🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3497. -- باب: ما جاء في الكسر بالماء
-- باب: (مشروب کی تیزی کو) پانی کے ذریعے توڑنے (کم کرنے) کے متعلق وارد شدہ روایات کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 17431 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 17431
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7336
المعجم الکبیر للطبرانی: 12545
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17431
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ثنا ابْنُ رَجَاءٍ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ حَبْتَرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: إِنَّ أَوَّلَ مَنْ سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّبِيذِ عَبْدُ الْقَيْسِ، أَتَوْهُ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّا بِأَرْضِ رِيفٍ، وَإِنَّا نُصِيبُ مِنَ الْبَقْلِ، فَأْمُرْنَا بِشَرَابٍ، فَقَالَ:" اشْرَبُوا فِي الْأَسْقِيَةِ، وَلَا تَشْرَبُوا فِي الْجَرِّ، وَلَا فِي الدُّبَّاءِ، وَلَا الْمُزَفَّتِ، وَلَا النَّقِيرِ، وَإِنِّي نَهَيْتُ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَالْكُوبَةِ، وَهِيَ الطَّبْلُ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ فَإِذَا اشْتَدَّ؟ قَالَ: فَقَالَ:" صُبُّوا عَلَيْهِ الْمَاءَ" قَال: فَإِذَا اشْتَدَّ؟ قَالَ:" صُبُّوا عَلَيْهِ الْمَاءَ" قَالَ فِي الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ:" فَإِذَا اشْتَدَّ فَاهَرِيقُوهُ" خَالَفَهُ أَبُو جَمْرَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فَذِكْرُ الْكَسْرِ بِالْمَاءِ مِنْ قَوْلِ ابْنِ عَبَّاسٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے نبیذ کے بارے میں بنو عبدالقیس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا۔ وہ آئے اور کہنے لگے: یا رسول اللہ! ہم کھیتی باڑی والی زمین میں رہتے ہیں اور ہمیں اسی سے پھل حاصل ہوتا ہے تو ہمیں مشروبات کے بارے میں بتائیے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پینے والے برتنوں میں پیو اور مٹی کے گھڑے، کدو کے برتن، لکڑی کے برتن اور تارکول سے بنے برتن میں نہ پیو اور مجھے شراب، جوئے اور طبلہ سے منع کیا گیا ہے اور ہر نشہ آور چیز بھی منع ہے۔“ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر وہ بہت زیادہ گاڑھا ہوجائے تو؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی اس میں ملا دو۔“ پھر انھوں نے یہی سوال کیا تو آپ نے پھر یہی جواب دیا۔ پھر جب تیسری یا چوتھی مرتبہ جب یہی سوال دہرایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب وہ بہت سخت ہوجائے تو اسے انڈیل دو۔“
ابو جمرہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرنے میں اس کی مخالفت کی ہے، چنانچہ پانی ملانے کا ذکر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا اپنا قول ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17431]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7336
«لا تشربوا في الدباء ولا في المزفت ولا في النقير وانتبذوا في الأسقية فإن اشتد في الأسقية فصبوا عليه الماء إن الله حرم الخمر والميسر والكوبة وكل مسكر حرام»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دباء، مزفت اور نقیر میں مت پیو، اور مشکیزوں میں نبیذ بناؤ، اگر مشکیزوں میں وہ تیز ہو جائے تو اس میں پانی ڈال دو۔ بے شک اللہ نے شراب، جوا اور کوبہ کو حرام کیا ہے، اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7336]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم] عن ابن عباس. المشكاة 4503، الصحيحة 2425.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12545
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ ، أَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ حَبْتَرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْجَرِّ، فَقَالَ: إِنَّ أَوَّلَ مَنْ سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّبِيذِ عَبْدُ الْقَيْسِ أَتَوْهُ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا بِأَرْضٍ رِيفٍ، وَإِنَّا نُصِيبُ مِنَ الْبَقْلِ فَأْمُرْنَا بِشَرَابٍ، فَقَالَ: انْتَبِذُوا فِي الْأَسْقِيَةِ، وَلَا تَنْبِذُوا فِي الْجَرِّ، وَلَا الدُّبَّاءِ وَلَا الْمُزَفَّتِ وَلَا النَّقِيرِ، فَإِنِّي نُهِيتُ عَنِ الْخَمْرِ، وَالْمَيْسِرِ، وَالْكُوبَةِ - وَهِيَ الطَّبْلُ - وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ " قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، فَإِذَا اشْتَدَّ، قَالَ: " صُبُّوا عَلَيْهِ الْمَاءَ "، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، فَإِذَا اشْتَدَّ، قَالَ: " صُبُّوا عَلَيْهِ الْمَاءَ "، قَالَ فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الرَّابِعَةِ: " فَإِذَا اشْتَدَّ فَأَهْرِقُوهُ.
تصحفت في طبعة مكتبة ابن تيمية إلى (فقال) وهي على الصواب في النسخ الخطية.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مٹکوں (میں نبیذ بنانے) کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: سب سے پہلے جس قبیلے نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نبیذ کے بارے میں پوچھا وہ عبدالقیس تھا، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: یا رسول اللہ! ہم ایک سرسبز زمین میں رہتے ہیں اور ہمیں سبزی (کی کثرت) حاصل ہوتی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں کسی مشروب کا حکم دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مشکیزوں میں نبیذ بناؤ، مٹکوں میں مت بناؤ، نہ کدو کے برتن میں، نہ روغن لگے برتن میں، نہ کھجور کے تنے سے بنے برتن میں، کیونکہ مجھے شراب، جوئے اور کوبہ (یعنی طبلے) سے منع کیا گیا ہے، اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر جب وہ تیز ہو جائے (تو کیا کریں)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر پانی ڈال دو۔“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر جب وہ (پھر) تیز ہو جائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر پانی ڈال دو۔“ راوی کہتے ہیں: تیسری یا چوتھی بار فرمایا: ”جب وہ تیز ہو جائے تو اسے بہا دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12545]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 101، حدیث 12598»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں