🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
455. جماع أبواب صفة الصلاة -- باب: عزوب النية بعد الإحرام
نماز کے طریقہ کار کے متعلق ابواب کا جامع بیان -- باب: تکبیرِ تحریمہ کے بعد نیت کے غائب (غافل) ہو جانے کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 2256 (کل: 53 مقامات، 18 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 2256، 3797
صحیح مسلم: 1274، 1281، 1283، 1284، 1285، 1287
سنن نسائی: 1242، 1243، 1244، 1245، 1255، 1256، 1257، 1260
سنن ابن ماجہ: 1203، 1205، 1211، 1212
بلوغ المرام: 266
مشکوۃ المصابیح: 1016
مسند احمد: 3566، 3602، 3983، 4032، 4174، 4237، 4282، 4348، 4418
صحیح ابن خزیمہ: 1028
اللؤلؤ والمرجان: 336
المنتقى ابن الجارود: 244
مصنف ابن ابی شیبہ: 4465، 38854
سنن دارقطنی: 1409، 1410
الفتح الربانی: 1975
صحیح ابن حبان: 2656، 2657، 2660
الجامع الكامل: 12703
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2339، 2406
المعجم الکبیر للطبرانی: 9789، 9790، 9791، 9792، 9799، 9816، 10153
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5225
51 تا 53
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9816
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَا: ثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّهْشَلِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ صَلَّى خَمْسًا، فَلَمَّا انْصَرَفَ قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَزِيدَ فِي الصَّلَاةِ؟ قَالَ: " لَا، وَمَا ذَاكَ؟ " قَالُوا: فَإِنَّكَ صَلَّيْتَ خَمْسًا، قَالَ: فَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ أَذْكُرُ كَمَا تَذْكُرُونَ، وَأَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ رکعتیں پڑھیں، جب سلام پھیرا تو عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! کیا نماز میں کچھ زیادہ کر دیا گیا؟ فرمایا: ”نہیں، وہ کیا ہے؟“ عرض کیا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ رکعتیں پڑھیں۔ فرمایا: ”میں بھی تمہاری طرح ایک انسان ہوں، یاد بھی رکھتا ہوں جیسے تم یاد رکھتے ہو، اور بھول بھی جاتا ہوں جیسے تم بھول جاتے ہو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سہو کے دو سجدے کیے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9816]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 31، حدیث 9852»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10153
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ ، ثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ الْأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، وَعَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا فَرَغَ قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَحَدَثَ فِي الصَّلَاةِ شَيْءٌ؟ قَالَ: " لَا، إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ، فَإِذَا نَسِيتُ فَذَكِّرُونِي، فَاسْتَقْبَلَ بِهِمُ الْقِبْلَةَ فَكَبَّرَ وَكَبَّرُوا، ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدُوا، ثُمَّ كَبَّرَ وَسَجَدَ وَسَجَدُوا، ثُمَّ سَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، جب آپ فارغ ہوئے تو ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا نماز میں کوئی نیا حکم نازل ہوا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، میں تو تمہاری طرح ایک انسان ہوں، جب میں بھول جاؤں تو مجھے یاد دلا دیا کرو“، پھر آپ نے ان کے ساتھ قبلہ رخ ہو کر تکبیر کہی اور سب نے تکبیر کہی، پھر آپ نے سجدہ کیا اور سب نے سجدہ کیا، پھر آپ نے تکبیر کہی اور سجدہ کیا اور سب نے سجدہ کیا، پھر آپ نے اپنی دائیں اور بائیں طرف سلام پھیرا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10153]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 127، حدیث 10190»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5225
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا عَلْقَمَةُ فَصَلَّى خَمْسًا، فَعَاثَ الْقَوْمُ وَعَابُوهُ، قَالَ: فَقُلْتُ: قَدْ فَعَلْتَ، قَالَ: وَأَنْتَ يَا أَعْوَرُ تَقُولُ ذَلِكَ؟ قَالَ: فَانْفَتَلَ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ حَدَّثَهُمْ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى بِهِمْ خَمْسًا، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ، فَانْفَتَلَ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، وَقَالَ: إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ.
ابراہیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ علقمہ رحمہ اللہ نے ہمیں نماز پڑھائی اور پانچ رکعتیں پڑھا دیں، جس پر لوگوں نے چہ میگوئیاں کیں اور ان پر گرفت کی، ابراہیم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے (علقمہ رحمہ اللہ سے) کہا: ”آپ نے (پانچ رکعتیں ہی) پڑھی ہیں“، علقمہ رحمہ اللہ نے (بے تکلفی میں) کہا: ”اے کانے! کیا تم بھی یہی کہتے ہو؟“ پھر وہ مڑے اور سہو کے دو سجدے کیے، اس کے بعد انہوں نے لوگوں کے سامنے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت بیان کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو پانچ رکعتیں پڑھائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بابت عرض کیا گیا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مڑے اور دو سجدے کیے اور ارشاد فرمایا: ”میں تو محض ایک انسان ہوں، میں بھی اسی طرح بھول جاتا ہوں جیسے تم بھول جاتے ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5225]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 392، 396، 1168، 6294، 6822، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 572، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 392، 393، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1259، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1019، 1020، 1022، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1203، 1205، 1211، 1212، 1218، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4159، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1498، وأخرجه فتح الباري برقم: 392، 1168، 1172، 4751، 6000، 6759، 7092، وأخرجه مسند البزار برقم: 1465، 1473، 1484، 1485، 1505، 1559، 1617، 1644، 1650، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1028، 1057، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9183، 9825، 9826، 9827، 9832، 9833، 9834، 9835، 9836، 9837، 9838، 9839، 9840، 9843، 9844، 9845، 9846، 9847، 9851، 9852، 9853، 9854، 10190، 10434، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1179، 1626، 3366، 7075، 7450، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 85، 186، 757، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 673، 1283، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5203»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں