الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2038. -- باب: الإفاضة للطواف
-- باب: طواف (افاضہ) کے لیے روانہ ہونے کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 9642 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 2803
مصنف ابن ابی شیبہ: 15165
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5539
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1236
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2567
حدیث نمبر: 9642
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ، أنبأ الْحَسَنُ، ثنا يُوسُفُ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ، ثُمَّ وَقَفَ إِلَى صَلَاةِ الْمُصْبِحَةِ فَأَوْحَى الله عَزَّ وَجَلَّ إِلَى نَبِيِّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ {أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ} [النحل: ١٢٣] .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے اسی طرح کی حدیث بیان کی، پھر صبح کی نماز تک ٹھہرے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وحی کی کہ ﴿ملت ابراہیم کی پیروی کر جو یکسو تھا اور مشرکوں میں سے نہیں تھا﴾ [سورة النحل: 123] ۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9642]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2803
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ . ح وحَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، وَزِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ أَبُو هَاشِمٍ ، وَمُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أَنَّ رَجُلا مِنْ قُرَيْشٍ قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو : إِنِّي مُصَفِّفٌ مِنَ الأَهْلِ وَالْحُمُولَةِ، إِنَّمَا حُمُولَتُنَا هَذِهِ الْحُمُرُ الدَّيَّانَةُ، أَفَأَفِيضُ مِنْ جَمْعٍ بِلَيْلٍ؟ فَقَالَ:" أَمَّا إِبْرَاهِيمُ، فَإِنَّهُ بَاتَ بِمِنًى، حَتَّى أَصْبَحَ وَطَلَعَ حَاجِبُ الشَّمْسِ سَارَ إِلَى عَرَفَةَ حَتَّى نَزَلَ مَنْزِلَهُ مِنْهَا" ، وَقَالَ مُؤَمَّلٌ: مَنْزِلَهُ مِنْ عَرَفَةَ، وَقَالُوا: ثُمَّ رَاحَ فَوَقَفَ مَوْقِفَهُ مِنْهُ، وَقَالَ مُؤَمَّلٌ: مِنْهَا، وَقَالُوا: حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ أَفَاضَ فَأَتَى جَمْعًا، قَالَ زِيَادٌ: فَنَزَلَ مَنْزِلَهُ مِنْهُ، وَقَالَ مُؤَمَّلٌ: مِنْهَا، وَقَالُوا: ثُمَّ بَاتَ بِهِ حَتَّى إِذَا كَانَتِ لِصَلاةِ الصُّبْحِ الْمُعَجَّلَةِ، وَقَفَ حَتَّى إِذَا كَانَ لِصَلاةِ الصُّبْحِ الْمُسْفِرَةِ أَفَاضَ، فَتِلْكَ مِلَّةُ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ، وَقَدْ أُمِرَ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَّبِعَهُ، هَذَا حَدِيثُ ابْنِ عُلَيَّةَ
جناب ابن ابی ملیکہ رحمه الله بیان کرتے ہیں کہ ایک قریشی آدمی نے سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے گزارش کی کہ میں اپنے گھر والوں اور سامان والے اونٹوں کے ساتھ ہوں۔ اور ہمارا سامان ان کمزور گدھوں پر ہے، کیا میں رات کے وقت ہی مزدلفہ سے روانہ ہو جاؤں؟ اُنہوں نے فرمایا کہ ابراہیم عليه السلام نے تورات منیٰ میں گزاری تھی، حتّیٰ کہ جب صبح ہوگئی اور سورج طلوع ہوگیا تو میدان عرفات کی طرف چل پڑے تھے۔ حتّیٰ کہ عرفات میں اپنے مقام پر تشریف فرما ہوگئے۔ جناب مؤمل کی روایت میں ہے، حتّیٰ کہ عرفات میں اپنی منزل پر تشریف فرما ہوگئے۔ پھر زوال شمس کے بعد عرفات میں وقوف کیا (دعائیں مانگیں) پھر جب سورج غروب ہوگیا تو مزدلفہ آ گئے اور اپنے مقام پر فروکش ہوگئے۔ پھر رات مزدلفہ ہی میں گزاری حتّیٰ کہ جب صبح کی نماز جلدی (اندھیرے میں) پڑھنے کا وقت ہوا تو ٹھہر گئے (اور دعائیں مانگیں) حتّیٰ کہ جب صبح روشن ہونے والی نماز کا وقت ہوا تو منیٰ روانہ ہو گئے۔ یہ ہے تمہارے جد امجد ابراہیم عليه السلام کا طریقہ مبارک۔ اور الله تعالیٰ نے تمہارے نبی کو ان کی اتباع کا حُکم دیا ہے۔ یہ جناب ابن علیہ کی حدیث ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2803]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح موقوفا، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2803، 2804، 2842، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9743، وأخرجه الطبراني فى(الكبير) برقم: 14337»
ترقیم عوامۃ: 14765 ترقیم الشثری: -- 15165
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا ابن علية، عن ايوب، عن ابن ابي مليكة، عن عبد الله بن عمرو ، قال: " اما إبراهيم فإنه بات بمنى حتى إذا اصبح , وطلع حاجب الشمس سار حتى نزل منزله من عرفة"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ن]: (يأت).
(٢) في [ز]: (شار).
(٣) صحيح إلى عبد اللَّه بن عمرو؛ وأخرجه ابن أبي عمر وأحمد بن منيع، وأبو يعلى كما في المطالب (١٢٣٦)، وابن خزيمة (٢٨٤٢)، والبيهقي في الشعب (٤٠٧٥).
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ نے منیٰ میں رات گزاری، پھر صبح ہوئی اور سورج کی کرنیں طلوع ہوئیں تو آپ چلے اور عرفات میں اپنی جگہ پر قیام فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15165]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح إلى عبد اللَّه بن عمرو .»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2803، 2804، 2842، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9744، 9743، 9747، 9745، 9746، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1236 / 1، 1236 / 2، 1236 / 3، 1236 / 4، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15335، 15870، 15871، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14338، 14337، 14339، ترقيم محمد عوامة: 14765»

إسناده صحيح
حدیث نمبر: 9641
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ:" أَمَّا إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَإِنَّهُ أَتَى مَنْزِلَهُ مِنْ مِنًى فَبَاتَ ⦗٢٣٦⦘ بِهَا حَتَّى أَصْبَحَ وَطَلَعَ حَاجِبُ الشَّمْسِ أَتَى مَنْزِلَهُ مِنْ عَرَفَةَ، فَوَقَفَ حَتَّى إِذَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ أَفَاضَ فَأَتَى مَنْزِلَهُ مِنْ جَمْعٍ فَبَاتَ بِهِ حَتَّى إِذَا كَانَ وَقْتُ صَلَاةِ الْمُعَجَّلَةِ وَقَفَ حَتَّى إِذَا كَانَ قَدْرُ صَلَاةِ الْمُسْفِرَةِ أَفَاضَ وَتِلْكَ مِلَّةُ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَقَدْ أُمِرَ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَّبِعَهُ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ابراہیم علیہ السلام منیٰ میں اپنی جگہ پر آئے، وہیں رات گزاری حتیٰ کہ صبح ہو گئی اور سورج طلوع ہوا تو عرفہ میں اپنی جگہ پر آئے، وہیں ٹھہرے حتیٰ کہ جب سورج غروب ہو گیا لوٹے اور جمع میں اپنی جگہ پر آئے، وہیں رات گزاری حتیٰ کہ جب «صَلَاةُ الْمُعَجَّلَةِ» ”جلد پڑھی جانے والی نماز“ کا وقت آیا تو ٹھہرے حتیٰ کہ «صَلَاةُ الْمُسْفِرَةِ» ”روشنی میں پڑھی جانے والی نماز“ کا وقت آیا تو لوٹے اور یہ تمہارے والد ابراہیم علیہ السلام کی ملت ہے اور تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی اتباع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9641]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابن خزيمه 2803۔ ابن ابي شيبه 14548»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9643
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ، ثنا يُوسُفُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثنا سُفْيَانُ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ:" أَفَاضَ جَبْرَائِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ بِإِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ إِلَى مِنًى فَصَلَّى بِهَا الظُّهْرَ، وَالْعَصْرَ، وَالْمَغْرِبَ، وَالْعِشَاءَ، وَالصُّبْحَ، ثُمَّ غَدَا مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَاتٍ فَصَلَّى بِهَا الصَّلَاتَيْنِ، ثُمَّ وَقَفَ حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ أَتَى بِهِ إِلَى الْمُزْدَلِفَةِ فَنَزَلَ بِهَا فَبَاتَ، ثُمَّ صَلَّى بِهَا يَعْنِي الصُّبْحَ كَأَعْجَلَ مَا يُصَلِّي أَحَدٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، ثُمَّ وَقَفَ بِهِ كَأَبْطَأِ مَا يُصَلِّي أَحَدٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ثُمَّ دَفَعَ إِلَى مِنًى فَرَمَى وَذَبَحَ وَحَلَقَ، ثُمَّ أَوْحَى الله عَزَّ وَجَلَّ إِلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: {أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ} [النحل: ١٢٣] ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جبریل علیہ السلام سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو منیٰ لے کر گئے، وہاں ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور صبح کی نمازیں ادا کیں، پھر منیٰ سے عرفات آئے، وہاں دو نمازیں ادا کیں، پھر ٹھہرے رہے حتیٰ کہ سورج غائب ہو گیا، پھر ان کو مزدلفہ میں لائے، وہیں رات گزاری اور صبح کی نماز پڑھی، جس طرح مسلمان جلدی پڑھتے ہیں، پھر وہیں ٹھہرے جس طرح مسلمان تاخیر سے نماز پڑھتے ہیں، پھر منیٰ گئے، رمی کی، قربانی کی اور سر منڈایا، پھر اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وحی کی کہ ﴿ابراہیم (علیہ السلام) کے دین کی پیروی کرو جو یکسو تھا اور مشرکوں میں سے نہ تھا﴾ [سورة النحل: 123] ۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9643]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابن خزيمه 2804»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5539
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أَفَاضَ جِبْرِيلُ بِإِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ إِلَى مِنًى فَصَلَّى بِهِ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَالصُّبْحَ. ثُمَّ غَدَا مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَاتٍ فَصَلَّى بِهِ الصَّلَاتَيْنِ ثُمَّ وَقَفَ حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ أَتَى بِهِ الْمُزْدَلِفَةَ فَنَزَلَ بِهَا فَبَاتَ بِهَا، ثُمَّ قَالَ: فَصَلَّى كَأَعْجَلِ مَا يُصَلِّي أَحَدٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، ثُمَّ دَفَعَ بِهِ إِلَى مِنًى فَرَمَى وَذَبَحَ وَحَلَقَ. ثُمَّ أَوْحَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَفِي بَعْضِ طُرُقِهَا: أَتَى رَجُلٌ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو فَقَالَ: إِنِّي مُضْعَفٌ مِنَ الْحُمُولَةِ مُضْعَفٌ مِنْ أَهْلٍ، أَفَتَرَى لِي أَنْ أَتَعَجَّلَ؟ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: قَدِمَ إِبْرَاهِيمُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَطَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ رَاحَ فَصَلَّى الظُّهْرَ بِمِنًى. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام، سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو لے کر منی کی طرف روانہ ہوئے سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے وہاں ظہر، عصر، مغرب اور عشاء اور صبح کی نمازیں ادا کیں پھر وہ منی سے عرفات کی طرف روانہ ہوئے اور وہاں۔ انہوں نے دو نمازیں ادا کیں پھر وہ وقوف کیے رہے یہاں تک کہ جب سورج غروب ہو گیا تو وہ انہیں لے کر مزدلفہ آئے۔ انہوں نے وہاں پڑاؤ کیا اور رات وہاں بسر کی پھر انہوں نے یہ بات بیان کی کہ انہوں نے اس طرح نماز ادا کی کہ جس طرح کوئی بھی مسلمان سب سے زیادہ جلدی ادا کر سکتا ہے پھر وہ وہاں سے منیٰ کی طرف روانہ ہوئے۔ انہوں نے رمی کی (جانور) ذبح کیا اور سر مونڈوایا پھر اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف یہ بات وحی کی کہ تم ابراہیم کے طریقے کی پیروی کرو جو صحیح طریقے کی پیروی کرنے والا تھا اور وہ مشرک نہیں تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور اس کے بعض طرق میں یہ بات مذکور ہے ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: میں اپنی سواری کے حوالے سے بھی کمزور ہوں اور اہل خانہ کے حوالے سے بھی کمزور ہوں تو کیا آپ میرے بارے میں یہ سمجھتے ہیں کہ میں جلدی چلا جاؤں؟ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا سیدنا ابراہیم علیہ السلام تشریف لائے انہوں نے بیت اللہ کا طواف کیا صفا و مروہ کی سعی کی پھر وہ روانہ ہوئے۔ انہوں نے ظہر کی نماز منی میں ادا کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5539]

إسناده صحیح
حدیث نمبر: 1236
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَتَى جِبْرِيلُ إِبْرَاهِيمَ - عَلَيْهِمَا الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ - فَرَاحَ بِهِ إِلَى مِنًى، فَصَلَّى بِهِ الصَّلَوَاتِ جَمِيعًا، ثُمَّ صَلَّى بِهِ الْفَجْرَ، ثُمَّ غَدَا بِهِ إِلَى عَرَفَةَ، فَنَزَلَ بِهِ حَيْثُ يَنْزِلُ النَّاسُ، ثُمَّ صَلَّى بِهِ الصَّلَاتَيْنِ جَمِيعًا، ثُمَّ أَتَى بِهِ الْمَوْقِفَ، حَتَّى إِذَا كَانَ كَأَعْجَلِ مَا يُصَلِّي أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ الْمَغْرِبَ أَفَاضَ فَأَتَى بِهِ جَمْعًا، فَصَلَّى بِهِ الْعِشَاءَيْنِ جَمِيعًا، ثُمَّ بَاتَ حَتَّى إِذَا كَانَ كَأَعْجَلِ مَا يُصَلِّي أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ الْفَجْرَ صَلَّى بِهِ الْفَجْرَ، ثُمَّ وَقَفَ بِهِ، حَتَّى إِذَا كَانَ كَأَبْطَأِ مَا يُصَلِّي أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ أَفَاضَ بِهِ إِلَى مِنًى، فَرَمَى الْجَمْرَةَ، ثُمَّ ذَبَحَ وَحَلَقَ، ثُمَّ أَفَاضَ بِهِ، ثُمَّ أَوْحَى اللهُ تَعَالَى بَعْدُ إِلَى نَبِيِّهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا.
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: إِنَّ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ قَالَ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا -: إِنِّي ضَعِيفٌ مِنَ الْأَهْلِ وَالْحَمُولَةِ، وَإِنَّمَا حَمُولَتُنَا هَذِهِ الْحُمُرُ الدَّبَّابَةُ، أَلَا أُفِيضُ مِنْ جَمْعٍ بِلَيْلٍ؟ فَقَالَ: أَمَّا إِبْرَاهِيمُ فَإِنَّهُ بَاتَ بِمِنًى، حَتَّى إِذَا أَصْبَحَ فَطَلَعَ حَاجِبُ الشَّمْسِ سَارَ إِلَى عَرَفَةَ، حَتَّى نَزَلَ مَنْزِلًا مِنْهَا، ثُمَّ رَاحَ، ثُمَّ وَقَفَ مَوْقِفَهُ مِنْهَا، حَتَّى إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ أَفَاضَ، حَتَّى إِذَا أَتَى جَمْعًا، فَنَزَلَ مَنْزِلَهُ مِنْهُ، حَتَّى إِذَا كَانَ صَلَاةُ الصُّبْحِ الْمُعَجَّلَةُ وَقَفَ، حَتَّى إِذَا كَانَ الصُّبْحُ الْمُسْفِرُ أَفَاضَ. فَذَلِكَ مِلَّةُ إِبْرَاهِيمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - وَقَدْ أُمِرَ نَبِيُّكُمْ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَتَّبِعَهُ.
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بِهَذَا.
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّوْفَلِيُّ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَ: أَفَاضَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ - بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى أَتَى مُزْدَلِفَةَ فَنَزَلَ بِهَا وَبَاتَ، ثُمَّ صَلَّى الصُّبْحَ كَأَعْجَلِ مَا يُصَلِّي أَحَدٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، ثُمَّ وَقَفَ بِهِ كَأَبْطَأِ مَا يُصَلِّي أَحَدٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، ثُمَّ دَفَعَ إِلَى مِنًى فَرَقَى وَذَبَحَ، ثُمَّ أَوْحَى اللهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - إِلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا الْآيَةَ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل علیہ السلام سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پاس آئے اور انہیں منیٰ لے گئے، وہاں انہیں تمام نمازیں پڑھائیں، پھر فجر کی نماز پڑھائی اور پھر انہیں عرفات لے گئے اور انہیں وہاں ٹھہرایا جہاں لوگ ٹھہرتے ہیں، پھر انہیں وہاں دو نمازیں (ظہر و عصر) اکٹھی پڑھائیں، پھر انہیں مقامِ وقوف پر لے آئے، یہاں تک کہ جب وہ وقت ہوا جو کسی شخص کی نمازِ مغرب کی ادائیگی کا جلد ترین وقت ہو سکتا ہے تو وہ وہاں سے روانہ ہوئے اور انہیں 'جمع' (مزدلفہ) لے آئے، وہاں انہیں دونوں عشاء (مغرب و عشاء) اکٹھی پڑھائیں، پھر وہیں رات بسر کی یہاں تک کہ جب نمازِ فجر کا جلد ترین وقت ہوا تو انہیں فجر پڑھائی، پھر وہاں وقوف کیا یہاں تک کہ جب کسی کے نماز پڑھنے کا آخری (تاخیر والا) وقت ہوا تو انہیں منیٰ کی طرف لے کر روانہ ہوئے، وہاں انہوں نے جمرہ کو کنکریاں ماریں، پھر قربانی کی اور سر منڈوایا، اس کے بعد وہ طوافِ افاضہ کے لیے روانہ ہوئے؛ پھر اللہ تعالیٰ نے اس کے بعد اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وحی فرمائی کہ ﴿أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا﴾ [النحل: 123] 'یعنی ابراہیم کے طریقے کی پیروی کریں جو ہر باطل سے کٹ کر ایک اللہ کے ہو گئے تھے'۔“
امام احمد بن منیع کی روایت کے مطابق ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں کہ قریش کے ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ میں اہل و عیال اور سواری کے سامان کے لحاظ سے کمزور ہوں اور ہماری سواریاں صرف یہ سست رفتار گدھے ہی ہیں، تو کیا میں رات کے وقت ہی مزدلفہ سے روانہ ہو سکتا ہوں؟ انہوں نے جواب دیا کہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے تو رات منیٰ میں گزاری تھی، یہاں تک کہ جب صبح ہوئی اور سورج کا کنارہ ظاہر ہوا تو عرفات کی طرف کوچ کیا، وہاں ایک مقام پر قیام فرمایا، پھر زوال کے بعد وقوف کیا یہاں تک کہ جب سورج غروب ہو گیا تو وہاں سے چلے اور جب مزدلفہ پہنچے تو وہاں قیام کیا، پھر جب فجر کی نماز کا اول وقت ہوا تو وقوف فرمایا یہاں تک کہ جب خوب اجالا ہو گیا تو وہاں سے روانہ ہوئے؛ پس یہی ابراہیم علیہ السلام کا طریقہ ہے اور تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی کی پیروی کا حکم دیا گیا ہے۔
امام ابو یعلیٰ نے بھی اپنی سند سے اسی مفہوم کی روایت نقل کی ہے، جبکہ ابن ابی عمر کی روایت میں مزید صراحت ہے کہ جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ طوافِ افاضہ (یا روانگی) کی یہاں تک کہ مزدلفہ پہنچ کر رات گزاری، پھر فجر کی نماز ایسے وقت پڑھی جو مسلمانوں کا جلد ترین وقت ہوتا ہے، پھر طویل وقوف کے بعد منیٰ کی طرف کوچ کیا، وہاں قربانی دی اور پھر اللہ تعالیٰ نے وحی نازل فرمائی: ﴿ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا﴾ [النحل: 123] یعنی ”پھر ہم نے آپ کی طرف وحی کی کہ ابراہیم کے طریقے کی پیروی کریں جو یکسو (مسلم) تھے“۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الحج/حدیث: 1236]

تخریج الحدیث: «أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 7، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4935، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2567/1»
حدیث نمبر: 2567
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَتَى جِبْرِيلُ إِبْرَاهِيمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَرَاحَ بِهِ إِلَى مِنًى فَصَلَّى بِهِ الصَّلَوَاتِ جَمِيعًا، ثُمَّ صَلَّى بِهِ الْفَجْرَ، ثُمَّ غَدَا بِهِ إِلَى عَرَفَةَ، فَنَزَلَ بِهِ حَيْثُ يَنْزِلُ النَّاسُ، ثُمَّ صَلَّى بِهِ الصَّلَاتَيْنِ جَمِيعًا، ثُمَّ أَتَى بِهِ الْمَوْقِفَ حَتَّى إِذَا كَانَ كَأَعْجَلِ مَا يُصَلِّي أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ الْمَغْرِبَ أَفَاضَ، ثُمَّ أَتَى بِهِ جَمْعًا فَصَلَّى بِهِ الصَّلَاتَيْنِ جَمْعًا، ثُمَّ بَاتَ حَتَّى إِذَا كَانَ كَأَعْجَلِ مَا يُصَلِّي أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ الْفَجْرَ صَلَّى بِهِ الْفَجْرَ، ثُمَّ وَقَفَ بِهِ حَتَّى إِذَا كَانَ كَأَبْطَأِ مَا يُصَلِّي أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ أَفَاضَ بِهِ إِلَى مِنًى، فَرَمَى الْجَمْرَةَ، ثُمَّ ذَبَحَ وَحَلَقَ ثُمَّ أَفَاضَ بِهِ، ثُمَّ أَوْحَى اللَّهُ - تَعَالَى - بَعْدُ إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ وَلَفْظُهُ: "أَفَاضَ جِبْرِيلُ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَتَى مُزْدَلِفَةَ فَنَزَلَ بِهَا وَبَاتَ، ثُمَّ صَلَّى الصُّبْحَ كَأَعْجَلِ مَا يُصَلِّي أَحَدٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، ثُمَّ وَقَفَ بِهِ كَأَبْطَأِ مَا يُصَلِّي أَحَدٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، ثُمَّ دَفَعَ إِلَى مِنًى فَرَمَى وَذَبَحَ، ثُمَّ أَوْحَى اللَّهُ إِلَى مُحَمَّدٍ:؟ ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ؟ ".
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَأَبُو يَعْلَى مِنْ طَرِيقِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ: أَنَّ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: "إِنِّي مُضْعِفٌ مِنَ الْأَهْلِ وَالْحَمُولَةِ، وَإِنَّمَا حَمُولَتُنَا هَذِهِ الْحُمُرُ الدَّبَّابَةُ، أَلَا أُفِيضُ مِنْ جَمْعٍ بِلَيْلٍ؟ قَالَ: أَمَّا إِبْرَاهِيمُ فَإِنَّهُ بَاتَ بِمِنًى حَتَّى إِذَا أَصْبَحَ وَطَلَعَ حَاجِبُ الشَّمْسِ سَارَ إِلَى عَرَفَةَ حَتَّى نَزَلَ مَنْزِلًا مِنْهَا، ثُمَّ رَاحَ، ثُمَّ وَقَفَ مَوْقِفَهُ مِنْهَا، حَتَّى إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ أَفَاضَ، حَتَّى إِذَا أَتَى جَمْعًا نَزَلَ مَنْزِلَهُ مِنْهُ حَتَّى بَاتَ بِهِ، حَتَّى إِذَا كَانَ صَلَاةُ الصُّبْحِ الْمُعَجَّلَةُ وَقَفَ، حَتَّى إِذَا كَانَ الصُّبْحُ الْمُسْفِرُ أَفَاضَ. فَتِلْكَ مِلَّةُ إِبْرَاهِيمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - وَقَدْ أُمِرَ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَّبِعَهُ ". وَمَدَارُ أَسَانِيدِهِمْ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پاس آئے اور انہیں منیٰ لے گئے، وہاں انہیں تمام نمازیں پڑھائیں، پھر انہیں فجر پڑھائی، پھر صبح سویرے انہیں عرفہ لے گئے اور انہیں وہاں اتارا جہاں لوگ اترتے ہیں، پھر وہاں انہیں دو نمازیں جمع کر کے پڑھائیں، پھر انہیں وقوف کی جگہ لائے یہاں تک کہ جب مغرب کی نماز کے انتہائی اول وقت جتنا وقت ہو گیا تو وہ وہاں سے روانہ ہوئے، پھر انہیں ’جمع‘ (مزدلفہ) لے کر آئے اور وہاں دو نمازیں جمع کر کے پڑھائیں، پھر وہاں رات بسر کی یہاں تک کہ جب فجر کی نماز کے انتہائی اول وقت جتنا وقت ہوا تو انہیں فجر کی نماز پڑھائی، پھر انہیں وقوف کروایا یہاں تک کہ جب فجر کے انتہائی آخری وقت جتنا وقت ہوا تو انہیں لے کر منیٰ کی طرف روانہ ہوئے، وہاں جمرہ کی رمی کی، پھر قربانی کی اور سر منڈوایا، پھر طوافِ افاضہ کے لیے روانہ ہوئے، اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وحی فرمائی کہ ﴿اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا﴾ ”آپ ابراہیم کے دین کی پیروی کریں جو ہر باطل سے کٹ کر ایک اللہ کے ہو گئے تھے“۔“ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔ نیز محمد بن یحییٰ بن ابی عمر کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ”جبریل علیہ السلام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کر روانہ ہوئے یہاں تک کہ مزدلفہ پہنچے، وہاں قیام کیا اور رات گزاری، پھر صبح کی نماز اس وقت پڑھی جو کسی مسلمان کے نماز پڑھنے کا انتہائی ابتدائی وقت ہوتا ہے، پھر وہاں وقوف کیا یہاں تک کہ وہ وقت ہو گیا جو کسی مسلمان کے فجر پڑھنے کا آخری اور تاخیری وقت ہوتا ہے، پھر منیٰ کی طرف کوچ کیا، وہاں رمی کی اور قربانی دی، پھر اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وحی فرمائی: ﴿ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ﴾ ”پھر ہم نے آپ کی طرف وحی کی کہ آپ ابراہیم کے دین کی پیروی کریں جو یکسو تھے اور وہ مشرکین میں سے نہ تھے“۔“ اسے احمد بن منیع اور ابو یعلیٰ نے بھی روایت کیا ہے، جس میں ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں کہ قریش کے ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: ”میں اہل و عیال اور بوجھ لادنے والے جانوروں کے اعتبار سے کمزور ہوں اور ہماری سواری صرف یہ سست رفتار گدھے ہی ہیں، تو کیا میں رات کے وقت ہی ’جمع‘ (مزدلفہ) سے کوچ کر سکتا ہوں؟“ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے تو منیٰ میں رات گزاری یہاں تک کہ جب صبح ہوئی اور سورج کا کنارہ طلوع ہوا تو وہ عرفہ کی طرف چلے یہاں تک کہ وہاں ایک جگہ قیام کیا، پھر وہ زوال کے بعد آئے اور وہاں وقوف کیا یہاں تک کہ جب سورج غروب ہو گیا تو وہاں سے روانہ ہوئے، یہاں تک کہ جب مزدلفہ پہنچے تو وہاں قیام کر کے رات گزاری، یہاں تک کہ جب فجر کی نماز کا اول وقت ہوا تو وقوف کیا اور جب خوب روشنی ہو گئی تو وہاں سے روانہ ہوئے۔ پس یہی ابراہیم علیہ السلام کا طریقہ ہے اور تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اسی کی اتباع کا حکم دیا گیا ہے“۔ ان تمام روایات کی اسناد کا مدار محمد بن عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ پر ہے اور وہ ضعیف راوی ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحج/حدیث: 2567]
تخریج الحدیث: «ومدار أسانيدهم على محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى، وهو ضعيف»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 7، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4935»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 7، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4935»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف