الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2241. -- باب: ما جاء في النهي عن بيع الرطب بالتمر
-- باب: تازہ کھجور کی خشک کھجور کے عوض بیع کی ممانعت کے متعلق جو وارد ہوا ہے۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 10563 (کل: 9 مقامات، 8 کتب)
سنن ابن ماجہ: 2264
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 517
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1325
الفتح الربانی: 5843
صحیح ابن حبان: 4997
المستدرک علی الصحیحین: 2314
الجامع الكامل: 5748
حدیث نمبر: 10563
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عَيَّاشٍ، يَقُولُ: سَأَلْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ اشْتِرَاءِ السُّلْتِ، بِالتَّمْرِ، فَقَالَ سَعْدٌ: أَبَيْنَهُمَا فَضْلٌ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: لَا يَصْلُحُ، وَقَالَ سَعْدٌ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ اشْتِرَاءِ الرُّطَبِ بِالتَّمْرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَبَيْنَهُمَا فَضْلٌ؟" قَالُوا: نَعَمِ الرُّطَبُ يَنْقُصُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَلَا يَصْلُحُ".
ابو عیاش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے سلت (جَو کی ایک قسم) کو خشک کھجور کے بدلے خریدنے کے بارے میں پوچھا، تو سعد رضی اللہ عنہ کہنے لگے: ”کیا ان دونوں کے درمیان تفاضل ہوتا ہے؟“ انہوں نے کہا: ہاں۔ فرماتے ہیں: ”پھر درست نہیں ہے۔“ سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تر کھجور کو خشک کے بدلے فروخت کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا ان میں تفاضل ہوتا ہے؟“ انہوں نے کہا کہ تر کھجور کم ہوجاتی ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر درست نہیں ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10563]
تخریج الحدیث: «حسن۔ انظر ما مضيٰ»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 2264
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، وَإِسْحَاق بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ مَوْلَى الْأَسْوَدِ بْنِ سُفْيَانَ، أَنَّ زَيْدًا أَبَا عَيَّاشٍ مَوْلًى لِبَنِي زُهْرَةَ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَأَلَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ عَنِ اشْتِرَاءِ الْبَيْضَاءِ بِالسُّلْتِ؟، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ: أَيَّتُهُمَا أَفْضَلُ، قَالَ: الْبَيْضَاءُ فَنَهَانِي عَنْهُ، وَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ اشْتِرَاءِ الرُّطَبِ بِالتَّمْرِ، فَقَالَ:" أَيَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ؟"، قَالُوا: نَعَمْ، فَنَهَى عَنْ ذَلِكَ.
بنی زہرۃ کے غلام زید ابوعیاش کہتے ہیں کہ انہوں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے پوچھا: سالم جَو کو چھلکا اتارے ہوئے جَو کے بدلے خریدنا کیسا ہے؟ سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: دونوں میں سے کون بہتر ہے؟ کہا: سالم جو، تو سعد رضی اللہ عنہ نے مجھے اس سے روکا، اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جب تر کھجور کو خشک کھجور سے بیچنے کے بارے میں پوچھا گیا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”کیا تر کھجور سوکھ جانے کے بعد (وزن میں) کم ہو جاتی ہے؟ لوگوں نے کہا: ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2264]
قبیلہ بنو زہرہ کے مولیٰ حضرت ابو عیاش زید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے جَو کو سُلت کے عوض خریدنے کا مسئلہ پوچھا تو حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ان میں بہتر جنس کون سی ہے؟“ حضرت زید رحمہ اللہ نے کہا: (میں نے کہا) ”جَو۔“ تو سعد رضی اللہ عنہ نے مجھے اس تبادلے سے منع فرما دیا اور فرمایا: ”میں نے خود سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خشک کھجور کے عوض تازہ کھجور خریدنے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تازہ کھجور خشک ہو کر (وزن میں) کم ہو جاتی ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا: ”جی ہاں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بیع سے منع فرما دیا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2264]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/البیوع 18 (3359، 3360)، سنن الترمذی/البیوع 14 (1225)، سنن النسائی/البیوع 34 (4549)، (تحفة الأشراف: 3854)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/البیوع 12 (22)، مسند احمد (1/175، 179) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 517
380- وعن عبد الله بن يزيد أن زيدا أبا عياش أخبره أنه سأل سعد بن أبى وقاص عن البيضاء بالسلت، فقال له سعد: أيتهما أفضل؟ قال: البيضاء، فنهاه عن ذلك، وقال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم سئل عن اشتراء التمر بالرطب فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”أينقص الرطب، إذا يبس؟“ فقالوا: نعم، فنهى عن ذلك.
زید ابوعیاش رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کہ کیا سلت (ایک غلے) کو گیہوں کے بدلے بیچنا جائز ہے۔ سعد رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ان دونوں میں کون سا بہتر ہے؟ انہوں نے کہا: گیہوں، تو انہوں (سعد رضی اللہ عنہ) نے اس سے منع کر دیا اور فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تازہ کھجوروں کے بدلے چھوہارے خریدنے کے بارے میں پوچھا گیا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: کیا تازہ کھجوریں خشک ہونے کے بعد کم ہو جاتی ہیں؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (سودے) سے منع فرما دیا۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 517]
تخریج الحدیث: «380- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 264/2، ح 1353، ك 31 ب 12 ح 22) التمهيد 170/19، الاستذكار: 1273، و أخرجه أبوداود (3359) و الترمذي (1225: وقال ”هذا حديث حسن صحيح“) والنسائي (268/7، 269 ح 4549) وابن ماجه (2264) كلهم من حديث من حديث مالك به وصححه ابن الجارود (657) والحاكم (38/2، 39) ووافقه الذهبي .»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح
حدیث نمبر: 1325
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، أَنَّ زَيْدًا أَبَا عَيَّاشٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَأَلَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ عَنِ الْبَيْضَاءِ بِالسُّلْتِ، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ:" أَيَّتُهُمَا أَفْضَلُ؟" قَالَ: الْبَيْضَاءُ. فَنَهَاهُ عَنْ ذَلِكَ، وَقَالَ سَعْدٌ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْأَلُ عَنِ اشْتِرَاءِ التَّمْرِ بِالرُّطَبِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ؟" فَقَالُوا: نَعَمْ. فَنَهَى عَنْ ذَلِكَ
حضرت زید بن ابوعیاش سے روایت ہے کہ انہوں نے پوچھا سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے کہ جَو کو سلت (ایک غلہ کا نام ہے درمیان میں گیہوں اور جَو کے، غور اور حجاز میں پیدا ہوتا ہے) کے بدلے میں بیچ سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا: دونوں میں کونسا اچھا ہے؟ بولے: جَو۔ تو منع کیا اس سے، اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے لوگوں نے پوچھا کہ خشک کھجور کو رطب (تر کھجور کے) بدلے میں بیچنا کیسا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رطب جب سوکھ جاتا ہے تو وزن اس کا کم ہو جاتا ہے؟“ لوگوں نے کہا: ہاں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1325]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3359، 3360، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4997، 5003، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2277، 2278، 2279، 2280، 2296، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4549، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5991، 6091، 6092، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1225، 1225، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2264، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10599، وأحمد فى «مسنده» برقم: 515، والحميدي فى «مسنده» برقم: 75، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2994، 2995، 2996، 2997، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 22»
الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
حدیث نمبر: 5843
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرُّطَبِ بِالتَّمْرِ فَقَالَ أَلَيْسَ يَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ قَالُوا بَلَى فَكَرِهَهُ
۔ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سوال کیا گیا کہ آیا تر کھجور کو خشک کھجور کے عوض فروخت کیا جا سکتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تر کھجور خشک ہو جاتی ہے تو کیا اس کا وزن کم نہیں ہوجاتا۔ لوگوں نے کہا: جی ہاں، اس وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس تجارت کو ناپسند کیا۔ [الفتح الربانی/كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة/حدیث: 5843]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1515»
وضاحت: فوائد: … مذکورہ بالا دونوں احادیث میںسودی کاروبار کی ایک قسم سے منع کیا گیا ہے، اس کو ربا الفضل کہتے ہیں، جس کی تفصیل آگے آئے گی۔
الحكم على الحديث:
انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1515
حدیث نمبر: 4997
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ مَوْلَى الأَسْوَدِ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ زَيْدِ أَبِي عَيَّاشٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ،" أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ بَيْعِ الْبَيْضَاءِ بِالسُّلْتِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سُئِلَ عَنْ بَيْعِ الرُّطَبِ بِالتَّمْرِ، فَقَالَ: " أَلَيْسَ يَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا جَفَّ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" فَلا إِذَا" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: الْبَيْضَاءُ الرُّطَبُ مِنَ السُّلْتِ بِالْيَابِسِ مِنَ السُّلْتِ".
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے ایک قسم کے جو کی دوسری قسم کے جو کے عوض فروخت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے تر کھجور کے عوض خشک کھجور کا سودا کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تر کھجور سوکھنے پر کم نہیں ہو جاتی؟“ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر ایسا نہیں ہو گا (یعنی یہ درست نہیں ہو گا)۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس سے مراد یہ ہے: تر جو کو خشک جو کے عوض میں فروخت کیا جائے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البيوع/حدیث: 4997]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 2312، وابن الجارود فى "المنتقى"، 714، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4997، 5003، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2277، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4559، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3359، 3360، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1225، 1225 م، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2264، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10667، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2994، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1534» «رقم طبعة با وزير 4976»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «أحاديث البيوع»، «الإرواء» (1352). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث نمبر: 2314
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الرَّبيع بن سليمان، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني مخْرَمة بن بُكير، عن أبيه، عن عمران بن أبي أنس، قال: سمعتُ أبا عياشٍ يقول: سألتُ سعدَ بن أبي وقّاص عن اشتراء السُّلْت بالتمر، فقال سعد: أبينهما فَضْلٌ؟ قالوا: نعم، قال: لا يصلحُ، وقال سعد: سُئل رسولُ الله ﷺ عن اشتراء الرُّطب بالتمر، فقال رسول الله ﷺ:"أبينَهما فَضْلٌ؟" قالوا: نَعَم، الرُّطب ينقُصُ، فقال رسول الله ﷺ:"فلا يَصلُح" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے سلت (جو کی ایک قسم) کے بدلے کھجور کی خریداری کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے دریافت کیا کہ کیا ان کے درمیان وزن یا مقدار میں فرق ہے؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں، تو انہوں نے فرمایا: یہ درست نہیں ہے، اور بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تازہ کھجور کے بدلے خشک کھجور خریدنے کے متعلق پوچھا گیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا ان کے درمیان وزن میں کمی کا فرق ہوتا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں، تازہ کھجور خشک ہونے پر کم ہو جاتی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر یہ سودا جائز نہیں ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : البيوع/حدیث: 2314]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : البيوع/حدیث: 2314]
تخریج الحدیث: «إسناده قوي، من أجل مخرمة بن بكير: وهو ابن عبد الله بن الأشج. إلّا أنَّ قوله فيه: "اشتراء السلت بالتمر" خطأ من بعض رواته، إذ لا تفاضل بينهما فهما جنسان مختلفان، ولذلك زاد البيهقي في روايته لهذا الحديث عن الحاكم في كتابه "معرفة السنن والآثار" لما رواه: "أو قال: بالبُرِّ"، ...» [ترقيم الرساله 2314] [ترقيم الشركة 2296]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي
حدیث نمبر: 5748
5748. عن زيد أبي عياش أنه سأل سعد بن أبي وقاص عن البيضاء بالسلت، فقال له سعد: أيتهما أفضل؟ قال: البيضاء. فنهاه عن ذلك. وقال سعد: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يسأل عن اشتراء التمر بالرطب، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أينقص الرطب إذا يبس؟ فقالوا: نعم، فنهى عن ذلك.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه مالك في البيوع (22) عن عبد الله بن يزيد أن زيدا أبا عياش أخبره فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 10557
أَخْبَرَنَاهُ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ثنا مَالِكٌ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ زَيْدٍ أَبِي عَيَّاشٍ، عَنْ سَعْدٍ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ اشْتِرَاءِ الرُّطَبِ بِالتَّمْرِ، أَوِ التَّمْرِ بِالرُّطَبِ، فَقَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ:" هَلْ يَنْقُصُ إِذَا يَبِسَ؟ قَالُوا: نَعَمْ، فَنَهَى عَنْهُ وَكَذَلِكَ قَالَهُ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، عَنْ مَالِكٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ، وَرَوَاهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدِينِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ تر کھجور کو خشک کھجور کے بدلے یا خشک کھجور کو تر کھجور کے بدلے خریدنے سے متعلق سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پاس بیٹھنے والوں سے پوچھا: ”جب یہ خشک ہو جائیں تو کم ہو جاتی ہیں؟“ انہوں نے کہا: ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کر دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10557]
تخریج الحدیث: «حسن۔ انظر قبله»
الحكم على الحديث:
حسن