🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
670. -- باب: من قال يبني من سبقه الحدث على ما مضى من صلاته
-- باب: اس قول کا بیان کہ جس شخص کو حدث لاحق ہو جائے وہ اپنی بقیہ نماز کو گزشتہ نماز پر بنا کرے
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 3385 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 3385، 3387
سنن دارقطنی: 575
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3385
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ بْنُ الْبَيَّاعِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ، فِيمَا قَرَأْتُ عَلَيْهِ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا رَوْحٌ، ثنا شُعْبَةُ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" مَنْ وَجَدَ فِي بَطْنِهِ رِزًّا أَوْ قَيْئًا فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ فَإِنْ لَمْ يَتَكَلَّمْ، احْتَسَبَ بِمَا صَلَّى وَإِنْ تَكَلَّمَ، اسْتَأْنَفَ الصَّلَاةَ وَقِيلَ: عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
عاصم بن ضمرہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جس کو اپنے پیٹ میں گڑبڑ محسوس ہو یا قے آئے تو وہ چلا جائے اور وضو کر کے آئے۔ اگر وہ اس دوران کلام نہ کرے تو جہاں سے چھوڑ کر گیا تھا وہیں سے آگے پڑھے اور اگر کلام کرے تو نئے سرے سے دوبارہ شروع کرے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3385]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه احمد 1/ 88»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 564 ترقیم الرسالہ : -- 575
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ يَزِيدَ الْبَزَّازُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، نا وَكِيعٌ، نا عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ، وَإِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ فِي بَطْنِهِ رَزْءًا أَوْ قَيْئًا أَوْ رُعَافًا فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ، ثُمَّ لِيَبْنِ عَلَى صَلاتِهِ مَا لَمْ يَتَكَلَّمْ" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب کسی شخص کے پیٹ میں گڑ گڑاہٹ محسوس ہو یا اسے قے آئے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے، وہ واپس جائے (وضو کرے) اور واپس آکر وہیں سے نماز ادا کرے، جہاں سے چھوڑ کر گیا تھا، یہ اس وقت ہے، جب اس نے کسی کے ساتھ کلام نہ کیا ہو۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 575]
ترقیم العلمیہ: 564
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3012، 3437، 3438، 3439، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 575، 576، 1358، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 679»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3387
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ ⦗٣٦٤⦘ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ، ثنا إِسْرَائِيلُ، ثنا يَزِيدُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" مَنْ وَجَدَ فِي بَطْنِهِ رِزًّا أَوْ كَانَ فِي بَطْنِهِ بَوْلٌ فَلْيَجْعَلْ ثَوْبَهُ عَلَى أَنْفِهِ ثُمَّ لِيَنْتَقِلْ وَلْيَتَوَضَّأْ وَلَا يُكَلِّمْ أَحَدًا فَإِنْ تَكَلَّمَ اسْتَأْنَفَ وَفِي كُلِّ هَذَا إِنْ صَحَّ دَلَالَةٌ عَلَى جَوَازِالِانْصِرَافِ بِالرِّزِّ قَبْلَ خُرُوجِ الْحَدَثِ ثُمَّ الْبِنَاءُ عَلَى مَا مَضَى مِنَ الصَّلَاةِ وَرُوِيَ مِثْلُ ذَلِكَ أَيْضًا، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
(ا) سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جو آدمی دورانِ نماز اپنے پیٹ میں کوئی گڑبڑ یا پیشاب کی حاجت محسوس کرے تو وہ اپنا کپڑا ناک پر رکھے اور باہر نکل جائے اور وضو کرے، اس دوران کسی سے بات نہ کرے، اگر بات کر لے تو پھر نئے سرے سے نماز پڑھے۔
(ب) یہ احادیث اگر صحیح ہوں تو ان میں اس بات کی دلیل ہے کہ اگر نماز میں گڑبڑ محسوس ہو تو حدث لاحق ہونے سے پہلے نماز سے نکل جائے اور وضو کر کے اسی پر بنا کرنا جائز ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3387]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں