الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3367. -- باب: جواز تولية الإمام من ينوب عنه، وإن لم يكن قرشيا
-- باب: امام کے لیے اپنے کسی ایسے نائب کو مقرر کرنے کے جواز کا بیان خواہ وہ قریشی نہ ہو۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 16599 (کل: 26 مقامات، 9 کتب)
سنن نسائی: 5607
مسند احمد: 19673
مصنف ابن ابی شیبہ: 28177
صحیح ابن حبان: 5376
11 تا 20
ترقیم عبدالباقی: 1733 ترقیم شاملہ: -- 5215
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، سَمِعَهُ مِنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ وَمُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ لَهُمَا: " بَشِّرَا وَيَسِّرَا وَعَلِّمَا وَلَا تُنَفِّرَا، وَأُرَاهُ قَالَ: وَتَطَاوَعَا، قَالَ: فَلَمَّا وَلَّى رَجَعَ أَبُو مُوسَى، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لَهُمْ شَرَابًا مِنَ الْعَسَلِ يُطْبَخُ حَتَّى يَعْقِدَ وَالْمِزْرُ يُصْنَعُ مِنَ الشَّعِيرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُّ مَا أَسْكَرَ عَنِ الصَّلَاةِ فَهُوَ حَرَامٌ ".
عمرو نے سعد بن ابی بردہ سے سنا، انہوں نے اپنے والد (ابوبردہ عامر بن ابی موسیٰ) کے واسطے سے اپنے دادا سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اور حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا اور فرمایا: ”تم دونوں لوگوں کو (اچھے اعمال کے انعام کی) خوشخبری سنانا اور (معاملات کو) آسان بنانا، (دین) سکھانا اور متنفر نہ کرنا۔“ میرا خیال ہے کہ انہوں نے یہ بھی روایت کیا آپ نے فرمایا: ”دونوں ایک دوسرے سے موافقت سے رہنا۔“ جب (اجازت لے کر) ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ پیچھے کی طرف مڑے تو کہا: اللہ کے رسول! ان کا شہد سے بنایا ہوا ایک مشروب ہے جسے پکایا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ گاڑھا ہو جاتا ہے اور (ایک مشروب) مزر ہے جسے جو سے تیار کیا جاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر وہ چیز جو نماز سے مدہوش کردے وہ حرام ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5215]
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اور معاذ کو یمن کی طرف بھیجا اور دونوں کو فرمایا: ”بشارت دینا، آسانی اور سہولت پیدا کرنا، سکھانا اور نفرت نہ دلانا۔“ میرا خیال ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ”باہمی اتفاق رکھنا۔“ تو جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پشت پھیری، حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ واپس آئے اور کہنے لگے: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ ایک شراب شہد سے بناتے ہیں، اسے پکایا جاتا ہے، حتیٰ کہ پکانے میں گرہ بندھ جاتی ہے اور «الْمِزْرُ» (مزر) ہے جسے جو سے بنایا جاتا ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو نماز سے نشہ پیدا کرے وہ حرام ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5215]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1733
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2001 ترقیم شاملہ: -- 5216
وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ ، وَاللَّفْظُ لِابْنِ أَبِي خَلَفٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ عَدِيٍّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ وَهُوَ ابْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ: " ادْعُوَا النَّاسَ وَبَشِّرَا وَلَا تُنَفِّرَا وَيَسِّرَا وَلَا تُعَسِّرَا "، قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفْتِنَا فِي شَرَابَيْنِ كُنَّا نَصْنَعُهُمَا بِالْيَمَنِ الْبِتْعُ، وَهُوَ مِنَ الْعَسَلِ يُنْبَذُ حَتَّى يَشْتَدَّ وَالْمِزْرُ، وَهُوَ مِنَ الذُّرَةِ وَالشَّعِيرِ يُنْبَذُ حَتَّى يَشْتَدَّ، قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أُعْطِيَ جَوَامِعَ الْكَلِمِ بِخَوَاتِمِهِ، فَقَالَ: " أَنْهَى عَنْ كُلِّ مُسْكِرٍ أَسْكَرَ عَنِ الصَّلَاةِ ".
زید بن ابی انیسہ نے سعید بن ابی بردہ سے روایت کی، کہا: ہمیں حضرت ابوبردہ نے اپنے والد سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی جانب بھیجا، آپ نے فرمایا: ”لوگوں کو (اسلام کی) دعوت دینا، ان کو خوشخبری دینا اور متنفر نہ کرنا۔ معاملات کو آسان بنانا اور لوگوں کو مشکل میں نہ ڈالنا۔“ انہوں نے کہا: میں نے عرض کی: اللہ کے رسول! ہم کو دو مشروبوں کے بارے میں شریعت کا حکم بتائیے جنہیں ہم یمن میں تیار کرتے تھے۔ ایک بتع ہے جو شہد سے تیار کیا جاتا ہے۔ اسے برتنوں میں ڈالا جاتا ہے حتیٰ کہ وہ گاڑھا ہو جاتا ہے اور ایک مزر ہے وہ مکئی اور جو سے تیار کیا جاتا ہے، اسے برتنوں میں ڈالا جاتا ہے حتیٰ کہ اس میں شدت پیدا ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا: اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بات کے خوبصورت خاتمے سمیت جامع کلمات عطا کیے گئے تھے۔ آپ نے فرمایا: ”میں ہر اس نشہ آور چیز سے منع کرتا ہوں جو نماز سے مدہوش کردے۔ (جس کی زیادہ مقدار مدہوش کردے اس کی قلیل ترین مقدار بھی حرام ہے۔)“ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5216]
حضرت ابوبردہ رحمہ اللہ اپنے والد (حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ) سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور معاذ (رضی اللہ عنہما) کو یمن بھیجا تو فرمایا: ”لوگوں کو دین کی دعوت دو اور بشارت سناؤ اور نفرت نہ دلاؤ اور آسانی پیدا کرو، تنگی پیدا نہ کرو۔“ تو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں ان دو مشروبوں کے بارے میں بتائیں، جو ہم یمن میں تیار کرتے تھے، بتع وہ شہد کا نبیذ ہے جو گاڑھا کر لیا جاتا ہے اور مِزُر ہے، جو مکئی اور جَو کا نبیذ ہے، حتیٰ کہ وہ گاڑھا ہو جاتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جامع مانع کلام سے نوازا گیا تھا، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ہر نشہ آور چیز سے روکتا ہوں، جو نماز سے مدہوش کر دے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5216]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2001
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 5607
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ ابْنِ فُضَيْلٍ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّ بِهَا أَشْرِبَةً، يُقَالُ لَهَا: الْبِتْعُ وَالْمِزْرُ، قَالَ:" وَمَا الْبِتْعُ وَالْمِزْرِ؟"، قُلْتُ: شَرَابٌ يَكُونُ مِنَ الْعَسَلِ وَالْمِزْرُ يَكُونُ مِنَ الشَّعِيرِ، قَالَ:" كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن روانہ کیا تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہاں مشروبات بہت ہوتے ہیں جنہیں «بتع» اور «مزر» کہا جاتا ہے، آپ نے فرمایا: «بتع» کیا ہے؟ میں نے عرض کیا: وہ شہد کا مشروب ہوتا ہے اور «مزر» جَو کا مشروب ہوتا ہے، آپ نے فرمایا: ”ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5607]
حضرت ابو بردہ کے والد محترم (حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن کی طرف بھیجا تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یمن میں کئی قسم کے مشروب ہیں جنہیں بتع اور مزر کہا جاتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بتع اور مزر کیا ہیں؟“ میں نے عرض کیا: بتع تو ایسا مشروب ہے جو شہد سے تیار کیا جاتا ہے اور مزر جو سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5607]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/المغازي 60 (4343)، (تحفة الأشراف: 9095) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري
حدیث نمبر: 19673
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَن سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، عَن أَبِيهِ ، عَن أَبِي مُوسَى ، قَالَ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ إِلَى الْيَمَنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ شَرَابًا يُصْنَعُ بِأَرْضِنَا، يُقَالُ لَهُ: الْمِزْرُ مِنَ الشَّعِيرِ، وَشَرَابٌ يُقَالُ لَهُ: الْبِتْعُ مِنَ الْعَسَلِ، فَقَالَ: " كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ" .
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (مجھے یمن کی طرف بھیجا) میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! وہاں کچھ مشروبات رائج ہیں، مثلاً جو کی نبیذ ہے جسے مزر کہا جاتا ہے اور شہد کی نبیذ ہے جسے " تبع " کہا جاتا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19673]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 4345 تعليقاً، م: 1733
حدیث نمبر: 1130
1130 صحيح حديث أَبِي مُوسى وَمُعَاذٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَدَّهُ أَبَا موسى وَمُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ: يَسِّرَا وَلاَ تُعَسِّرَا، وَبَشِّرَا وَلاَ تُنَفِّرَا، وَتَطَاوَعَا
سیدنا سعید بن ابی بردہ رحمہ اللہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے دادا سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن کا حاکم بنا کر بھیجا اور فرمایا: ”لوگوں کے لیے آسانی پیدا کرنا، ان کو دشواریوں میں نہ ڈالنا، لوگوں کو خوش خبریاں دینا، دین سے نفرت نہ دلانا اور تم دونوں آپس میں موافقت رکھنا۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجهاد/حدیث: 1130]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 64 كتاب المغازي: 60 باب بعث أبي موسى ومعاذ إلى اليمن قبل حجة الوداع»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 1302
1302 صحيح حديث أَبِي مُوسى وَمُعَاذٍ بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَبَا مُوسى وَمُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ: يَسِّرَا وَلاَ تُعَسِّرَا، وَبَشِّرَا وَلاَ تُنَفِّرَا، وَتَطَاوَعَا فَقَالَ أَبُو مُوسى: يَا نَبِيَّ اللهِ إِنَّ أَرْضَنَا بِهَا شَرَابٌ مِنَ الشَّعِيرِ، الْمِزْرُ؛ وَشَرَابٌ مِنَ الْعَسَلِ، الْبِتْعُ فَقَالَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ
سیدنا سعید بن ابی بردہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے دادا سیدنا ابو موسیٰ اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہما کو یمن کا حاکم بنا کر بھیجا اور فرمایا: ”لوگوں کے لیے آسانی پیدا کرنا، ان کو دشواریوں میں نہ ڈالنا، لوگوں کو خوش خبریاں دینا، دین سے نفرت نہ دلانا اور تم دونوں آپس میں موافقت رکھنا۔“ اس پر سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! ہمارے ملک میں جو سے ایک شراب تیار ہوتی ہے جس کا نام «الْمِزْرُ» ”المزر“ ہے اور شہد سے ایک شراب تیار ہوتی ہے جو «الْبِتْعُ» ”البتع“ کہلاتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأشربة/حدیث: 1302]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 64 كتاب المغازي: 60 باب بعث أبي موسى ومعاذ إلى اليمن قبل حجة الوداع»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
ترقیم عوامۃ: 27011 ترقیم الشثری: -- 28177
حدثنا وكيع ، عن شعبة ، عن سعيد بن ابي بردة ، عن ابيه ، عن جده : ان النبي صلى الله عليه وسلم لما بعثه هو ومعاذا إلى اليمن قال: يسرا ولا تعسرا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، جـ، ط، م]: زيادة (هو).
(٢) في [ب، جـ، ط]: (يسروا ولا تعسروا).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦١٢٤)، ومسلم (١٧٣٣).
حضرت ابو بردہ کے والد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب انہیں اور حضرت معاذ کو یمن والوں کی طر ف بھیجا تو ارشاد فرمایا: تم دونوں آسانی پیدا کرنا اور مشکل پیدا مت کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28177]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2261، 3038، 4341، 4343، 4344، 6124، 6923، 7156، 7157، 7172، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1732، 1733، 1824، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 923، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1071، 5376، 5377، 5373، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2093، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4 / 1، 4077 / 10، 5397 / 1، 5611 / 9، 5612 / 10، 5613 / 11، 5618 / 16، 5620 / 2، 5619 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8، 3515، 5085، 5086، 5087، 5092، 5093، 5094، 5898، 5900، 6785، 6786، 8693، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3579، 3684، 4354، 4835، (4/225) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2143، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3391، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16696، 16923، 16982، 16984، 17455، 17454، 17456، 17471، 20207، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19817، 19853، 19881، 19907، 19957، 19977، 19986، 20000، 20012، 20042، 20055، 20056، 22438، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 498، 499، 500، 533، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7240، 7239، 7241، 7319، والبزار فى «مسنده» برقم: 3092، 3104، 3119، 3132، 3129، 3130، 3131، 3138، 3141، 3150، 3154، 3151، 3152، 3153، 3161، 3162، 3186، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5959، 13555، 18705، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25291، 30930، 34920، 34942، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6457، 6458، 6472، 6474، 6473، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 58، 4972، 4976، 4973، 4974، 4975، 4977، 4978، 4979، 4980، والطبراني فى «الكبير» برقم: 66، 65، 67، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1048، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 414، 699، 4321، ترقيم محمد عوامة: 27011»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2261، 3038، 4341، 4343، 4344، 6124، 6923، 7156، 7157، 7172، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1732، 1733، 1824، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 923، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1071، 5376، 5377، 5373، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2093، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4 / 1، 4077 / 10، 5397 / 1، 5611 / 9، 5612 / 10، 5613 / 11، 5618 / 16، 5620 / 2، 5619 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8، 3515، 5085، 5086، 5087، 5092، 5093، 5094، 5898، 5900، 6785، 6786، 8693، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3579، 3684، 4354، 4835، (4/225) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2143، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3391، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16696، 16923، 16982، 16984، 17455، 17454، 17456، 17471، 20207، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19817، 19853، 19881، 19907، 19957، 19977، 19986، 20000، 20012، 20042، 20055، 20056، 22438، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 498، 499، 500، 533، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7240، 7239، 7241، 7319، والبزار فى «مسنده» برقم: 3092، 3104، 3119، 3132، 3129، 3130، 3131، 3138، 3141، 3150، 3154، 3151، 3152، 3153، 3161، 3162، 3186، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5959، 13555، 18705، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25291، 30930، 34920، 34942، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6457، 6458، 6472، 6474، 6473، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 58، 4972، 4976، 4973، 4974، 4975، 4977، 4978، 4979، 4980، والطبراني فى «الكبير» برقم: 66، 65، 67، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1048، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 414، 699، 4321، ترقيم محمد عوامة: 27011»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 5376
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ بْنُ الصَّبَّاحِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ، قَالَ: لَمَّا بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ، إِلَى الْيَمَنِ، أَمَرَنَا أَنْ يَنْزِلَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنَّا قَرِيبًا مِنْ صَاحِبِهِ، فَقَالَ لَنَا:" يَسِّرَا وَلا تُعَسِّرَا، وَبَشِّرَا وَلا تُنَفِّرَا"، فَلَمَّا قُمْنَا، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفْتِنَا فِي شَرَابَيْنِ كُنَّا نَصْنَعُهُمَا: الْبِتْعُ مِنَ الْعَسَلِ يُنْبَذُ حَتَّى يَشْتَدَّ، وَالْمِزْرُ مِنَ الشَّعِيرِ وَالذُّرَةِ يُنْبَذُ حَتَّى يَشْتَدَّ، فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أُوتِيَ جَوَامِعَ الْكَلِمِ وَخَوَاتِمَهُ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " حَرَامٌ عَلَيْكُمْ كُلُّ مُسْكِرٍ يُسْكِرُ عَنِ الصَّلاةِ" . قَالَ: " وَأَتَانِي مُعَاذٌ يَوْمًا وَعِنْدِي رَجُلٌ كَانَ يَهُودِيًّا، فَأَسْلَمَ ثُمَّ تَهَوَّدَ، فَسَأَلَنِي: مَا شَأْنُهُ؟ فَأَخْبَرْتُهُ، فَقُلْتُ لِمُعَاذٍ: اجْلِسْ، فَقَالَ: مَا أَنَا بِالَّذِي أَجْلِسُ حَتَّى أَعْرِضَ عَلَيْهِ الإِسْلامَ، فَإِنْ قَبِلَ، وَإِلا ضَرَبْتُ عُنُقَهُ، فَعَرَضَ عَلَيْهِ الإِسْلامَ، فَأَبَى أَنْ يُسْلِمَ، فَضَرَبَ عُنُقَهُ، فَسَأَلَنِي مُعَاذٌ يَوْمًا: كَيْفَ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ؟ فَقُلْتُ: أَقْرَؤُهُ قَائِمًا وَقَاعِدًا، وَعَلَى فِرَاشِي أَتَفَوَّقُهُ تَفَوُّقًا، قَالَ: وَسَأَلْتُ مُعَاذًا: كَيْفَ تَقْرَأُ أَنْتَ؟ قَالَ: أَقْرَأُ وَأَنَامُ، ثم أقوم فأتقوى بنومتي على قومتي، ثم أحتسب نومتي بما أحتسب به قومتي" .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہما کو یمن بھیجا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ ہدایت کی کہ ہم میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کے قریب رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: «يَسِّرَا وَلَا تُعَسِّرَا، وَبَشِّرَا وَلَا تُنَفِّرَا» ”تم دونوں آسانی فراہم کرنا، تنگی پیدا نہ کرنا، خوشخبری سنانا اور متنفر نہ کرنا۔“ جب ہم اٹھنے لگے، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ ہمیں دو طرح کے مشروبات کے بارے میں حکم بیان کر دیجیے جو ہم تیار کرتے ہیں۔ ایک «البِتْعُ» (بتع) ہے جو شہد سے بنایا جاتا ہے، اس کی نبیذ تیار کی جاتی ہے یہاں تک کہ وہ پختہ ہو جاتی ہے، اور «المِزْرُ» (مزر) ہے جسے جو اور مکئی سے بنایا جاتا ہے، اس کی نبیذ ہوتی ہے یہاں تک کہ اس میں شدت آ جاتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چونکہ جامع اور مانع کلمات عطا کیے گئے تھے، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ» ”تم پر ہر وہ چیز حرام ہے جو نشہ آور ہو، جو نماز سے روک دے۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ ایک دن سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے، اس وقت میرے پاس ایک شخص موجود تھا جو پہلے یہودی تھا، پھر اس نے اسلام قبول کیا، پھر دوبارہ یہودی ہو گیا۔ انہوں نے مجھ سے اس معاملے کے بارے میں دریافت کیا، میں نے انہیں اس بارے میں بتایا، تو میں نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ تشریف رکھیں۔ انہوں نے فرمایا: ”میں اس وقت تک نہیں بیٹھوں گا جب تک میں اسے اسلام کی پیشکش نہیں کرتا، اگر یہ اسے قبول کر لے گا تو ٹھیک ہے، ورنہ میں اس کی گردن اڑا دوں گا۔“ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے اسے اسلام کی پیشکش کی، اس نے اسلام قبول کرنے سے انکار کر دیا، تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے اس کی گردن اڑا دی۔ ایک دن سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے دریافت کیا: ”تم قرآن کیسے پڑھتے ہو؟“ میں نے جواب دیا: میں قیام کی حالت میں، بیٹھ کر اور بستر پر لیٹ کر بھی اسے پڑھ لیتا ہوں۔ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: آپ کیسے پڑھتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”میں اس کی تلاوت کرتا ہوں، پھر سو جاتا ہوں، پھر قیام کی حالت میں پڑھتا ہوں، تو میں اپنی نیند کے ذریعے اپنے قیام کے بارے میں قوت حاصل کرتا ہوں اور مجھے اپنی نیند سے بھی اس ثواب کی امید ہے جو اپنے قیام کرنے کے حوالے سے ثواب کی امید ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5376]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2261، 3038، 4341، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1732، 1733، وابن الجارود فى "المنتقى"، 923، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1071، 5373، 5376، 5377، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2093، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3579، 3684، 4354، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3391، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16696، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19817» «رقم طبعة با وزير 5352»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (4341 و 4343 و 4344 و 6923) بتمامه نحوه دون جملة الجوامع، م (6/ 100) دون الجملة، ودون قوله: وأتاني معاذ يوما ... إلخ - «غاية المرام» (57). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1120
1120. عن أبي موسى، أنّ النّبيّ صلى الله عليه وسلم بعثه ومعاذاً إلى اليمن، فقال: يسّرا ولا تُعسِّرا، بشِّرا ولا تنفِّرا، وتطاوعا ولا تختلفا.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في الجهاد والسير (3038)، ومسلم في الجهاد والسير (1733) كلاهما من حديث وكيع، عن شعبة، عن سعيد بن أبي بردة، عن أبيه، عن جدّه أبي موسى الأشعريّ، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 7595
7595- عن سعيد بن أبي بردة، عن أبيه، عن جده أن النبي صلي الله عليه وسلم بعث معاذا وأبا موسى إلى اليمن قال: يسّرا ولا تعسّرا، وبشّرا ولا تنفّرا، وتطاوعا ولا تختلفا.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الجهاد والسير (3038)، ومسلم في الجهاد (1733) كلاهما من طريق وكيع، عن شعبة، عن سعيد بن أبي بردة، عن أبيه، عن جده (وهو أبو موسى الأشعري) فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه