غیرت یہ تھی کہ انھوں نے آپ کو نبی نہ مانا اور بسم اللہ الرحمن الرحیم نہ لکھنے دی اور بیت اللہ سے روکا۔ [صحیح۔ بخاری: 2734] [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجزية/حدیث: 18807]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري ٢٧٣٤»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20301
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ زِيَادٍ، ثنا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، وَمَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ فِي قِصَّةِ الْحُدَيْبِيَةِ قَالَا: فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَشِيرُوا عَلَيَّ، أَتَرَوْنَ أَنْ نَمِيلَ إِلَى ذَرَارِيِّ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ أَعَانُوهُمْ فَنُصِيبَهُمْ، أَمْ تَرَوْنَ أَنْ نَؤُمَّ الْبَيْتَ، فَمَنْ صَدَّنَا عَنْهُ قَاتَلْنَاهُ؟" قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، إِنَّمَا جِئْنَا مُعْتَمِرِينَ، وَلَمْ نَجِئْ لِقِتَالِ أَحَدٍ، وَلَكِنْ مَنْ حَالَ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْبَيْتِ قَاتَلْنَاهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَرُوحُوا إِذًا"، قَالَ الزُّهْرِيُّ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ:" مَا رَأَيْتُ أَحَدًا كَانَ أَكْثَرَ مُشَاوَرَةً لِأَصْحَابِهِ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ.
عروہ بن زبیر، سیدنا مسور بن مخرمہ اور مروان بن حکم رضی اللہ عنہما سے حدیبیہ کا قصہ نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے مشورہ دو، کیا تمہارا خیال ہے کہ ہم ان لوگوں کی اولاد کی طرف مائل ہوں جنہوں نے ان کی اعانت کی ہے اور انہیں جا پکڑیں؟ یا تمہارا خیال ہے کہ ہم بیت اللہ کا قصد کریں؟ جس نے ہمیں اس سے روکا ہم اس سے لڑائی کریں گے۔“ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم جانتے ہیں، ہم تو عمرہ کی غرض سے آئے ہیں، قتال کے لیے نہیں آئے، لیکن جو ہمارے اور بیت اللہ کے درمیان حائل ہوا ہم ان سے لڑائی کریں گے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تم چلو۔“
(ب) زہری حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ اپنے صحابہ سے مشورہ کیا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20301]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1695، 1811»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17149
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، وَمَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ ، يُصَدِّقُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا صَاحِبَهُ قَالَا: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي بِضْعَ عَشْرَةَ مِائَةً مِنْ أَصْحَابِهِ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِذِي الْحُلَيْفَةِ قَلَّدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْهَدْيَ وَأَشْعَرَهُ، ثُمَّ أَحْرَمَ بِالْعُمْرَةِ، وَبَعَثَ بَيْنَ يَدَيْهِ عَيْنًا مِنْ خُزَاعَةَ يُخْبِرُهُ عَنْ قُرَيْشٍ، وَسَارَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا كَانَ بِغَدِيرِ الْأَشْطَاطِ قَرِيبًا مِنْ عُسْفَانَ أَتَاهُ عَيْنُهُ الْخُزَاعِيُّ، فَقَالَ: إِنِّي تَرَكْتُ كَعْبَ بْنَ لُؤَيٍّ، وَعَامِرَ بْنَ لُؤَيٍّ، وَقَدْ جَمَعُوا لَكَ الْأَحَابِيشَ، وَجَمَعُوا لَكَ جُمُوعًا، وَهُمْ مُقَاتِلُوكَ وَصَادُّوكَ عَنِ الْبَيْتِ الْحَرَامِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَشِيرُوا عَلَيَّ، أَتَرَوْنَ لِي أَنْ أَمِيلَ إِلَى ذَرَارِيِّ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ أَعَانُوهُمْ فَنُصِيبَهُمْ، فَإِنْ قَعَدُوا قَعَدُوا مَوْتُورِينَ مَحْرُوبِينَ، وَإِنْ جَاؤُوا تَكُنْ عُنُقًا قَطَعَهَا اللهُ، أَمْ تَرَوْنَ أَنْ نَؤُمَّ الْبَيْتَ فَمَنْ صَدَّنَا عَنْهُ قَاتَلْنَاهُ؟ " فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ يَا نَبِيَّ اللهِ، إِنَّمَا جِئْنَا مُعْتَمِرِينَ وَلَمْ نَجِئْ لِقِتَالِ أَحَدٍ، وَلَكِنْ مَنْ حَالَ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْبَيْتِ قَاتَلْنَاهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فَرُوحُوا إِذًا "، فَرَاحُوا حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ بِالْغَمِيمِ فِي خَيْلٍ لِقُرَيْشٍ طَلِيعَةً، فَخُذُوا ذَاتَ الْيَمِينِ " فَوَاللهِ مَا شَعَرَ بِهِمْ خَالِدٌ حَتَّى إِذَا هُوَ بِقَتَرَةِ الْجَيْشِ، فَانْطَلَقَ يَرْكُضُ نَذِيرًا لِقُرَيْشٍ، وَسَارَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا كَانَ بِالثَّنِيَّةِ الَّتِي يَهْبِطُ عَلَيْهِمْ مِنْهَا بَرَكَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ فَقَالَ النَّاسُ: حَلْ حَلْ، فَقَالُوا: خَلَأَتِ الْقَصْوَاءُ خَلَأَتْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا خَلَأَتِ الْقَصْوَاءُ، وَمَا ذَاكَ لَهَا بِخُلُقٍ، وَلَكِنَّهَا حَبَسَهَا حَابِسُ الْفِيلِ " ثُمَّ قَالَ: " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَا يَسْأَلُونِي خُطَّةً يُعَظِّمُونَ فِيهَا حُرُمَاتِ اللهِ إِلَّا أَعْطَيْتُهُمْ إِيَّاهَا " ثُمَّ زَجَرَهَا فَوَثَبَتْ بِهِ، فَعَدَلَ عَنْهُمْ، حَتَّى نَزَلَ بِأَقْصَى الْحُدَيْبِيَةِ عَلَى ثَمَدٍ قَلِيلِ الْمَاءِ، إِنَّمَا يَتَبَرَّضُهُ النَّاسُ تَبَرُّضًا، فَلَمْ يُلَبِّثْهُ النَّاسُ أَنْ نَزَحُوهُ، فَشَكَوْا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَطَشَ، فَانْتَزَعَ سَهْمًا مِنْ كِنَانَتِهِ، ثُمَّ أَمَرَهُمْ أَنْ يَجْعَلُوهُ فِيهِ، قَالَ: فَوَاللهِ مَا زَالَ يَجِيشُ لَهُمْ بِالرَّيِّ حَتَّى صَدَرُوا عَنْهُ، فَبَيْنَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ جَاءَهُمْ بُدَيْلُ بْنُ وَرْقَاءَ الْخُزَاعِيُّ فِي نَفَرٍ مِنْ قَوْمِهِ مِنْ خُزَاعَةَ - وَكَانُوا عَيْبَةَ نُصْحِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَهْلِ تِهَامَةَ - فَقَالَ: إِنِّي تَرَكْتُ كَعْبَ بْنَ لُؤَيٍّ، وَعَامِرَ بْنَ لُؤَيٍّ نَزَلُوا أَعْدَادَ مِيَاهِ الْحُدَيْبِيَةِ وَمَعَهُمُ الْعُوذُ الْمَطَافِيلُ، وَهُمْ مُقَاتِلُوكَ وَصَادُّوكَ عَنِ الْبَيْتِ. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّا لَمْ نَجِئْ لِقِتَالِ أَحَدٍ، وَلَكِنْ جِئْنَا مُعْتَمِرِينَ، وَإِنَّ قُرَيْشًا قَدْ نَهِكَتْهُمُ الْحَرْبُ وَأَضَرَّتْ بِهِمْ، فَإِنْ شَاؤُوا مَادَدْتُهُمْ مُدَّةً وَيُخَلُّوا بَيْنِي وَبَيْنَ النَّاسِ، فَإِنْ أَظْهَرُ فَإِنْ شَاؤُوا أَنْ يَدْخُلُوا فِيمَا دَخَلَ فِيهِ النَّاسُ فَعَلُوا، وَإِلَّا فَقَدْ جَمُّوا، وَإِنْ أَبَوْا فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَأُقَاتِلَنَّهُمْ عَلَى أَمْرِي هَذَا حَتَّى تَنْفَرِدَ سَالِفَتِي أَوْ لَيُنْفِذَنَّ اللهُ أَمْرَهُ " فَقَالَ بُدَيْلٌ : سَأُبْلِغُهُمْ مَا تَقُولُ، فَانْطَلَقَ حَتَّى أَتَى قُرَيْشًا فَقَالَ: إِنَّا قَدْ جِئْنَاكُمْ مِنْ عِنْدِ هَذَا الرَّجُلِ، وَسَمِعْنَاهُ يَقُولُ قَوْلًا، فَإِنْ شِئْتُمْ أَنْ نَعْرِضَهُ عَلَيْكُمْ فَعَلْنَا، فَقَالَ سُفَهَاؤُهُمْ: لَا حَاجَةَ لَنَا أَنْ تُحَدِّثَنَا عَنْهُ بِشَيْءٍ، وَقَالَ ذُو الرَّأْيِ مِنْهُمْ: هَاتِ مَا سَمِعْتَهُ يَقُولُ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ كَذَا وَكَذَا، فَحَدَّثَهُمْ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَقَامَ عُرْوَةُ بْنُ مَسْعُودٍ الثَّقَفِيُّ فَقَالَ: أَيْ قَوْمِ أَلَسْتُمْ بِالْوَلَدِ؟ قَالُوا: بَلَى، قَالَ: أَوَلَسْتُ بِالْوَالِدِ؟ قَالُوا: بَلَى، قَالَ: فَهَلْ تَتَّهِمُونِي؟ قَالُوا: لَا، فَقَالَ: أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي اسْتَنْفَرْتُ أَهْلَ عُكَاظَ، فَلَمَّا بَلَّحُوا عَلَيَّ جِئْتُكُمْ بِأَهْلِي وَوَلَدِي وَمَنْ أَطَاعَنِي؟ قَالُوا: بَلَى، قَالَ: فَإِنَّ هَذَا قَدْ عَرَضَ عَلَيْكُمْ خُطَّةَ رُشْدٍ فَاقْبَلُوهَا وَدَعُونِي آتِهِ، فَقَالُوا: ائْتِهِ، فَأَتَاهُ، فَجَعَلَ يُكَلِّمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوًا مِنْ قَوْلِهِ لِبُدَيْلٍ ، فَقَالَ عُرْوَةُ عِنْدَ ذَلِكَ: أَيْ مُحَمَّدُ، أَرَأَيْتَ إِنِ اسْتَأْصَلْتَ قَوْمَكَ، هَلْ سَمِعْتَ بِأَحَدٍ مِنَ الْعَرَبِ اجْتَاحَ أَهْلَهُ قَبْلَكَ؟ وَإِنْ تَكُنِ الْأُخْرَى فَوَاللهِ إِنِّي لَأَرَى وُجُوهًا وَأَرَى أَوْبَاشًا مِنَ النَّاسِ خَلِيقًا أَنْ يَفِرُّوا وَيَدَعُوكَ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : امْصُصْ بَظْرَ اللَّاتِ، نَحْنُ نَفِرُّ وَنَدَعُهُ؟ فَقَالَ: مَنْ ذَا؟ قَالَ: أَبُو بَكْرٍ ، قَالَ: أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْلَا يَدٌ لَكَ عِنْدِي لَمْ أَجْزِكَ بِهَا لَأَجَبْتُكَ، قَالَ: وَجَعَلَ يُكَلِّمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكُلَّمَا كَلَّمَهُ أَخَذَ بِلِحْيَتِهِ، وَالْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ قَائِمٌ عَلَى رَأْسِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمِغْفَرِ وَمَعَهُ السَّيْفُ، فَكُلَّمَا أَهْوَى عُرْوَةُ يَدَهُ إِلَى لِحْيَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرَبَ يَدَهُ بِنَعْلِ السَّيْفِ، وَقَالَ: أَخِّرْ يَدَكَ عَنْ لِحْيَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَفَعَ عُرْوَةُ رَأْسَهُ فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ، فَقَالَ: أَيْ غُدَرُ أَوَلَسْتُ أَسْعَى فِي غَدْرَتِكَ؟ وَكَانَ الْمُغِيرَةُ صَحِبَ قَوْمًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَقَتَلَهُمْ، وَأَخَذَ أَمْوَالَهُمْ وَجَاءَ فَأَسْلَمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَمَّا الْإِسْلَامُ فَأَقْبَلُ، وَأَمَّا الْمَالُ فَلَسْتُ مِنْهُ فِي شَيْءٍ " ثُمَّ إِنَّ عُرْوَةَ جَعَلَ يَرْمُقُ صَحَابَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَيْنَيْهِ فَقَالَ: وَاللهِ مَا تَنَخَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُخَامَةً إِلَّا وَقَعَتْ فِي يَدِ رَجُلٍ مِنْهُمْ، فَدَلَكَ بِهَا وَجْهَهُ وَجِلْدَهُ، وَإِذَا أَمَرَ ابْتَدَرُوا أَمْرَهُ، وَإِذَا تَوَضَّأَ كَادُوا يَقْتَتِلُونَ عَلَى وَضُوئِهِ، وَإِذَا تَكَلَّمُوا خَفَضُوا أَصْوَاتَهُمْ عِنْدَهُ، وَمَا يُحِدُّونَ النَّظَرَ إِلَيْهِ تَعْظِيمًا لَهُ، فَرَجَعَ عُرْوَةُ إِلَى أَصْحَابِهِ فَقَالَ: أَيْ قَوْمِ، وَاللهِ لَقَدْ وَفَدْتُ عَلَى الْمُلُوكِ، وَوَفَدْتُ عَلَى قَيْصَرَ ، وَكِسْرَى، وَالنَّجَاشِيِّ ، وَاللهِ إِنْ رَأَيْتُ مَلِكًا قَطُّ يُعَظِّمُهُ أَصْحَابُهُ مَا يُعَظِّمُ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ مُحَمَّدًا، وَاللهِ إِنْ تَنَخَّمَ نُخَامَةً إِلَّا وَقَعَتْ فِي كَفِّ رَجُلٍ مِنْهُمْ فَدَلَكَ بِهَا وَجْهَهُ وَجِلْدَهُ، وَإِذَا أَمَرَهُمُ ابْتَدَرُوا أَمْرَهُ، وَإِذَا تَوَضَّأَ كَادُوا يَقْتَتِلُونَ عَلَى وَضُوئِهِ، وَإِذَا تَكَلَّمُوا خَفَضُوا أَصْوَاتَهُمْ عِنْدَهُ، وَمَا يُحِدُّونَ النَّظَرَ إِلَيْهِ تَعْظِيمًا لَهُ، وَإِنَّهُ عَرَضَ عَلَيْكُمْ خُطَّةَ رُشْدٍ فَاقْبَلُوهَا، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي كِنَانَةَ: دَعُونِي آتِهِ، فَقَالُوا: ائْتِهِ، فَلَمَّا أَشْرَفَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هَذَا فُلَانٌ، وَهُوَ مِنْ قَوْمٍ يُعَظِّمُونَ الْبُدْنَ فَابْعَثُوهَا لَهُ "، فَبُعِثَتْ لَهُ، وَاسْتَقْبَلَهُ الْقَوْمُ يُلَبُّونَ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ قَالَ: سُبْحَانَ اللهِ مَا يَنْبَغِي لِهَؤُلَاءِ أَنْ يُصَدُّوا عَنِ الْبَيْتِ، قَالَ: فَلَمَّا رَجَعَ إِلَى أَصْحَابِهِ قَالَ: رَأَيْتُ الْبُدْنَ قَدْ قُلِّدَتْ وَأُشْعِرَتْ، فَمَا أَرَى أَنْ يُصَدُّوا عَنِ الْبَيْتِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْهُمْ يُقَالُ لَهُ مِكْرَزُ بْنُ حَفْصٍ: دَعُونِي آتِهِ، قَالُوا: ائْتِهِ، فَلَمَّا أَشْرَفَ عَلَيْهِمْ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هَذَا مِكْرَزُ بْنُ حَفْصٍ، وَهُوَ رَجُلٌ فَاجِرٌ "، فَجَعَلَ يُكَلِّمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَيْنَا هُوَ يُكَلِّمُهُ إِذْ جَاءَ سُهَيْلُ بْنُ عَمْرٍو ، فَقَالَ: هَاتِ اكْتُبْ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ كِتَابًا، فَدَعَا الْكَاتِبَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اكْتُبْ: بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ "، فَقَالَ سُهَيْلٌ : أَمَّا الرَّحْمَنُ فَوَاللهِ مَا أَدْرِي مَا هُوَ، وَلَكِنِ اكْتُبْ: بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ كَمَا كُنْتَ تَكْتُبُ، فَقَالَ الْمُسْلِمُونَ: وَاللهِ مَا يَكْتُبُهَا إِلَّا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اكْتُبْ: بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ "، ثُمَّ قَالَ: " هَذَا مَا قَاضَى عَلَيْهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.."، فَقَالَ سُهَيْلٌ : وَاللهِ لَوْ كُنَّا نَعْلَمُ أَنَّكَ رَسُولُ اللهِ مَا صَدَدْنَاكَ عَنِ الْبَيْتِ وَلَا قَاتَلْنَاكَ، وَلَكِنِ اكْتُبْ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَاللهِ إِنِّي لَرَسُولُ اللهِ وَإِنْ كَذَّبْتُمُونِي، اكْتُبْ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ " قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عَلَى أَنْ تُخَلُّوا بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْبَيْتِ فَنَطُوفَ بِهِ "، فَقَالَ سُهَيْلٌ : وَاللهِ لَا تَتَحَدَّثُ الْعَرَبُ أَنَّنَا أُخِذْنَا ضُغْطَةً، وَلَكِنْ لَكَ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ، فَكَتَبَ فَقَالَ سُهَيْلٌ : وَعَلَى أَنْ لَا يَأْتِيَكَ مِنَّا رَجُلٌ، وَإِنْ كَانَ عَلَى دِينِكَ، إِلَّا رَدَدْتَهُ إِلَيْنَا، فَقَالَ الْمُسْلِمُونَ: سُبْحَانَ اللهِ كَيْفَ يُرَدُّ إِلَى الْمُشْرِكِينَ وَقَدْ جَاءَ مُسْلِمًا؟ فَبَيْنَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ جَاءَ أَبُو جَنْدَلِ بْنُ سُهَيْلِ بْنِ عَمْرٍو يَرْسُفُ فِي قُيُودِهِ، قَدْ خَرَجَ مِنْ أَسْفَلِ مَكَّةَ حَتَّى رَمَى بِنَفْسِهِ بَيْنَ أَظْهُرِ الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ سُهَيْلٌ : هَذَا يَا مُحَمَّدُ أَوَّلُ مَنْ أُقَاضِيكَ عَلَيْهِ أَنْ تَرُدَّهُ إِلَيَّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّا لَمْ نَقْضِ الْكِتَابَ بَعْدُ " قَالَ: فَوَاللهِ إِذًا لَمْ أُصَالِحْكَ عَلَى شَيْءٍ أَبَدًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فَأَجِزْهُ لِي "، فَقَالَ: مَا أَنَا بِمُجِيزِهِ لَكَ، قَالَ: " بَلَى فَافْعَلْ "، قَالَ: مَا أَنَا بِفَاعِلٍ، قَالَ مِكْرَزٌ: بَلَى، قَدْ أَجَزْنَاهُ لَكَ، فَقَالَ أَبُو جَنْدَلٍ : أَيْ مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ، أُرَدُّ إِلَى الْمُشْرِكِينَ وَقَدْ جِئْتُ مُسْلِمًا؟ أَلَا تَرَوْنَ إِلَى مَا قَدْ لَقِيتُ؟ - وَكَانَ قَدْ عُذِّبَ عَذَابًا شَدِيدًا فِي اللهِ - فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : وَاللهِ مَا شَكَكْتُ مُنْذُ أَسْلَمْتُ إِلَّا يَوْمَئِذٍ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: أَلَسْتَ نَبِيَّ اللهِ حَقًّا؟ قَالَ: " بَلَى "، قُلْتُ: أَلَسْنَا عَلَى الْحَقِّ وَعَدُوُّنَا عَلَى الْبَاطِلِ؟ قَالَ: " بَلَى "، قُلْتُ: فَلِمَ نُعْطِي الدَّنِيَّةَ فِي دِينِنَا إِذًا؟ قَالَ: " إِنِّي لَرَسُولُ اللهِ، وَلَسْتُ أَعْصِيهِ، وَهُوَ نَاصِرِي "، قُلْتُ: أَوَلَيْسَ كُنْتَ تُحَدِّثُنَا أَنَّا سَنَأْتِي الْبَيْتَ فَنَطُوفُ بِهِ؟ قَالَ: " بَلَى "، فَأَخْبَرْتُكَ أَنَّكَ تَأْتِيهِ الْعَامَ؟ قُلْتُ: لَا، قَالَ: " فَإِنَّكَ آتِيهِ، وَمُطَوِّفٌ بِهِ "، قَالَ: فَأَتَيْتُ أَبَا بَكْرٍ فَقُلْتُ: يَا أَبَا بَكْرٍ أَلَيْسَ هَذَا نَبِيَّ اللهِ حَقًّا؟ قَالَ: بَلَى، قُلْتُ: أَلَيْسَ نَحْنُ عَلَى الْحَقِّ وَعَدُوُّنَا عَلَى الْبَاطِلِ؟ قَالَ: بَلَى، قُلْتُ: فَلِمَ نُعْطِي الدَّنِيَّةَ فِي دِينِنَا إِذًا؟ قَالَ: أَيُّهَا الرَّجُلُ إِنَّهُ رَسُولُ اللهِ، وَلَيْسَ يَعْصِي رَبَّهُ، وَهُوَ نَاصِرُهُ، فَاسْتَمْسِكْ بِغَرْزِهِ حَتَّى تَمُوتَ، فَوَاللهِ إِنَّهُ لَعَلَى الْحَقِّ، قُلْتُ: أَوَلَيْسَ كَانَ يُحَدِّثُنَا أَنَّا سَنَأْتِي الْبَيْتَ وَنَطُوفُ بِهِ؟ قَالَ: بَلَى، أَفَأَخْبَرَكَ أَنَّكَ تَأْتِيهِ الْعَامَ؟ قُلْتُ: لَا، قَالَ: فَإِنَّكَ آتِيهِ وَتَطُوفُ بِهِ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ قَضِيَّةِ الْكِتَابِ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ: " قُومُوا فَانْحَرُوا ثُمَّ احْلِقُوا "، قَالَ: فَوَاللهِ مَا قَامَ مِنْهُمْ رَجُلٌ حَتَّى قَالَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَلَمَّا لَمْ يَقُمْ مِنْهُمْ أَحَدٌ قَامَ، فَدَخَلَ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، فَذَكَرَ لَهَا مَا لَقِيَ مِنَ النَّاسِ، قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ : يَا نَبِيَّ اللهِ أَتُحِبُّ ذَلِكَ؟ اخْرُجْ ثُمَّ لَا تُكَلِّمْ أَحَدًا مِنْهُمْ بِكَلِمَةٍ حَتَّى تَنْحَرَ بُدْنَكَ، وَتَدْعُوَ حَالِقَكَ فَيَحْلِقَكَ. فَقَامَ فَخَرَجَ فَلَمْ يُكَلِّمْ أَحَدًا مِنْهُمْ حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ، نَحَرَ بُدْنَهُ، وَدَعَا حَالِقَهُ فَحَلَقَهُ، فَلَمَّا رَأَوْا ذَلِكَ قَامُوا فَنَحَرُوا، وَجَعَلَ بَعْضُهُمْ يَحْلِقُ بَعْضًا حَتَّى كَادَ بَعْضُهُمْ يَقْتُلُ بَعْضًا غَمًّا، ثُمَّ جَاءَتْ نِسْوَةٌ مُؤْمِنَاتٌ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا جَاءَكُمُ الْمُؤْمِنَاتُ مُهَاجِرَاتٍ. حَتَّى بَلَغَ: بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ. فَطَلَّقَ عُمَرُ يَوْمَئِذٍ امْرَأَتَيْنِ كَانَتَا لَهُ فِي الشِّرْكِ، فَتَزَوَّجَ إِحْدَاهُمَا مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ، وَالْأُخْرَى صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ ، ثُمَّ رَجَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَدِينَةِ فَجَاءَهُ أَبُو بَصِيرٍ - رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ - وَهُوَ مُسْلِمٌ، فَأَرْسَلُوا فِي طَلَبِهِ رَجُلَيْنِ وَقَالُوا: الْعَهْدَ الَّذِي جَعَلْتَ لَنَا، فَدَفَعَهُ إِلَى الرَّجُلَيْنِ، فَخَرَجَا حَتَّى إِذَا بَلَغَا بِهِ ذَا الْحُلَيْفَةِ، فَنَزَلُوا يَأْكُلُونَ مِنْ تَمْرٍ لَهُمْ، فَقَالَ أَبُو بَصِيرٍ لِأَحَدِ الرَّجُلَيْنِ: وَاللهِ إِنِّي لَأَرَى سَيْفَكَ هَذَا يَا فُلَانُ جَيِّدًا فَاسْتَلَّهُ الْآخَرُ فَقَالَ: أَجَلْ وَاللهِ إِنَّهُ لَجَيِّدٌ، لَقَدْ جَرَّبْتُ بِهِ ثُمَّ جَرَّبْتُ، فَقَالَ أَبُو بَصِيرٍ : أَرِنِي أَنْظُرْ إِلَيْهِ، فَأَمْكَنَهُ مِنْهُ فَضَرَبَهُ بِهِ حَتَّى بَرَدَ، وَفَرَّ الْآخَرُ حَتَّى أَتَى الْمَدِينَةَ، فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ يَعْدُو، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ رَآهُ: " لَقَدْ رَأَى هَذَا ذُعْرًا "، فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: قُتِلَ وَاللهِ صَاحِبِي، وَإِنِّي لَمَقْتُولٌ، فَجَاءَ أَبُو بَصِيرٍ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ، قَدْ - وَاللهِ - أَوْفَى اللهُ ذِمَّتَكَ، قَدْ رَدَدْتَنِي إِلَيْهِمْ ثُمَّ أَنْجَانِيَ اللهُ مِنْهُمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَيْلُ أُمِّهِ مِسْعَرَ حَرْبٍ، لَوْ كَانَ لَهُ أَحَدٌ " فَلَمَّا سَمِعَ ذَلِكَ عَرَفَ أَنَّهُ سَيَرُدُّهُ إِلَيْهِمْ، فَخَرَجَ حَتَّى أَتَى سِيفَ الْبَحْرِ، قَالَ: وَيَنْفَلِتُ مِنْهُمْ أَبُو جَنْدَلِ بْنُ سُهَيْلٍ ، فَلَحِقَ بِأَبِي بَصِيرٍ ، فَجَعَلَ لَا يَخْرُجُ مِنْ قُرَيْشٍ رَجُلٌ قَدْ أَسْلَمَ إِلَّا لَحِقَ بِأَبِي بَصِيرٍ ، حَتَّى اجْتَمَعَ مِنْهُمْ عِصَابَةٌ، قَالَ: فَوَاللهِ مَا سَمِعُوا بِعِيرٍ خَرَجَتْ لِقُرَيْشٍ إِلَى الشَّامِ إِلَّا اعْتَرَضُوا لَهَا فَقَتَلُوهُمْ وَأَخَذُوا أَمْوَالَهُمْ، فَأَرْسَلَتْ قُرَيْشٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُنَاشِدُهُ بِاللهِ وَالرَّحِمِ إِلَّا أَرْسَلَ إِلَيْهِمْ: فَمَنْ أَتَاهُ فَهُوَ آمِنٌ، فَأَرْسَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَهُوَ الَّذِي كَفَّ أَيْدِيَهُمْ عَنْكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ عَنْهُمْ بِبَطْنِ مَكَّةَ حَتَّى بَلَغَ حَمِيَّةَ الْجَاهِلِيَّةِ وَكَانَتْ قُرَيْشٌ حَمِيَّتُهُمْ أَنَّهُمْ لَمْ يُقِرُّوا أَنَّهُ نَبِيُّ اللهِ، وَلَمْ يُقِرُّوا بِبِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، وَحَالُوا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْبَيْتِ.
سیدنا مسور بن مخرمہ اور مروان بن حکم رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، اور دونوں ایک دوسرے کی تصدیق کرتے ہیں، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زمانۂ حدیبیہ میں اپنے صحابہ میں سے تیرہ سو سے انیس سو کے درمیان افراد کے ساتھ روانہ ہوئے۔ جب وہ ذوالحلیفہ پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے جانوروں کو قِلادہ پہنایا اور ان پر نشان لگایا، پھر عمرے کا احرام باندھا، اور اپنے آگے خزاعہ کے ایک جاسوس کو بھیجا تاکہ وہ آپ کو قریش کی خبر دے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چلتے رہے یہاں تک کہ جب غدیرِ اَشطاط پر، عسفان کے قریب، پہنچے تو خزاعی جاسوس آپ کے پاس آیا اور کہا: میں کعب بن لؤی اور عامر بن لؤی کو اس حال میں چھوڑ آیا ہوں کہ انہوں نے آپ کے خلاف احابیش جمع کر لیے ہیں، اور آپ کے خلاف لشکر اکٹھے کر لیے ہیں، اور وہ آپ سے لڑیں گے اور آپ کو بیت الحرام سے روکیں گے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے مشورہ دو، کیا تمہاری رائے یہ ہے کہ میں ان لوگوں کی اولاد و اہل خانہ کی طرف رخ کروں جنہوں نے ان کی مدد کی ہے اور انہیں اپنا نشانہ بنا لوں؟ اگر وہ بیٹھے رہیں تو وہ نقصان اٹھائے ہوئے اور لُٹے ہوئے بیٹھیں گے، اور اگر وہ آئیں تو ان کی گردن ہو گی جسے اللہ کاٹ دے گا۔ یا تمہاری رائے یہ ہے کہ ہم بیت اللہ کا رخ کریں، پھر جو ہمیں اس سے روکے ہم اس سے لڑیں؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ جاننے والے ہیں، اے اللہ کے نبی! ہم تو عمرہ کرنے آئے ہیں، ہم کسی سے لڑنے نہیں آئے، لیکن جو ہمارے اور بیت اللہ کے درمیان حائل ہو گا ہم اس سے لڑیں گے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر چلو۔“ چنانچہ وہ چلے، یہاں تک کہ جب وہ راستے میں تھے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خالد بن ولید غمیم میں قریش کے سواروں کے ساتھ ہمارا راستہ دیکھ رہا ہے، تو تم دائیں طرف کا راستہ اختیار کرو۔“ اللہ کی قسم! خالد کو ان کا علم اس وقت ہوا جب اس نے لشکر کا غبار دیکھا، تو وہ دوڑتا ہوا قریش کو خبردار کرنے گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چلتے رہے یہاں تک کہ جب اس گھاٹی پر پہنچے جہاں سے وہ اتر کر مکہ کی طرف جاتے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری بیٹھ گئی۔ لوگوں نے کہا: چل چل۔ لوگوں نے کہا: قصویٰ اڑ گئی ہے، اڑ گئی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قصویٰ نہیں اڑی، اور یہ اس کی عادت نہیں، بلکہ اسے اسی نے روکا ہے جس نے ہاتھی کو روکا تھا۔“ پھر فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، وہ مجھ سے کوئی ایسی بات نہیں مانگیں گے جس میں وہ اللہ کی حرمتوں کی تعظیم کرتے ہوں مگر میں انہیں وہ دے دوں گا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جھڑکا تو وہ اٹھ کھڑی ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کر ان سے ہٹ گئی، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ کے آخری کنارے پر ایک ایسے کنویں کے پاس اترے جس میں تھوڑا پانی تھا، لوگ اسے تھوڑا تھوڑا کر کے نکالتے تھے۔ لوگوں نے تھوڑی ہی دیر میں اسے خشک کر دیا، تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پیاس کی شکایت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ترکش سے ایک تیر نکالا، پھر انہیں حکم دیا کہ اسے اس کنویں میں ڈال دیں۔ راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم! وہ ان کے لیے پانی سے بھرتا رہا یہاں تک کہ وہ سب سیراب ہو کر واپس لوٹے۔ وہ اسی حال میں تھے کہ ان کے پاس بدیل بن ورقاء خزاعی اپنی قوم خزاعہ کے کچھ لوگوں کے ساتھ آیا - اور یہ لوگ تہامہ کے رہنے والوں میں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خیرخواہ تھے - اس نے کہا: میں نے کعب بن لؤی اور عامر بن لؤی کو دیکھا کہ وہ حدیبیہ کے پانیوں کے کناروں پر اترے ہوئے ہیں، ان کے ساتھ دودھ پلانے والی اونٹنیاں بھی ہیں، اور وہ آپ سے لڑیں گے اور آپ کو بیت اللہ سے روکیں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم کسی سے لڑنے نہیں آئے، بلکہ ہم عمرہ کرنے آئے ہیں، اور قریش کو جنگ نے کمزور اور نقصان زدہ کر دیا ہے، اگر وہ چاہیں تو میں ان سے کچھ مدت کے لیے صلح کر لیتا ہوں اور وہ مجھے لوگوں کے ساتھ (دعوت دینے) سے روکیں نہیں، پھر اگر میں غالب آ جاؤں تو اگر وہ چاہیں کہ اس دین میں داخل ہو جائیں جس میں لوگ داخل ہوئے ہیں تو ایسا کر لیں، ورنہ (اس مدت میں) انہیں آرام اور قوت حاصل ہو چکی ہو گی۔ اور اگر وہ انکار کریں تو اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، میں اپنے اس معاملے پر ان سے ضرور لڑوں گا یہاں تک کہ میری گردن الگ ہو جائے یا اللہ اپنا حکم نافذ فرما دے۔“ بدیل نے کہا: میں انہیں آپ کی بات پہنچا دوں گا۔ چنانچہ وہ گیا یہاں تک کہ قریش کے پاس پہنچا اور کہا: ہم اس شخص کے پاس سے آئے ہیں اور ہم نے اسے ایک بات کہتے سنا ہے، اگر تم چاہو تو ہم تمہارے سامنے وہ پیش کر دیں۔ ان میں سے بے وقوف لوگوں نے کہا: ہمیں اس سے کوئی بات سننے کی ضرورت نہیں۔ اور ان میں سے سمجھدار لوگوں نے کہا: جو تم نے اسے کہتے سنا وہ بتاؤ۔ اس نے کہا: میں نے اسے یوں یوں کہتے سنا۔ چنانچہ اس نے انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات بتائی۔ تو عروہ بن مسعود ثقفی کھڑا ہوا اور کہا: اے قوم! کیا تم (میری) اولاد نہیں؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ اس نے کہا: کیا میں تمہارا باپ نہیں؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ اس نے کہا: کیا تم مجھ پر کوئی الزام لگاتے ہو؟ انہوں نے کہا: نہیں۔ اس نے کہا: کیا تمہیں معلوم نہیں کہ میں نے عکاظ والوں سے مدد مانگی تھی، جب وہ میرا ساتھ نہ دے سکے تو میں اپنے اہل و اولاد اور جتنوں نے میری بات مانی انہیں لے کر تمہارے پاس آیا؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ اس نے کہا: تو اس شخص نے تمہارے سامنے ایک درست اور بھلائی کی بات پیش کی ہے، اسے قبول کر لو اور مجھے اس کے پاس جانے دو۔ انہوں نے کہا: جاؤ۔ تو وہ آیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کرنے لگا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بھی تقریباً وہی بات کہی جو بدیل سے کہی تھی۔ اس پر عروہ نے کہا: اے محمد! تمہارا کیا خیال ہے، اگر تم نے اپنی قوم کو جڑ سے اکھاڑ دیا، تو کیا تم نے عربوں میں سے کسی ایسے شخص کے بارے میں سنا ہے جس نے تم سے پہلے اپنے ہی خاندان کا ستیاناس کر دیا ہو؟ اور اگر دوسری صورت ہوئی تو اللہ کی قسم، میں کچھ ایسے چہرے دیکھ رہا ہوں اور لوگوں کا ایک ایسا ملا جلا ہجوم دیکھ رہا ہوں جن سے یہی توقع ہے کہ وہ بھاگ جائیں گے اور تمہیں چھوڑ دیں گے۔ اس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: لات (بت) کی شرمگاہ چوسو! کیا ہم بھاگ جائیں گے اور انہیں چھوڑ دیں گے؟ عروہ نے پوچھا: یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا: ابوبکر ہیں۔ اس نے کہا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر تیرا مجھ پر ایک احسان نہ ہوتا جس کا میں نے بدلہ نہیں دیا تو میں تجھے جواب دیتا۔ راوی کہتے ہیں: پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کرنے لگا، اور جب بھی وہ بات کرتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ڈاڑھی پکڑ لیتا، اور سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر خود اور تلوار لیے کھڑے تھے، تو جب بھی عروہ اپنا ہاتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ڈاڑھی کی طرف بڑھاتا، وہ اس کے ہاتھ پر تلوار کے میان سے مارتے اور کہتے: اپنا ہاتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ڈاڑھی سے ہٹاؤ۔ عروہ نے سر اٹھا کر پوچھا: یہ کون ہے؟ کہا گیا: یہ مغیرہ بن شعبہ ہیں۔ اس نے کہا: اے دھوکے باز! کیا میں تیری دھوکہ دہی کا خمیازہ نہیں بھگت رہا؟ - اور مغیرہ جاہلیت میں کچھ لوگوں کے ساتھ رہے تھے، پھر انہیں قتل کر کے ان کے مال لے لیے تھے، پھر آ کر مسلمان ہو گئے تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام تو میں قبول کرتا ہوں، لیکن اس مال سے میرا کوئی تعلق نہیں۔“ - پھر عروہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے لگا، تو کہنے لگا: اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی تھوکتے تو وہ ان میں سے کسی شخص کے ہاتھ میں گرتا، تو وہ اسے اپنے چہرے اور جسم پر مل لیتا، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی حکم دیتے تو وہ اس پر لپکتے، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وضو کرتے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے پانی پر لڑنے کے قریب ہو جاتے، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم گفتگو کرتے تو وہ اپنی آوازیں پست کر دیتے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نظر جما کر نہیں دیکھتے تھے۔ تو عروہ اپنے ساتھیوں کی طرف واپس گیا اور کہا: اے قوم! اللہ کی قسم! میں بادشاہوں کے دربار میں گیا ہوں، میں قیصر، کسریٰ اور نجاشی کے دربار میں گیا ہوں، اللہ کی قسم! میں نے کوئی ایسا بادشاہ نہیں دیکھا جس کی تعظیم اس کے ساتھی اتنی کرتے ہوں جتنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی ان کی تعظیم کرتے ہیں۔ اللہ کی قسم! وہ جب بھی تھوکتے تو وہ ان میں سے کسی شخص کی ہتھیلی میں گرتا، تو وہ اسے اپنے چہرے اور جسم پر مل لیتا، اور جب وہ انہیں کوئی حکم دیتے تو وہ اس پر لپکتے، اور جب وہ وضو کرتے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے پانی پر لڑنے کے قریب ہو جاتے، اور جب وہ گفتگو کرتے تو وہ اپنی آوازیں پست کر دیتے، اور آپ کی تعظیم کی وجہ سے آپ کی طرف نظر جما کر نہیں دیکھتے تھے۔ اور بے شک اس شخص نے تمہارے سامنے ایک درست بات پیش کی ہے، اسے قبول کر لو۔ تو بنو کنانہ میں سے ایک شخص نے کہا: مجھے اس کے پاس جانے دو۔ انہوں نے کہا: جاؤ۔ جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کے سامنے آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ فلاں ہے، اور یہ ایسی قوم میں سے ہے جو قربانی کے جانوروں کی تعظیم کرتی ہے، تو انہیں اس کی طرف بھیج دو۔“ چنانچہ انہیں اس کی طرف بھیجا گیا، اور لوگ تلبیہ کہتے ہوئے اس کے سامنے آئے، جب اس نے یہ دیکھا تو کہا: سبحان اللہ! ان لوگوں کو بیت اللہ سے روکنا مناسب نہیں۔ راوی کہتے ہیں: جب وہ اپنے ساتھیوں کی طرف واپس گیا تو کہا: میں نے قربانی کے جانوروں کو دیکھا کہ ان کے گلے میں پٹے ڈالے گئے ہیں اور ان پر نشان لگائے گئے ہیں، تو میرا خیال نہیں کہ انہیں بیت اللہ سے روکا جائے۔ تو ان میں سے مکرز بن حفص نامی ایک شخص نے کہا: مجھے اس کے پاس جانے دو۔ انہوں نے کہا: جاؤ۔ جب وہ ان کے سامنے آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ مکرز بن حفص ہے، اور یہ بدکار آدمی ہے۔“ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کرنے لگا، وہ اسی حال میں تھا کہ سہیل بن عمرو آ گیا، اس نے کہا: لاؤ، میں ہمارے اور تمہارے درمیان ایک تحریر لکھوں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کاتب کو بلایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لکھو: بسم اللہ الرحمن الرحیم۔“ سہیل نے کہا: رہا رحمن تو اللہ کی قسم مجھے معلوم نہیں یہ کیا ہے، بلکہ یوں لکھو: باسمک اللھم، جیسا تم پہلے لکھا کرتے تھے۔ مسلمانوں نے کہا: اللہ کی قسم! وہ صرف بسم اللہ الرحمن الرحیم ہی لکھیں گے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لکھو: باسمک اللھم۔“ پھر فرمایا: ”یہ وہ چیز ہے جس پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صلح کی۔“ سہیل نے کہا: اللہ کی قسم! اگر ہم جانتے کہ تم اللہ کے رسول ہو تو نہ ہم تمہیں بیت اللہ سے روکتے اور نہ تم سے لڑتے، لیکن یوں لکھو: محمد بن عبداللہ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں اللہ کا رسول ہوں خواہ تم مجھے جھٹلاؤ، لکھو: محمد بن عبداللہ۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شرط پر کہ تم ہمارے اور بیت اللہ کے درمیان سے ہٹ جاؤ تاکہ ہم اس کا طواف کریں۔“ سہیل نے کہا: اللہ کی قسم! عرب یہ بات نہیں کریں گے کہ ہمیں دباؤ میں لے کر مجبور کیا گیا، لیکن تمہارے لیے آئندہ سال کا وعدہ ہے۔ چنانچہ اس نے لکھ دیا۔ سہیل نے مزید کہا: اور اس شرط پر کہ ہم میں سے کوئی شخص تمہارے پاس نہ آئے، خواہ وہ تمہارے دین پر ہو، مگر تم اسے ہماری طرف واپس کر دو گے۔ مسلمانوں نے کہا: سبحان اللہ! مشرکوں کی طرف کیسے واپس کیا جائے حالانکہ وہ مسلمان ہو کر آیا ہے؟ وہ اسی حال میں تھے کہ سہیل بن عمرو کا بیٹا ابوجندل اپنی بیڑیوں میں لڑکھڑاتا ہوا آیا، وہ مکہ کے نچلے حصے سے نکل کر مسلمانوں کے درمیان آ گرا تھا۔ سہیل نے کہا: اے محمد! یہ پہلا شخص ہے جس کے بارے میں میں تم سے یہ شرط طے کرتا ہوں کہ تم اسے میری طرف واپس کرو گے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم نے ابھی تحریر مکمل نہیں کی۔“ سہیل نے کہا: اللہ کی قسم! پھر میں تم سے کبھی کسی چیز پر صلح نہیں کروں گا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اسے میری خاطر چھوڑ دو۔“ اس نے کہا: میں اسے تمہاری خاطر نہیں چھوڑوں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، ایسا ہی کرو۔“ اس نے کہا: میں ایسا نہیں کروں گا۔ مکرز نے کہا: ہاں، ہم نے اسے تمہاری خاطر چھوڑ دیا۔ ابوجندل نے کہا: اے مسلمانو کی جماعت! کیا مجھے مشرکوں کی طرف واپس کیا جائے گا حالانکہ میں مسلمان ہو کر آیا ہوں؟ کیا تم نہیں دیکھتے میں کس حال میں ہوں؟ - اور اسے اللہ کی راہ میں سخت اذیت دی گئی تھی - تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! جب سے میں مسلمان ہوا ہوں مجھے سوائے اس دن کے کبھی شک نہیں ہوا۔ تو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: کیا آپ اللہ کے سچے نبی نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں۔“ میں نے عرض کیا: کیا ہم حق پر اور ہمارا دشمن باطل پر نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں۔“ میں نے عرض کیا: تو پھر ہم اپنے دین کے معاملے میں یہ ذلت کیوں قبول کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اللہ کا رسول ہوں، اور میں اس کی نافرمانی نہیں کرتا، اور وہ میرا مددگار ہے۔“ میں نے عرض کیا: کیا آپ نے ہمیں یہ نہیں بتایا تھا کہ ہم بیت اللہ آئیں گے اور اس کا طواف کریں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں، لیکن کیا میں نے تمہیں بتایا تھا کہ تم اسی سال آؤ گے؟“ میں نے عرض کیا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تم ضرور وہاں آؤ گے اور اس کا طواف کرو گے۔“ راوی کہتے ہیں: پھر میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: اے ابوبکر! کیا یہ اللہ کے سچے نبی نہیں؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ میں نے کہا: کیا ہم حق پر اور ہمارا دشمن باطل پر نہیں؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ میں نے کہا: تو پھر ہم اپنے دین کے معاملے میں یہ ذلت کیوں قبول کریں؟ انہوں نے کہا: اے آدمی! وہ اللہ کے رسول ہیں، اور وہ اپنے رب کی نافرمانی نہیں کرتے، اور وہ ان کا مددگار ہے، تو ان کی رکاب مضبوطی سے تھامے رکھو یہاں تک کہ تم مر جاؤ، اللہ کی قسم! وہ حق پر ہیں۔ میں نے کہا: کیا وہ ہمیں یہ نہیں بتاتے تھے کہ ہم بیت اللہ آئیں گے اور اس کا طواف کریں گے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، لیکن کیا انہوں نے تمہیں بتایا کہ تم اسی سال آؤ گے؟ میں نے کہا: نہیں۔ انہوں نے کہا: تو تم ضرور وہاں آؤ گے اور اس کا طواف کرو گے۔ راوی کہتے ہیں: جب تحریر کا معاملہ مکمل ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”کھڑے ہو کر قربانی کرو، پھر سر منڈواؤ۔“ راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم! ان میں سے کوئی شخص نہیں کھڑا ہوا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین بار فرمائی، جب ان میں سے کوئی نہ اٹھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود اٹھے، اور ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے، اور انہیں لوگوں کی طرف سے جو صورتحال پیش آئی تھی وہ بتائی۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے نبی! کیا آپ یہ چاہتے ہیں؟ آپ باہر نکلیں، پھر ان میں سے کسی سے ایک لفظ بھی بات نہ کریں یہاں تک کہ آپ اپنی قربانی نحر کر لیں، اور اپنے حجام کو بلائیں تاکہ وہ آپ کا سر منڈوا دے۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور باہر نکلے اور ان میں سے کسی سے بات نہیں کی یہاں تک کہ یہ سب کر لیا، اپنی قربانی نحر کی، اور اپنے حجام کو بلایا تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر منڈوا دیا۔ جب انہوں نے یہ دیکھا تو وہ کھڑے ہوئے اور قربانی کرنے لگے، اور ایک دوسرے کے سر منڈانے لگے، یہاں تک کہ غم کی وجہ سے قریب تھا کہ وہ ایک دوسرے کو قتل کر ڈالیں۔ پھر کچھ مومن عورتیں آئیں، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اے ایمان والو! جب تمہارے پاس مومن عورتیں ہجرت کر کے آئیں“ [الممتحنہ: 10] یہاں تک کہ ”کافر عورتوں کی عصمتوں سے“ [الممتحنہ: 10] تک۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس دن اپنی دو بیویوں کو، جو حالتِ شرک میں ان کے نکاح میں تھیں، طلاق دے دی، تو ان میں سے ایک سے سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے اور دوسری سے صفوان بن امیہ نے نکاح کر لیا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ واپس تشریف لائے، تو ابوبصیر - قریش کا ایک شخص - آیا جو مسلمان تھا، تو انہوں نے اسے تلاش کرنے کے لیے دو آدمی بھیجے اور کہا: وہ عہد یاد کرو جو تم نے ہمارے لیے کیا ہے۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دونوں آدمیوں کے حوالے کر دیا، وہ اسے لے کر نکلے یہاں تک کہ جب ذوالحلیفہ پہنچے تو اپنی کھجوریں کھانے کے لیے اترے، ابوبصیر نے دونوں آدمیوں میں سے ایک سے کہا: اللہ کی قسم! اے فلاں! میں تمہاری یہ تلوار بہت عمدہ دیکھ رہا ہوں۔ دوسرے نے اسے میان سے نکالا اور کہا: ہاں، اللہ کی قسم یہ عمدہ ہے، میں نے اسے بار بار آزمایا ہے۔ ابوبصیر نے کہا: مجھے دکھاؤ، میں اسے دیکھوں۔ اس نے اسے دے دی، تو اس نے اسے مار کر ٹھنڈا کر دیا۔ دوسرا بھاگ کر مدینہ پہنچا اور دوڑتا ہوا مسجد میں داخل ہوا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھ کر فرمایا: ”اس نے کوئی خوفناک منظر دیکھا ہے۔“ جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا تو کہا: اللہ کی قسم! میرا ساتھی قتل ہو گیا ہے اور میں بھی قتل ہونے والا ہوں۔ اتنے میں ابوبصیر آ گیا اور کہا: اے اللہ کے نبی! اللہ کی قسم! اللہ نے آپ کا عہد پورا کر دیا، آپ نے مجھے ان کی طرف واپس کر دیا تھا، پھر اللہ نے مجھے ان سے نجات دے دی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی ماں پر افسوس! یہ جنگ بھڑکانے والا ہے اگر اس کے ساتھ کوئی اور ہو۔“ جب اس نے یہ سنا تو سمجھ گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے انہیں واپس کر دیں گے، تو وہ نکل کر ساحلِ سمندر پر چلا گیا۔ راوی کہتے ہیں: اور ابوجندل بن سہیل بھی ان سے چھوٹ کر بھاگ نکلا اور ابوبصیر سے جا ملا، پھر قریش میں سے جو بھی مسلمان ہو کر نکلتا وہ ابوبصیر سے جا ملتا، یہاں تک کہ ان میں سے ایک جماعت جمع ہو گئی۔ راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم! جب بھی وہ قریش کا کوئی قافلہ شام جاتے سنتے تو اس کا راستہ روکتے، انہیں قتل کر دیتے اور ان کے مال لے لیتے۔ تو قریش نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پیغام بھیجا اور اللہ اور قرابت کا واسطہ دے کر درخواست کی کہ آپ انہیں بلا لیں، اور کہا: جو بھی آپ کے پاس آئے وہ محفوظ ہو گا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلا بھیجا۔ اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور وہی ہے جس نے ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے مکہ کے اندر روک دیے“ [الفتح: 24] یہاں تک کہ ”جاہلیت کی حمیت“ [الفتح: 26] تک۔ اور قریش کی حمیت یہ تھی کہ انہوں نے یہ تسلیم نہیں کیا کہ وہ اللہ کے نبی ہیں، اور نہ بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھنے کو تسلیم کیا، اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور بیت اللہ کے درمیان حائل ہو کر روکا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17149]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 9، حدیث 13»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17967
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، وَمَرْوَانِ بْنِ الْحَكَمِ قَالَا: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي بِضْعِ عَشَرَةٍ وَمِائَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، حَتَّى إِذَا كَانُوا بِذِي الْحُلَيْفَةِ " قَلَّدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْهَدْيَ وَأَشْعَرَ، ثُمَّ أَحْرَمَ بِالْعُمْرَةِ.
مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ اور مروان بن حکم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ حدیبیہ سے ایک سو دس سے کچھ زائد صحابہ کے ساتھ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ جب ذوالحلیفہ پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے جانوروں کو ہار پہنائے اور انہیں نشان زد کیا، پھر عمرے کا احرام باندھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17967]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 359، حدیث 842»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 42
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، وَمَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ ، قَالَا: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي بِضْعَ عَشْرَةَ مِائَةً مِنْ أَصْحَابِهِ، حَتَّى إِذَا كَانُوا بِذِي الْحُلَيْفَةِ قَلَّدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْهَدْيَ، وَأَشْعَرَ وَأَحْرَمَ بِالْعُمْرَةِ، فَجَاءَ عُرْوَةُ بْنُ مَسْعُودٍ الثَّقَفِيُّ ، قَالَ: إِنِّي أَرَى أَوْجُهًا خَلِيقًا أَنْ يَفِرُّوا وَيَدَعُوكَ.
فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : مُصَّ بَظْرَ اللَّاتِ، أَنَحْنُ نَفِرُّ وَنَدَعُهُ؟.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ اور مروان بن الحکم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ کے سال اپنے صحابہ میں سے تیرہ سو سے زائد افراد کے ہمراہ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ جب سب ذوالحلیفہ کے مقام پر پہنچے تو ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے جانوروں کے گلے میں پٹے ڈالے، انہیں (کوہان سے تھوڑا سا چیر کر) نشان زدہ کیا اور عمرہ کا احرام باندھا“، پھر عروہ بن مسعود ثقفی آیا اور (مسلمانوں کے بارے میں) کہنے لگا کہ ”میں (آپ کے گرد) ایسے چہرے دیکھ رہا ہوں جن کے بارے میں اندیشہ ہے کہ وہ (موقع پڑنے پر) بھاگ جائیں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تنہا چھوڑ دیں گے“، یہ سن کر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے (نہایت غصے میں) جواب دیا کہ ”تم جا کر لات (بت) کی شرمگاہ چوسو! کیا ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر بھاگ جائیں گے؟“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 42]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1608، 2564، 2583، 3926، 3944، 3945، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2771، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2765، 2766، 4655، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18449، وأخرجه فتح الباري برقم: 1608، 1716، 4983، 6502، 6935، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10598، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3855، 3904، 3925، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2581، 4781، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 474، 515، 811، 1053، 885، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6274، 6479، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 38»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں