🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4143. -- باب: : من خرق أعراض الناس يسألهم أموالهم، وإذا لم يعطوه إياها شتمهم
-- باب: جو شخص لوگوں کی عزتیں اچھال کر ان سے ان کا مال مانگے اور جب وہ اسے نہ دیں تو انہیں گالیاں دے۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 21148 (کل: 15 مقامات، 9 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 21148، 18498، 21149
صحیح بخاری: 2886، 2887، 6435
سنن ابن ماجہ: 4135، 4136
بلوغ المرام: 1267
صحیح ابن حبان: 3218
الجامع الكامل: 7770، 15265
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17921
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2962
المعجم الاوسط: 2595
11 تا 15
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18498
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، وَهُوَ أَبُو مُسْلِمٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَبُو مُسْلِمٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" تَعِسَ عَبْدُ الدِّينَارِ وَعَبْدُ الدِّرْهَمِ وَعَبْدُ الْخَمِيصَةِ، إِنْ أُعْطِيَ رَضِيَ، وَإِنْ مُنِعَ سَخِطَ، تَعِسَ وَانْتَكَسَ، وَإِذَا شِيكَ فَلَا انْتَقَشَ، طُوبَى لِعَبْدٍ آخِذٍ بِعِنَانِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللهِ، أَشْعَثَ رَأْسُهُ، مُغَبَّرَّةٍ قَدَمَاهُ، إِنْ كَانَ فِي السَّاقَةِ كَانَ فِي السَّاقَةِ، وَإِنْ كَانَ فِي الْحِرَاسَةِ كَانَ فِي الْحِرَاسَةِ، إِنِ اسْتَأْذَنَ لَمْ يُؤَذَنْ لَهُ، وَإِنْ شَفَعَ لَمْ يُشَفَّعْ، طُوبَى لَهُ ثُمَّ طُوبَى لَهُ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَرْزُوقٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”درہم و دینار اور چادر کا بندہ ہلاک ہوگیا۔ اگر اسے دیا جائے تو راضی رہتا ہے، اگر نہ ملے تو ناراض ہوجاتا ہے۔ ایسا شخص بدنصیب اور ذلیل ہو، اسے کانٹا چبھ جائے تو نکالا نہ جائے؛ اور اس آدمی کے لیے خوشخبری ہے جس نے اللہ کی راہ میں گھوڑے کی لگام تھام رکھی ہے۔ اس کا سر پراگندہ اور پاؤں خاک آلود ہیں۔ اگر اسے لشکر کے پچھلے حصے میں متعین کیا جائے تو وہاں ڈیوٹی دیتا ہے۔ اگر اسے حفاظتی دستے میں کھڑا کیا جائے تو کھڑا ہوجاتا ہے۔ اگر اجازت چاہے تو اجازت نہیں دی جاتی اور کسی کی سفارش کرے تو سفارش نہیں مانی جاتی، اس کو خوشخبری ہو، خوشخبری ہو!“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18498]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري ٤٦٣٥۔ ٢٨٨٧»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21149
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِي عَلِيٍّ السَّقَّاءُ، وَأَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ قَالَا: أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أنبأ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" تَعِسَ عَبْدُ الدِّينَارِ، وَعَبْدُ الدِّرْهَمِ، وَعَبْدُ الْخَمِيصَةِ، إِنْ أُعْطِيَ رَضِيَ، وَإِنْ مُنِعَ سَخِطَ، تَعِسَ وَانْتَكَسَ، وَإِذَا شِيكَ فَلَا انْتَقَشَ" وَذَكَرَ الْحَدِيثَ، أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، فَقَالَ: وَقَالَ عَمْرٌو، فَذَكَرَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”درہم و دینار اور چادر کا بندہ ہلاک ہو گیا، اگر دیا جائے تو راضی رہتا ہے، اگر نہ دیا جائے تو ناراض ہو جاتا ہے، ایسا بندہ ہلاک ہوا اور جب اس کو کانٹا لگے تو نہ نکال سکے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 21149]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17921
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَعِسَ عَبْدُ الدِّينَارِ، وَتَعِسَ عَبْدُ الدِّرْهَمِ، وَتَعِسَ عَبْدُ الْخَمِيصَةِ، إِنْ أُعْطِيَ رَضِيَ، وَإِنْ مُنِعَ سَخِطَ، تَعِسَ وَانْتَكَسَ، وَإِذَا شِيكَ فَلَا انْتَقَشَ. طُوبَى لِعَبْدٍ آخِذٍ بِعِنَانِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَشْعَثَ رَأْسُهُ مُغْبَرَّةٍ قَدَمَاهُ، إِنْ كَانَ فِي الْحِرَاسَةِ كَانَ فِي الْحِرَاسَةِ، وَإِنْ كَانَ فِي السَّاقَةِ كَانَ فِي السَّاقَةِ، إِنْ شَفَعَ لَمْ يُشَفَّعْ، وَإِنِ اسْتَأْذَنَ لَمْ يُؤْذَنْ لَهُ". قُلْتُ: رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ خَلَا مِنْ قَوْلِهِ:" طُوبَى لِعَبْدٍ". إِلَى آخِرِهِ. فَرَوَاهُ تَعْلِيقًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دینار کا بندہ برباد ہو جائے، درہم کا بندہ برباد ہو جائے، چادر کا بندہ برباد ہو جائے کہ اگر اس کو کچھ دے دیا جائے تو وہ راضی ہو جاتا ہے اور اگر نہ دیا جائے تو وہ ناراض ہو جاتا ہے، وہ برباد ہو جائے اور اوندھا ہو جائے اور اگر اسے کانٹا چبھے تو وہ نہ نکلے، اور اس بندے کے لئے مبارکباد ہے جو اللہ کی راہ میں جانے کے لیے اپنے گھوڑے کی لگام پکڑتا ہے، اس کے سر کے بال بکھرے ہوئے ہوتے ہیں، اس کے پاؤں غبار آلود ہوتے ہیں، اگر اس نے پہرہ دینا ہو تو پہرہ دیتا ہے اور اگر اس نے لشکر کے پچھلے حصے میں رہنا ہو تو پچھلے حصے میں رہتا ہے (اس کی ظاہری دنیاوی حالت یہ ہوتی ہے) اگر وہ سفارش کرے تو اس کی سفارش قبول نہیں ہوتی، اگر وہ اندر آنے کی اجازت مانگے تو اسے اجازت نہیں دی جاتی۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام بخاری رحمہ اللہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کئے ہیں: ”اس بندے کے لئے مبارکباد ہے۔۔۔۔۔۔“۔ یہاں سے لے کر آخر تک کے الفاظ انہوں نے نقل نہیں کئے ہیں، انہوں نے اس کو تعلیق کے طور پر نقل کیا ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17921]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 6071، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2375، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4136، وأخرجه شرح السنة برقم: 4059»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2962
"تعس عبد الدينار وعبد الدرهم وعبد الخميصة إن أعطي رضي وإن لم يعط سخط تعس وانتكس وإذا شيك فلا انتقش طوبى لعبد آخذ بعنان فرسه في سبيل الله أشعث رأسه مغبرة قدماه إن كان في الحراسة كان في الحراسة وإن كان في الساقة كان في الساقة إن استأذن لم يؤذن له وإن شفع لم يشفع"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دینار کا بندہ اور درہم کا بندہ اور دھاری دار چادر کا بندہ ہلاک ہو، اگر اسے دیا جائے تو خوش ہوتا ہے اور اگر نہ دیا جائے تو ناراض ہو جاتا ہے، ہلاک ہو اور اوندھے منہ گرے، اور اگر اسے کانٹا چبھے تو اسے نکالنے والا نہ ملے۔ خوشخبری ہے اس بندے کے لیے جو اللہ کے راستے میں اپنے گھوڑے کی لگام تھامے ہو، اس کے بال بکھرے ہوئے اور پاؤں گرد آلود ہوں، اگر وہ پہرے پر ہو تو پہرے پر رہے، اور اگر لشکر کے پچھلے حصے میں ہو تو وہیں رہے، اگر وہ اجازت مانگے تو اسے اجازت نہ دی جائے، اور اگر سفارش کرے تو اس کی سفارش قبول نہ کی جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2962]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ هـ] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2595
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تَعِسَ عَبْدُ الدِّينَارِ، تَعِسَ عَبْدُ الدِّرْهَمِ، تَعِسَ عَبْدُ الْخَمِيصَةِ، إِنْ أُعْطِيَ رَضِيَ، وَإِنْ مُنِعَ سَخِطَ، تَعِسَ وَانْتَكَسَ، وَإِذَا شِيكَ فَلَا انْتَقَشَ، طُوبَى لِعَبْدٍ آخِذٍ بِعِنَانِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللهِ، أَشْعَثَ رَأْسُهُ مُغْبَرَّةٍ قَدَمَاهُ، إِنْ كَانَتِ الْحِرَاسَةُ كَانَ فِي الْحِرَاسَةِ، وَإِنْ كَانَتِ السَّاقَةُ كَانَ فِي السَّاقَةِ، إِنْ شَفَعَ لَمْ يُشَفَّعْ، وَإِنِ اسْتَأَذَنَ لَمْ يُؤْذَنْ لَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہلاک اور برباد ہو دینار کا بندہ، ہلاک ہو درہم کا بندہ، ہلاک ہو چادر (ریشمی یا دھاری دار کپڑے) کا بندہ؛ اگر اسے دیا جائے تو خوش ہو جاتا ہے اور اگر نہ دیا جائے تو ناراض ہو جاتا ہے۔ وہ ہلاک ہو اور اوندھے منہ گرے، اور اگر اسے کانٹا چبھ جائے تو وہ نکلنے نہ پائے۔ خوشخبری ہے اس بندے کے لیے جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی لگام تھامے ہوئے ہو، اس کے سر کے بال پراگندہ اور پاؤں غبار آلود ہوں؛ اگر پہرے داری پر مقرر ہو تو پہرے میں لگا رہے اور اگر لشکر کے پچھلے حصے میں ہو تو وہیں ڈٹا رہے؛ (وہ ایسا گمنام ہے کہ) اگر سفارش کرے تو اس کی سفارش قبول نہ کی جائے اور اگر (کسی کے پاس آنے کی) اجازت مانگے تو اسے اجازت نہ دی جائے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2595]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 265» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2886، 2887، 6435، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3218، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2375، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4135، 4136، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18569، 21210، 21211، والبزار فى «مسنده» برقم: 8120، 8982، 8983، 9009، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4073»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں