🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3540. 9- باب نزول النبي صلى الله عليه وسلم في خيف بني كنانة يوم الفتح
فتحِ مکہ کے دن بنو کنانہ کی وادی (خیف) میں نبی کریم ﷺ کے قیام فرمانے کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 9150 (کل: 12 مقامات، 7 کتب)
الجامع الكامل: 9150
صحیح بخاری: 1588، 3058، 4282، 6764
صحیح مسلم: 3294، 3296
بلوغ المرام: 806
مسند احمد: 21752، 21766
سنن دارقطنی: 3028
الفتح الربانی: 6337
11 تا 12
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2995 ترقیم الرسالہ : -- 3028
ثنا الْقَاسِمُ ، وَالْحُسَيْنُ ابْنَا إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيِّ، قَالا: نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا مِهْرَانُ بْنُ أَبِي عُمَرَ ، نَا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ:" لَمَّا كَانَ يَوْمُ الْفَتْحِ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ، قِيلَ: أَيْنَ تَنْزِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فِي مَنْزِلِكُمْ؟، قَالَ: وَهَلْ تَرَكَ لَنَا عَقِيلٌ مَنْزِلا، لا يَرِثُ الْكَافِرُ الْمُسْلِمَ، وَلا الْمُسْلِمُ الْكَافِرَ" .
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے سے پہلے عرض کی گئی: ”یا رسول اللہ! آپ کہاں پڑاؤ کریں گے، کیا اپنے گھر میں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا عقیل (بن ابوطالب) نے ہمارے لیے کوئی گھر چھوڑا ہے؟ (کیونکہ) کوئی کافر کسی مسلمان کا وارث نہیں بنتا اور کوئی مسلمان کسی کافر کا وارث نہیں بنتا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3028]
ترقیم العلمیہ: 2995
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1588، 3058، 4282، 6764، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1351، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1026، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2985، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5149، 6033، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2962، 4200، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 4241،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2010، 2909، 2910، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2107، 2107 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 3041، 3043، 3044، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2729، 2730، 2942،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3028، 3029، 3030، 3031، 4065، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 551،وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22161»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6337
عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيْنَ تَنْزِلُ غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ وَذَلِكَ زَمَنَ الْفَتْحِ فَقَالَ هَلْ تَرَكَ لَنَا عَقِيلٌ مِنْ مَنْزِلٍ ثُمَّ قَالَ لَا يَرِثُ الْكَافِرُ الْمُؤْمِنَ وَلَا الْمُؤْمِنُ الْكَافِرَ وَفِي لَفْظٍ الْمُسْلِمُ بَدَلَ الْمُؤْمِنِ
۔ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر اللہ تعالی نے چاہا تو آپ کل مکہ میں کہاں اتریں گے؟ یہ فتح مکہ کے زمانے کی بات تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا عقیل نے ہمارے لئے کوئی جگہ چھوڑی ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کافر مؤمن کا اورمؤمن کافر کا وارث نہیں بن سکتا۔ [الفتح الربانی/أبواب الفرائض/حدیث: 6337]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 4282، 4283، ومسلم: 1351، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21752 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22095»
وضاحت: فوائد: … جب ابو طالب فوت ہوا تو اس کے دو بیٹے مسلمان ہونے کی وجہ سے اس کے ترکہ سے محروم رہے، ایک سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور دوسرے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اور اس کے دو بیٹے عقیل اور طالب اس کے ساتھ کفر پر قائم تھے، سو سارا ترکہ ان دونوں میں تقسیم کر دیا گیا، پھر جب غزوۂ بدر میں طالب مارا گیا تو عقیل ساری جائداد کا وارث بن گیا اور پھر اس کو بیچ دیا، بعد میں سیدنا عقیل رضی اللہ عنہ مسلمان ہو گئے تھے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کوئی کافر مسلمان کا اور کوئی مسلمان کافر کا وارث نہیں بن سکتا، کل موانع ارث تین ہیں: کفر، غلامی، قتل۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 4282
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں