الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2217. -- باب: : المتبايعان بالخيار ما لم يتفرقا إلا بيع الخيار
-- باب: ”خریدنے اور بیچنے والے دونوں فریقوں کو اس وقت تک (سودا منسوخ کرنے کا) اختیار ہے جب تک وہ ایک دوسرے سے جدا نہ ہو جائیں، سوائے بیعِ خیار کے“۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 10431 (کل: 32 مقامات، 8 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 10431
مشکوۃ المصابیح: 2801
31 تا 32
حدیث نمبر: 234
عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: أَمْلَى عَلَيَّ نَافِعٌ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا تَبَايَعَ الْمُتَبَايِعَانِ بِالْبَيْعِ فَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ مِنْ بَيْعِهِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا أَوْ يَكُونُ بَيْعُهُمَا عَنْ خِيَارٍ وَإِذَا كَانَ عَنْ خِيَارٍ فَقَدْ وَجَبَ". فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا بَاعَ الرَّجُلُ وَلَمْ يُخَيِّرْهُ فَأَرَادَ أَنْ لا يَقْبَلَهُ قَامَ فَمَشَى هُنَيْهَةً ثُمَّ رَجَعَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بیع کرنے والے آپس میں سودا کریں تو دونوں کو جدا ہونے تک بیع ختم کرنے کا اختیار ہے یا ان کی بیع میں خیار ختم کر دیا گیا ہو اگر ایسی بات ہے تو بیع پکی ہوگئی۔“ نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما جب کسی سے سودا کرتے خیار نہ دیا ہوتا تو چاہتے کہ وہ اقالہ یعنی بیع کی واپسی کا مطالبہ نہ کرے۔ تو ابن عمر رضی اللہ عنہما تھوڑا سا چلتے پھر اس کے پاس واپس آجاتے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 234]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم، البيوع، باب ثبوت خيار المجلس للمتبايعين، رقم: 1531»
حدیث نمبر: 236
عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمُتَبَايِعَانِ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ عَلَى صَاحِبِهِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا إِلا بَيْعَ الْخِيَارِ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لین دین کرنے والے جدا ہونے سے قبل قبل بیع ختم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں بیع خیار کے علاوہ۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 236]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، البيوع، باب البيعان بالخيار ما لم يتفرقا، رقم: 2111، صحیح مسلم، البيوع، باب ثبوت خيار المجلس للمتبايعين، رقم: 1531»