🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3943. 2- باب ما جاء في مؤاخاته
نبی کریم ﷺ کے عقدِ مواخاۃ یعنی (صحابہ کرام کے مابین) باہمی بھائی چارہ قائم فرمانے کے متعلق جو کچھ مروی ہے اس کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 9968 (کل: 78 مقامات، 24 کتب)
الجامع الكامل: 9968، 6244، 8694، 11155
صحیح بخاری: 2048، 2049، 2293، 3781، 3937، 5072، 5148، 5153، 5155، 5167، 5171، 6082، 6386، Q6082
صحیح مسلم: 3490، 3491، 3492، 3494
سنن ابوداود: 2109
سنن ترمذی: 1094، 1933
سنن نسائی: 3353، 3374، 3375، 3376، 3390
سنن ابن ماجہ: 1907
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 362
بلوغ المرام: 892
مسند عبدالرحمن بن عوف: 7، 8، 9
سنن دارمی: 2241
مشکوۃ المصابیح: 3210
مسند احمد: 12685، 12976، 13123، 13370، 13863، 13902، 13903، 13962
مسند الحمیدی: 1252
اللؤلؤ والمرجان: 899
مصنف ابن ابی شیبہ: 18043
الفتح الربانی: 6921، 7028، 10655
سنن سعید بن منصور: 1786، 1788
صحیح ابن حبان: 4060، 4096
مسند امام شافعی: 1114، 1115
السنن الكبرى للبيهقي: 13840، 14360، 14362، 14363، 14498، 14499
المعجم الکبیر للطبرانی: 724، 5384، 5385، 5387، 5388
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3205، 3348، 3463، 3781، 3824، 3836، 3887
المعجم الاوسط: 164، 8795
61 تا 70
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14362
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَدِمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ مُهَاجِرًا فَآخَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ: لِي امْرَأَتَانِ فَانْظُرْ أَيَّتَهُمَا أَحَبُّ إِلَيْكَ حَتَّى أُطَلِّقَهَا فَإِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُهَا تَزَوَّجْهَا، وَلِي مَالٌ فَنِصْفُهُ لَكَ، فَقَالَ بَارَكَ اللهُ لَكَ فِي أَهْلِكَ وَمَالِكَ، دُلُّونِي عَلَى السُّوقِ فَدَلُّوهُ قَالَ: فَلَمْ يَرْجِعْ يَوْمَئِذٍ حَتَّى جَاءَ بِأَشْيَاءَ، ثُمَّ فَقَدَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَاهُ وَعَلَيْهِ وَضَرُ صُفْرَةٍ فَقَالَ لَهُ:" مَهْيَمْ؟"، فَقَالَ: تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ قَالَ:" عَلَى كَمْ؟" قَالَ: عَلَى نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ أَوْ قَالَ: وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ قَالَ:" أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ"، قَالَ: وَحَدَّثَنَا الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، نَحْوَهُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: أَصَابَ شَيْئًا مِنْ سَمْنٍ وَأَقِطٍ رَبِحَهُ أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ، وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، مِنْ أَوْجُهٍ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب عبدالرحمن رضی اللہ عنہ ہجرت کر کے آئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ کا بھائی بنا دیا، تو سعد رضی اللہ عنہ نے عبدالرحمن رضی اللہ عنہ سے کہا: میری دو بیویاں ہیں جو آپ کو پسند ہو میں طلاق دے دیتا ہوں، عدت گزرنے کے بعد شادی کر لینا اور میرا نصف مال آپ کے لیے ہے، تو عبدالرحمن رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: «بَارَكَ اللهُ لَكَ فِي أَهْلِكَ وَمَالِكَ» ”اللہ تعالیٰ آپ کے اہل و عیال اور مال میں برکت دے، آپ مجھے بازار کا راستہ بتائیں“، تو انہوں نے بتا دیا، وہ کچھ اشیاء لے کر ہی واپس پلٹے، پھر (کچھ دن) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نہ دیکھا، پھر وہ آئے تو ان پر زردی کے نشان تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے ایک انصاری عورت سے شادی کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کتنے حق مہر کے عوض؟“ عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کھجور کی گٹھلی کے برابر سونے کے عوض یا کہا: گٹھلی کے وزن کے برابر سونے کے عوض۔ فرمایا: ”ولیمہ کرو چاہے ایک بکری ہی سہی۔“
(ب) حضرت انس رضی اللہ عنہ بھی اس طرح روایت فرماتے ہیں کہ جو بھی انہوں نے گھی یا پنیر خریدا تو اللہ تعالیٰ نے اس کو نفع ہی دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14362]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14363
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي حُمَيْدٌ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: تَزَوَّجَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ"، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي مُوسَى عَنْ أَبِي دَاوُدَ الطَّيَالِسِيِّ.
حمید نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا کہ عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کھجور کی گٹھلی کے وزن کے برابر سونے کے عوض شادی کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری ہی کیوں نہ ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14363]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14498
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَثَرَ صُفْرَةٍ فَقَالَ:" مَا هَذَا؟" قَالَ: إِنِّي تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ قَالَ:" فَبَارَكَ اللهُ لَكَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ، عَنْ مُسَدَّدٍ، عَنْ حَمَّادٍ كَمَا مَضَى.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ پر زردی کے نشانات دیکھے، فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا کہ میں نے کھجور کی گٹھلی کے وزن کے برابر سونے کے عوض عورت سے شادی کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تجھے برکت دے، ولیمہ کرو چاہے ایک بکری ہو۔“
(٢٤) باب «الْمُسْتَحَبُّ إِنْ وَجَدَ سَعَةً أَنْ يُولِمَ بِشَاةٍ»   ”اگر طاقت ہو تو بکری سے ولیمہ کرنا مستحب ہے“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14498]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14499
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَبُو الْقَاسِمِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الطَّبَرَانِيُّ ثنا الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، ح قَالَ: وَثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا الْفِرْيَابِيُّ، ح قَالَ: وَثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ، وَيُوسُفُ الْقَاضِي قَالَا: ثنا ابْنُ كَثِيرٍ، كُلُّهُمْ عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ حُمَيْدٍ ⦗٤٢٢⦘ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ الْمَدِينَةَ فَآخَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ الْأَنْصَارِيِّ فَعَرَضَ عَلَيْهِ سَعْدٌ أَنْ يُنَاصِفَهُ أَهْلَهُ وَمَالَهُ، وَكَانَ لَهُ امْرَأَتَانِ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: بَارَكَ اللهُ لَكَ فِي أَهْلِكَ وَمَالِكَ دُلُّونِي عَلَى السُّوقِ، قَالَ: فَأَتَى السُّوقَ فَرَبِحَ شَيْئًا مِنْ أَقِطٍ وَشَيْئًا مِنْ سَمْنٍ فَرَآهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ أَيَّامٍ وَعَلَيْهِ وَضَرٌ مِنْ صُفْرَةٍ فَقَالَ:" مَهْيَمْ؟" فَقَالَ: تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ:" مَا سُقْتَ إِلَيْهَا؟" قَالَ: وَزْنُ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ فَقَالَ:" أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنِ الْفِرْيَابِيِّ وَمُحَمَّدِ بْنِ كَثِيرٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ مدینہ آئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اور سعد بن ربیع رضی اللہ عنہما کے درمیان مواخات قائم کر دی، سعد رضی اللہ عنہ نے اپنا اہل اور آدھا مال عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کے لیے پیش کر دیا، سعد رضی اللہ عنہ کی دو بیویاں تھیں، عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: اللہ آپ کے اہل اور مال میں برکت دے، مجھے بازار کا راستہ بتاؤ، پھر عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے بازار سے پنیر اور گھی خرید کر منافع حاصل کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو چند ایام کے بعد دیکھا تو ان پر زردی کے نشانات تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”عبدالرحمن! یہ کیا ہے؟“ تو کہنے لگے: میں نے ایک انصاری عورت سے شادی کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”حق مہر کیا دیا ہے؟“ کہنے لگے: کھجور کی گٹھلی کے وزن کے برابر سونا دیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ولیمہ کرو چاہے ایک بکری ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14499]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 724
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ ، قَالَا: ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخَى بَيْنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ، آخَى بَيْنَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ وَبَيْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ : إِنَّ لِي مَالًا فَهُوَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ شَطْرَانِ، وَلِي امْرَأَتَانِ، فَانْظُرْ أَيَّتَهُمَا أَحْبَبْتَ حَتَّى أُطَلِّقَهَا، فَإِذَا خَلَتْ فَتَزَوَّجْهَا، قَالَ: لَا حَاجَةَ لِي بِمَالِكَ وَأَهْلِكَ، دُلَّنِي عَلَى السُّوقِ، فَذَهَبَ ثُمَّ رَجَعَ بِتَمْرٍ وَأَقِطٍ قَدْ أَفْضَلَهُ، فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ، فَقَالَ: " مَيْهَمْ؟ " قَالَ: تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ، قَالَ: " مَا سُقْتَ إِلَيْهَا؟ " قَالَ: وَزْنَ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ - أَوْ نَوَاةً مِنْ ذَهَبٍ - قَالَ: أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مہاجرین اور انصار کے درمیان بھائی چارہ کرایا، سیدنا سعد بن ربیع اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہما کے درمیان بھائی چارہ کرایا، تو سعد نے ان سے کہا: میرے پاس مال ہے، وہ میرے اور تمہارے درمیان آدھا آدھا ہے، اور میری دو بیویاں ہیں، دیکھ لو تمہیں ان میں سے کون پسند ہے، میں اسے طلاق دے دیتا ہوں، جب اس کی عدت پوری ہو جائے تو تم اس سے نکاح کر لینا۔ عبدالرحمن نے کہا: مجھے تمہارے مال اور گھربار کی حاجت نہیں، مجھے بازار کا راستہ بتا دو۔ چنانچہ وہ گیا اور کھجوریں اور پنیر لے کر واپس آیا جو اس نے نفع میں کمایا تھا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس حال میں کہ اس پر زردی کا نشان تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا معاملہ ہے؟“ اس نے کہا: میں نے انصار کی ایک عورت سے نکاح کر لیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اسے کتنا مہر دیا؟“ اس نے کہا: ایک گٹھلی کے برابر سونا - یا ایک سونے کی گٹھلی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ولیمہ کرو، چاہے ایک بکری ہی کیوں نہ ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 724]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 252، حدیث 728»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5384
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: قَدِمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ الْمَدِينَةَ فَآخَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ الْأَنْصَارِيِّ ، فَعَرَضَ عَلَيْهِ سَعْدٌ أَنْ يُنَاصِفَهُ أَهْلَهُ وَمَالَهُ، وَكَانَ لَهُ امْرَأَتَانِ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : بَارَكَ اللهُ لَكَ فِي أَهْلِكَ وَمَالِكَ، دُلُّونِي عَلَى السُّوقِ، قَالَ: فَأَتَى السُّوقَ، فَرَبِحَ شَيْئًا مِنْ أَقِطٍ وَشَيْئًا مِنْ سَمْنٍ، فَرَآهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ أَيَّامٍ وَعَلَيْهِ وَضَرٌ مِنْ صُفْرَةٍ فَقَالَ: " مَهْيَمْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ "، قَالَ: تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ، قَالَ: " مَا سُقْتَ إِلَيْهَا " قَالَ: وَزْنَ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ، قَالَ: أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ مدینہ آئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اور سیدنا سعد بن ربیع انصاری رضی اللہ عنہ کے درمیان بھائی چارہ کرا دیا۔ سعد رضی اللہ عنہ نے ان کے سامنے پیشکش کی کہ وہ اپنے گھر والوں اور اپنے مال میں سے آدھا حصہ ان کے ساتھ بانٹ دیں گے، اور ان کی دو بیویاں تھیں۔ عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اللہ تمہارے اہل اور مال میں برکت دے، مجھے بازار کا راستہ بتا دو۔ راوی کہتے ہیں: چنانچہ وہ بازار گئے اور پنیر اور گھی میں کچھ نفع کمایا۔ چند دنوں بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا تو ان پر زردی کا نشان تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا معاملہ ہے عبدالرحمن؟“ انہوں نے عرض کیا: میں نے انصار کی ایک عورت سے نکاح کر لیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اسے کیا مہر دیا؟“ انہوں نے عرض کیا: کھجور کی گٹھلی کے برابر سونا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ولیمہ کرو، خواہ ایک بکری ہی کیوں نہ ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5384]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 26، حدیث 5403»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5385
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: آخَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ قُرَيْشٍ وَالْأَنْصَارِ، فَآخَى بَيْنَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ : إِنَّ لِي مَالًا، فَهِيَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ شَطْرَانِ، وَلِي امْرَأَتَانِ، فَانْظُرْ: أَيُّهُمَا أَحَبُّ إِلَيْكَ، فَأَنَا أُطَلِّقُهَا، فَإِذَا حَلَّتْ فَتَزَوَّجْهَا، فَقَالَ: بَارَكَ اللهُ لَكَ فِي أَهْلِكَ وَمَالِكَ، دُلُّونِي عَلَى السُّوقِ، فَلَمْ يَرْجِعْ حَتَّى رَجَعَ بِتَمْرٍ، وَأَقِطٍ، ثُمَّ أَفْضَلَهُ، وَرَأَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ أَثَرَ صُفْرَةٍ، فَقَالَ: " مَهْيَمْ؟ "، فَقُلْتُ: تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ، قَالَ: " مَا سُقْتَ إِلَيْهَا؟ "، قَالَ: وَزْنَ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ، قَالَ: أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش اور انصار کے درمیان بھائی چارہ کرایا، تو سیدنا سعد بن ربیع اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہما کے درمیان بھائی چارہ کرایا۔ سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: میرے پاس مال ہے، وہ میرے اور تمہارے درمیان آدھا آدھا ہو گا، اور میری دو بیویاں ہیں، دیکھ لو ان میں سے جو تمہیں زیادہ پسند ہو، میں اسے طلاق دے دیتا ہوں، جب اس کی عدت پوری ہو جائے تو تم اس سے نکاح کر لینا۔ عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ تمہارے اہل اور مال میں برکت دے، مجھے بازار کا راستہ بتا دو۔ چنانچہ وہ اس وقت تک واپس نہ آئے جب تک کھجور اور پنیر لے کر نہ لوٹے، پھر اس میں سے کچھ بچا لیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر زردی کا نشان دیکھا تو فرمایا: ”کیا معاملہ ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: میں نے انصار کی ایک عورت سے نکاح کر لیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اسے کیا مہر دیا؟“ انہوں نے عرض کیا: کھجور کی گٹھلی کے برابر سونا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ولیمہ کرو، خواہ ایک بکری ہی کیوں نہ ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5385]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 26، حدیث 5404»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5387
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخَى بَيْنَ سَعْدٍ وَبَيْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، فَرَجَعَ بِهِ إِلَى أَهْلِهِ، فَقَالَ: اخْتَرْ أَيَّ امْرَأَتَيَّ شِئْتَ أُطَلِّقْهَا لَكَ، وَمَالِي لَكَ نِصْفَيْنِ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : بَارَكَ اللهُ لَكَ فِي أَهْلِكَ وَمَالِكَ، دُلُّونِي عَلَى السُّوقِ، فَدَلُّوهُ عَلَيْهَا، فَلَمْ يَرْجِعْ حَتَّى أَصَابَ شَيْئًا، فَتَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَلَقِيَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِهِ وَضَرٌ مِنْ صُفْرَةٍ، فَقَالَ: " مَهْيَمْ؟ "، فَقَالَ: تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہما کے درمیان بھائی چارہ کرایا۔ سعد رضی اللہ عنہ انہیں اپنے گھر لے گئے اور کہا: میری دونوں بیویوں میں سے جسے تم چاہو، میں تمہارے لیے اسے طلاق دے دیتا ہوں، اور میرا مال تمہارے اور میرے درمیان آدھا آدھا ہے۔ عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ تمہارے اہل اور مال میں برکت دے، مجھے بازار کا راستہ بتا دو۔ چنانچہ انہوں نے انہیں بازار کا راستہ بتا دیا، تو وہ اس وقت تک واپس نہ آئے جب تک کچھ کما نہ لیا، پھر انصار کی ایک عورت سے کھجور کی گٹھلی کے برابر سونے کے مہر پر نکاح کر لیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا تو ان پر زردی کا نشان تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا معاملہ ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: میں نے انصار کی ایک عورت سے کھجور کی گٹھلی کے برابر سونے کے مہر پر نکاح کر لیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”ولیمہ کرو، خواہ ایک بکری ہی کیوں نہ ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5387]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 27، حدیث 5406»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5388
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: لَمَّا هَاجَرَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَحِمَهُ اللهُ إِلَى الْمَدِينَةِ آخَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ سَعْدٍ ، وَكَانَ لِسَعْدٍ حَائِطَانِ وَامْرَأَتَانِ، فَقَالَ سَعْدٌ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ : اخْتَرْ أَيَّ امْرَأَتَيَّ شِئْتَ أَتَحَوَّلْ لَكَ عَنْهَا، وَاخْتَرْ أَيَّ حَائِطَيَّ شِئْتَ، فَقَالَ: لَا حَاجَةَ لِي فِي امْرَأَتِكَ، وَلَا فِي حَائِطِكَ، مَا لِهَذَا أَسْلَمْتُ، وَلَكِنْ دُلُّونِي عَلَى السُّوقِ، فَدَلَّهُ وَلَيْسَ لَهُ شَيْءٌ، فَكَانَ يَشْتَرِي السَّمِينَةَ، وَالْأَقِطَةَ، وَالْإِهَابَ، وَالشَّيْءَ، فَيَبِيعُهُ، حَتَّى جَمَعَ شَيْئًا، فَتَزَوَّجَ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ وَضَرٌ مِنْ صُفْرَةٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عَبْدَ الرَّحْمَنِ مَهْيَمْ؟ "، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، تَزَوَّجْتُ عَلَى نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ، قَالَ: فَأَوْلِمْ وَلوْ بِشَاةٍ، فَأَصَابَ، وَكَثُرَ مَالُهُ.
فَبَيْنَمَا عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا فِي بَيْتِهَا، إِذْ سَمِعَتْ صَوْتًا رُجَّتْ مِنْهُ الْمَدِينَةُ، فَقَالَتْ: مَا هَذَا؟ فَقَالُوا: عِيرٌ قَدِمَتْ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ مِنَ الشَّامِ، وَكَانَتْ سَبْعَ مِائَةِ رَاحِلَةٍ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : أَمَا إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: رَأَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ حَبْوًا، فَبَلَغَ ذَلِكَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَأَتَاهَا فَسَأَلَهَا عَمَّا بَلَغَهُ مِنَ الْحَدِيثِ، فَحَدَّثَتْهُ قَالَ: " فَإِنِّي أُشْهِدُكِ أَنَّهَا بِأَحْمَالِهَا، وَأَقْتَابِهَا، وَأَحْلَاسِهَا فِي سَبِيلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ مدینہ ہجرت کر کے آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے درمیان بھائی چارہ کرا دیا۔ سعد رضی اللہ عنہ کے پاس دو باغ اور دو بیویاں تھیں، تو سعد رضی اللہ عنہ نے عبدالرحمن سے کہا: میری دونوں بیویوں میں سے جسے تم چاہو، میں اس سے الگ ہو جاتا ہوں تمہارے لیے، اور میرے دونوں باغوں میں سے جو چاہو لے لو۔ عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے تمہاری بیوی اور تمہارے باغ کی کوئی حاجت نہیں، میں نے اس لیے اسلام قبول نہیں کیا، البتہ مجھے بازار کا راستہ بتا دو۔ چنانچہ انہوں نے انہیں بازار کا راستہ بتایا حالانکہ ان کے پاس کچھ بھی نہ تھا۔ وہ گھی، پنیر، چمڑا اور دیگر اشیاء خرید کر بیچتے، یہاں تک کہ انہوں نے کچھ مال جمع کر لیا، پھر نکاح کر لیا۔ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے جبکہ ان پر زردی کا نشان تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”عبدالرحمن! کیا معاملہ ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے ایک کھجور کی گٹھلی کے برابر سونے کے مہر پر نکاح کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ولیمہ کرو، خواہ ایک بکری ہی کیوں نہ ہو۔“ چنانچہ ان کے کاروبار میں برکت پڑی اور ان کا مال بہت بڑھ گیا۔ ایک دن سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اپنے گھر میں تھیں کہ انہوں نے ایک ایسی آواز سنی جس سے مدینہ لرز اٹھا۔ انہوں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے بتایا: یہ عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا شام سے آنے والا تجارتی قافلہ ہے، جو سات سو اونٹوں پر مشتمل تھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: مجھے یاد ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا تھا: ”میں نے عبدالرحمن بن عوف کو گھٹنوں کے بل رینگتے ہوئے جنت میں داخل ہوتے دیکھا۔“ یہ بات عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور ان سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا جو انہیں پہنچی تھی، انہوں نے وہ حدیث بیان کر دی۔ عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ یہ قافلہ اپنے بوجھ، کجاووں اور ساز و سامان سمیت اللہ عزوجل کی راہ میں ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5388]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 27، حدیث 5407»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3205
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسًا حَدَّثَهُمْ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ایک خاتون سے کھجور کی گٹھلی کے وزن کے برابر سونے کے عوض نکاح کیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3205]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه البخاري (4853)، ومسلم (1427)، وأحمد (3/ 271، 274، 278)، والطيالسي (1978)، والبيهقي في "سننه" (14142)، وابن الجعد (938)، والإسماعيلى في "المستخرج" كما في "الفتح" (9/ 204)، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3194»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں