🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. بَابُ غَزْوَةِ الْفَتْحِ
غزوہ فتح کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10235 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10235
مصنف ابن ابی شیبہ: 39709
سنن دارقطنی: 4344
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4299
المعجم الاوسط: 6577
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10235
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أَمَّنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ النَّاسَ إِلَّا أَرْبَعَةً مِنَ النَّاسِ: عَبْدُ الْعُزَّى بْنَ خَطَلٍ، وَمَقِيسُ بْنُ صُبَابَةَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ، وَسَارَّةُ امْرَأَةٌ.
فَأَمَّا عَبْدُ الْعُزَّى فَإِنَّهُ قُتِلَ وَهُوَ آخِذٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ. قَالَ: وَنَذَرَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ أَنْ يَقْتُلَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ إِذَا رَآهُ، وَكَانَ أَخَا عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ مِنَ الرَّضَاعَةِ، فَأَتَى بِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَشْفِعُ، فَلَمَّا بَصُرَ بِهِ الْأَنْصَارِيُّ اشْتَمَلَ عَلَى السَّيْفِ ثُمَّ خَرَجَ فِي طَلَبِهِ، فَوَجَدَهُ فِي حَلْقَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَهَابَ قَتْلَهُ.
فَجَعَلَ يَتَرَدَّدُ وَيَكْرَهُ أَنْ يُقْدِمَ عَلَيْهِ لِأَنَّهُ فِي حَلْقَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَسَطَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ فَبَايَعَهُ، ثُمَّ قَالَ لِلْأَنْصَارِيِّ:" قَدِ انْتَظَرْتُكَ أَنْ تُوفِيَ بِنَذْرِكَ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هِبْتُكَ أَفَلَا أَوْمَضْتَ إِلَيَّ؟ قَالَ:" إِنَّهُ لَيْسَ لِنَبِيٍّ أَنْ يُومِضَ".
وَأَمَّا مَقِيسُ بْنُ صُبَابَةَ فَإِنَّهُ كَانَ لَهُ أَخٌ قُتِلَ خَطَأً مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَعَثَ مَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا مِنْ بَنِي فِهْرٍ لِيَأْخُذَ لَهُ مِنَ الْأَنْصَارِ الْعَقْلَ، فَلَمَّا جَمَعَ لَهُ الْعَقْلَ وَرَجَعَ نَامَ الْفِهْرِيُّ، فَوَثَبَ مَقِيسٌ فَأَخَذَ حَجَرًا فَجَلَدَ بِهِ رَأْسَهُ فَقَتَلَهُ، ثُمَّ أَقْبَلَ وَهُوَ يَقُولُ:
شَفَى النَّفْسَ مَنْ قَدْ مَاتَ بِالْقَاعِ مُسْنَدَا يَضَرِّجُ ثَوْبَيْهِ دِمَاءُ الْأَجَادِعِ وَكَانَتْ هُمُومُ النَّفْسِ مِنْ قَبْلِ قَتْلِهِ
تَهِيجُ فَتُنْسِينِي وَطْأَةَ الْمَضَاجِعِ حَلَلْتُ بِهِ ثَأْرِي وَأَدْرَكْتُ مُؤْرَبِي
وَكُنْتُ إِلَى الْأَوْثَانِ أَوَّلَ رَاجِعِ.
وَأَمَّا سَارَّةُ فَإِنَّهَا كَانَتْ مَوْلَاةً لِقُرَيْشٍ فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَكَتْ إِلَيْهِ الْحَاجَةَ فَأَعْطَاهَا شَيْئًا، ثُمَّ أَتَاهَا رَجُلٌ فَدَفَعَ إِلَيْهَا كِتَابًا لِأَهْلِ مَكَّةَ يَتَقَرَّبُ بِهِ إِلَيْهِمْ ; لِيُحْفَظَ فِي عِيَالِهِ - وَكَانَ لَهُ بِهَا عِيَالٌ - فَأَخْبَرَ جِبْرِيلُ بِذَلِكَ، فَبَعَثَ فِي أَثَرِهَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، وَعَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ فَلَحِقَاهَا فَفَتَّشَاهَا فَلَمْ يَقْدِرَا عَلَى شَيْءٍ مِنْهَا، فَأَقْبَلَا رَاجِعَيْنِ.
فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: وَاللَّهِ مَا كَذَّبْنَا وَلَا كُذِّبْنَا، ارْجِعْ بِنَا إِلَيْهَا، فَرَجَعَا إِلَيْهَا فَسَلَّا سَيْفَيْهِمَا فَقَالَا: وَاللَّهِ لَنُذِيقَنَّكِ الْمَوْتَ أَوْ لَتَدْفَعِنَّ إِلَيْنَا الْكِتَابَ، فَأَنْكَرَتْ ثُمَّ قَالَتْ: أَدْفَعُهُ إِلَيْكُمَا عَلَى أَنْ لَا تَرُدَّانِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَبِلَا مِنْهَا، فَحَلَّتْ عِقَاصَهَا فَأَخْرَجَتْ كِتَابًا مِنْ قُرُونِهَا فَدَفَعَتْهُ إِلَيْهِمَا.
فَرَجَعَا بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَفَعَاهُ إِلَيْهِ، فَبَعَثَ إِلَى الرَّجُلِ فَقَالَ:" مَا هَذَا الْكِتَابُ؟" قَالَ: أُخْبِرُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَيْسَ أَحَدٌ مَعَكَ إِلَّا لَهُ مَنْ يَحْفَظُهُ فِي عِيَالِهِ، فَكَتَبْتُ هَذَا الْكِتَابَ لِيَكُونُوا فِي عِيَالِي. فَأَنْزَلَ اللَّهُ: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ. إِلَى آخِرِ الْآيَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو امان دے دی تھی صرف چار افراد کو مستثنی قرار دیا تھا عبدالعزی بن خطل، مقیس بن صبابہ، عبداللہ بن سعد بن ابوسرح اور سارہ نامی ایک عورت جہاں تک عبدالعزی کا تعلق ہے، تو اسے قتل کر دیا گیا جبکہ اس نے خانہ کعبہ کے پردوں کو پکڑا ہوا تھا راوی کہتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے یہ نذر مانی تھی کہ وہ عبداللہ بن سعد بن ابوسرح کو قتل کر دے گا جب وہ اسے دیکھے گا عبداللہ بن سعد سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا رضاعی بھائی تھا۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، اور اس کی سفارش کی جب انصاری نے اسے دیکھا تو اس نے اپنی تلوار پکڑ لی اور پھر اس کی طلب میں نکلا اس نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلقے میں موجود پایا تو اسے قتل کرنے سے ڈر گیا اور تردد کا شکار ہو گیا اسے یہ بات اچھی نہیں لگی کہ وہ اس پر حملہ آور ہو کیونکہ وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلقے میں تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک بڑھایا اور اس سے بیعت لے لی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصاری سے فرمایا میں تمہارا انتظار کرتا رہا کہ تم اس سے اپنی نذر پوری کر لو گے اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ سے ڈر گیا تھا آپ نے مجھے اشارہ کر دینا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نبی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ خفیہ اشارے کرے۔ جہاں تک مقیس بن صبابہ کا تعلق ہے، تو اس کا ایک بھائی تھا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قتل خطاء کے طور پر قتل ہوا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ساتھ بنو فہر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو بھیجا تھا تاکہ وہ انصار سے دیت لے جب اس کے لئے دیت کی چیزیں اکٹھی ہو گئیں تو وہ واپس جا رہا تھا تو فہری شخص سو گیا تو مقیس نے اٹھ کر ایک پتھر پکڑا اور اس کے ذریعے فہری شخص کو قتل کر دیا پھر وہ آتے ہوئے یہ اشعار پڑھ رہا تھا: ”نفس کو شفا دیدی ہے، اس شخص نے جو میدان میں ٹیک لگا کر مر گیا اس نے اپنے کپڑے مختلف رگوں کے خون سے رنگین کر لیے اس کے قتل سے پہلے نفس کی پریشانیاں اتنی زیادہ تھیں کہ انہوں نے مجھے بستر پر آرام کرنا بھلا دیا تھا، میں نے اس کے ذریعے اپنا بدلہ لیا ہے، اور اپنا مقصد حاصل کر لیا ہے، اور بتوں کی طرف لوٹنے والا میں پہلا فرد بن گیا ہوں“۔ جہاں تک سارہ نامی عورت کا تعلق ہے، تو وہ قریش کی کنیز تھی وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور حاجت مند ہونے کی آپ کے سامنے شکایت کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کچھ دے دیا پھر ایک شخص اس کے پاس آیا اور اس نے اس عورت کو اہل مکہ کے لئے ایک مکتوب دیا اس کے ذریعے وہ اہل مکہ کا قرب حاصل کرنا چاہتا تھا تاکہ اس کے اہل خانہ کی حفاظت ہو سکے کیونکہ اس کے اہلخانہ مکہ میں موجود تھے سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتا دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے پیچھے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو بھیجا وہ دونوں اس عورت کے پاس پہنچ گئے انہوں نے اس عورت کی تلاشی لی لیکن انہیں اس عورت سے کچھ نہیں ملا پھر وہ دونوں واپس آ گئے اسی دوران ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: اللہ کی قسم نہ تو ہمارے ساتھ غلط بیانی کی گئی ہے، اور نہ ہی ہم نے غلط بیانی کی ہے ہم واپس اس عورت کے پاس چلتے ہیں پھر وہ دونوں اس عورت کے پاس واپس گئے ان دونوں نے اپنی تلواریں سونتیں اور کہا: اللہ کی قسم ہم تمہیں ضرور موت کا ذائقہ چکھا دیں گے یا پھر وہ مکتوب تم ہمارے حوالے کر دو اس عورت نے انکار کیا پھر اس عورت نے کہا: کہ میں وہ تمہارے حوالے کر دیتی ہوں اس شرط پر کہ تم دونوں مجھے واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہیں لے جاؤ گے، تو ان دونوں نے وہ شرط مان لی اس عورت نے اپنے جوڑے کو کھولا اور اپنی مینڈھیوں میں سے ایک مکتوب نکالا اور وہ ان دونوں کے حوالے کر دیا وہ دونوں حضرات وہ مکتوب لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آئے، اور وہ آپ کی خدمت میں پیش کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو پیغام بھیج کر دریافت کیا: یہ مکتوب کا کیا معاملہ ہے، تو اس نے کہا: یا رسول اللہ! میں آپ کو اس بارے میں بتاتا ہوں آپ کے ساتھ جتنے بھی لوگ ہیں ان کا مکہ میں کوئی نہ کوئی ایسا عزیز ہے، جو ان کے گھر والوں کی حفاظت کر سکتا ہے، تو میں نے ان لوگوں کو یہ مکتوب اس لئے لکھا تھا تاکہ وہ میرے گھر والوں کی حفاظت کریں تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیات نازل کیں: اے ایمان والو! تم میرے اور اپنے دشمن کو دوست نہ بناؤ، تم ان کے ساتھ محبت رکھنا چاہتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ یہ آیات کے آخر تک ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبد الملک ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10235]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6573»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38091 ترقیم الشثری: -- 39709
حدثنا إسحاق بن منصور عن الحكم بن عبد الملك عن قتادة عن انس قال: لما دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم مكة يوم فتح مكة امن الناس إلا اربعة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لحال الحكم بن عبد الملك، أخرجه الدارقطني ٤/ ١٦٧، والطبراني في الأوسط (٦٥٧٧)، والبيهقي في دلائل النبوة ٥/ ٦٠، وابن النحاس في الناسخ والمنسوخ ١/ ١١٢، وابن بشكوال ١/ ١٢٩، وابن عساكر ٢٩/ ٢٩.
حضرت انس سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ والے دن مکہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چار افراد کے سوا بقیہ تمام لوگوں کو امن عطا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39709]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لحال الحكم بن عبد الملك .» ‏‏‏‏
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 4344، والبزار فى «مسنده» برقم: 6686، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4299 / 1، 4299 / 2، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6577، ترقيم محمد عوامة: 38091»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4265 ترقیم الرسالہ : -- 4344
نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ ، نَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" أَمَّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ إِلا أَرْبَعَةَ نَفَرٍ: عَبْدُ الْعُزَّى بْنُ خَطَلٍ، وَمَقِيسُ بْنُ ضَبَابَةَ الْكِنَانِيُّ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ، وَأُمُّ سَارَةَ، فَأَمَّا عَبْدُ الْعُزَّى فَقُتِلَ وَهُوَ آخِذٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ" ، وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار افراد کے علاوہ سب کو امان دے دی تھی، وہ لوگ عبدالعزیٰ بن خطل، مقیس بن ضبابہ، عبداللہ بن سعد اور ام سارہ تھے، جہاں تک عبدالعزیٰ کا تعلق ہے، تو اسے قتل کر دیا گیا، وہ خانہ کعبہ کے پردوں میں چھپا ہوا تھا۔ اس کے بعد راوی نے بقیہ حدیث ذکر کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ النذور/حدیث: 4344]
ترقیم العلمیہ: 4265
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4344، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 6686، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"،، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 38091»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4299
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: لَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ أَمَّنَ النَّاسَ إِلَّا أَرْبَعَةً.

وَقَالَ الْبَيْهَقِيُّ فِي الدَّلَائِلِ: أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: أَمَّنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ إِلَّا أَرْبَعَةً مِنَ النَّاسِ: عَبْدَ الْعُزَّى بْنَ خَطَلٍ ، وَمِقْيَسَ بْنَ صُبَابَةَ، وَعَبْدَ اللهِ بْنَ سَعْدٍ ، وَأُمَّ سَارَةَ ، فَأَمَّا عَبْدُ الْعُزَّى بْنُ خَطَلٍ فَإِنَّهُ قُتِلَ وَهُوَ آخِذٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ، قَالَ: وَنَذَرَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ أَنْ يَقْتُلَ عَبْدَ اللهِ بْنَ سَعْدٍ إِذَا رَآهُ، وَكَانَ أَخَا عُثْمَانَ مِنَ الرَّضَاعَةِ، فَأَتَى بِهِ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَشْفَعَ لَهُ، فَلَمَّا بَصُرَ بِهِ الْأَنْصَارِيُّ اشْتَمَلَ عَلَى السَّيْفِ ثُمَّ أَتَاهُ، فَوَجَدَهُ فِي حَلْقَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَ الْأَنْصَارِيُّ يَتَرَدَّدُ وَيَكْرَهُ أَنْ يَقْدَمَ عَلَيْهِ، لِأَنَّهُ فِي حَلْقَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَسَطَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ فَبَايَعَهُ، ثُمَّ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْأَنْصَارِيِّ: قَدِ انْتَظَرْتُكَ أَنْ تُوَفِّيَ بِنَذْرِكَ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، هِبْتُكَ، أَفَلَا أَوْمَأْتَ إِلَيَّ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهُ لَيْسَ لِلنَّبِيِّ أَنْ يَكُونَ يُومِئُ.
قَالَ: وَأَمَّا مِقْيَسُ بْنُ صُبَابَةَ فَإِنَّهُ كَانَ لَهُ أَخٌ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُتِلَ خَطَأً، فَبَعَثَ مَعَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مِنْ بَنِي فِهْرٍ لِيَأْخُذَ عَقْلَهُ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَلَمَّا جَمَعَ لَهُ الْعَقْلَ وَرَجَعَ نَامَ الْفِهْرِيُّ، فَوَثَبَ مِقْيَسٌ فَأَخَذَ حَجَرًا فَجَلَدَ بِهِ رَأْسَهُ فَقَتَلَهُ، وَأَقْبَلَ يَقُولُ:
شَفَى النَّفْسَ مَنْ قَدْ بَاتَ بِالْقَاعِ مُسْنَدًا يُضَرِّجُ ثَوْبَيْهِ دِمَاءُ الْأَخَادِعِ وَكَانَتْ هُمُومُ النَّفْسِ مِنْ قَبْلِ قَتْلِهِ تُلِمُّ وَتُنْسِينِي وِطَاءَ الْمَضَاجِعِ قَتَلْتُ بِهِ فِهْرًا وَغَرَّمْتُ عَقْلَهُ سَرَاةَ بَنِي النَّجَّارِ أَرْبَابَ فَارِعِ حَلَلْتُ بِهِ نَذْرِي وَأَدْرَكْتُ ثُؤْرَتِي وَكُنْتُ إِلَى الْأَوْثَانِ أَوَّلَ رَاجِعِ
وَأَمَّا أُمُّ سَارَةَ : فَإِنَّهَا كَانَتْ مَوْلَاةَ قُرَيْشٍ، فَأَتَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشَكَتْ إِلَيْهِ الْحَاجَةَ، فَأَعْطَاهَا شَيْئًا، ثُمَّ أَتَاهَا رَجُلٌ فَبَعَثَ مَعَهَا بِكِتَابٍ إِلَى مَكَّةَ... فَذَكَرَ قِصَّةَ حَاطِبٍ ، كَذَا فِي الْأَصْلِ.

وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ، هُوَ الْخُزَاعِيُّ ، قَالَ: اسْمُ ابْنِ خَطَلٍ: عَبْدُ اللهِ ، كَانَتْ لَهُ جَارِيَتَانِ تُغَنِّيَانِ بِهِجَاءِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ كُلَّهُمْ آمِنِينَ إِلَّا ابْنَ خَطَلٍ وَقَيْنَتَيْهِ وَعَبْدَ اللهِ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ وَمِقْيَسَ بْنَ صُبَابَةَ اللَّيْثِيَّ، فَإِنَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَجْعَلْ لَهُمُ الْأَمَانَ، فَقُتِلُوا كُلُّهُمْ إِلَّا إِحْدَى الْقَيْنَتَيْنِ فَإِنَّهَا أَسْلَمَتْ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ میں فاتحانہ طور پر داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار افراد کے علاوہ تمام لوگوں کو امان عطا فرما دی تھی۔
امام بیہقی کی 'دلائل النبوۃ' کی روایت میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ فتح مکہ کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار افراد کے سوا سب کو امان دی: عبد العزی بن خطل، مقیس بن صبابہ، عبد اللہ بن سعد اور ام سارہ۔ جہاں تک عبد العزی بن خطل کا معاملہ ہے، اسے اس حال میں قتل کیا گیا کہ وہ کعبہ کے پردوں کو تھامے ہوئے تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ ایک انصاری صحابی نے نذر مانی تھی کہ وہ عبد اللہ بن سعد کو جہاں دیکھیں گے قتل کر دیں گے، وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے رضاعی بھائی تھے، چنانچہ سیدنا عثمان انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لائے تاکہ ان کی سفارش کر سکیں اور انہیں پناہ دلائیں؛ جب اس انصاری نے انہیں دیکھا تو اپنی تلوار پر گرفت مضبوط کی اور آگے بڑھے، مگر دیکھا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں بیٹھے ہیں، چنانچہ انصاری صحابی تذبذب کا شکار رہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس کی حرمت کے باعث ان پر حملہ کرنا ناپسند کیا، بالآخر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دستِ مبارک بڑھا کر ان کی بیعت قبول فرما لی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس انصاری صحابی سے فرمایا: ”میں اس انتظار میں تھا کہ تم اپنی نذر پوری کر لو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھ پر آپ کی ہیبت و جلال طاری تھا، کیا ہی اچھا ہوتا کہ آپ نے مجھے آنکھ سے اشارہ فرما دیا ہوتا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی نبی کے لیے یہ زیبا نہیں کہ وہ چوری چھپے آنکھوں سے اشارے کرے۔“ راوی کہتے ہیں کہ جہاں تک مقیس بن صبابہ کا تعلق ہے، اس کا ایک بھائی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا جو غلطی سے قتل ہو گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ہمراہ بنو فہر کے ایک شخص کو بھیجا تاکہ وہ انصار سے دیت وصول کرے، جب اس فہری نے دیت وصول کر لی اور واپسی پر وہ سو گیا تو مقیس نے اس پر حملہ کر کے پتھر سے اس کا سر کچل دیا اور اسے قتل کر ڈالا، پھر وہ یہ اشعار گنگنانے لگا: ”اس مقتول نے میری روح کو سکون بخشا جو زمین پر پڑا رہا اور اس کی گردن کی رگوں کے خون نے اس کے دونوں کپڑوں کو لال کر دیا؛ اس کے قتل سے قبل میرے نفس کے غم مجھ پر امڈ آتے تھے اور میری نیندیں اڑا دیتے تھے؛ میں نے اس کے بدلے ایک فہری کو قتل کیا اور قلعہ فارع کے مالک بنو نجار کے سرداروں سے اس کا خون بہا بھی وصول کر لیا؛ میں نے اس کے ذریعے اپنی منت پوری کی، اپنا انتقام لیا اور میں وہ پہلا شخص ہوں جو دوبارہ بتوں کی طرف لوٹ آیا۔“ جہاں تک ام سارہ کا تعلق ہے، وہ قریش کی ایک آزاد کردہ لونڈی تھی، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئی اور اپنی فقر و فاقہ کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کچھ مال عطا فرمایا، پھر ایک شخص اس کے پاس آیا اور اس کے ذریعے اہل مکہ کی طرف ایک خط بھیجا، اس کے بعد راوی نے حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کا واقعہ ذکر کیا جیسا کہ اصل متن میں ہے۔
امام حارث کی روایت میں ابو سلمہ خزاعی بیان کرتے ہیں کہ ابن خطل کا نام عبد اللہ تھا، اس کی دو گانے والی لونڈیاں تھیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مذمت میں گانے گاتی تھیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن خطل، اس کی دو لونڈیوں، عبد اللہ بن سعد بن ابی سرح اور مقیس بن صبابہ لیثی کے سوا تمام لوگوں کو امان دے دی تھی، چنانچہ وہ سب قتل کر دیے گئے سوائے ان میں سے ایک لونڈی کے کہ وہ بعد میں اسلام لے آئی۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب السيرة والمغازي/حدیث: 4299]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6573، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10235، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6314»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6577
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَعْيَنَ الْبَغْدَادِيُّ بِمِصْرَ، نَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ الْبَجَلِيُّ ، نَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أَمَّنَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ النَّاسَ إِلَّا أَرْبَعَةً مِنَ النَّاسِ: عَبْدَ الْعُزَّى بْنَ خَطَلٍ ، وَمِقْيَسَ بْنَ صُبَابَةَ الْكِنَانِيَّ، وَعَبْدَ اللهِ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ ، وَأُمَّ سَارَةَ امْرَأَةً، فَأَمَّا عَبْدُ الْعُزَّى، فَإِنَّهُ قُتِلَ وَهُوَ آخِذٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ. قَالَ: وَنَذَرَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ أَنْ يَقْتُلَ عَبْدَ اللهِ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ إِذَا رَآهُ، وَكَانَ أَخَا عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ مِنَ الرَّضَاعَةِ، فَأَتَى بِهِ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَشْفِعُ بِهِ، فَلَمَّا بَصُرَ بِهِ الْأَنْصَارِيُّ اشْتَمَلَ عَلَى السَّيْفِ، ثُمَّ خَرَجَ فِي طَلَبِهِ، فَوَجَدَهُ فِي حَلْقَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَهَابَ قَتْلَهُ، فَجَعَلَ يَتَرَدَّدُ، وَيَكْرَهُ أَنْ يَقْدَمَ عَلَيْهِ لِأَنَّهُ فِي حَلْقَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَسَطَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ فَبَايَعَهُ، ثُمَّ قَالَ لِلْأَنْصَارِيِّ: I " قَدِ انْتَظَرْتُكَ أَنْ تُوَفِّيَ بِنَذْرِكَ I " قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ هِبْتُكَ، أَفَلَا أَوْمَضْتَ إِلَيَّ؟ قَالَ: I " إِنَّهُ لَيْسَ لِنَبِيٍّ أَنْ يُومِضَ I " وَأَمَّا مِقْيَسٌ، فَإِنَّهُ كَانَ لَهُ أَخٌ قُتِلَ خَطَأً مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَعَثَ مَعَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مِنْ بَنِي فِهْرٍ لِيَأْخُذَ لَهُ مِنَ الْأَنْصَارِ الْعَقْلَ، فَلَمَّا جَمَعَ لَهُ الْعَقْلَ وَرَجَعَ نَامَ الْفِهْرِيُّ، فَوَثَبَ مِقْيَسٌ فَأَخَذَ حَجَرًا فَجَلَدَ بِهِ رَأْسَهُ، فَقَتَلَهُ، ثُمَّ أَقْبَلَ، وَهُوَ يَقُولُ: شَفَى النَّفْسَ مَنْ قَدْ بَاتَ بِالْقَاعِ مُسْنَدًا يُضَرِّجُ ثَوْبَيْهِ دِمَاءُ الْأَخَادِعِ وَكَانَتْ هُمُومُ النَّفْسِ مِنْ قَبْلِ قَتْلِهِ تُهَيَّجُ فَتُنْسِينِي وِطَاءَ الْمَضَاجِعِ حَلَلْتُ بِهِ ثَأْرِي وَأَدْرَكْتُ ثَوْرَتِي وَكُنْتُ إِلَى الْأَوْثَانِ أَوَّلَ رَاجِعِ وَأَمَّا أُمُّ سَارَةَ ، فَإِنَّهَا كَانَتْ مَوْلَاةً لِقُرَيْشٍ، فَأَتَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَشَكَتْ إِلَيْهِ الْحَاجَةَ فَأَعْطَاهَا شَيْئًا، ثُمَّ أَتَاهَا رَجُلٌ فَدَفَعَ إِلَيْهَا كِتَابًا لِأَهْلِ مَكَّةَ، يَتَقَرَّبُ بِهِ إِلَيْهِمْ لِيُحْفَظَ فِي عِيَالِهِ، وَكَانَ لَهُ بِهَا عِيَالٌ، فَأَخْبَرَ جِبْرِيلُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَاكَ، فَبَعَثَ فِي أَثَرِهَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَعَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ ، فَلَحِقَاهَا، فَفَتَّشَاهَا، فَلَمْ يَقْدِرَا عَلَى شَيْءٍ مِنْهَا، فَأَقْبَلَا رَاجِعِينَ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: وَاللهِ مَا كَذَبْنَا وَلَا كُذِبْنَا، ارْجِعْ بِنَا إِلَيْهَا، فَرَجِعَا إِلَيْهَا، فَسَلَّا سَيْفَهُمَا، فَقَالَا: وَاللهِ لَنُذِيقَنَّكِ الْمَوْتَ أَوْ لَتَدْفَعِنَّ إِلَيْنَا الْكِتَابَ، فَأَنْكَرَتْ، ثُمَّ قَالَتْ: أَدْفَعُهُ إِلَيْكُمَا عَلَى أَنْ لَا تَرُدَّانِي إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَبِلَاهُ مِنْهَا، فَحَلَّتْ عِقَالَ رَأْسِهَا، فَأَخْرَجَتْ كِتَابًا مِنْ قُرُونِهَا، فَدَفَعَتْهُ إِلَيْهِمَا، فَرَجَعَا بِهِ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَفَعَاهُ إِلَيْهِ، فَبَعَثَ إِلَى الرَّجُلِ فَقَالَ: I " مَا هَذَا الْكِتَابُ؟ I " قَالَ: أُخْبِرُكَ يَا رَسُولَ اللهِ، لَيْسَ مِنْ أَحَدٍ مَعَكَ إِلَّا وَلَهُ بِمَكَّةَ مَنْ يَحْفَظُهُ فِي عِيَالِهِ غَيْرِي، فَكَتَبْتُ هَذَا الْكِتَابَ لِيَكُونُوا لِي فِي عِيَالِي، فَأَنْزَلَ اللهُ: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ إِلَى آخِرِ الْآيَاتِ لَمْ يَرْوِ أَوَّلَ هَذَا الْحَدِيثِ قِصَّةَ مِقْيَسٍ، وَابْنِ خَطَلٍ ، وَعَبْدِ اللهِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ إِلَّا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن چار افراد کے سوا تمام لوگوں کو امان عطا فرمائی: عبد العزیٰ بن خطل، مقیس بن صبابہ کنانی، عبد اللہ بن سعد بن ابی سرح اور ایک خاتون ام سارہ۔ عبد العزیٰ کا معاملہ یہ ہوا کہ اسے قتل کر دیا گیا جبکہ وہ کعبہ کے پردوں کو پکڑے ہوئے تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ ایک انصاری شخص نے نذر مانی تھی کہ جب وہ عبد اللہ بن سعد بن ابی سرح کو دیکھے گا تو اسے قتل کر دے گا، اور وہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کا رضاعی بھائی تھا۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لائے تاکہ اس کی سفارش کریں، جب اس انصاری کی نظر اس پر پڑی تو اس نے اپنی تلوار سنبھالی اور پھر اسے (قتل کرنے کے) ارادے سے نکلا لیکن اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں پایا، تو وہ اسے قتل کرنے سے جھجکنے لگا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں ہونے کی وجہ سے اس پر حملہ کرنا ناپسند کیا۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ مبارک بڑھایا اور اس (عبد اللہ) سے بیعت لے لی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس انصاری سے فرمایا: ”میں تمہارا انتظار کر رہا تھا کہ تم اپنی نذر پوری کر دیتے۔“ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں آپ کے رعب کی وجہ سے ڈر گیا تھا، آپ نے مجھے (آنکھ سے) اشارہ کیوں نہ فرما دیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی نبی کے لیے یہ لائق نہیں کہ وہ (آنکھ سے) کنکھیوں کا اشارہ کرے۔“ رہا مقیس، تو اس کا ایک بھائی تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (ایک مہم میں) غلطی سے قتل ہو گیا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو فہر کے ایک شخص کو اس کے ساتھ بھیجا تاکہ وہ انصار سے اس کے بھائی کی دیت دلوا دے۔ جب اس نے دیت جمع کر لی اور واپس لوٹا تو فہری شخص سو گیا، مقیس اس پر جھپٹا اور ایک پتھر لے کر اس کے سر پر دے مارا اور اسے قتل کر دیا، پھر وہ یہ اشعار پڑھتا ہوا واپس پلٹا: «شَفَى النَّفْسَ مَنْ قَدْ بَاتَ بِالْقَاعِ مُسْنَدًا
يُضَرِّجُ ثَوْبَيْهِ دِمَاءُ الْأَخَادِعِ
وَكَانَتْ هُمُومُ النَّفْسِ مِنْ قَبْلِ قَتْلِهِ
تُهَيَّجُ فَتُنْسِينِي وِطَاءَ الْمَضَاجِعِ
حَلَلْتُ بِهِ ثَأْرِي وَأَدْرَكْتُ ثَوْرَتِي
وَكُنْتُ إِلَى الْأَوْثَانِ أَوَّلَ رَاجِعِ»
جس کا مفہوم ہے کہ ”اس شخص نے میری پیاس بجھا دی جو چٹیل میدان میں ٹیک لگائے پڑا ہے اور اس کی گردن کی رگوں کے خون نے اس کے دونوں کپڑوں کو رنگین کر دیا ہے، اس کے قتل سے پہلے دل کے غم مجھے بیدار رکھتے اور بستر کی نرمی بھلا دیتے تھے، میں نے اس کے ذریعے اپنا انتقام لے لیا اور اپنا بدلہ پالیا اور میں بتوں کی طرف لوٹنے والا پہلا شخص بن گیا۔“ رہی ام سارہ، تو وہ قریش کی ایک آزاد کردہ لونڈی تھی، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور اپنی حاجت و تنگدستی کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کچھ عطا فرمایا۔ پھر ایک شخص اس کے پاس آیا اور اسے اہل مکہ کے نام ایک خط دیا تاکہ اس کے ذریعے ان پر احسان کرے اور (بدلے میں) مکہ میں موجود اس کے اہل و عیال کی حفاظت کی جائے، کیونکہ وہاں اس کے بال بچے تھے۔ جبریل علیہ السلام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع دے دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے پیچھے سیدنا عمر بن خطاب اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہما کو بھیجا۔ وہ دونوں اسے جا ملے اور اس کی تلاشی لی لیکن انہیں کچھ نہ ملا۔ جب وہ واپس مڑنے لگے تو ان میں سے ایک نے اپنے ساتھی سے کہا: اللہ کی قسم! نہ ہم نے جھوٹ بولا ہے اور نہ ہمیں غلط خبر دی گئی ہے، ہمیں اس کی طرف واپس پلٹنا چاہیے۔ چنانچہ وہ دونوں اس کے پاس واپس آئے اور اپنی تلواریں سونت لیں اور کہا: اللہ کی قسم! یا تو ہم تجھے موت کا مزہ چکھائیں گے یا پھر تو ہمیں وہ خط دے دے گی۔ اس نے پہلے تو انکار کیا پھر کہا: میں یہ خط تمہارے حوالے اس شرط پر کرتی ہوں کہ تم مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس نہیں لے جاؤ گے۔ ان دونوں نے یہ شرط قبول کر لی۔ اس نے اپنے سر کی مینڈھیاں (بالوں کی چٹیا) کھولیں اور بالوں کے جوڑے سے خط نکال کر ان کے حوالے کر دیا۔ وہ دونوں اسے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور خط آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سپرد کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو بلا بھیجا اور پوچھا: ”یہ کیسا خط ہے؟“ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں آپ کو حقیقت بتاتا ہوں، آپ کے ساتھ موجود تمام صحابہ کا مکہ میں کوئی نہ کوئی ایسا شخص ہے جو ان کے اہل و عیال کی حفاظت کرتا ہے سوائے میرے، اس لیے میں نے یہ خط لکھا تاکہ وہ میرے اہل و عیال کا خیال رکھیں۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ﴾ ”اے ایمان والو! میرے دشمنوں اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ، تم ان کی طرف دوستی کے پیغام بھیجتے ہو“ آخرِ آیات تک۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کا ابتدائی حصہ جس میں مقیس، ابن خطل اور عبد اللہ بن سعد کا قصہ ہے، اسے قتادہ سے بحوالہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ صرف حکم بن عبد الملک نے روایت کیا ہے اور اس سے روایت کرنے میں حسن بن بشر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6577]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه الحكم بن عبد الملك وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 168» »
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 4344، والبزار فى «مسنده» برقم: 6686، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4299 / 1، 4299 / 2، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38091»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف الحكم بن عبد الملك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں