الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3802. -- باب: الأضحية سنة نحب لزومها ونكره تركها
-- باب: قربانی ایک سنت ہے، ہم اس کی پابندی کو پسند کرتے ہیں اور اسے ترک کرنے کو ناپسند کرتے ہیں۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 19023 (کل: 16 مقامات، 8 کتب)
المنتقى ابن الجارود: 908
صحیح ابن حبان: 5911
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 558
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1661
المعجم الاوسط: 3012
11 تا 16
حدیث نمبر: 908
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أنا دَاودُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا يَذْبَحَنَّ أَحَدٌ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ، قَالَ: فَقَامَ إِلَيْهِ خَالِي أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا يَوْمٌ اللَّحْمُ فِيهِ كَثِيرٌ، وَإِنِّي ذَبَحْتُ نَسِيكَتِي لِيَأْكُلَ مِنْهَا أَهْلِي وَجِيرَانِي، وَعِنْدِي عَنَاقٌ خَيْرٌ مِنْ شَاتَيْ لَحْمٍ، أَفَأَذْبَحُهَا؟، قَالَ: نَعَمْ، وَلا تُجْزِئُ جَذَعَةٌ عَنْ أحَدٍ بَعْدَكَ، وَهِيَ خَيْرُ نَسِيكَتَيْكَ" .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی نماز (عید) سے پہلے جانور ذبح نہ کرے۔ سیدنا براء رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میرے ماموں ابو بردہ بن نیار کھڑے ہو کر کہنے لگے: اللہ کے رسول! آج کے دن گوشت بہت زیادہ ہوتا ہے، میں نے اپنی قربانی ذبح کر دی ہے تا کہ میرے پڑوسی اور اہل و عیال اسے کھا لیں، میرے پاس بکری کا ایک سالہ بچہ ہے، جو گوشت والی دو بکریوں سے بھی بہتر ہے، کیا میں اسے ذبح (قربانی) کر دوں؟ فرمایا: جی ہاں! لیکن آپ کے بعد کسی کو جذعہ کفایت نہیں کرے گا اور یہ آپ کی دونوں قربانیوں میں سے بہتر ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 908]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 5556، صحيح مسلم: 1961۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
حدیث نمبر: 5911
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ وَهْبًا السُّوَائِيَّ يُحَدِّثُ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، أَنَّ خَالِيَ ذَبَحَ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " شَاتُكَ شَاةُ لَحْمٍ، وَلَيْسَ مِنَ النُّسُكِ فِي شَيْءٍ"، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَعِنْدِي عَنَاقٌ جَذَعَةٌ هِيَ خَيْرٌ مِنْ مُسِنَّةٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تُوفِي عَنْكَ، وَلا تُوفِي عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ" .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے ماموں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نماز ادا کرنے سے پہلے ہی جانور ذبح کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہاری بکری صرف گوشت والی بکری ہے اس کا قربانی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے پاس ایک چھ ماہ کا بکری کا بچہ ہے جو ایک سال کے جانور سے بہتر ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ تمہاری طرف سے کافی ہو گا، لیکن تمہارے بعد کسی کی طرف سے کافی نہیں ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الأضحية/حدیث: 5911]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 951، 955، 965، 968، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1961، وابن الجارود فى "المنتقى"، 976، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1427، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5906، 5907، 5908، 5910، 5911، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1562، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2800، 2801، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1508، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18773» «رقم طبعة با وزير 5881»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 558
أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ يَوْمَ النَّحْرِ خَطِيبًا فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" لا يَذْبَحَنَّ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُصَلِّيَ"، قَالَ: فَقَامَ خَالِي، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا يَوْمٌ اللَّحْمُ فِيهِ مَقْرُومٌ، وَإِنِّي ذَبَحْتُ نَسِيكَتِي فَأَطْعَمْتُ أَهْلِي وَجِيرَانِي، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ فَعَلْتَ فَأَعِدْ ذَبْحًا آخَرَ" فَقَالَ: عِنْدِي عَنَاقُ لَبَنٍ هِيَ خَيْرٌ مِنْ شَاتَيْ لَحْمٍ، فَقَالَ:" هِيَ خَيْرُ نَسِيكَتَيْكَ وَلَنْ تُجْزِئَ جَذَعَةٌ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ". قَالَ الشَّافِعِيُّ: قَالَ عَبْدُ الْوَهَّابِ: أَظُنُّ أَنَّهَا مَاعِزٌ. قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ: سَمِعْتُ الْمُزَنِيَّ يَقُولُ: قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ: وَالْعَنَاقُ هِيَ مَاعِزٌ كَمَا قَالَ عَبْدُ الْوَهَّابِ، إِنَّمَا يُقَالُ لِلضَّانِيَةِ: رِخْلٌ. وَقَوْلُهُ: هِيَ خَيْرٌ نَسِيكَتَيْكَ: أَنَّكَ ذَبَحْتَهُمَا تَنْوِي بِهِمَا نَسِيكَتَيْنِ فَلَمَّا قَدَّمْتَ الأُولَى قَبْلَ وَقْتِ الذَّبْحِ كَانَتِ الآخِرَةُ هِيَ النَّسِيكَةُ وَالأُولَى غَيْرَ نَسِيكَةٍ وَإِنْ نَوَيْتَ بِهَا النَّسِيكَةَ. وَقَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تُجْزِئُ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ" يَدُلُّ عَلَى أَنَّهَا لَهُ خَاصَّةً وَقَوْلُهُ: عَنَاقُ لَبَنٍ يَعْنِي عَنَاقًا تُقْتَنَى لِلَّبَنِ لا لِلذَّبْحِ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی والے دن خطبہ دیا اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی پھر فرمایا: ”نماز ادا کرنے سے قبل ہرگز قربانی نہ کرنا۔“ سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میرے ماموں کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آج کے دن گوشت کی بڑی چاہت ہوتی ہے۔ میں تو اپنی قربانی کر آیا ہوں جس سے میں نے گھر والوں کو اور پڑوسیوں کو کھلایا ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے ایسا کر لیا ہے تو اس کی جگہ دوسری قربانی کرو۔“ ماموں کہنے لگے میرے پاس ایک سالہ دودھ پیتی (کھیری) بکری ہے وہ گوشت والی دو بکریوں سے بہتر ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تمہاری بہترین قربانی ہے (اس کی قربانی کرلو) لیکن تمہارے بعد کسی کو ایک سالہ جانور قربانی کرنا کافی نہیں ہوگا۔“ راوی عبدالوہاب کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ وہ بکری کا بچہ تھا۔ امام شافعی رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ عناق کا معنی بکری کی بچی ہے جیسا کہ راوی عبدالوہاب نے کہا، بھیڑ کی بچی کو ”رخل“ کہا جاتا ہے دو بکریوں سے بہتر کا معنی یہ ہے کہ انہوں نے دو بکریاں ذبح کی ایک نماز سے پہلے جو قربانی شمار نہ ہوئی جبکہ دوسری نماز کے بعد ذبح کی تو دونوں میں سے بہتر بعد والی ہوئی کیونکہ وہ قربانی شمار ہوئی ہے، تیرے بعد کسی کو کفایت نہ کرے گی کا مطلب ہے یہ اُن کے ساتھ خاص تھی اور دودھ والی بکری سے مراد ہے کہ وہ بکری دودھ کے مقصد کے لیے رکھی تھی نہ کہ ذبح کرنے کے لیے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب من أعتق شركاً له في عبد/حدیث: 558]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم، الأضاحي، باب وقتها، رقم: 1961.»
حدیث نمبر: 19113
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْوَاسِطِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ، عَنْ عَامِرٍ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا يَذْبَحَنَّ أَحَدٌ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ". فَقَامَ إِلَيْهِ خَالِي فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ هَذَا الْيَوْمَ فِيهِ اللَّحْمُ كَثِيرٌ، وَإِنِّي ذَبَحْتُ نَسِيكَتِي لِيَأْكُلَ أَهْلِي وَجِيرَانِي، وَإِنَّ عِنْدِي عَنَاقَ لَبَنٍ خَيْرٌ مِنْ شَاةِ لَحْمٍ، فَأَذْبَحُهَا؟ قَالَ:" نَعَمْ، وَلَا تُجْزِي جَذَعَةٌ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ، وَهِيَ خَيْرُ نَسِيكَتِكَ". أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ وَجْهَيْنِ آخَرَيْنِ عَنْ دَاوُدَ، وَاسْتَشْهَدَ بِهِ الْبُخَارِيُّ.
براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز پڑھنے سے پہلے کوئی قربانی ذبح نہ کرے۔“ میرے ماموں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس دن میں گوشت بہت زیادہ ہوتا ہے، میں نے اپنے گھر والوں اور ہمسایوں کو کھلانے کے لیے پہلے ہی ذبح کر دیا، میرے پاس بکری کا جذعہ جو گوشت والی بکری سے بہتر ہے، کیا میں اس کو ذبح کر دوں؟ فرمایا: ”ذبح کر لو لیکن آپ کے بعد جذعہ کسی سے کفایت نہ کرے گا۔ یہ تیری بہترین قربانی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19113]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1661
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي يَوْمِ نَحْرٍ، فَقَالَ: أَلَا لَا يَذْبَحَنَّ أَحَدٌ حَتَّى يُصَلِّي، فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، هَذَا يَوْمٌ اللَّحْمُ فِيهِ مَكْرُوهٌ، وَإِنِّي عَجَّلْتُ نَسِيكَتِي لِأُطْعِمَ أَهْلِي وَأَهْلَ دَارِي، أَوْ أَهْلِي وَجِيرَانِي، قَالَ: فَقَدْ فَعَلْتَ فَأَعِدْ ذَبْحًا آخَرَ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، عِنْدِي عَنَاقُ لَبَنٍ، هِيَ خَيْرٌ مِنْ شَاتَيْ لَحْمٍ، أَفَأَذْبَحُهَا؟ قَالَ: نَعَمْ، وَهِيَ خَيْرٌ مِنْ نَسِيكَتِكَ، وَلَا تَقْضِي جَذَعَةٌ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں قربانی کے دن خطبہ دیا اور ارشاد فرمایا: «أَلَا لَا يَذْبَحَنَّ أَحَدٌ حَتَّى يُصَلِّي» ”خبردار! تم میں سے کوئی شخص (عید کی) نماز پڑھنے سے پہلے ہرگز قربانی ذبح نہ کرے“، اس پر ایک شخص کھڑا ہوا اور عرض کی: یا رسول اللہ! یہ گوشت کھانے کا دن ہے جس میں (تاخیر) ناپسندیدہ ہے، اور میں نے اپنی قربانی میں جلدی کر لی تاکہ اپنے گھر والوں اور اہل خانہ کو—یا (راوی کو شک ہے کہ) فرمایا اپنے گھر والوں اور پڑوسیوں کو—کھانا کھلا سکوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم تو (قربانی) کر چکے ہو، اب اس کے بدلے دوسری قربانی کرو“۔ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پاس بکری کی ایک ایسی پٹھ (بچی) ہے جو ابھی دودھ پیتی ہے، لیکن وہ گوشت والی دو بکریوں سے بہتر ہے، کیا میں اسے ذبح کر لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، اور یہ تمہاری (پہلی) قربانی سے بہتر ہے، لیکن تمہارے بعد کسی کے لیے بھی (قربانی میں) جذعہ (کم عمر جانور) کفایت نہیں کرے گا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند البراء بن عازب/حدیث: 1661]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 908، 912، 922، 925، 933، 940، 5225، 5236، 5237، 5240، 5243، 6296، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1961، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1508، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1563، 1570، 1581، 4394، 4395، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2800، 2801، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18062، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1962، وأخرجه فتح الباري برقم: 908، 911، 912، 922، 925، 1655، 5225، 5229، 5236، 5243، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1427، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1180، 3036، 3831، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4873، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 18956، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1657»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 908، 912، 922، 925، 933، 940، 5225، 5236، 5237، 5240، 5243، 6296، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1961، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1508، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1563، 1570، 1581، 4394، 4395، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2800، 2801، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18062، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1962، وأخرجه فتح الباري برقم: 908، 911، 912، 922، 925، 1655، 5225، 5229، 5236، 5243، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1427، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1180، 3036، 3831، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4873، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 18956، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1657»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3012
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقَطَّانُ قَالَ: نَا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ وَدَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ يُذْكَرُ أَحَدُهُمَا مَا لَمْ يُذْكَرِ الْآخَرُ، قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْأَضْحَى فَقَالَ: مَنْ تَوَجَّهَ قِبْلَتَنَا، وَصَلَّى بِصَلَاتِنَا، وَنَسَكَ نُسُكَنَا فَلَا يَذْبَحْ حَتَّى يُصَلِّيَ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ هَذَا يَوْمٌ اللَّحْمُ فِيهِ مَكْرُوهٌ، وَإِنِّي عَجَّلْتُ نُسُكِي لِأُطْعِمَ أَهْلِي وَأَهْلَ دَارِي وَجِيرَانِي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " أَعِدْ ذَبِيحَةً أُخْرَى I ". فَقَالَ: إِنَّ عِنْدِي عَنَاقًا لَبُونًا هِيَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ شَاتَيْ لَحْمٍ، قَالَ: I " اذْبَحْهَا، فَإِنَّهَا خَيْرُ نُسُكِكَ، وَلَا تُجْزِئُ ذَبِيحَةٌ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ.
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ ، إِلَّا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، وَلَا رَوَاهُ إِلَّا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ ، إِلَّا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، وَلَا رَوَاهُ إِلَّا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الاضحی کے دن (خطبہ دینے کے لیے) کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا: ”جو ہمارے قبلہ کی طرف رخ کرے، ہماری طرح نماز پڑھے اور ہماری طرح قربانی کرے، تو وہ اس وقت تک (قربانی) ذبح نہ کرے جب تک کہ نماز نہ پڑھ لے۔“ اس پر ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! بے شک یہ ایسا دن ہے جس میں (دیر تک) گوشت کا انتظار ناپسندیدہ ہوتا ہے، اور میں نے اپنی قربانی میں جلدی کی تاکہ میں اپنے اہل خانہ، اپنے محلے والوں اور اپنے پڑوسیوں کو کھلا سکوں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم دوبارہ دوسری قربانی کرو۔“ اس نے عرض کیا: ”میرے پاس بکری کی ایک دودھ والی پٹھیا «عناق» ہے جو مجھے گوشت والی دو بکریوں سے بھی زیادہ محبوب ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے ذبح کر لو، کیونکہ یہی تمہاری بہترین قربانی ہے، اور تمہارے بعد کسی اور کی طرف سے (ایسی) قربانی کفایت نہیں کرے گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے سفیان سے صرف ابن ابی زائدہ نے روایت کیا ہے، اور (ان سے) اسے صرف یوسف بن عدی نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 3012]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے سفیان سے صرف ابن ابی زائدہ نے روایت کیا ہے، اور (ان سے) اسے صرف یوسف بن عدی نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 3012]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 951، 965، 955، 976، 968، 983، 5545، 5560، 5563، 5556، 5557، 6673، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1961، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 976، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1427، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5906، 5907، 5908، 5910، 5911، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1562 / 1، 1569 / 2، 1580 / 3، 4407 / 2، 4406 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1777، 1776، 1790، 1816، 4471، 4470، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2800، 2801، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1508، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2005، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6249، 6305، 6349، 6350، 19091، 19127، 19126، 19128، 19175، 19179، 19176، 19177، 19178، 19180، 19181، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18773، 18781، 18782، 18831، 18927، 18929، 18993، 18991، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 779، 788، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1661، 1662، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5717، 5723، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6205، 6203، 6204، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4871، 4872، 4876، 4877، 4873، 4874، 4875، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1169، والطبراني فى «الصغير» برقم: 309، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1158، 1295، 3308»