الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
726. -- باب: من أعادها وإن صلاها في جماعة
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے نماز دہرائی اگرچہ اس نے وہ جماعت کے ساتھ پڑھی تھی
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر Q3651 (کل: 10 مقامات، 8 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: Q3651
سنن ابوداود: 574
مشکوۃ المصابیح: 1146
المنتقى ابن الجارود: 330
الفتح الربانی: 2689
الجامع الكامل: 2363
حدیث نمبر: Q3651
رُوِّينَا فِي حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي الرَّجُلِ الَّذِي دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَقَدْ صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّيَ مَعَهُ" فَقَامَ رَجُلٌ فَصَلَّى مَعَهُ وَعَنِ الْحَسَنِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا فِي هَذَا الْخَبَرِ، فَقَامَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَصَلَّى مَعَهُ، وَقَدْ كَانَ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ہمیں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اس شخص کے بارے میں روایت پہنچی ہے جو مسجد میں داخل ہوا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ چکے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا کوئی ایسا شخص ہے جو اس پر صدقہ کرے اور اس کے ساتھ نماز پڑھے؟“
تو ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے اس کے ساتھ نماز پڑھی۔
اور امام حسن بصری رحمہ اللہ سے اس خبر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل روایت ہے کہ: ”پس سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس کے ساتھ نماز پڑھی، حالانکہ وہ اس سے پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ چکے تھے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: Q3651]
تو ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے اس کے ساتھ نماز پڑھی۔
اور امام حسن بصری رحمہ اللہ سے اس خبر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل روایت ہے کہ: ”پس سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس کے ساتھ نماز پڑھی، حالانکہ وہ اس سے پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ چکے تھے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: Q3651]
حدیث نمبر: 574
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْصَرَ رَجُلًا يُصَلِّي وَحْدَهُ، فَقَالَ:" أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّيَ مَعَهُ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو اکیلے نماز پڑھتے دیکھا تو فرمایا: ”کیا کوئی نہیں ہے جو اس پر صدقہ کرے، یعنی اس کے ساتھ نماز پڑھے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 574]
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا، ایک آدمی اکیلے ہی نماز پڑھ رہا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا کوئی آدمی اس پر صدقہ نہیں کر سکتا کہ اس کے ساتھ مل کر نماز پڑھے؟“ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 574]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الصلاة 50 (220)، (تحفة الأشراف: 4256)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/64، 85)، سنن الدارمی/الصلاة 98 (1408) (صحیح)»
وضاحت: جامع ترمذی میں درج ذیل حدیث کا عنوان ہے: جس مسجد میں ایک بار (باجماعت) نماز ہو چکی ہو اس میں جماعت کا بیان۔ درج ذیل صحیح حدیث سے دوسری جماعت کا جواز ثابت ہوتا ہے۔ چنانچہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اس کے ساتھ نماز میں شریک ہو گئے (ابن ابی شیبہ)۔ اکیلے نماز پڑھنے والے کو اپنا امام بنا لینا جائز ہے۔ اگرچہ دوسرے نے اپنی نماز پڑھ لی ہو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (1146)
صححه ابن خزيمة (1632 وسنده صحيح)
مشكوة المصابيح (1146)
صححه ابن خزيمة (1632 وسنده صحيح)
حدیث نمبر: 1406
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الْأَسْوَدُ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي وَحْدَهُ، فَقَالَ: "أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو اکیلے نماز پڑھتے دیکھا تو فرمایا: ”کوئی آدمی نہیں ہے جو اس پر صدقہ کرے اور اس کے ساتھ نماز پڑھے؟“ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1406]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1408] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 574] ، [ترمذي 220] ، [أبويعلی 1057] ، [ابن حبان 2397] ، [الموارد 436]
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 574] ، [ترمذي 220] ، [أبويعلی 1057] ، [ابن حبان 2397] ، [الموارد 436]
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1407
أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الْأَسْوَدُ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَقَدْ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: "أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ؟". قَالَ عَبْد اللَّهِ: يُصَلِّي صَلَاةَ الْعَصْرِ وَيُصَلِّي الْمَغْرِبَ وَلَكِنْ يَشْفَعُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جماعت کرا چکے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی شخص اس کو صدقہ نہیں دیتا کہ اس کے ساتھ نماز پڑھے۔“ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: عصر کی نماز پڑھ سکتا ہے لیکن اگر مغرب کی نماز دوبارہ پڑھے تو چار رکعت پڑھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1407]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1409] »
اس روایت کی سند بھی صحیح ہے۔ حوالہ اوپر گذر چکا ہے۔ نیز دیکھئے: [ابن حبان 2398] ، [موارد الظمآن 437]
اس روایت کی سند بھی صحیح ہے۔ حوالہ اوپر گذر چکا ہے۔ نیز دیکھئے: [ابن حبان 2398] ، [موارد الظمآن 437]
وضاحت: (تشریح احادیث 1405 سے 1407)
ان احادیث سے دو باتیں ثابت ہوئیں۔
جس مسجد میں جماعت ہو چکی ہے وہی نماز اسی مسجد میں جماعت سے پڑھنا درست ہے، اگر درست نہ ہوتا تو رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیوں فرماتے کہ کوئی ہے جو اس پر صدقہ کرے، یا تجارت کرے اور اس کے ساتھ نماز پڑھے تاکہ اسے بھی جماعت کا ثواب مل جائے۔
بیہقی میں ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور ان کے ساتھ نماز پڑھی، دوسرا مسئلہ اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ جماعت کے ساتھ بھی اگر نماز پڑھ لی ہے تب بھی جماعت بنانے کے لئے نماز پڑھی جا سکتی ہے، اور جو شخص جماعت کے ساتھ نماز پڑھ چکا ہے وہ دوبارہ نماز پڑھ سکتا ہے۔
جو لوگ ایک بار جماعت ہو جانے کے بعد دوسری جماعت کرنے کے منکر ہیں ان کو اس حدیث پر غور کرنا چاہئے۔
«اَللّٰهُمَّ أَرِنَا الْحَقَّ حَقًّا وَارْزُقْنَا اِتِّبَاعَهُ وَأَرِنَا الْبَاطِلَ بَاطِلًا وَارْزُقْنَا اجْتِنَابَهُ.» ”اے اللہ! حق بات کی طرف ہماری رہنمائی فرما اور اس کی اتباع کرنے کی توفیق دے اور ہمیں باطل کو سمجھنے اور اس سے بچنے کی توفیق دے۔
“ آمین
ان احادیث سے دو باتیں ثابت ہوئیں۔
جس مسجد میں جماعت ہو چکی ہے وہی نماز اسی مسجد میں جماعت سے پڑھنا درست ہے، اگر درست نہ ہوتا تو رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیوں فرماتے کہ کوئی ہے جو اس پر صدقہ کرے، یا تجارت کرے اور اس کے ساتھ نماز پڑھے تاکہ اسے بھی جماعت کا ثواب مل جائے۔
بیہقی میں ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور ان کے ساتھ نماز پڑھی، دوسرا مسئلہ اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ جماعت کے ساتھ بھی اگر نماز پڑھ لی ہے تب بھی جماعت بنانے کے لئے نماز پڑھی جا سکتی ہے، اور جو شخص جماعت کے ساتھ نماز پڑھ چکا ہے وہ دوبارہ نماز پڑھ سکتا ہے۔
جو لوگ ایک بار جماعت ہو جانے کے بعد دوسری جماعت کرنے کے منکر ہیں ان کو اس حدیث پر غور کرنا چاہئے۔
«اَللّٰهُمَّ أَرِنَا الْحَقَّ حَقًّا وَارْزُقْنَا اِتِّبَاعَهُ وَأَرِنَا الْبَاطِلَ بَاطِلًا وَارْزُقْنَا اجْتِنَابَهُ.» ”اے اللہ! حق بات کی طرف ہماری رہنمائی فرما اور اس کی اتباع کرنے کی توفیق دے اور ہمیں باطل کو سمجھنے اور اس سے بچنے کی توفیق دے۔
“ آمین
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1146
1146 - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ وَقَدْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:"أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّيَ، مَعَهُ؟"فَقَامَ رَجُلٌ فَصَلَّى مَعَهُ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ.
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی آیا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ چکے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا کوئی شخص اس پر صدقہ کرے گا کہ وہ اس کے ساتھ نماز پڑھے؟“ ایک آدمی کھڑا ہوا تو اس نے اس کے ساتھ (با جماعت) نماز پڑھی۔ صحیح، رواہ الترمذی وابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1146]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (220 وقال: حديث حسن.) و أبو داود (574) [و صححه ابن خزيمة (1632) و ابن حبان (436، 438) والحاکم (1/ 209) ووافقه الذھبي. ]
٭ ھذا الحديث دليل صريح علٰي مشروعية تعدد الجماعات في المسجد برضا الإمام و أھل المسجد، و تؤيده أدلة أخري و لم يثبت خلافه والحمد للّٰه.»
٭ ھذا الحديث دليل صريح علٰي مشروعية تعدد الجماعات في المسجد برضا الإمام و أھل المسجد، و تؤيده أدلة أخري و لم يثبت خلافه والحمد للّٰه.»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 11408
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ، وَقَدْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَصْحَابِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّيَ مَعَهُ؟" , فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَصَلَّى مَعَهُ.
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو نماز پڑھائی، نماز کے بعد ایک آدمی آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کون اس پر صدقہ کرکے اس کے ساتھ نماز پڑھے گا؟ اس پر ایک آدمی نے اس کے ساتھ جا کر نماز پڑھی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11408]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، محمد بن جعفر - وإن سمع من سعيد بعد الاختلاط - متابع
حدیث نمبر: 11613
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الْأَسْوَدُ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ، وَقَدْ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا، فَيُصَلِّيَ مَعَهُ".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی اس وقت آیا جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ چکے تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کوئی آدمی جو اس پر صدقہ کرے یعنی اس کے ساتھ نماز پڑھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11613]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 330
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ: ثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: ثَنَا سُلَيْمَانُ الأَسْوَدُ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" رَأَى رَجُلا يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: " أَلا رَجُلٌ يَتَّجِرُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو مسجد میں تنہا نماز پڑھتے دیکھا، تو فرمایا: کوئی ہے جو اس پر صدقہ (کر کے اجر کمائے) اور اس کے ساتھ مل کر نماز پڑھے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 330]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده صحيح: مسند الإمام أحمد: 3/45-64-85-5، سنن أبي داود: 574، سنن الترمذي: 220، اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن، امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (1632) امام ابن حبان رحمہ اللہ (2397) اور امام حاکم رحمہ اللہ (1/209) نے صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (فتح الباري: 2/142) نے اسے صحیح کہا ہے، حافظ ابن منذر رحمہ اللہ کہتے ہیں: حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ ثابت (الأوسط: 4/218) حافظ ہیشمی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحيح (مجمع الزوائد: 2/45)، اس کا بسند حسن شاہد المعجم الأوسط للطبراني (7282) اور سنن الدارقطني (11/276) میں موجود ہے، حافظ زیلعی حنفی رحمہ اللہ (نصب الراية: 2/58) اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (الدراية: 1/173) نے اس کی سند کو جید قرار دیا ہے، اس کا راوی محمد بن حسن بن زبیر اسدی کی جمہور محدثین نے توثیق کر رکھی ہے، لہذا یہ حسن الحدیث ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2689
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ، ثُمَّ جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَنْ يَتَّجِرُ عَلَى هَٰذَا أَوْ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَٰذَا فَيُصَلِّيَ مَعَهُ؟) ) قَالَ: فَصَلَّى مَعَهُ رَجُلٌ
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے صحابہ کو نماز پڑھائی،اس کے بعد جب ایک آدمی آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کون ہے جو اس پر (ثواب کی) تجارت کرے یا اس پر صدقہ کرے اور اس کے ساتھ نماز پڑھے؟ پھر ایک آدمی نے اس کے ساتھ نماز پڑھی۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجماعة/حدیث: 2689]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه الترمذي: 220، وابوداود: 574، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11019، 11613 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11032»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه الترمذي: 220
حدیث نمبر: 2363
2363. عن أبي سعيد الخدري قـال: جـاء رجـل وقد صَلَّى رسولُ الله صلى الله عليه وسلم فقال: أيكم يتجر على هذا؟ فقام رجل فصلى معه.
وفي رواية: ألا من يتصدق على هذا فيصلي معه.
وفي رواية: فتصدق عليه أبو بكر فصلى معه.
وفي رواية: ألا من يتصدق على هذا فيصلي معه.
وفي رواية: فتصدق عليه أبو بكر فصلى معه.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (574)، والترمذي (220) واللفظ له، كلاهما من طريق سليمان الأسود الناجي البصري، عن أبي المتوكل، عن أبي سعيد فذكر مثله.»
الحكم على الحديث:
حسن