الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2977. -- باب: إتيان كل دعوة عرسا كان أو نحوه
-- باب: ہر دعوت میں شریک ہونے کا بیان خواہ وہ شادی کی ہو یا اس کے علاوہ کوئی اور۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 14525 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 893
حدیث نمبر: 14525
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ، بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا دَعَا أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيُجِبْ عُرْسًا كَانَ أَوْ نَحْوَهُ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، وَأَخْرَجَهُ مِنْ حَدِيثِ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ نَافِعٍ بِمَعْنَاهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم کو تمہارا بھائی شادی یا اس کے علاوہ کی دعوت دے تو وہ اس کو قبول کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14525]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1429»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 893
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «إذا دعي أحدكم إلى وليمة فليأتها» . متفق عليه. ولمسلم: «إذا دعا أحدكم أخاه فليجب، عرسا كان أو نحوه» .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب تم میں سے کسی کو دعوت ولیمہ پر مدعو کیا جائے تو اسے وہاں پہنچنا چاہیئے۔“ (بخاری و مسلم) اور مسلم کی روایت میں ہے جب تم میں سے کسی کو اس کا بھائی مدعو کرے تو اسے اس کی دعوت کو قبول کرنا چاہیئے خواہ وہ شادی ہو یا اسی طرح کی کوئی اور دعوت۔ [بلوغ المرام/حدیث: 893]
«وَعَنْ» اور سے – «ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «إِذَا» جب – «دُعِيَ» بلایا جائے – «أَحَدُكُمْ» تم میں سے کسی کو – «إِلَى وَلِيمَةٍ» ولیمے کی طرف – «فَلْيَأْتِهَا» تو وہ اس میں آئے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَلِمُسْلِمٍ» اور مسلم کی روایت میں ہے: – «إِذَا دَعَا» جب دعوت دے – «أَحَدُكُمْ» تم میں سے کوئی – «أَخَاهُ» اپنے بھائی کو – «فَلْيُجِبْ» تو وہ قبول کرے – «عُرْسًا كَانَ» خواہ شادی (کی دعوت) ہو – «أَوْ نَحْوَهُ» یا اس جیسی کوئی اور۔
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو ولیمے کی دعوت دی جائے تو وہ اس میں ضرور آئے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور مسلم کی روایت میں ہے: ”جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو دعوت دے تو وہ قبول کرے، خواہ شادی کی دعوت ہو یا اس جیسی کوئی اور۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 893]
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو ولیمے کی دعوت دی جائے تو وہ اس میں ضرور آئے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور مسلم کی روایت میں ہے: ”جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو دعوت دے تو وہ قبول کرے، خواہ شادی کی دعوت ہو یا اس جیسی کوئی اور۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 893]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، النكاح، باب حق أجابة الوليمة والدعوة......، حديث:5173، ومسلم، النكاح، باب الأمر بإجابة الداعي إلي دعوة، حديث:1429.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 14526
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ بَحْرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى الْحِمْصِيُّ، ثنا بَقِيَّةُ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ إِلَى عُرْسٍ أَوْ نَحْوِهِ فَلْيُجِبْ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ مَنْصُورٍ عَنْ عِيسَى بْنِ الْمُنْذِرِ عَنْ بَقِيَّةَ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہیں شادی یا کوئی دوسری دعوت دی جائے تو قبول کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14526]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح