🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
89. -- باب: فضل التكرار في الوضوء
-- باب: وضو میں (اعضاء دھونے کی) تکرار کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 379 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 379
سنن دارقطنی: 258، 261
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 379
أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْعَبْدَوِيُّ الْحَافِظُ، أنا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ، أنا أَبُو عَرُوبَةَ الْحُسَيْنُ بْنُ أَبِي مَعْشَرٍ السُّلَمِيُّ بِحَرَّانَ، ح. وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ يَحْيَى بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الصَّائِغُ بِالرِّيِّ، وَأَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَلُوشَا بِأَسَدْآبَادَ هَمَذَانَ، قَالَا: ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي الْجَرَّاحِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْأَشْعَثِ، قَالَ: نا الْمُسَيَّبُ بْنُ وَاضِحٍ، ثنا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: تَوَضَّأَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّةً مَرَّةً، ثُمَّ قَالَ:" هَذَا وُضُوءُ مَنْ لَا تُقْبَلُ لَهُ صَلَاةٌ إِلَّا بِهِ". ثُمَّ تَوَضَّأَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ:" هَذَا وُضُوءُ مَنْ يُضَاعَفُ لَهُ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ". ثُمَّ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ:" هَذَا وُضُوئِي وَوُضُوءُ الْمُرْسَلِينَ مِنْ قَبْلِي". لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي عَرُوبَةَ، وَفِي حَدِيثِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سُلَيْمَانَ:" لَا يَقْبَلُ اللهُ لَهُ الصَّلَاةَ إِلَّا بِهِ". وَقَالَ:" يُضَاعِفُ اللهُ لَهُ". وَهَذَا الْحَدِيثُ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ يَنْفَرِدُ بِهِ الْمُسَيَّبُ بْنُ وَاضِحٍ، وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ. وَرُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ.
(الف) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایک مرتبہ وضو کیا، پھر فرمایا: ”یہ وضو ہے، اس کے بغیر نماز قبول نہیں ہوتی۔“ پھر دو دو مرتبہ وضو کیا، پھر فرمایا: ”یہ اس شخص کا وضو ہے جس کو دوہرا اجر دیا جائے گا۔“ پھر تین تین مرتبہ وضو کیا، پھر فرمایا: ”یہ میرا وضو ہے اور مجھ سے پہلے انبیاء کا وضو ہے۔“
(ب) عبداللہ بن سلمان کی حدیث میں ہے کہ اس کے بغیر اللہ نماز قبول نہیں کرتا اور فرمایا: ”اللہ اس کو دوہرا اجر دے گا۔“
اس سند سے اس حدیث کو بیان کرنے میں مسیب بن واضح منفرد ہے اور وہ قوی نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 379]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه الدار قطني 1/30»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 253 ترقیم الرسالہ : -- 258
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ ، نا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ بِهِ مَرَّةً مَرَّةً، ثُمَّ قَالَ: " هَذَا وَظِيفَةُ الْوُضُوءِ الَّذِي لا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلاةً إِلا بِهِ"، ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ:" هَذَا وُضُوءٌ، مَنْ تَوَضَّأَ بِهِ كَانَ لَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ"، ثُمَّ مَكَثَ سَاعَةً ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ ثَلاثًا ثَلاثًا، ثُمَّ قَالَ:" هَذَا وُضُوئِي وَوُضُوءُ النَّبِيِّينَ قَبْلِي" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کے لیے پانی منگوایا، آپ نے اس کے ذریعے ایک، ایک مرتبہ وضو کیا اور پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”یہ وضو کا وہ طریقہ ہے جس کے بغیر اللہ تعالیٰ نماز قبول نہیں کرتا۔“ پھر آپ نے پانی منگوایا اور اس کے ذریعے دو، دو مرتبہ وضو کیا، پھر ارشاد فرمایا: ”یہ اس شخص کے وضو کا طریقہ ہے، جسے وضو کرنے پر دوگنا اجر ملے گا۔“ پھر آپ کچھ دیر ٹھہرے رہے، پھر آپ نے پانی منگوایا، پھر تین، تین مرتبہ وضو کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ میرا اور مجھ سے پہلے انبیاء کے وضو کا طریقہ ہے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 258]
ترقیم العلمیہ: 253
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 419، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 379، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 258، 259، 260، 261، 262، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 5839»
«قال البيهقي: هذا الحديث روي من أوجه كلها ضعيفة، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (2 / 131) _x000D_»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 256 ترقیم الرسالہ : -- 261
نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ رُشَيْدٍ ، وَحَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالا: نا الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، نا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّةً مَرَّةً، وَقَالَ: " هَذَا وُضُوءُ مَنْ لا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ الصَّلاةَ إِلا بِهِ"، ثُمَّ تَوَضَّأَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، وَقَالَ:" هَذَا وُضُوءُ مَنْ يُضَاعَفُ اللَّهُ لَهُ الأَجْرَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ"، ثُمَّ تَوَضَّأَ ثَلاثًا ثَلاثًا، وَقَالَ:" هَذَا وُضُوئِي وَوُضُوءُ الْمُرْسَلِينَ مِنْ قَبْلِي" . تَفَرَّدَ بِهِ الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ، عَنْ حَفْصِ بْنِ مَيْسَرَةَ، وَالْمُسَيِّبُ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک، ایک مرتبہ وضو کیا اور ارشاد فرمایا: ”یہ وہ وضو ہے، جس کے بغیر اللہ تعالیٰ نماز قبول نہیں کرتا۔“ پھر آپ نے دو، دو مرتبہ وضو کیا اور ارشاد فرمایا: ”یہ اس شخص کا وضو کرنے کا طریقہ ہے، جسے اللہ تعالیٰ دوگنا اجر عطا کرے گا۔“ پھر آپ نے تین، تین مرتبہ وضو کیا اور ارشاد فرمایا: ”یہ میرا اور مجھ سے پہلے رسولوں کے وضو کا طریقہ ہے۔“ اس روایت کو حفص بن میسرہ سے نقل کرنے میں مسیب بن واضح نامی راوی منفرد ہے اور مسیب نامی یہ راوی ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 261]
ترقیم العلمیہ: 256
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 419، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 379، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 258، 259، 260، 261، 262، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 5839»
«قال البيهقي: هذا الحديث روي من أوجه كلها ضعيفة، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (2 / 131) _x000D_»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں