🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1104. -- باب: وجوب الجمعة على من كان خارج المصر في موضع يبلغه النداء
-- باب: شہر سے باہر ایسی جگہ موجود شخص پر جمعہ کا فرض ہونا جہاں تک اذان کی آواز پہنچتی ہو
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 5581 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 5581، 5582
سنن ابوداود: 1056
مشکوۃ المصابیح: 1375
سنن دارقطنی: 1590
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5581
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ، ثنا قَبِيصَةُ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ نُبَيْهٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ هَارُونَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْجُمُعَةُ عَلَى مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ". قَالَ أَبُو دَاوُدَ: رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ جَمَاعَةٌ عَنْ سُفْيَانَ مَقْصُورًا عَلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو وَلَمْ يَذْكُرُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنَّمَا أَسْنَدَهُ قَبِيصَةُ. قَالَ الشَّيْخُ: وَقَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ مِنَ الثِّقَاتِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ هَذَا هُوَ الطَّائِفِيُّ ثِقَةٌ، وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ: ”جمعہ اس پر واجب ہے جو اذان سنتا ہو۔“
ابو داؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس حدیث کو ایک جماعت نے سفیان سے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما پر موقوف روایت کیا ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر نہیں کیا، اسے صرف قبیصہ نے مرفوع بیان کیا ہے۔ قبیصہ بن عقبہ ثقہ راویوں میں سے ہیں اور یہ محمد بن سعید طائفی ہیں جو ثقہ ہیں، اور عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ کی حدیث سے اس کا شاہد بھی موجود ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5581]
تخریج الحدیث: «منكر۔ ابو داؤد 1056»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1056
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ، حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ يَعْنِي الطَّائِفِيَّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ نُبَيْهٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هَارُونَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْجُمُعَةُ عَلَى كُلِّ مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ". قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ جَمَاعَةٌ، عَنْ سُفْيَانَ مَقْصُورًا عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَلَمْ يَرْفَعُوهُ وَإِنَّمَا أَسْنَدَهُ قَبِيصَةُ.
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ ہر اس شخص پر ہے جس نے جمعہ کی اذان سنی ہے“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اس حدیث کو ایک جماعت نے سفیان سے روایت کرتے ہوئے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما پر موقوف کیا ہے اور صرف قبیصہ نے اسے مسند (یعنی مرفوع روایت) کیا ہے۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1056]
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر اس شخص پر جمعہ ہے جو اذان سنے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”اس حدیث کو ایک جماعت نے سفیان سے روایت کیا ہے اور وہ سب اسے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما پر موقوف کرتے ہیں، صرف قبیصہ نے اسے مرفوع بیان کیا ہے۔“ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1056]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 8845) (حسن لغیرہ) (ملاحظہ ہو: صحیح ابی داود: 1056، وارواء الغلیل: 593)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: ضعيف والصحيح وقفه
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
أبو سلمة بن نبيه وشيخه عبد اللّٰه بن هارون مجهولان (تقريب التهذيب: 8143،3674)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 49

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1375
1375 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"الْجُمُعَةُ عَلَى مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے بیان کرتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اذان سنے اس پر جمعہ فرض ہے۔“ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1375]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه أبو داود (1056)
٭ أبو سلمة بن نبيه و عبد الله بن ھارون: مجھولان.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1572 ترقیم الرسالہ : -- 1590
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ثنا قَبِيصَةُ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ نُبَيْهٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هَارُونَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْجُمُعَةُ عَلَى مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ" . قَالَ لَنَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ: مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ هُوَ الطَّائِفِيُّ ثِقَةٌ، وَهَذِهِ سُنَّةٌ تَفَرَّدَ بِهَا أَهْلُ الطَّائِفِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جمعہ اس شخص پر لازم ہوتا ہے، جو جمعہ کی اذان سنتا ہے۔“ ابن ابوداؤد نے ہمیں بتایا: محمد بن سعید سے مراد طائفی ہیں، جو ثقہ ہیں، اور یہ ایک ایسی سنت ہے، جسے نقل کرنے میں اہل طائف منفرد ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الجمعة/حدیث: 1590]
ترقیم العلمیہ: 1572
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 1056، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 5662، 5663، 5664، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1589، 1590، 1591»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5582
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْأَشْعَثِ، ثنا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا الْوَلِيدُ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّمَا الْجُمُعَةُ عَلَى مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ". هَكَذَا ذَكَرَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ رَحِمَهُ اللهُ فِي كِتَابِهِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مَرْفُوعًا، وَرُوِيَ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ عَنْ عَمْرٍو كَذَلِكَ مَرْفُوعًا.
عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ اس شخص پر ہے جو اذان کو سنتا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5582]
تخریج الحدیث: «منكر۔ الدار قطني 2/6»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں